Loading video...

Video Failed to Load

Go Home

🚨سردار ایاز صادق کا خطرناک مذہب کارڈ🚨 سردار ایاز صادق کی منطق کے تحت اللہ تعالیٰ نے فرعون اور نمرود کو بادشاہ بنایا، اللہ تعالیٰ نے یزید کو حکمران بنایا، یزید نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے تحت امام حسینؑ کو بیعت کا حکم دیا اور بیعت سے انکار...

21,121 views • 5 months ago •via X (Twitter)

0 Comments

No comments available

Comments from the original post will appear here

Related Videos

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے والد، رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ مرحوم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے ملک محمد اقبال چنڑ مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک محمد اقبال چنڑ ایک مخلص، بااصول اور عوام دوست شخصیت کے مالک تھے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ مرحوم کی پارلیمانی، سیاسی اور عوامی خدمات کو قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم نے اپنی زندگی عوامی خدمت، جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ والد کا سایہ سر سے اٹھ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللّٰہ تعالٰی مرحوم ملک محمد اقبال چنڑ کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام اور لواحقین کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ Sardar Ayaz Sadiq PTV News

National Assembly 🇵🇰

13,549 views • 1 month ago

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس۔ اجلاس میں حکومت سازی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر شہباز شریف نے قائد محمد نواز شریف کی ہدایت پر مختلف جماعتوں سے ہونے والے رابطوں کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس نے حکومت سازی کے لئے مختلف آپشنز پر مشاورت کی۔ پارٹی راہنمائوں نے 8 فروری کے انتخابات میں کامیابی پر پارٹی صدر کو مبارک دی۔ اللّٰہ تعالیٰ کے کرم اور عوام کی حمایت سے مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، شہباز شریف عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، انشاء اللہ، شہباز شریف حکومت کا ہدف عوام کو مہنگائی اور مسائل سے نجات دلانا ہو گا: شہباز شریف تمام سیاسی قوتوں کو پاکستان کے لئے ایک ہونا ہوگا، شہباز شریف اجلاس میں سینیٹر اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، ملک محمد احمد خان، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللّٰہ تارڑ اور خواجہ عمران نزیر شریک تھے۔

Marriyum Aurangzeb

119,915 views • 2 years ago

ہر مسلمان اس دعا کو اپنا وظیفہ بنا لیں رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّ اَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّ اجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرًا اور آپ یوں دعا کیجئے کہ اے رب مجھے ایسی جگہ میں داخل کیجئے جو خوبی کی جگہ ہو۔ اور مجھے خوبی کے ساتھ نکالئے اور میرے لئے اپنے پاس سے ایسا غلبہ عطا فرمائیے جس کے ساتھ مدد ہو۔ 1:۔ احمد، ترمذی، ابن جریر، ابن منذر، طبرانی، حاکم، ابن مردویہ، ابونعیم، اور بیہقی دونوں نے دلائل میں اور ضیاء نے مختارہ میں (ترمذی اور حاکم دونوں نے تصحیح بھی کی ہے) ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ نبی کریم ﷺ مکہ میں تھے پھر آپ کو ہجرت کا حکم دیا گیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ (آیت) ” وقل رب ادخلنی مدخل صدق واخرجنی مخرج صدق واجعل لی من لدنک سلطنا نصیرا “ 2:۔ حاکم اور بیہقی نے دلائل میں (حاکم نے صحیح بھی کہا) قتادہ ؓ سے روایت کیا کہ (آیت) ” وقل رب ادخلنی مدخل صدق “ یعنی اللہ نے آپ کو مکہ سے نکالا (آیت) ” مخرج صدق “ اور آپ کو مدینہ میں داخل فرمایا (آیت) ” مدخل صدق “ فرمایا اللہ کے نبی ﷺ نے جان لیا کہ اس کے لئے کوئی طاقت نہیں اس کام کی مگر غلبہ کے ساتھ اس لئے آپ سے ایسے غلبہ کا سوال کیا جس کے ساتھ مدد بھی ہو اللہ کی کتاب کے لئے اور اس کی حدود (کے نافذ کرنے) کے لئے اور اس کے فرائض کے لئے اور اللہ کی کتاب کو قائم کرنے کے لئے کیونکہ غلبہ عزت ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کہ جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے درمیان رکھ دیا اگر ایسا نہ ہو تو لوگ ایک دوسرے پر غارت گری کرتے اور ان کا طاقت والا ان کے کمزور کو کھا جاتا۔ 3:۔ خطیب نے عمر بن خطاب ؓ سے روایت کیا کہ اللہ کی قسم اللہ تعالیٰ جتنا قرآن کے ذریعہ روکتا ہے اس سے کہیں زیادہ سلطان (یعنی عزت اور غلبہ) کے ذریعہ روکتا ہے۔ 4:۔ زیبر بن بکار نے اخبار مدینہ میں زید بن اسلم (رح) سے اس کے بارے میں روایت کیا کہ اللہ تعالیٰ نے (آیت) ” مدخل صدق “ مدینہ منورہ کو بنایا اور (آیت) ” مخرج صدق “ مکہ مکرمہ کو ’‘’ سلطنا نصیرا “ انصار کر بنایا۔ 5:۔ حاکم نے ابن عباس ؓ نے یوں پڑھا (آیت) ” ادخلنی مدخل صدق واخرجنی مخرج صدق “ مدخل کو میم کے فتحہ کے ساتھ۔ 6:۔ ابن جریر اور ابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ (آیت) ” ادخلنی مدخل صدق “ سے مراد ہے موت (آیت) ” واخرجنی مخرج صدق “ سے مراد ہے موت کے بعد والی زندگی۔ تفسیر مظہری

خطبات العلماء

13,425 views • 1 year ago

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سینئر صحافی شاکر سولنگی سے ان کے جوان سالہ بیٹے کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔ مولانا فضل الرحمان نے مرحوم کے ایصالِ ثواب، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کے عہدیداران، سینئر صحافیوں اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مولانا فضل الرحمان نے شاکر سولنگی سے ملاقات کے دوران کہا کہ جوان اولاد کا بچھڑ جانا والدین کے لیے زندگی کے سب سے بڑے اور کٹھن امتحانات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دکھ اور صدمے کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، تاہم اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو صبر اور حوصلہ عطا فرماتا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مرحوم کی اچانک وفات نے نہ صرف شاکر سولنگی اور ان کے خاندان بلکہ پوری صحافتی برادری کو غمزدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔جے یو آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ صحافی برادری ملک و قوم کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ایسے دکھ کی گھڑی میں پوری قوم شاکر سولنگی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غم اور آزمائش کی اس گھڑی میں صبر، دعا اور اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی رہنا ہی مؤمن کی شان ہے۔تعزیت کے اختتام پر مولانا فضل الرحمان نے مرحوم کے لیے اجتماعی دعا کرائی اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

11,390 views • 1 month ago

عمران خان کی تصویر کو خانہ کعبہ میں لہرانا مطلب اللہ کے گھر میں دوبارہ بت پرستی کا آغاز کرنا۔ یہ علاماتِ قیامت میں سے ہے۔👇👇 حدیث نمبر: 1601 صحيح بخاری۔ ابومعمر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالوارث نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ایوب نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عکرمہ نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان کیا، آپ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب (فتح مکہ کے دن) تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ کے اندر جانے سے اس لیے انکار فرمایا کہ اس میں بت رکھے ہوئے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا اور وہ نکالے گئے، لوگوں نے ابراہیم اور اسماعیل علیہما السلام کے بت بھی نکالے۔ ان کے ہاتھوں میں فال نکالنے کے تیر دے رکھے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ ان مشرکوں کو غارت کرے، اللہ کی قسم انہیں اچھی طرح معلوم تھا کہ ان بزرگوں نے تیر سے فال کبھی نہیں نکالی۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ کے اندر تشریف لے گئے اور چاروں طرف تکبیر کہی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اندر نماز نہیں پڑھی۔ جزیرۃ العرب میں شرک اور بت پرستی کا دور دورہ تھا، مگر اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو توفیق دی اور اپنے لشکروں سے ان کی مدد کی حتیٰ کہ انہوں نے تمام بتوں کا خاتمہ کردیا اور اللہ تعالیٰ کی توحید کا علم بلند کردیا۔ لیکن قیامت کے قریب لوگوں کے دین سے دور اور علم سے بے نیاز ہونے کی وجہ سے ایک گروہ دوبارہ بتوں کی پوجا شروع کردے گا اور یہ علاماتِ قیامت میں سے ہے۔

سید عدنان بادشاہ 🇵🇰

34,827 views • 2 years ago

جسٹس محمد علی مظہر کو یہ ہی معلوم نہیں تھا کہ ان کے سامنے زیر التوا مقدمہ ہے کیا! سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر کو الیکشن کمیشن حکام کو روسٹرم پر بلانا پڑ گیا! جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاجو اکثریتی فیصلے میں پی ٹی آئی کو ہدایات کی گئیں وہ پوری ہوئیں؟ فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے کہاتمام ممبران نے اپنے کوائف اور پارٹی وابستگی جمع کرائی تھی،سوال تو یہ ہونا چاہیے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیوں نا کیا؟الیکشن کمیشن یہاں آ کر دھرلے سے کہتا ہے کہ فیصلے پر عملدرآمد بھی نہیں کریں گے اور نظر ثانی بھی کریں! جسٹس محمد علی مظہر نے کہا الیکشن کمیشن نے 39 ممبران کو نوٹیفائی کیا تھا یہ نظر ثانی کیس تو بقیہ 40 نشستوں پر ہے! جسٹس حاجی امین الدین خان نے کہا نظر ثانی تمام 79 نشستوں کے خلاف ہے! جسٹس محمد علی مظہر نے کہا میں نے بار بار پوچھا ہے الیکشن کمیشن سے انہوں نے کہا 40 سیٹ پر نظر ثانی ہے، جس کے بعد جج صاحب نے الیکشن کمیشن حکام کو روسٹرم پر بلا لیا اور پوچھا بتائیں آپ نے پی ٹی آئی کے 39 ممبران کو نوٹیفائی کیا؟ ڈی جی الیکشن کمیشن نے کہا جی ہم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد 39 ممبران کو پی ٹی آئی کا نوٹیفائی کر دیا تھا، جسٹس محمد علی مظہر نے پوچھاآپ نے 39 ممبران کے تناسب سے مخصوص نشستیں دی ہیں؟ ڈی جی لاء الیکشن کمیشن بولےہم 39 کی حد تک تو مخصوص نشستیں نہیں دے سکتے یہ تو مکمل کے تناسب سے باقاعدہ فارمولا ہوتا ہے۔ اکثریتی فیصلہ دینے والے جج جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا اگر فارمولا ہوتا ہے تو باقی جماعتوں کو مخصوص نشستیں کیوں دیں؟ فیصلہ ہو لینے دیتے اور پھر سب کو ایک ساتھ مخصوص نشستیں دیتے! جسٹس محمد علی مظہر اس سے بھی لاعلم نکلے اور کہا نہیں باقی جماعتوں کو نہیں دی گئیں مخصوص نشستیں۔ جس پر الیکشن کمیشن نے کہا باقی تمام سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں دے دی ہیں! اس کے بعد بنچ کے سربراہ جسٹس حاجی امین الدین خان نے الیکشن کمیشن حکام کو کہا بیٹھ جائیں اب تو کیس چل رہا ہے اور فیصل صدیقی کو کہا دلائل جاری رکھیں،فیصل صدیقی نے کہایہ تو پی ٹی آئی کے ساتھ زیادتی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلوں کا کوئی تو تقدس ہونا چاہئے، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا آپ مشتعل نا ہوں، فیصل صدیقی نے کہا کیس کیا ہے یہ مسئلہ نہیں ہار جائیں گے، بات سپریم کورٹ کے وقار اور مستقبل کی ہے!

Maryam Nawaz Khan

108,015 views • 1 year ago

قومی اسمبلی کے فارم 47 کے اسپیکر ایاز صادق (میر صادق) جیسا منافق اور چمچہ کم ہی دیکھا ہے، ایاز صادق نے بطورِ سپیکر اپنی تنخواہ 20 لاکھ سے زائد کروائی، پھر اپنے آنکھوں کے ڈاکٹر بیٹے ڈاکٹر محمد علی ایاز کو لیسکو بورڈ (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز) میں جگہ دلوائی اور اس پر بھی تسلی نہیں ہوئی تو اب اپنے بیٹے کا نام قومی ایوارڈ تمغہ امتیاز کے لیے شعبہ تعلیم میڈیکل میں بھی ڈلوا دیا ہے، یہ اتنے کمینے لوگ ہیں کہ ان کو اپنے بچوں اور اپنے خاندان کو نوازنے کے علاؤہ کچھ نظر نہیں آتا، ایک ڈاکٹر کا لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں کیا کام؟ پچھلے چار سالوں میں پاکستان میں 1418 قومی تمغے سویلین کو بانٹے گئے ہیں جو کہ فوجی تمغوں کے علاؤہ ہیں اور اسی عرصے میں بھارت جو پاکستان کی آبادی سے تقریباً 5 گنا بڑا ملک ہے اس نے صرف 513 لوگوں کو سول ایوارڈز دیئے ہیں، اور اسی عرصے میں امریکہ میں صرف 42 لوگوں کو سول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، پاکستان میں چاپلوسوں کو تمغوں کی بندر بانٹ نے ان ایوارڈز کی حیثیت ہی ختم کر دی ہے۔ #مینڈیٹ_چور_شریف_مافیا #نااہل_حکمران_عوام_پریشان

Qasim Khan Suri

50,060 views • 1 month ago

سات ستمبر کا دن اس فتح کا دن ہے،جب ختمِ نبوت کے قلعے کو توڑنے کے لیے ایک سامراجی ایجنٹ نے جھوٹی نبوت کا لبادہ اوڑھا، اور عوامی تحریک اور ہمارے اکابر کے پارلیمانی کردار نے اس کے کفر کو بے نقاب کیا اور پوری دنیا کو بتا دیا کہ قادیانی ہو یا لاہوری گروپ، جو اپنے آپ کو احمدی کہتے ہیں، یہ دائرۂ اسلام سے خارج ہیں، اور اب پاکستان میں ان کو غیر مسلموں کی فہرست میں درج کیا جائے گا۔ یہ معمولی معرکہ نہیں تھا۔ اس معرکے میں ہمارے بزرگوں نے جس ذہانت کا مظاہرہ کیا اور جس طرح ان کو بے نقاب کیا، یہاں تک کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر تمہارے مدعیِ نبوت پر کوئی ایمان نہیں لاتا تو آپ کی نظر میں وہ کافر ہے یا نہیں؟ تو انہوں نے کہا: کافر ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ آج زندہ ہوتے، اگر حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ آج زندہ ہوتے، اگر حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ زندہ ہوتے، اگر حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ زندہ ہوتے، اگر حضرات حسنین رضی اللہ تعالیٰ عنہما زندہ ہوتے، اور وہ مرزا غلام احمد پر ایمان نہ لاتے تو کیا وہ بھی کافر ہوتے؟ تو اس نے کہا: ہاں، وہ بھی کافر ہوتے۔ پروپیگنڈا تو کیا جا رہا ہے کہ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا، اور کوئی نہیں پوچھتا ان سے کہ تم ابو بکر صدیق سے لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آج کے امتی تک کو بھی کافر کہتے ہو۔ پوری امتِ مسلمہ کو کافر کہنا یہ مغرب کی نظر میں جرم نہیں ہے، لیکن اس ایک چھوٹے سے طائفے اور گمراہ طائفے کو کافر قرار دینا، جیسے بہت بڑا کوئی حادثہ ہوگیا۔ جب سات ستمبر دو ہزار چوبیس کو سات ستمبر انیس سو چوہتر کے فیصلے کی گولڈن جوبلی منائی گئی اور مینارِ پاکستان پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوا، پوری تاریخ کے تمام اجتماعات کے ریکارڈ توڑ دیے، اس نے ایک بار پچاس سال کے بعد ثابت کر دیا کہ آج بھی پوری قوم پارلیمنٹ کے اس فیصلے کے پشت پر کھڑی ہے۔ لہٰذا تم کچھ بھی کر لو، امریکہ کی پشت پناہی لے لو، یورپ کی پشت پناہی لے لو، اور کم بخت! تم تو خود لکھتے ہو کہ میں انگریز کا خودکاشتہ پودا ہوں۔ جو انگریز کا خودکاشتہ پودا ہے، اس نے ہمیں دین دینا ہے؟ اللہ پر بہتان باندھنے کی یہی چیزیں ہیں کبھی اللہ کا شریک ٹھہرایا کرتے تھے، کبھی اللہ کے لیے بیوی اور بچے تجویز کرتے تھے، اور کبھی کہتے تھے کہ یہ وحی تو ہم پر بھی آسکتی ہے۔ تو اس قسم کے بہتان کو اللہ رب العزت نے بڑی شدت کے ساتھ رد کر دیا۔

Maulana Fazl-ur-Rehman

25,276 views • 14 days ago

خان صاحب نے کروڑوں روپے بلکہ اربوں روپے ٹھکرا کے تو مجھے وزیراعظم بنایا تھا۔ آج پاکستان کی معیشت ڈوبی ہوئی ہے، ہم نے کوئی چیز کرپشن سے کبھی نہیں بنائی۔ کاروبار کیے، محنت کی، سیاست میں بھی محنت کی، مجھے 46 سال ہو گئے اس فیلڈ میں، ڈسٹرکٹ کونسل سے شروع کیا تھا اور اللہ تعالیٰ نے وزارتِ عظمیٰ تک پہنچایا۔ پی ٹی آئی پاکستان کیا دنیا کی بڑی پارٹی ہے یہ صرف اللہ کی مہربانی ہے اور ہمارے کردار کا نتیجہ ہے کہ ہم خان صاحب کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ان شاء اللہ۔ آزادکشمیر ایک متنازع خطہ ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جس کا فیصلہ ہونا ہے۔ اگر پی ٹی آئی کو باہر نکال کر کوئی انتخاب ہوگا تو وہ مشکوک انتخاب ہوگا وہ آزاد کشمیر کے لیے پاکستان کے لیے، پاکستان کے مقتدر حلقوں کے لیے مسئلہ کشمیر کی بنیاد پر وہ کسی صورت میں مناسب نہیں ہے اور ہمارے پڑوس میں بہت غلط میسج جائے گا۔ پی ٹی آئی آزادکشمیر کے تمام حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور قوم 8 فروری کی طرح پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گی۔ اگر میری بطور وزیراعظم 9 ماہ کی کارکردگی دیکھی جائے تو اس پچھلے چار سال پر بھاری ہے۔ میری عوام میرے حلقے کے لوگ مطمئن ہیں اللہ کے فضل و کرم سے۔ صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کا کوکب راٹھور کو خصوصی انٹرویو

PTI Azad Kashmir

38,632 views • 5 months ago