Loading video...

Video Failed to Load

Go Home

خاتون کے اکاونٹ میں کتنے پیسے آئے؟ خاتون نے چھری اور کپڑے کہاں جا کر دھوئے؟ملزمہ نے ایسا کونسا جملہ بولا جس سے سب بھانڈہ پھوٹ گیا؟ لاہور اچھر ہ میں ماں کے ہاتھوں 3 بچوں کا قتل! گتھی سلجھ گئی!ڈی ایس پی انویسٹی گیشن قمر عباس حیران کن...

23,994 views • 3 months ago •via X (Twitter)

0 Comments

No comments available

Comments from the original post will appear here

Related Videos

"ہم نے پہلی دفعہ دیکھا کہ اتنے بڑے پیمانے پر کارکنوں کی گرفتاری کے باوجود ایک سیاسی جماعت نیچے جانے کے بجائے اوپر جا رہی ہے۔ ہم نے پہلی دفعہ دیکھا کہ عدلیہ نے سب مل کر ایک الیکشن ہرایا ایک سیاسی جماعت کو، لیکن وہ پھر بھی جیت گئی۔ ہم نے پہلی دفعہ دیکھا کہ ایک سیاسی جماعت کی انتخابی نشان چھین لی گئی۔ ہم نے پہلی دفعہ دیکھا کہ ایک سیاسی لیڈر کو گرفتار کیا گیا اور جب سے وہ گرفتار ہوا، تب سے لے کر اب تک نہ ہم نے اسے دیکھا نہ اس کی آواز سنی۔یہ سب کچھ پہلی دفعہ ہو رہا ہے اور یہ ایک نئی تاریخ بن رہی ہے۔ جب بہت سی چیزیں پہلی دفعہ ہو رہی ہوں، تو امید نہیں چھوڑنی چاہیے۔ ہو سکتا ہے کہ پہلی دفعہ پاکستان میں عوام کا راج آ جائے، پہلی دفعہ پاکستان میں یہ اندھیرا چھٹ جائے، پہلی دفعہ بند کمروں کے فیصلے کالعدم ہو جائیں۔ ہو سکتا ہے کہ پہلی دفعہ پاکستان میں میڈیا اور عدلیہ مکمل طور پر آزاد ہو جائیں۔ ہو سکتا ہے کہ پاکستان میں پہلی دفعہ حقیقی جمہوریت اور حقیقی آزادی آ جائے۔" Imran Riaz Khan #احتجاج_جاری_رہے_گا

PTI

100,318 views • 1 year ago

#منڈی_بہاؤالدین کے گاؤں کوٹ بلوچ میں خاتون کے گھر کے گیٹ پر مبینہ حملہ مستری زخمی!💔🙏 منڈی بہاوالدین علاقہ تھانہ صدر کوٹ بلوچ میں خاتون کے گھر کی چار دیواری کا گیٹ لگانے کے دوران مبینہ غنڈہ گردی کا واقعہ پیش آیا نسیم بی بی بیوہ منیر احمد اپنے گھر کی چار دیواری کا گیٹ مستری اور مزدوروں سے لگوا رہی تھیں کہ اسی دوران رضوان ولد محمد اسلم قوم گوندل سکنہ کوٹ بلوچ وہاں پہنچ گیا اور مبینہ طور پر گالم گلوچ شروع کر دی عینی شاہدین کے مطابق رضوان نے زبردستی دھکا مار کر گیٹ گرا دیا جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والا مستری زخمی ہو گیا واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں صورتحال دیکھی جا سکتی ہے رضوان والد اسلم دھمکیاں دیتا ہوا موقہ سے فرار واقعہ کی اطلاع ون فائیو پر دی گئی جس پر تھانہ صدر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ اہل علاقہ اور بیوہ عورت نسیم بی بی نے اعلیٰ حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Muhammad Moavia

14,841 views • 3 months ago

سسر کی بہو سے زیادتی کی کوشش، متاثرہ خاتون کی انصاف کی اپیل میاں چنوں: ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے سسر پر زیادتی کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔ متاثرہ خاتون کے مطابق اس کی شادی آٹھ سال قبل ملتان میں ہوئی تھی، اور اس دوران اللہ تعالیٰ نے اسے ایک بیٹے سے نوازا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر اکثر اس پر تشدد کرتا تھا، اور ایک بار شدید تشدد کے بعد وہ اپنے میکے میاں چنوں آ گئی، جہاں وہ کچھ عرصہ مقیم رہی۔ متاثرہ خاتون کے مطابق بعد ازاں اس کا سسر اسے لینے کے لیے میاں چنوں کے علاقے چک 44/15-L پہنچا اور کہا کہ اس کے شوہر نے اسے واپس لانے کے لیے بھیجا ہے۔ خاتون نے بتایا کہ وہ سسر کے ساتھ ملتان واپس چلی گئی، تاہم گھر پہنچنے پر وہاں کوئی اور موجود نہیں تھا۔ اس کے مطابق اسی دوران سسر نے اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، تاہم وہ موقع سے فرار ہو کر دوبارہ اپنے میکے پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔ متاثرہ خاتون نے وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز، ڈی پی او خانیوال اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پولیس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں نے بھی اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا ہے
2:07

Sensitive content

سسر کی بہو سے زیادتی کی کوشش، متاثرہ خاتون کی انصاف کی اپیل میاں چنوں: ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے سسر پر زیادتی کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔ متاثرہ خاتون کے مطابق اس کی شادی آٹھ سال قبل ملتان میں ہوئی تھی، اور اس دوران اللہ تعالیٰ نے اسے ایک بیٹے سے نوازا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر اکثر اس پر تشدد کرتا تھا، اور ایک بار شدید تشدد کے بعد وہ اپنے میکے میاں چنوں آ گئی، جہاں وہ کچھ عرصہ مقیم رہی۔ متاثرہ خاتون کے مطابق بعد ازاں اس کا سسر اسے لینے کے لیے میاں چنوں کے علاقے چک 44/15-L پہنچا اور کہا کہ اس کے شوہر نے اسے واپس لانے کے لیے بھیجا ہے۔ خاتون نے بتایا کہ وہ سسر کے ساتھ ملتان واپس چلی گئی، تاہم گھر پہنچنے پر وہاں کوئی اور موجود نہیں تھا۔ اس کے مطابق اسی دوران سسر نے اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، تاہم وہ موقع سے فرار ہو کر دوبارہ اپنے میکے پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔ متاثرہ خاتون نے وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز، ڈی پی او خانیوال اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پولیس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں نے بھی اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا ہے

Daim Mubashar

18,296 views • 3 months ago

"بہت سال پہلے ایک پولیس افسر نے اپنی گھر گرہستی میں مصروف بیگم کو ایک خاتون سابق پولیس افسر کی لکھی کتاب دی۔ اس خاتون نے پھر سی ایس ایس کا امتحان دیا اور پولیس سروس آف پاکستان کو اپنا پہلا انتخاب رکھا۔ یہ ایک پولیس افسر کی بیٹی اور ایک پولیس افسر کی بیوی بھی ہیں۔ یہ خاتون پولیس افسر پہلی خاتون ڈی پی او بھی رہیں اور اب پہلی خاتون سی ٹی او لاہور کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ ایس ایس پی عمارہ اطہر اس وقت بطور سی ٹی او لاہور لائسنسنگ، ٹریفک کے آرام دہ بہاؤ کو یقینی بنانے سمیت متعدد کام سر انجام دے رہی ہیں۔ فیملی کلیم والوں کو انکا حق دینا ہو یا فرنٹ ڈیسک کی بھرتی ہو، سی پی او کی بلڈنگ کو بہتر بنانا ہو یا سر راہ کی تعمیر، 40 سمارٹ پولیس اسٹیشنز کا پراجیکٹ ہو یا گریڈ 1 سے 21 تک ہاؤسنگ کا مسئلہ ہو، سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز کے کام کو عملی جامہ پہنانا ہو یا ایس ڈی پی اوز کے دفاتر کو عوام دوست بنانے کیلئے سائبان کا پراجیکٹ ہو، یہ سب ایک خاتون پولیس افسر نے کر کے دکھایا۔ خواتین کو با اختیار بنانے کی اس سے بہترین مثال کہیں نہیں مل سکتی۔" آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کی بطور پولیس افسر متاثر کن کامیابیوں کے متعلق ویڈیو پیغام۔ #PunjabPolice #IGPunjab #WomenEmpowerment #SuccessStories #Success

Punjab Police Official

24,405 views • 2 years ago

نئی ویڈیو آ گئی،زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔22 لڑکیوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر سنگین مقدمات میں نامزد غیر ملکی ملزم کو عدالت میں پیش کرنے میں خاتون تفتیشی پولیس افسر آخرکار کامیاب ہو گئی، جبکہ ان کا دعویٰ ہے کہ اس پورے عمل کے دوران انہیں مختلف قسم کے مبینہ دباؤ اور رکاوٹوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل اسی خاتون پولیس افسر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جو انہوں نے تھانے میں کھڑے ہو کر ریکارڈ کی تھی۔ ویڈیو میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ بعض بااثر پولیس افسران کی جانب سے ان پر تفتیشی عمل کے دوران دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ خاتون افسر کے مطابق وہ ایک ایسے غیر ملکی ملزم کے خلاف مقدمات کی تفتیش کر رہی تھیں جس پر 22 لڑکیوں کے ساتھ زیادتی سمیت دیگر سنگین الزامات کے مقدمات درج ہیں۔ اب عدالت سے سامنے آنے والی نئی ویڈیو میں خاتون افسر کا کہنا ہے کہ تمام تر مبینہ دباؤ، رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود وہ ملزم کو قانون کے مطابق عدالت میں پیش کرنے میں کامیاب رہیں۔ ان کے اس دعوے نے ایک بار پھر اس پورے معاملے کو عوامی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ اگر خاتون افسر کے الزامات درست ہیں تو متعلقہ اداروں کو شفاف، غیر جانبدار اور فوری تحقیقات کے ذریعے حقائق سامنے لانے چاہئیں تاکہ قانون کی بالادستی اور انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔

Sajid Hussain

12,388 views • 2 months ago

شمالی وزیرستان میر علی کی یہ فوٹیج دیکھ کر مجھے خدیجہ بی بی یاد آگئی جس سے میری ملاقات بکا خیل کے مقام پر اس وقت ہوئی جب ضرب عضب کے شروع ہونے کے بعد میں شمالی وزیرستان سے آنے والے آئی ڈی پیز کی کوریج کر رہی تھی کہ سڑک پر چادر میں لپٹی ایک خاتون گائے کی رسی ہاتھ پکڑے وزیرستان سے بنوں کی طرف جانے والی روڈ پر جاتی نظر آئی ۔میں نے اس کے پاس جا کر اُس سے پوچھا کہ کہاں سے آرہی ہیں اپ اور باقی گھر والے کہاں ہیں تو اُس نے بتایا کہ میں میر علی سے آرہی ہوں اور باقی گھر والے ٹرک پر بنوں چلے گئے لیکن ٹرک میں جگہ نہیں تھی تو میں اپنی گائے کو پیدل لے کر جا رہی ہوں ۔میں نے حیران ہو کر پوچھا گائے کے لئے آپ میر علی سے پیدل بنوں جا رہی ہیں تو اس نے کہا کہ جب یہ پیدا ہو ئی تو اس وقت سے اب تک میں نے اسے اپنے بچوں کی طرح پالا اب بمباری میں مرنے کے لئے اسے کیسے چھوڑ دیتی ۔۔ (آئی ڈی پیز پر ایک پریزنٹیشن میں میں نے اسکی وڈیو استعمال کی تھی اس میں ایک تصویر آج بھی میرے پاس محفوظ ہے) نوٹ : اس ملک کی اصل کہانیاں کچھ اور ہیں لیکن بدقسمتی سے میڈیا کو ایک طرف لگایا ہوا ہے

Farzana Ali

32,835 views • 1 year ago

🛑70 لاکھ کی کار ، کراچی کا سفر اور سائبر کرائم ونگ کراچی میں راؤ عبدالرحیم کی انویسٹی گیشن 🛑 📍7 جون سے 11 جون 2024 راؤ عبدالرحیم ، شیراز فاروقی اور ساتھ ایک خاتون کراچی میں موجود تھے ۔ گاڑی کے اندر سے بنائی گئی ویڈیو میں خاتون کو گنگناتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ۔ اسلام آباد سے کراچی کے سفر میں شیراز فاروقی اور راؤ عبدالرحیم یعنی دو مردوں کے درمیان یہ خاتون کون تھی ؟ یہ خاتون لیہ یونیورسٹی اغوا کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں شیراز فاروقی کے ساتھ سوزوکی کلٹس میں بھی پائی گئی تھی۔ 📍انہوں نے یہ سفر ٹیوٹا گرینڈی کار جس کی قیمت 60 سے 70 لاکھ کے لگ بھگ ہے اس کار میں اسلام آباد سے کراچی 3 افراد (کومل اسماعیل ، راؤ عبدالرحیم اور شیراز فاروقی) نے اکٹھے طے کیا تھا ، 📍حیران کن طور پر کراچی وزٹ کے دوران راؤ عبدالرحیم صاحب ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی آفس میں بلاسفیمی بزنس گروپ کی طرف سے پھنسائے گئے لڑکوں کی انویسٹی گیشن بھی کرتے رہے جو کہ بذات خود ایک غیر قانونی عمل ہے ۔ 📍اتنی مہنگی کار ، اتنا فیول جو اسلام آباد سے کراچی ڈرائیو کرکے کم از کم 1 لاکھ سے زائد کا خرچہ بن جاتا ہے اور 1400 کلومیٹرز سے بھی لمبا سفر بنتا ہے ، اس کے علاؤہ دیگر سفری اخراجات ۔۔؟ 📍اتنے دن وہاں رہائش، ساحل سمندر کی سیر ، اور دیگر ضروری اخراجات شامل کیے جائیں تو اتنے اخراجات ایک عام انسان نہیں برداشت کرسکتا ۔۔۔ ؟ آخر اتنا پیسہ آتا کہاں سے ہے ؟؟؟ (مزید تفصیلات اور انکشافات اگلی ٹویٹ میں 👇) #450LivesMatter #JusticeFor450 #Blasphemy #StopBlasphemyBusiness

Voice of the Victims of Blasphemy Business Group

24,521 views • 3 months ago

لاہور میں افسوسناک صورتحال سامنے آئی جس کی وجہ ڈس انفارمیشن تھی۔ ہمیں یہ سننے کو ملا کہ ایک نجی کالج کی طالبہ جس کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی اسے نجی ہسپتال میں لے جایا گیا ہے۔ ہم جس سرکاری ہسپتال میں موجود ہیں ہم نے نا صرف اس ہسپتال کا ریکارڈ چیک کیا بلکہ اس نجی ہسپتال کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ اس سے یہ بات سامنے آئی کہ زیادتی کا شکار کسی بھی لڑکی کو اس ہسپتال میں داخل نہیں کیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس نجی ہسپتال کا نام لیا جا رہا ہے وہاں میڈیکولیگل کیسز ڈیل نہیں کئے جاتے بلکہ اس ہسپتال کی ایمرجنسی میں بھی ایسا کیس ڈیل نہیں کیا گیا۔ اس ہسپتال کی تمام منازل کو چیک کرنے کے بعد بات سامنے آتی ہے کہ مبینہ متاثرہ بچی اس نجی ہسپتال میں نہیں گئی۔" ایس ڈی پی او ڈیفنس لاہور اے ایس پی شہر بانو نقوی کا لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس کے حوالے سے دیکھئے حقائق پر مبنی ویڈیو پیغام #PunjabPolice #Lahore #Fake #News #Students #FakeNews #Hospital

Punjab Police Official

477,582 views • 1 year ago