正在加载视频...

视频加载失败

سکھر پولیس کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا۔ بے گناہ نوجوان رضا کو بہن کے ساتھ اغوا کر کہ قتل کرنے کے بعد جب لوگ سڑکوں پر آئے تب رضا کی بہن کو آزاد کیا گیا جس کو دھرنے میں لے آیا گیا۔۔ پولیس کہتی تھی کہ ہمارے پاس...

158,251 次观看 • 1 年前 •via X (Twitter)

10 条评论

muhammad 的头像
muhammad1 年前

@ImranRiazKhan اب کسی سے انصاف کی کوئی امید نہیں اب انصاف خود ہی کرنا ہو گا سزا خود ہی دینی ہو گی۔ اگر یہ نہیں کر سکتے تو پھر روتے رہو سب۔ کسی کو انصاف نہیں ملنے والا

Muhammad Asif Langove 的头像
Muhammad Asif Langove1 年前

ایک دن زرداری اور بلاول کو یہی سندھی عوام سرائے عام پھانسی پر لٹکا دینگے۔

I am Pragmatic 的头像
I am Pragmatic1 年前

لعنتی پولیس

Asad iftikhar 的头像
Asad iftikhar1 年前

اس ملک میں کس نے پھنسنا ھے غریب بےچارہ مارا گیا

Sajid Rehman 的头像
Sajid Rehman1 年前

چانڈیو صاحب ایک ہی حل ہے سندھ کے تمام مسائل کا سندھی عوام جہالت اور بھٹووی غلامی کی سے نکالیں پیری مریدی سے نکالیں جو جتنا بڑا حرامی ہے وہ اتنا ہی بڑھا پیر اور سید بنا پھرتا ہے آپکے تمام مسائل کا حل اسی میں ہے بس اللّٰہ تعالٰی آپ سبکی مدد فرمائیں وہ صحافی میمن وہ شکار کے کیس والا اور ڈاکٹر شاہنواز اور آج یہ #justiceforRazaHussain #گولی_کیوں_چلائی #شہداء_کا_خون_انقلاب_لائیگا

Mr.Ad 的头像
Mr.Ad1 年前

پولیس کا کونسا کسی نے کچھ بگاڑ لینا ہے جو یہ پھنس رہے ہیں راؤ انوار نے ہزاروں لوگ بے گناہ فوج کے کہنے پر مار دئیے ،آئی جی پنجاب و اسلام آباد نے فوج کے تسمے منہ میں ڈالے ہوئے ہیں اور ہزاروں لوگوں کی زندگیاں برباد کر دیں عدالتیں فحاشی کے کوٹھے بن گیے صحافی بے ضمیر ہوگیے امید کس سے؟

وطن پرست313 的头像
وطن پرست3131 年前

سندھی قوم ظلم کے خلاف میرے خیال میں قیامت کے دن نکلے گی آپنے حق کے لیے

Ghulami Namanzoor 的头像
Ghulami Namanzoor1 年前

اب جب رضا نہیں رہا تو اب عوام کو ہوش آیا مشکل ہے کہ عوام کچھ کر گزرے اتنا دم نہیں لگتا اس عوام میں اس عوام سے یہ کہلوا لو کہ سنی کافر تے شیعہ کافر بس کافر کے فتوے لگواو پھر مفتی/علامہ کو آگے بٹھا کر لینڈ مافیا کے سرغنہ کو (نعوذبااللہ)حضرت عمر/حضرت علی سے تشبیہ کا بیان دلوا دو

Umer Hassan 的头像
Umer Hassan1 年前

Kuchy k Dako police ko drust toor pr jahanum wasil krty hn

Reza Mazhar 的头像
Reza Mazhar1 年前

@ImranRiazKhan گولی کیوں چلائی؟ #گولی_کیوں_چلائی #فوجی_مصنوعات_کا_بائیکاٹ #BoycottFaujiDhanda #BoycottFaujiBusiness #BoycottFaujiproducts

相关视频

کل خواجہ آصف صاحب نے میرے حوالے سے ایک بات کی تھی۔ میں صرف خواجہ آصف سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب آپ کے ضمیر پر اتنا بوجھ تھا تو آپ صرف اتنا بتا دیں کہ 8 فروری کے الیکشن کے حوالے سے آپ کے ضمیر پر بوجھ نہیں ہے؟ کیا یہ الیکشن آپ جیت چکے ہیں؟ جس طرح 8 فروری کے الیکشن کو رِگ کیا گیا، جس طرح الیکشن لوٹا گیا، جس طرح ہمارے لوگوں کو بٹھایا گیا، یہاں اسمبلی میں ہمارے 100 تک اراکین تھے، انہیں نااہل کرکے دوسرے لوگوں کو لایا گیا، عدالتوں کو منیج کیا گیا، الیکشن کمیشن کو منیج کیا گیا۔ ہمارے لوگوں کو اسمبلی سے نکالا گیا اور جعلی لوگوں کو لایا گیا۔ کیا اس وقت آپ کے ضمیر پر بوجھ نہیں تھا؟ آپ کے اپنے ضلع کی ریحانہ ڈار کو پولیس نے سڑکوں پر گھسیٹا، اس وقت آپ کے ضمیر پر بوجھ نہیں تھا؟ گلگت بلتستان میں جو کچھ کیا گیا، کیا اس پر بھی آپ کے ضمیر پر بوجھ نہیں ہے؟ اگر ضمیر کا بوجھ ہلکا کرنا ہے تو استعفیٰ دیں اور الیکشن کروا دیں، پھر پتہ چل جائے گا کہ آپ کی کیا حیثیت ہے۔

Asad Qaiser

48,217 次观看 • 1 个月前

ٹرمپ کون ہوتے ہیں کہ وہ کسی آزاد قوم اور ان کی سرزمین پر قبضہ کرنےکی بات کررہے ہیں ؟ ایک آزاد قوم کو دوسرے ملکوں میں مہاجر بنانے کی بات کررہے ہیں، ٹرمپ کا کا کٹھ پتلی پندرہ مہینے سے فلسطینیوں کا قتل عام کر کے انسانی جرم کا مرتکب ہوا ہے،اگر صرف دو تین شہروں میں فوجی کاروائی کے نتیجے میں قتل ہونے والوں کے پاداش میں صدام حسین کو لٹکایا جا سکتا ہے تو اس پاداش میں جہاں نیتن یاہو کو سرعام پھانسی ملنی چاہیے تھی اس کو آج امریکہ فلسطینیوں کے خون پر ان کو سپورٹ کر رہا ہے۔ جنگ عظیم اول کے بعد جب دنیا میں یہودی در بدر ہو گئے اور جرمنوں کے ہاتھوں پٹ گئے تو اس زمانے میں لیگ آف نیشنز اقوام متحدہ میں قرارداد پاس کی کہ ان دربدر شدہ یہود یوں کو جگہ دینا ان کو از سرِ نو بسانا یہ بین الاقوامی ذمہ داری ہے، بین الاقوامی ذمہ داری قرار دے کر صرف فلسطین کی سرزمین کو اس کے لیے کیوں خاص کیا گیا؟ کسی ملک نے ان کو جگہ نہیں دی اور سب کو اکٹھا کر کے فلسطین کی سرزمین میں لایا گیا، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کسی شہری کو، کسی یہودی کو جبراً کہیں آباد نہیں کیا جائے گا، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کسی سرزمین پر سرزمین والوں سے پوچھے بغیر جبرا ان کو آباد نہیں کیا جا سکتا، یہودیوں کو بھی جبراً لا کر آباد کیا گیا، فلسطین سے بھی جبراً زمین لی گئی اور وہاں ان کو آباد کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فلسطین Over Populated Area ہے یہاں مزید کسی کو آباد کرنے کی گنجائش نہیں ہے، اس کے باوجود Over Populated Area پر ان کو آباد کیا گیا، قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فلسطین معاشی لحاظ سے انتہائی کمزور ہے اس پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، اس معاشی لحاظ سے کمزور ترین ملک پر اتنی بڑی یہودی آبادی کا بوجھ ڈال دیا گیا، اور آج تک یہ صرف بوجھ ہی نہیں بلکہ ان کی پیٹھ میں گھونپا ہوا چھرا ہے، خنجر ہے جو آج بھی ہمارے جسم کو چھو رہا ہے اور ہمارے جسم سے لہو بہہ رہا ہے۔

Maulana Fazl-ur-Rehman

33,921 次观看 • 1 年前

ماورائے عدالت قتل۔۔۔ شہید حمدان کی بہن “یہ تصویر جو آپ میرے ہاتھ میں دیکھ رہے ہیں، یہ میرے بھائی شہید حمدان کی ہے، جسے 29 دسمبر 2025 کو گھر سے لاپتہ کیا گیا، اور تقریباً ایک ہفتے بعد اس پر جھوٹے الزامات لگا کر میڈیا میں پیش کیا گیا۔ اس کے بعد میرے بھائی کو تین مرتبہ عدالت میں بھی پیش کیا گیا، لیکن وہ ہر بار کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔ اسی ناکامی کو چھپانے کے لیے، اگلی پیشی کی تاریخ سے ایک دن پہلے، میرے بھائی حمدان اور دیگر تین بلوچ نوجوانوں کو اپنی کسٹڈی میں تشدد کرکے ماورائے عدالت قتل کیا گیا، اور پھر اسے مقابلے کا نام دیا گیا۔ اگر یہ مقابلہ تھا تو اس میں صرف بلوچ نوجوان ہی کیوں مارے گئے؟ آپ کے اہلکاروں کا ایک بندہ تک کیوں نہیں مرا؟ اور پھر اسی طرح، بنا ثبوت اور ناانصافی پر مبنی فیصلے کے تحت ڈاکٹر ماہ رنگ اور ان کی دیگر ساتھیوں کو آپ کی عدالت نے عمر قید سنائی ہے۔ میرا یہ ویڈیو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ سرفراز بگٹی صاحب کہتے ہیں کہ اہلکار شبیر بلوچ کے لواحقین کے ساتھ انصاف ہوا ہے۔ اگر ایک واقعے پر مکمل طور پر ردِعمل آ سکتا ہے، اگر لوگوں کو سزائیں سنائی جا سکتی ہیں، تو پھر ہمارے بھائی حمدان بلوچ کے معاملے میں خاموشی کیوں ہے؟ کیوں ہمارے بھائی کے کیس کو دبانے کی کوشش کی جاتی ہے؟ اگر آپ کی عدالت بے گناہ لوگوں کو عمر قید کی سزا سنا سکتی ہے، تو اُن سی ٹی ڈی اہلکاروں کی کیا سزا ہونی چاہیے جنہوں نے بلوچ نوجوانوں کو اپنی کسٹڈی میں تشدد کرکے انہیں ماورائے عدالت قتل کیا؟ اگر بقولِ آپ کے شبیر کے لواحقین کو انصاف ملا ہے، تو حمدان بلوچ کے لواحقین کا انصاف کہاں ہے؟ اگر آپ انصاف کی بات کر رہے ہیں، تو ہمارے لیے آپ لوگوں کے منہ اور عدالتوں کے دروازے کیوں بند ہو جاتے ہیں؟ ہم بھی یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ ہمارے اہلِ خانہ کو انصاف دیا جائے اور ان سی ٹی ڈی اہلکاروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ اگر ان کو سزا نہیں دی گئی تو یہ آنے والی نسلوں کے لیے خطرہ ہے۔ اسی لیے ہمارے خاندان کو انصاف دیا جائے۔”

Baloch Yakjehti Committee

13,612 次观看 • 1 个月前

جیسے ہی مجھے اطلاع ملی کہ ہمارے صحافی ناطق ریحان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، میں فوراً موقع پر موجود ایس پی بلال اور ایس پی عاطف کے پاس پہنچا اور ان سے سوال کیا کہ آخر صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے اور کوریج کرنے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟ انہیں کس بنیاد پر گرفتار کیا گیا؟ انہوں نے جواب دیا کہ یہ ایک غلطی تھی، جس کے بعد ناطق ریحان کو رہا کر دیا گیا۔ لیکن یہ واقعہ ہم سب صحافیوں کے لیے ایک سبق ہے۔ جب بھی کسی صحافی کو بلاجواز روکا جائے، تشدد کا نشانہ بنایا جائے یا گرفتار کیا جائے تو ہم سب کو فوری طور پر ایک آواز بن کر اس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم اکثر تقسیم رہتے ہیں، اور اسی تقسیم کا فائدہ اٹھا کر ہمیں ایک ایک کرکے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اگر آج ہم ایک دوسرے کے لیے نہیں بولیں گے، تو کل ہمارے لیے بولنے والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔ صحافت کا تحفظ صرف اسی صورت ممکن ہے جب صحافی متحد ہو کر اپنے حق، اپنے ساتھیوں اور آزادیِ صحافت کے لیے کھڑے ہوں۔

Zaeem leghari

49,643 次观看 • 8 天前