Video yükleniyor...

Video Yüklenemedi

Ana Sayfaya Dön

🚨عوام کو پیٹرول کے نام پر لوٹا جا رہا ہے ، جب حکومت کو پتہ چلا کہ ڈاکہ پکڑا گیا تو وزیر اعظم ہمدرد بن کر ٹی وی پر آ گئے اور 80 روپے کمی کا اعلان کر دیا ، محمد زبیر Mohammad Zubair

19,510 görüntüleme • 6 ay önce •via X (Twitter)

0 Yorum

Yorum bulunmuyor

Orijinal gönderinin yorumları burada görünecek

Benzer Videolar

اسلام آباد: 6 اپریل, 2026 اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلویز حنیف عباسی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان ریلویز کی مجموعی کارکردگی، جاری اصلاحات اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر ریلویز نے وزیراعظم کو پاکستان ریلویز کے آپریشنل امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خلیج کی صورتحال میں عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں چلنے والی تمام آپریشنل ٹرینوں کے کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں حکومت عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے سے گریز کر رہی ہے اور ریلوے کے نظام کو بہتر بنا کر آمدن میں اضافہ کرنے پر توجہ دی جائے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ہدایت کی کہ پاکستان ریلویز کو ایک جدید، محفوظ اور قابلِ اعتماد سفری نظام میں تبدیل کرنے کے لیے اصلاحاتی اقدامات کو تیز کیا جائے. وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر کاربند ہے اور تمام اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے وزیر ریلویز کو ہدایت کی کہ ریلوے کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو بہتر، محفوظ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Prime Minister's Office

12,798 görüntüleme • 5 ay önce

حکمرانوں کی بے شرمی اور منافقت کا تماشہ دیکھیے؛ ایک طرف ٹی وی سکرینوں پر بیٹھ کر بڑے معصومانہ انداز میں شکوہ کیا جاتا ہے کہ "ایکشن کمیٹی ہم سے بیٹھ کر بات نہیں کرتی، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں"۔ لیکن دوسری طرف جب اپوزیشن کا ایک معتبر وفد زمینی حقائق جاننے اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے یکجہتی کے لیے راولا کوٹ جانے لگتا ہے، تو انہیں راستے میں ہی روک دیا جاتا ہے۔ قومی اسمبلی سینیٹ کے قائدین حزب اختلاف محمود اچکزئی،علامہ راجہ ناصر عباس،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر،خالد یوسف چوہدری ایڈوکیٹ اخونزادہ حسین یوسفزئی پر مشتمل وفد کو آزاد کشمیر جانے سے روک کر حکومت نے خود اپنے جھوٹے بیانیے کا جنازہ نکال دیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر حکومت سچی ہے اور واقعی کچھ چھپانے کو نہیں ہے، تو یہ خوف کیسا؟ جب آپ سیاسی قیادت کو عوام اور ایکشن کمیٹی سے ملنے ہی نہیں دیں گے، تو مسائل کا سیاسی حل کیسے نکلے گا؟ طاقت کے زور پر آوازیں دبانے اور راستے روکنے کا یہی وہ آمرانہ رویہ ہے جس نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے، رکاوٹیں کھڑی کرنے سے سچ نہیں چھپے گا، بلکہ عوامی غصے میں مزید اضافہ ہوگا۔

PTI

12,770 görüntüleme • 3 ay önce