Загрузка видео...

Не удалось загрузить видео

На главную

صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود کا دبنگ فیصلہ! مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کے چیلنج کوصدر پاکستان تحریکِ انصاف شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود نے قبول کر لیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو باقاعدہ 30 جنوری 2026 سرگودھا میں جلسے کے لیے درخواست جمع...

10,126 просмотров • 7 месяцев назад •via X (Twitter)

Комментарии: 0

Нет доступных комментариев

Здесь появятся комментарии из оригинального поста

Похожие видео

ایک سادہ سوال ہے جو ہمیں دنیا کے سامنے، ہم سب کے درمیان، نرم مگر واضح الفاظ میں رکھنا ہوگا: کیا پاکستان فوج کے لیے ہے یا فوج پاکستان کے لیے؟ اگر پاکستان فوج کے لیے ہے، تو پھر فیصلہ ہو چکا—آپ جانیں اور آپ کا ملک جانے۔ لیکن اگر فوج پاکستان کے لیے ہے تو پھر مہربانی کیجیے۔ ہم اتنے جاہل نہیں کہ فوج کی اہمیت نہ سمجھتے ہوں۔ پچیس کروڑ انسانوں کے اس بڑے ملک کی فوج نہ ہو، یہ پاگل پن ہوگا۔ فوج ہونی چاہیے، بہترین فوج ہونی چاہیے۔ خفیہ ادارے بھی ہوں—آئی ایس آئی، ایم آئی اور دیگر سویلین ایجنسیاں۔ کوئی بھی ملک افواج اور اداروں کے بغیر نہیں چل سکتا۔ ایجنسیاں آئین اور قانون کے مطابق کام کریں۔ ہم دعا گو ہیں کہ ہماری سویلین اور ملٹری ایجنسیاں سی آئی اے، موساد اور دنیا کے بہترین اداروں سے بھی زیادہ قابل ہوں۔ لیکن ہماری افواج جتنا جلد ممکن ہو، اپنے لیے بھی، ہم سب کے لیے بھی اور پاکستان کے لیے بھی احسان کریں۔ مہربانی کر کے وہی راستہ اختیار کریں جو امریکہ، چین اور روس کی افواج اختیار کرتی ہیں—آئینی دائرے میں رہ کر۔ آپ نے حلف اٹھایا ہے، اور حلف وعدہ ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ وعدے کے بارے میں پوچھ گچھ ہوگی۔ جب آپ حلف لیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے۔ سپاہی سے لے کر جنرل تک، سب نے یہ وعدہ کیا ہے۔ اس وعدے کو نہ توڑیں۔ ہم آپ کو سلام کریں گے، عزت دیں گے، بہترین تعلقات رکھیں گے۔ کوئی پاگل ہی ہوگا جو اس ادارے کی عزت نہ کرے جو ملک کے لیے لڑتا ہے، جان دیتا ہے اور قربانیاں دیتا ہے۔ لیکن جب حلف توڑا جاتا ہے اور آئینی راستے کے بجائے کوئی اور راستہ اختیار کیا جاتا ہے، تو پھر ہمارے اور آپ کے درمیان رشتے خراب ہو جاتے ہیں۔

Tehreek-e-Tahafuz-e-Ayin-e-Pakistan

41,741 просмотров • 8 месяцев назад

ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا ہے، کیونکہ اس وقت امن و امان ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ خیبر پختونخوا میں وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث بدامنی ہے، جبکہ بلوچستان اور آزاد کشمیر کی صورتِ حال بھی سب کے سامنے ہے۔ عوام محسوس کر رہے ہیں کہ انہیں اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے۔ ایسی صورتِ حال میں ملک کیسے چلے گا۔ موجودہ اسمبلی میں عوام کے لیے ایک بھی قانون نہیں بنایا گیا۔ ہم نے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملائیں گے۔ اگر عوام آزاد عدلیہ، مضبوط پارلیمنٹ، مہنگائی کا خاتمہ اور خودمختار پاکستان چاہتے ہیں تو انہیں اٹھنا ہوگا۔ پاکستان ہمارا ہے، ہم کسی سے بھیک نہیں مانگتے۔ ہمیں پاکستانی کی حیثیت سے باعزت زندگی گزارنی ہے۔ کسی کو اختیار نہیں کہ وہ ہمیں ڈکٹیشن دے یا ہمارے فیصلے کرے۔ پاکستان کے فیصلے اس ملک کے عوام کریں گے۔ سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ تھا، آپ نے اسے نہیں مانا۔ وہ دن دور نہیں جب عمران خان جیل سے باہر ہوگا۔

Asad Qaiser

22,028 просмотров • 1 месяц назад

ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ان انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے اور انہیں مسترد کرتے ہیں،کیوں کہ یہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ کم اور اسٹیبلشمنٹ کی نمائندہ زیادہ ہے،اسی ضمن میں جمعیت علمائے اسلام نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، جے یو آئی کا کوئی بھی امیدوار کسی سطح پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گا۔ ہم نے عوام کی طرف جانے کا فیصلہ کیا ہے،عوام کو متحد کر کے اعتماد میں لیں گے، ملک بھر میں بھرپور عوامی اجتماعات کا انعقاد کریں گے اور ان اجتماعات کا عنوان عوام اسمبلی ہوگا، اس تحریک میں اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملائیں گے تاکہ عوامی صفوں کو متحد کرسکیں، عوامی تحریک کا مقصد عوام کو ووٹ کے لئے متحد کرکے ان کو ووٹ کے تحفظ کے قابل بنانا ہے۔ 25 اپریل کو پشین بلوچستان، 02 مئی کراچی سندہ، 09 مئی پشاور خیبرپختونخواہ میں عوامی اجتماعات منعقد ہوں گے۔ ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی وجمہوری ریاست بنانے کے لئے بھر پور جدوجہد کریں گے۔

Maulana Fazl-ur-Rehman

585,796 просмотров • 2 лет назад