Video yükleniyor...

Video Yüklenemedi

Ana Sayfaya Dön

قائد اعظم یونیورسٹی کے طالب علم سعید بلوچ اسلام آباد سے لاپتہ، اس کا بھائی محمد اعظم جسے اسلام آباد کچہری گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کچھ دیر پہلے اسلام آباد پولیس نے لاپتہ سعید بلوچ کے اس بھائی محمد اعظم کو بھی ضلعی عدالت سے نکلتے ہی...

11,824 görüntüleme • 8 ay önce •via X (Twitter)

0 Yorum

Yorum bulunmuyor

Orijinal gönderinin yorumları burada görünecek

Benzer Videolar

اسلام آباد: 1 جولائی 2026. وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں دانش سکولوں اور دانش یونیورسٹی کے قیام پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ دانش سکول اور دانش یونیورسٹی انتہائی اہم قومی اثاثہ ہیں. ملک بھر میں دانش سکولوں اور اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کی تعمیر قوم کے تابناک مستقبل کے لیے بہترین سرمایہ کاری ہے. وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ مظفر آباد میں دانش یونیورسٹی کا Tech کیمپس بنایا جائے اور چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں دانش سکولوں کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے. وزیرِ اعظم نے دانش سکولوں کا ڈیزائن علاقائی ثقافت سے ہم آہنگ کرنے کی بھی ہدایت کی. وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ دانش سکولوں اور یونیورسٹی میں تدریسی اور دیگر عملے کی بھرتی خالصتاً میرٹ پر کی جائے. وزیراعظم نے دانش سکولوں کی تعمیر کے حوالے سے تیز پیشرفت پر وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی ٹیم کی پزیرائی کی. اجلاس میں وزیراعظم کو خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں 27 دانش سکولوں اور اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کی تعمیر کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا. بریفنگ میں بتایا گیا کہ دانش سکول کری اسلام آباد کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور سکول میں تدریس کا آغاز ہو چکا ہے. باغ، بھمبر، سلطان آباد، گانشے اور استور میں دانش سکولوں کی تعمیر مکمل ہونے کو ہے اور اپریل 2027 سے کلاسز شروع ہو جائینگی. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ دانش یونیورسٹی میں تدریسی عملے کی بھرتی کے عمل کا آغاز کیا گیا ہے. دانش یونیورسٹی میں2027 سے کلاسز کا آغاز ہو گا اور ملک بھر بالخصوص پسماندہ علاقوں سے میرٹ کی بنیاد پر طلباء کو داخلہ دیا جائے گا. اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

Prime Minister's Office

14,355 görüntüleme • 1 ay önce