Загрузка видео...

Не удалось загрузить видео

На главную

فلسطین میں ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ خالصتاً فلسطینیوں پر مشتمل ہوگا، جبکہ اس کی معاونت کے لیے جو باڈی تشکیل دی جائے گی اس میں فلسطینی اور غیر فلسطینی دونوں شامل ہونگے۔ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار

29,515 просмотров • 11 месяцев назад •via X (Twitter)

Комментарии: 0

Нет доступных комментариев

Здесь появятся комментарии из оригинального поста

Похожие видео

دوحہ: 13 جولائی 2026. وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیرِ والد، عزت مآب شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ریاستِ قطر کی قیادت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ دوحہ میں وزیراعظم کی قیادت میں پاکستانی وفد نے ریاستِ قطر کے امیر، عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی اور امیرِ والد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مرحوم امیرِ والد کی دوراندیش قیادت، مدبرانہ بصیرت اور قطر کی غیرمعمولی ترقی کے ساتھ ساتھ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے لیے مرحوم امیرِ والد کی گرمجوشی، شفقت اور دیرینہ محبت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے پاکستان کے متعدد یادگار دوروں کا بھی قدر و منزلت سے ذکر کیا۔ وزیراعظم نے اس گہرے صدمے کی گھڑی میں قطر کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور قطری شاہی خاندان اور قطر کی برادر عوامِ کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ امیرِ قطر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور پاکستانی وفد کا ذاتی طور پر دوحہ آ کر تعزیت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس جذبے کو دونوں برادر ممالک اور عوام کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا مظہر قرار دیا۔

Prime Minister's Office

85,035 просмотров • 1 месяц назад

اسلام آباد: 6 اپریل, 2026 اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلویز حنیف عباسی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان ریلویز کی مجموعی کارکردگی، جاری اصلاحات اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر ریلویز نے وزیراعظم کو پاکستان ریلویز کے آپریشنل امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خلیج کی صورتحال میں عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں چلنے والی تمام آپریشنل ٹرینوں کے کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں حکومت عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے سے گریز کر رہی ہے اور ریلوے کے نظام کو بہتر بنا کر آمدن میں اضافہ کرنے پر توجہ دی جائے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ہدایت کی کہ پاکستان ریلویز کو ایک جدید، محفوظ اور قابلِ اعتماد سفری نظام میں تبدیل کرنے کے لیے اصلاحاتی اقدامات کو تیز کیا جائے. وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر کاربند ہے اور تمام اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے وزیر ریلویز کو ہدایت کی کہ ریلوے کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو بہتر، محفوظ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Prime Minister's Office

12,798 просмотров • 4 месяцев назад

اہلِ لاہور کے لیے خوشخبری! مجھے بطور صدر BSF یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ لاہور کے معروف اور مرکزی علاقے جوہر ٹاؤن میں، ڈاکٹرز ہسپتال کے قریب اور اسلام آباد ڈائیگنوسٹک سینٹر کے ساتھ واقع، BSF پلیٹ فارم کے تحت “میڈی زن فارمیسی” کی ایک جدید، معیاری اور بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے والی آؤٹ لیٹ کا افتتاح عنقریب کیا جا رہا ہے۔ ایڈریس: 📍 شاپ نمبر 113-G، نزد ڈاکٹرز ہسپتال، جوہر ٹاؤن، لاہور یہ فریچائز جنابِ محترم وصف شیخ صاحب نے اپنی اہلیہ کے لیے حاصل کی ہے، جبکہ اپنی مثالی لوکیشن، وسیع رقبے اور جدید انفراسٹرکچر کی بنیاد پر کمپنی نے اس آؤٹ لیٹ کو باضابطہ طور پر Flagship Franchise کے طور پر لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ آؤٹ لیٹ معیار، سہولت اور اعتماد کی علامت بنے گا۔ یہ بات باعثِ فخر ہے کہ یہ منصوبہ کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کے لیے ایک اجتماعی سہولت ہے۔ اس کامیابی میں آپ سب کا کردار نہایت اہم ہے۔ ہم تمام دوستوں، اہلِ علاقہ اور معزز شہریوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اس فریچائز کے ساتھ کھڑے ہوں، اسے کامیاب بنائیں اور خود بھی انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی فارمیسی سہولیات سے مستفید ہوں۔ براہِ کرم اپنے دوستوں، رشتہ داروں اور عزیز و اقارب کو بھی اس سہولت کی جانب متوجہ کریں۔ زندہ دلانِ لاہور کے لیے خصوصی دعوت! آؤٹ لیٹ پر تشریف لا کر رجسٹریشن کروائیں، جس کے نتیجے میں آپ کو: تمام ادویات کاسمیٹکس اور منتخب سمال گروسری آئٹمز پر 3٪ تک خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی۔ مزید یہ کہ جو احباب آؤٹ لیٹ پر جا کر رجسٹریشن کروائیں گے (رجسٹریشن کا آغاز سوموار سے ہوگا) اور وہیں سے اپنی ویڈیو یا تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کریں گے، ان کے درمیان قرعہ اندازی کے ذریعے 50,000 روپے نقد انعام کمپنی کی جانب سے دیا جائے گا۔ یہی ماڈل آئندہ پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی متعارف کروایا جائے گا، اور ہر فریچائز کے لیے اسی طرز کی ڈیجیٹل اور لوکل مارکیٹنگ مہم لانچ کی جائے گی، جس میں: ـ لوکل مارکیٹنگ ـ بروشرز ـ فلائرز ـ بینرز پر مشتمل بھرپور تشہیری مہم شامل ہوگی۔ اس کے علاوہ، افتتاح کے روز شرکت کرنے والے معزز مہمانوں کے لیے بھی ایک خصوصی قرعہ اندازی منعقد کی جائے گی، جس میں 1,00,000 روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ آئیں، صحت مند پاکستان کے اس وژن کا حصہ بنیں، اعتماد، معیار اور سہولت کے اس سفر میں ہمارا ساتھ دیں۔ Ch Sajaad Husein Big Success Family

Gulbaz Mushtaq

24,496 просмотров • 7 месяцев назад

یہ میری بیٹی ہے۔ الحمدللہ اس نے حال ہی میں میٹرک کا امتحان کامیابی سے پاس کیا ہے۔ یہ بہت نیک، شریف اور فرمانبردار بچی ہے۔ اس کے والد گزشتہ دو سال سے روزگار کے سلسلے میں پردیس میں ہیں، اس لیے گھر کی تمام ذمہ داریاں میرے کندھوں پر ہیں۔ میٹرک کے امتحان کے بعد اس کا زیادہ وقت موبائل اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں گزرنے لگا۔ ایک ماں ہونے کے ناطے مجھے فکر تھی کہ کہیں اس کی توجہ تعلیم سے نہ ہٹ جائے۔ اسی لیے میں نے فیصلہ کیا کہ اسے ایسے ماحول میں رکھا جائے جہاں وہ اپنی پوری توجہ پڑھائی پر دے سکے اور اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکے۔ اسی مقصد کے لیے میں نے اسے کالج میں داخل کروانے اور ہاسٹل میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں میں نے اپنے آفس کے باس سے بات کی۔ اللہ انہیں جزائے خیر دے، انہوں نے نہ صرف میری بیٹی کا کالج میں داخلہ کروانے میں مدد کی بلکہ ہاسٹل میں رہائش کا انتظام بھی کروا دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کی تعلیم، ہاسٹل اور دیگر ضروری اخراجات کی فکر نہ کروں۔ ہاسٹل میں ان کا بیٹا بھی رہتا ہے، جو ایک اچھا اور بااخلاق لڑکا ہے، اور وہ بھی میری بیٹی کا خیال رکھے گا۔ میں اپنے باس کی اس مہربانی اور تعاون کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ اللہ تعالیٰ ایسے نیک دل انسانوں کو ہمیشہ خوش رکھے، کیونکہ آج کے دور میں دوسروں کے لیے اتنا کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ میری دعا ہے کہ میری بیٹی اپنی تعلیم پر پوری توجہ دے، محنت کرے اور زندگی میں بڑی کامیابیاں حاصل کرے۔

Nadia Malik🍁

22,552 просмотров • 2 месяцев назад

پولیس اطلاع عام تمام تھانوں اور متعلقہ اداروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ملزمان سعد رضوی ولد خادم رضوی اور انس رضوی ولد خادم رضوی اس وقت لاہور اور شیخوپورہ کے نواحی علاقوں میں مفرور ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں ملزمان کے پاس لوٹ کھسوٹ اور نا جائز آمدن اور چندوں سے جمع کئے گئے چالیس تولہ سونا اور تقریباً چار کروڑ روپے کی نقد رقم بھی ہمراہ موجود ہے۔ یہ رقم اور سونا دونوں ملزمان کے پاس مریدکے بلوے کے بعد فرار ہوتے وقت ساتھ تھی یہ رقم اور سونا اس کے علاوہ ہے جو ملزمان کے گھروں سے اس سے پہلے برآمد ہوئی تھی۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ اگر کسی کو مذکورہ ملزمان کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع ہو تو فوری طور پر قریبی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن پر اطلاع دی جائے۔ اطلاع فراہم کرنے والے شہری کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، اور اسے سرکاری کاروائی کی تکمیل کے بعد دس تولا سونابحکم سرکار بطور منظور انعام کے طور پر دینے کی سفارش بھی کی جائے گی۔

Iram (Summan) Dar ♌

80,382 просмотров • 10 месяцев назад

کور کمانڈر پشاور عمر احمد بخاری کا شمار آرمی کے ٹاپ جرنیلوں میں ہوتا ہے، اور یہ بھی ممکن ہے کہ مستقبل میں انہیں فور اسٹار جنرل بنایا جائے۔ آج کور کمانڈر پشاور عمر احمد بخاری نے چترال کے مشہور پولو پلیئر اور لیجنڈ اظہار علی خان سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی۔ چترال کے اس عظیم پولو لیجنڈ کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کے گھر جانا ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔ ہم کور کمانڈر پشاور کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس طرح اظہار علی خان جیسے پولو لیجینڈ کو عزت دی وہ واقعی اس اعزاز کے مستحق تھے۔ اظہار علی خان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے شندور میں گلگت کے خلاف ایک میچ میں 9 گول اسکور کیے تھے۔ وہ گزشتہ دو دہائیوں سے شندور میں چترال اے ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہیں “مسٹر شندور” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ جب سے اظہار علی خان، اصرار ولی اور شہزاد احمد شاہ جی چترال اے کی نمائندگی کر رہے ہیں، گزشتہ 20 سالوں میں گلگت کی ٹیم صرف دو مرتبہ کامیاب ہو سکی ہے، جبکہ باقی تمام میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 2011 سے چترال اے ٹیم شندور میں ناقابلِ شکست رہی ہے، اور گلگت نے آخری بار 2011 میں چترال کو ہرایا تھا، جس کے بعد سے شندور میں اسے مسلسل شکست ہو رہی ہے۔ #نوٹ اس سال شندور میں بہت اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا پشاور میں جیتنے کے بعد گلگت کی ٹیم کے حوصلے بلند ہونگے اس سال شندور کے لیے فورسز اور سولین پر مشتمل اچھی ٹیم سلیکٹ کر کے شندور بھیجنا ہوگا #Chitral #Polo

Khalid Hussain Taj

107,208 просмотров • 4 месяцев назад