Загрузка видео...

Не удалось загрузить видео

На главную

بار سلونا والی سٹوری کھل گئی حقائق آپکے سامنے🚨 ہلٹن ہوٹل پہنچ کر فون کیا تو کہا گیا میں آ رہا ہوں پھر فون بند پھر پتا چلا کہ پیچھے جا کر اور لوگوں سے مل کر سب کچھ طے کیا جا رہا ہے !! مجھے اندھیرے میں رکھا...

15,605 просмотров • 9 месяцев назад •via X (Twitter)

Комментарии: 0

Нет доступных комментариев

Здесь появятся комментарии из оригинального поста

Похожие видео

پارلیمان کے باہر کھڑے ہو کر یہ بات کرنا برا لگتا ہے، میں کل اس پر بولوں گا۔ کل بولوں گا۔ بات یہ ہے کہ... دکھ ہوتا ہے۔ اس پارلیمنٹ ہاؤس میں، پارلیمنٹ کی وردیاں پہن کر لوگ، پارلیمنٹ کے ممبران کو چوہوں کی طرح ڈھونڈ رہے تھے۔ نہ کسی کو معطل کیا گیا، نہ کسی کو نکالا گیا اور نہ کسی پر یہ الزام لگا کہ تم کون ہو؟ تم کون ہوتے ہو پارلیمنٹ میں آ کر لوگوں کو اٹھانے والے؟ جو سارجنٹ ایٹ آرمز تھا، اسے تو ڈی جی کوسٹ گارڈ لگا دیا گیا۔ کیپٹن اشفاق کو اپ گریڈ کر کے آپ کے صوبے میں ڈی جی کوسٹ گارڈ لگا دیا گیا، جس نے آ کر اس کارِ خیر میں حصہ ڈالا تھا۔ یہ کیسے چلے گا؟ یہ کیسے ہوگا؟ آپ پوچھیں، کل ہم اس پر بھی بولیں گے۔ میں نے تو بار بار کہا ہے، پتا نہیں مجھے کیا بیماری لگ گئی ہے کہ میں بار بار یہ شور مچا رہا ہوں (رولا ڈال رہا ہوں) کہ مینڈیٹ کی چوری ہوئی ہے، یہ غلط حکومت ہے۔ لیکن بار بار یہ باتیں کرنا برا لگتا ہے۔ لوگوں کو بار بار یہ کہنا برا لگتا ہے۔ جس طرح یہ حکومت آئی ہے، آپ بھی جانتے ہیں اور میں بھی جانتا ہوں۔ دکھ کی بات یہ ہے کہ یہ سب کام ان اداروں نے کیا ہے جو خود کو پاکستان کا سب سے وفادار اور طاقتور (پاورفل) ادارہ سمجھتے ہیں۔ ​کیوں؟ کیا کبھی آپ نے دیکھا ہے کہ اسمبلیوں میں منڈیاں لگائی جاتی ہوں؟ سینیٹ کی قیمت یہ ہے، قومی اسمبلی کی قیمت یہ ہے، صوبائی اسمبلی کی قیمت یہ ہے... کون بولیاں دے گا؟ آپ جیسا غریب آدمی؟ یا یہ شرارتی آدمی بولیاں دے سکے گا؟ ڈرگ ٹریفکرز (منشیات فروش) بولیاں دیں گے، سمگلر بولیاں دیں گے۔ پھر اس ملک کا کیا حال ہوگا؟ اور پھر صادق سنجرانی جیسا آدمی آئے گا، اس قسم کا ایوان (ہاؤس) بنے گا جس میں عوام نہ ہوں، غریب نہ ہوں، صحیح نمائندے نہ ہوں۔ ​عمران کے ساتھ میرا کیا واسطہ ہے؟ عمران جب اس پارلیمنٹ کا گھیراؤ کر رہا تھا تو میں اس کا مخالف تھا، میں اس کا سب سے بدترین مخالف تھا۔ لیکن یہ پارلیمنٹ ہمیں عزیز ہے۔ اس کے خلاف جو بھی آگے بڑھے گا، کوئی اور کھڑا ہو یا نہ ہو، محمود کھڑا ہوگا۔ قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی

Tehreek-e-Tahafuz-e-Ayin-e-Pakistan

13,758 просмотров • 3 месяцев назад

پتہ نہیں میں بزدل ہوں، کمزور ہوں، یا ایمان ضعیف ہے، یہ تو اللہ کو بہتر پتا ہے۔ مطلب، جب بھائی آپ کا شہید کیا جائے، والد آپ کا شہید کیا جائے، کزن آپ کا اٹھا کر چھ مہینے غائب رکھا جائے اور پھر مسخ شدہ لاش آپ کے ہاتھ میں تھما دی جائے، اور جیتا ہوا الیکشن آپ سے چھین لیا جائے، تو پھر آپ کیا کریں گے؟ یہ تو پتہ نہیں، میں نے آپ کو کہا تھا کہ میں دوسروں کا نام نہیں لیتا، اپنی بات تو کر سکتا ہوں۔ آپ کی نظر میں پتہ نہیں میں بزدل ہوں، میں کمزور ہوں، یا میں کس سوچ اور فکر کا مالک ہوں، پھر بھی ہم کہتے ہیں کہ نہیں، خدا را! آپ ملازم کو نہیں بخش رہے۔ ایک ملازم کی کیا سزا ہو سکتی ہے؟ ایک سادہ سی ڈیمانڈ ہے، ڈی آر اے ہے اور یکساں نظامِ تنخواہ (Salary System) ہے۔ آپ کی نظر میں وہ بھی بد ہے۔ اب تو دروازے بند کر رہے ہو، عدالتوں سے انصاف کی توقعات آپ نے ختم کر دی ہیں، پارلیمنٹ کی خودمختاری آپ نے پاؤں تلے روند دی ہے۔ مطلب، وہ کیا کریں؟ وسائل ہمارے لوٹے جا رہے ہیں، اور ہم سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔ میرے گھر کے سامنے سے گیس نکل رہی ہے، مگر میں اس سے مستفید نہیں ہوں؛ لوگوں کے کارخانے اس سے چل رہے ہیں۔ میرے گھر سے سونا نکالا جا رہا ہے، کوئلہ نکالا جا رہا ہے، لیکن میں دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہا ہوں۔ یعنی میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں: کیا اس وقت پاکستان کی اہمیت پنجاب کے کیلے اور مالٹے ہیں، یا بلوچستان اور پشتونخوا کے ساحل اور وسائل؟ اصغر خان اچکزئی (صدر، اے این پی بلوچستان)

Asghar khan Achakzai

54,629 просмотров • 8 месяцев назад

الحمد للہ میں خیریت سے ہوں میں پاکستان آچکا ہوں میں آپ سب بہن بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جیسے آپ سب نے مجھے سپورٹ کیا میں یہاں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان سے میری ویڈیو کو لے کر سعودیہ کو رپورٹ کیا گیا کہ جیسے میں نے سعودیہ کے خلاف بات کی ہے میں انتشار پھیلا رہا ہوں، لیکن جب سعودیہ کے اداروں نے دیکھا کہ اس ویڈیو میں ایسا کچھ نہیں ہے تو انہوں نے باعزت طریقہ سے مجھے چھوڑا اور معذرت بھی کی میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں اللہ کے سامنے بھی گواہی دونگا کہ عمران خان نے ہمیں کبھی اپنے ملک کے خلاف اپنی فوج کے خلاف کچھ کرنے کو نہیں کہا لیکن یہ میں آج بھی یہ کہوں گا کہ جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی اس نے 9 مئی کروایا میں آپ سب کا اپنی قوم کو اپنے دوستوں کا جنہوں نے میری فیملی سے رابطہ رکھا میری ہر طرح مدد کی ان سب کا بے حد شکر گزار ہوں خاص کر ان سب کا جنہوں نے میرے لیئے دعائیں کی ۔۔۔ پاکستان زندہ باد عمران خان زندہ باد PTI PTI Karachi

MNA Faheem Khan

118,691 просмотров • 2 лет назад

سابق وزیراعظم عمران خان کے ذاتی معالج اور شوکت خانم ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف کا ویڈیو بیان: (16-02-2026) کل رات تقریباً نو بج کر پینتالیس منٹ پر میں نے اسلام آباد میں موجود ان دو ڈاکٹروں سے ٹیلی فون پر بات کی جو فی الحال جناب عمران خان کی آنکھ کا علاج کر رہے ہیں۔ میں نے اپنے ساتھی ڈاکٹر خرم عظیم مرزا، جو لاہور میں ریٹینل اسپیشلسٹ ہیں، سے درخواست کی کہ وہ بھی اس گفتگو میں شامل ہوں اور انہوں نے مہربانی فرمائی۔ ہماری گفتگو تقریباً چالیس منٹ جاری رہی۔ اس دوران انہوں نے ہمیں تفصیل سے بتایا کہ انہوں نے جناب عمران خان کو کب پہلی بار دیکھا، اس وقت ان کے کیا علامات تھیں، کون سے ٹیسٹ ہوئے، اب تک کیا علاج دیا گیا ہے، اور آئندہ علاج کا کیا پلان ہے۔ ان کی تازہ ترین تشخیص کل ہوئی تھی۔ ان ٹیسٹوں اور تازہ اسیسمنٹ کی بنیاد پر انہوں نے بتایا کہ علاج کی وجہ سے جناب خان میں نمایاں بہتری آئی ہے، آنکھ میں بہتری ہے اور بینائی بھی بہتر ہوئی ہے۔ میں بہت خوش ہوتا اگر میں اس کی پورے یقین سے تصدیق کر سکتا۔ بدقسمتی سے، چونکہ میں نے خود انہیں نہیں دیکھا، نہ ان کی دیکھ بھال میں حصہ لیا، نہ ان سے بات کی، اس لیے نہ تو میں اس کی تصدیق کر سکتا ہوں اور نہ تردید۔ اسی لیے میں ایک بار پھر اتھارٹیز سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے یا ڈاکٹر فیصل سلطان کو، یا دونوں کو، اور جناب عمران خان کی فیملی کی جانب سے نامزد ڈاکٹروں کو اسلام آباد میں معائنہ کرنے اور علاج کے عمل میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آئندہ تمام دیکھ بھال اور علاج شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں کیا جائے، کیونکہ ہمارا یقین ہے کہ یہ عالمی معیار کا اسپتال ہے جہاں مناسب سہولیات موجود ہیں اور جناب عمران خان کو بہترین علاج مل سکے گا۔“ #WhatAreTheyHiding #ComeToStreetsForKhan

PTI

15,164 просмотров • 7 месяцев назад

سلمان اکرم راجہ نے ابھی اسپیس میں indirectly مجھے ٹاؤٹ کہا ہے۔ میں سلمان اکرم راجہ سے کہتا ہوں کہ اپنی بات کا ثبوت پیش کریں۔۔۔۔ ثبوت پیش کریں، آپ نے میرا نام لیے بغیر اتنی بڑی بات کی ہے۔ آپ کو ثبوت پیش کرنا پڑے گا کہ میری ڈوریں کون ہلا رہا ہے۔ میں اپنی سچائی کے لیے قرآن پر حلف اٹھا سکتا ہوں، کیا آپ حلف اٹھا کر کہہ سکتے ہیں کہ میں ٹاؤٹ ہوں؟ کیا آپ قرآن پر حلف اٹھا کر یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپ نے میرا کیس نہ لینے کے لیے علی بخاری کو منع نہیں کیا؟ میری رہائی کے بعد 26 نومبر کے کیس میں، آپ نے آئی ایل ایف کو منع نہیں کیا کہ حیدر کا کیس کوئی نہیں لے گا میں اڈیالہ کے باہر آپ سے سوال کرتا ہوں، اور آپ جواب نہیں دیتے۔ آپ نے اسپیس میں یہ کہا کہ میں ایسے لوگوں کو کبھی جواب نہیں دوں گا اور ہمیشہ ان کو نظر انداز کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا جن کی ڈوریں کوئی اور ہلا رہا ہو اور ان کے پیچھے وہی لوگ ہیں جو ہمارے خلاف ہیں اور ان کو پلانٹ کیا گیا ہے سلمان اکرم راجہ، آپ نے indirectly خان کے ورکر اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ پر الزام عائد کیا ہے۔ راجہ جی، ثبوت پیش کریں۔

Haider Saeed

12,899 просмотров • 2 месяцев назад

بھروسا تم نے توڑا تھا مگر خود کو سزا یوں دی کہ پھر جو مل گیا مجھ کو، بھروسا کر لیا اس پہ۔ عدم اعتماد کی فضا تم نے پیدا کی۔ میرے مخالفین ساری زندگی کبھی ملا ملٹری الائنس کہتے تھے، کبھی کہتے تھے کہ اسٹیبلشمنٹ کے بہت قریب ہے۔ کیوں؟ میری سیاست اعتدال کی ہے۔ میں مذہبی طبقے سے تعلق رکھتا ہوں، اور اس کو اشتعال دلانے کے لیے پوری دنیا وسائل استعمال کر رہی ہے۔ اس ماحول میں رہ کر جب میں اپنے ماحول کو اعتدال کی راہ دکھاؤں گا تو یقیناً کچھ نرمیاں اس کے اندر آئیں گی۔ کوئی اس کو کہتا ہے: تم مفاد پرست ہو، موقع پرست ہو، تم نے فلاں جگہ یہ کیا، وہ کیا۔ نہیں! ہم نے حالات کے مطابق پالیسی اختیار کی، اور ہم کبھی حکومتوں کی خواہش پر نہیں چلے۔ میں اگر 1988ء میں اسمبلی میں آیا، تب بھی اپوزیشن میں تھا۔ مجھے 1990ء میں ہرایا گیا۔ 1993ء میں آیا، میں پھر اپوزیشن میں تھا۔ 1997ء میں اسمبلی میں آیا، میں پھر اپوزیشن میں تھا۔ تم نے میرے خلاف اس وقت بھی گندا پروپیگنڈا کیا، غلیظ ترین پروپیگنڈا کیا۔ کبھی کہا: ڈیزل پرمٹ خریدا ہے۔ پھر ڈیزل پرمٹ اگر میں نے لیا ہے تو دستاویز ہوگی نا؟ پرمٹ کے معنی ہی دستاویز ہیں۔ 2003ء، 2004ء میں آپ نے میرے خلاف یہ پروپیگنڈا کیا۔ آج 2026ء ہے۔ کہیں کوئی اس کا ریکارڈ، کوئی دستاویز، کوئی ثبوت تمہیں آج تک ملا؟ کہتے تھے: پلازے لے لیے ہیں، فیکٹریاں بنا لی ہیں، دبئی میں ہوٹل بنا لیے ہیں۔ اسی ہزار کی لسی پی لی ہے، دو دن ہوٹل میں ٹھہرا ہوں تو کہتے ہیں: اسی ہزار کی لسی پی لی ہے۔ شرم بھی نہیں آتی اس قسم کی گفتگو کرتے ہوئے۔ اور پھر ایک وقت آیا جب اسٹیبلشمنٹ کی ایک اہم شخصیت نے مجھے پیغام بھیجا کہ وہ مجھ سے ملنا چاہتے ہیں۔ میں نے انکار کر دیا۔ پھر نوابزادہ نصر اللہ خان مرحوم درمیان میں آئے اور مجھے کہا: "آپ کو بات کر لینی چاہیے۔" میں نے اپنی جماعت سے مشورہ کیا۔ انہوں نے بھی مجھے کہا: "ہاں، ہمیں مل لینا چاہیے تاکہ پتا تو چلے کہ ہم کس غار سے ڈسے جا رہے ہیں۔" ان ملاقاتوں میں جب میں نے اپنی شکایات ان کے سامنے رکھیں، اور میں نے ان کو چیلنج کیا کہ اللہ تمہیں دیکھ رہا ہے، اللہ تمہیں سن رہا ہے، میں بھی بیٹھا ہوں، تم بھی بیٹھے ہو۔ اگر میرے ہاتھ سے یا میرے ماحول کے اندر کوئی ایسے غلط کام ہوئے ہوں، کوئی ایسے غلط مفادات میں نے حاصل کیے ہوں، تو اللہ کے لیے کم از کم مجھے واضح طور پر بتا دو کہ فضل الرحمٰن، آپ کے اندر یہ نقص ہے۔ اس اعلیٰ ترین افسر نے سر جھکایا، پھر سر اٹھایا، پھر کہا: "مولانا! کوئی ایسی بات نہیں ہے، قطعاً کوئی ایسی بات نہیں ہے۔" تو میں نے کہا: "پھر میری کردار کشی کیوں کی؟ کیوں میرے بارے میں یہ غلط باتیں کیں؟" انہوں نے کہا: "میں متعلقہ حلقوں (Concerned Quarters) کو ہدایت دے دوں گا، ان شاء اللہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ تو میں نے کہا: آپ نے تو کہہ دیا کہ ہم نے جو بولا، جھوٹ بولا، غلط بولا، اور آئندہ ہدایت دے دوں گا کہ ایسا نہیں ہوگا، لیکن میرا دعویٰ تو اپنی جگہ برقرار ہے کہ تم نے الیکشن میں دھاندلی کرائی ہے، اور حکمران جو بھی بنے گا، دھاندلی سے بنے گا۔سو آج میرا سوال یہ ہے کہ دھاندلی سے بنی ہوئی حکومت ہمیں قبول نہیں قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد میں وکلاء کنونشن سے خطاب #قائدانقلاب_مولانا #سیاسی_چوکیدار #مولانا_سے_معافی_مانگ #شہداء_صرف_بہانہ #لشکر_نہیں_امن

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

15,043 просмотров • 2 месяцев назад

امریکہ میں موجود صحافی احمد نورانی کا بھائی بازیابی کے 5 ماہ بعد پہلی بار منظر عام پر آگیا اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت کے بعد والدہ کے ہمراہ میڈیا سے جذباتی گفتگو " میرا بھائی کی صحافت سے کوئی تعلق نہیں مجھے باہر جانے کی اجازت دیں میں اپنی زندگی گزارنا چاہتا ہوں میرا فری لانس کام سات ماہ میں ختم ہو چکا میری زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے میں محمد علی ہوں میں الیکٹریکل انجینئر ہوں میرے ساتھ چھ سات ماہ پہلے جو کچھ ہوا وہ آپ جانتے ہیں میں صحافی احمد نورانی کا چھوٹا بھائی ہوں میرا احمد نورانی کے کام کے ساتھ ، صحافت یا کسی قسم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں میں انجینئر کے طور پر کام کرتا رہا ہوں فری لانسر کے طور پر دو تین سال سے کام کر رہا ہوں میرے لاپتہ ہونے کی وجہ سے میرا سارا کام بہت زیادہ متاثر ہوا بند ہو گیا میری موبائل ڈیوائس جس میں پروفیشنل ڈیٹا تھا وہ بھی واپس نہیں کیا گیا میرے اکاؤنٹ بند کروا دئیے گئے پھر عدالت کے حکم پر کھولے تو کچھ وقت کے بعد دوبارہ بنک اکاؤنٹس بند کر دئیے گئے سعودی عرب کا ورک ویزہ لیا تقریبا 9 لاکھ روپے خرچ آیا ،میں نے ایک لاکھ روپے کا ٹکٹ بک کروایا ایف آئی اے کی جانب سے مجھے آف لوڈ کر دیا گیا ساڈھے آٹھ گھنٹے مجھے حراست میں رکھا گیا اداروں کے حوالے سے دھمکی دی گئی پہلے آدھے گھنٹے کے بعد اگلے آٹھ گھنٹے پانی تک مجھے نہیں دیا گیا پھر آف لوڈ کی اسٹیمپ لگا کر مجھے آف لوڈ کر دیا گیا (ہائی کورٹ میں پی سی ایل سے نام نکلوانے کے کیس کو) ابھی آگے سے آگے کیا جا رہا ہے میرا نام کیوں پی سی ایل پر ڈالا گیا مجھے بتایا جائے یہ مستقل ہراساں کرنا اور بلیک میلنگ ہے جو کچھ پہلے میرے ساتھ ہوا میں نے بہت مشکلات کا سامنا کیا اس پر بات نہیں کروں گا میرے ساتھ جو ہوا اس کی وجہ سے ذہنی اور فزیکلی میں نے بہت مشکلات کا سامنا کیا مجھے بتایا جائے ایسا ظلم میرے ساتھ کیوں کیا جا رہا ہے میرا درخواست ہے کہ میرا نام پی سی ایل سے ہٹایا جائے میرا کام پچھلے سات ماہ سے بند ہے اس ملک میں مجھے میری فیملی کو مستقل تھرہٹس ہیں مجھے مستقل ہراساں کرنے کا سامنا ہے میری فیملی کے بھی بنک اکاؤنٹس بند ہیں میں اپنی زندگی گزارنا چاہتا ہوں اگر میں یہاں نہیں کرسکتا تو باہر جانے کی اجازت دی جائے "

Saqib Bashir

336,784 просмотров • 11 месяцев назад