正在加载视频...

视频加载失败

خیبر پختونخوا میں ریسکیو کا نیا دور! خیبر پختونخوا نے سیلاب اور قدرتی آفات کے دوران بروقت ریسکیو آپریشنز کے لیے جدید ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کروا دی۔ یہ جدید ڈرون 250 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو مشکل اور خطرناک علاقوں میں پھنسے افراد کی مدد...

33,043 次观看 • 4 天前 •via X (Twitter)

0 条评论

暂无评论

原始帖子的评论将显示在这里

相关视频

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی پولیس لائن ٹانک آمد! وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی پولیس لائن ٹانک پہنچے، جہاں انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے، سلامی پیش کی اور دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے علاقائی مشران اور شہدائے پولیس کے ورثاء سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے علاقائی عمائدین اور شہدائے پولیس کے ورثاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں کے خلاف فرنٹ لائن پر بہادری سے لڑ رہی ہے اور پولیس کے تمام مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موت حق ہے، مگر وطن اور قوم کے عظیم مقصد کے لیے شہادت پانا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، پولیس، سیکیورٹی فورسز اور خیبر پختونخوا کے عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ خیبر پختونخوا کے عوام نے ملک میں امن کے لیے بے مثال قربانیاں دیں اور پوری قوم نے ہر مشکل گھڑی میں لبیک کہا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ یہ جنگ ہماری نہیں تھی، ہمیں زبردستی اس میں دھکیلا گیا۔ بدقسمتی سے گزشتہ بیس برسوں سے خیبر پختونخوا مسلسل قربانیاں دے رہا ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مل کر 80 ہزار سے زائد شہداء پاکستان اور خطے میں امن کے لیے قربان کیے۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ حکومتِ خیبر پختونخوا شہدائے پولیس کے ورثاء کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ حوصلہ نہیں ہارنا چاہیے، وہ وقت قریب ہے جب خیبر پختونخوا میں مکمل امن قائم ہوگا۔

Shafi Jan

19,429 次观看 • 7 个月前