Loading video...

Video Failed to Load

Go Home

قیامت صغریٰ کا منظر😭😭 اور پورا عالم خاموش تماشائی کوئی اتنا بیغیرت کیسے ہو سکتا ہے 🖐️ اپنے مسلمان بہن بھائیوں کے لیے اگر انکی مدد نہیں کر سکتے یہاں کم از کم انکی آواز تو بنو 🫵 انکے درد میں کچھ بائیکاٹ ہی کرو لیکن نہیں تم لوگ...

113,388 views • 2 years ago •via X (Twitter)

9 Comments

Zia shahzad ansari's profile picture
Zia shahzad ansari2 years ago

مسلمان ہیں پر مومن نہیں مومن صرف غزا میں ملیں گے

بنت سید قمر's profile picture
بنت سید قمر2 years ago

بے حس اور بے غیرت مسلم حکمران ہیں جو امریکہ اور اسرائیل سے ڈرتے ہیں اللّہ سے نہیں ڈرتے

𝙷𝚊𝚏𝚜𝚜𝚊 𝙿𝚃𝙸 🌷's profile picture
𝙷𝚊𝚏𝚜𝚜𝚊 𝙿𝚃𝙸 🌷2 years ago

😭😭😭 میں تو اپنی طرف سے پوری کوشش کرتا ہوں کوئی بھی پوسٹ اتی ہے سامنے اسے ری پوسٹ کرتا ہوں اور جہاں تک ممکن ہوا ہے احتجاج میں بھی شامل ہوا ہوں رہی بائیکاٹ کرنے کے بعد تو وہ بھول جائیں اتنی غیرت مسلمانوں میں نہیں ہے

Zuhra's profile picture
Zuhra2 years ago

قسم سے دل خون کے آنسو رو رہا ہے یااللہ تو ہی ان ظالمو اور اس ظلم پر خاموش تماشائی بننے والوں کو عبرت کا نشان بنا دے

Saleem Akhter's profile picture
Saleem Akhter2 years ago

@ShabbirAhmedAm2 YA ALLAH REHM FERMAA

الا بذکر اللہ تطمئن القلوب's profile picture
الا بذکر اللہ تطمئن القلوب2 years ago

#IsraelIsATerrorist

Rizwan Rizwan's profile picture
Rizwan Rizwan2 years ago

Ya RaBull Alameen Palestine ke musalmano Ki Hifzat farma Mujaheedo ki Hifazat Farma Jo in pr zulam kr raha he uska nazbo naboot krde ya allah Israel ko Gharak Krdee🥺😭😭🤲

𝙈𝙤𝙝𝙖𝙢𝙢𝙚𝙙 𝙄𝙢𝙧𝙖𝙣 𝘽𝙝𝙖𝙩𝙩𝙞 ❤️♥️'s profile picture
𝙈𝙤𝙝𝙖𝙢𝙢𝙚𝙙 𝙄𝙢𝙧𝙖𝙣 𝘽𝙝𝙖𝙩𝙩𝙞 ❤️♥️2 years ago

اللّٰه تبارك و تعالٰى رحم فرمائے فلسطینیوں بھائیوں پر اور ہم مسلمانوں کو غیرت اور ہمت عطاء فرمائے آمین یارب العالمین 🤲

Shakhfarooq's profile picture
Shakhfarooq2 years ago

Ya Allha pak rahmat farma moslmanoo parr

Related Videos

مقتدرہ سےکہنا چاہتا ہوں کہ آپ بھی کوئی غیر نہیں ہیں،آپ بھی ہمارے پاکستانی ہیں،آپ بھی ہمارے کلمہ گو بھائی ہیں۔لیکن ملک کے اندر رہنا ہے تو میرے لیے بھی ایک دائرہ ہے، مجھے اپنے دائرے سے باہر نہیں جانا چاہیے۔ پارلیمنٹ کا بھی ایک دائرہ ہے، ہر محکمے کا ایک دائرۂ اختیار ہے، اسی طرح فوج کا بھی ایک دائرۂ اختیار ہے۔ فوج کی بھی ایک ذمہ داری ہے، اپنی ذمہ داری پر نظر رکھو۔ ملک اجڑ رہا ہے۔ خیبر پختونخوا میں آج کوئی حکومت نہیں ہے،مغرب کا سورج غروب ہونے کے بعد، صبح سورج طلوع ہونے تک پولیس اپنے تھانے سے باہر نہیں آتی۔ اور جب پولیس تھانے سے باہر نہیں آئے گی تو پھر سڑکیں مسلح گروہوں کے سپرد ہوں گی، پھر سڑکیں اور راستے ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہوں گے۔ آپ کی حاکمیت کو میں اپنے صوبے میں جانتا ہوں، تمہاری کوئی حکومت نہیں ہے۔ تم صرف دارالحکومتوں میں اپنے اپنے بڑے بڑے بنگلوں کے اندر بیٹھے ہوئے ہو، ٹانگ پر ٹانگ ڈال کر سمجھتے ہو کہ ہم حکمران ہیں۔ کم از کم میرے صوبے میں تمہاری کوئی حکومت نہیں ہے۔ اور یہ بات سن لو، دل کے کان کھول کر سن لو، یہ حقائق ہیں۔ میں کوئی اسٹیج پر خطابت نہیں دکھا رہا ہوں۔ بلوچستان میں بلوچ علاقوں میں بغاوتیں تھیں، پورا بلوچ علاقہ پاکستان کے اختیار سے نکل چکا تھا۔آج بھی وہاں پر پاکستان حکومت کی کوئی رٹ موجود نہیں ہے۔لیکن ہم تو بلوچ علاقے کو رو رہے تھے،اب تو پشتون علاقہ بھی خون میں نہا رہا ہے۔پشتون علاقے میں ہم نے دو تین دن کے اندر پچاس سے زیادہ لاشیں وصول کی ہیں۔ ہم نے بازاروں میں ایک ہی کام کیا کہ اپنے پیاروں کے لیے کفن خرید سکیں۔ ہم نے صرف ایک ہی کام کیا کہ اپنے پیاروں کے جنازے پڑھ سکیں۔ یہ کیا پاکستان کے عوام کی قسمت میں ہے کہ ہم نے یہاں پر خون دے کر وقت گزارنا ہے؟ نہ میرا بچہ اسکول پڑھنے کے لیے گھر سے باہر نکل سکتا ہے،نہ میرے صوبے کا غریب انسان روزی مزدوری کے لیے گھر سے باہر جا سکتا ہے، اور اگر گھر سے باہر نکلتا ہے تو وہ اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتا۔ پھر کہتے ہیں، ہمارے جوان جو شہید ہو رہے ہیں۔ او بابا! تیرے جوانوں نے پٹی اسی لیے باندھی ہے، تنخواہ اسی کے لیے لے رہے ہیں کہ اس نے ملک کی سلامتی کے لیے لڑنا ہے۔ تم اپنے خون کا میرے اوپر کیا احسان ڈالتے ہو؟ تم میرے خون پسینے کے ٹیکس سے اسی بات کے لیے تو تنخواہ لے رہے ہو، لیکن ہمیں کہتے ہو کہ تم لشکر نکالو، تم اسلحہ لے کر مسلح گروہوں کے خلاف لڑو۔ میں نے کوئی تنخواہ نہیں لی، میں کوئی لشکر نہیں بناؤں گا۔ تم چلے جاؤ گے، تم میری سرزمین کو آنے والی نسلوں تک ذاتی دشمنیوں کی طرف دھکیل رہے ہو، ہمیشہ ہمیشہ کے لیے قتل و غارت گری کی طرف دھکیل رہے ہو۔ یہ سیاست کسی اور کو سمجھاؤ، یہ ہمیں مت سمجھایا کرو۔ آپ نے اگر سیاست کرنی ہے تو وردی اتار کر آئیے، الیکشن میں حصہ لیجیے، پتہ چل جائے گا کہ وردی والے کو لوگ کیا ووٹ دیتے ہیں۔ یہ آپ کا اختیار ہے کہ آپ جس کو چاہیں حکومت دیں گے، اور جس سے چاہیں گے حکومت چھین لیں گے۔ امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا قصور پنجاب میں جلسے سے خطاب

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

281,287 views • 2 months ago

دیکھیں سبیح بھائی جیل میں جانا میرے لیے بہت آسان ہے، میں آپ کو حلفاً کہہ رہا ہوں۔ میرے اپنے گھر والے مجھے اگست 2023 سے کہہ رہے ہیں کہ تم جیل میں چلے جاؤ، وہاں جا کر کم سے کم تم سے ہفتے میں ایک مرتبہ ملاقات ہو جایا کرے گی، تین وقت کا کھانا ملے گا، جگہ جگہ جہاں تم در بدر ہوتے پھر رہے ہو وہاں نہیں ہو گے، ہو سکتا ہے کوئی کمپنی بھی مل جائے اندر، پولیٹیکل کیپیٹل بھی آپ کو پتہ ہے سبیح بھائی، پاکستان کی سیاست میں جیل جا کے پولیٹیکل بھی بڑا بنتا ہے نا۔ تو یہ تنقید بھی جو ہے، جو آپ کہہ رہے ہیں 42ہزار کمنٹ ہیں میرے لئے، یہ بھی ختم ہو جائے گی جب میں جیل میں بیٹھا ہوں گا لڈو کھیلوں گا، یا مشکل وقت تو ہوتے ہی ہیں۔ لیکن یہ بھی میں اپ کو بتاتا ہوں کہ جو زندگی میں نے گزاری ہے نا پچھلے ایک ڈیڑھ سال میں اکیلے، وہ اگر جیل سے بدتر نہیں تو جیل سے بہتر بھی نہیں تھی۔ ایک سال ہو گیا میں نے اپنے بچوں کی شکل نہیں دیکھی، ایک سال ہو گیا میں نے اپنے گھر والوں سے ملاقات نہیں کی۔ میرا گھر سیلڈ، میرے کاروبار کو بھی سیل کیا گیا، میرے گھر کو توڑ دیا گیا، میرے بوڑھے والدین کو دو مرتبہ گرفتار کیا گیا۔ میرے لیے بہت آسان ہے کہ میں خان صاحب سے کہو کہ خان صاحب اب وقت اگیا ہے کہ میں جیل چلا جاتا ہوں، ضمانت ہونی ہوگی تو ہو جائے گی، نہیں ہونی ہوگی تو نہیں ہوگی۔ میں جیل میں وقت گزاروں گا پانچ مہینے یا چھ مہینے، باقی بھی تو لوگ گزار ہی رہے ہیں نا۔ ظاہر ہے میں بھی گزار سکتا ہوں اللہ کے فضل سے۔ پولیٹیکل کیپٹل بھی میرا بڑھ جائے گا، تنقید بھی ختم ہو جائے گی اور یہ جو پارٹی کا میرے اوپر ایک بات ہے دیکھیں بڑا کام کرنا پڑتا ہے۔۔۔ حماد اظہر کا انٹرویو-4 جون،2024

Fiza Alam

31,304 views • 21 days ago

اللہ کی فوج کے ساتھ لاکھ سپاہیوں سے دوسرا سوال: آپ کے ادارے کے سربراہ اس سدیوں میں پیدا ہونے والے لیڈر کو torture کر رہے ہیں۔ یہ وہ بندہ ہے جس سے آپ کے ملک کی پہچان ہے اور جب آپ یہ وڈیو دیکھیں گے تو مانیں گے کہ یہ سچ میں ہماری قوم کے غریبوں کے لیے درد رکھتا ہے! آپ سب فوج میں آکر شاید اپنے آپ کو عام پاکستانیوں سے الگ سمجھنے لگے ہیں، اس لیے شاید درد نہیں ہوتا آپ کے دل میں جب قوم کے لیڈر کو اس طرح ٹارچر کیا جارہا ہو ؛ آج آپ شاید محفوظ ہوں مگر یہ جو نانصافی اور ظلم ہے ، یہ آپ کے گھر تک بھی پہنچ سکتا ہے۔ بس پوچھنا یہ تھا کہ ادارے کے بڑوں کو خط یا WhatsApp بھیجنے کی اجازت ہے؟ اور اگر ہے تو کچھ گلہ کیا یا پھر یہ سمجھانے کی کوشش کی اتنا ظلم بےگناہوں پر نہیں کرنا چاہیے؟ اور اگر نہیں ہمت ہوئی یہ سب کہنے کی تو کس منہ سے اپنے بچوں کو بہادری اور حق بات کرنا سکھائیں گے؟ بندوق استعمال کرلینا بہادری نہیں ہوتی، وہ تو جنگ کے کچھ دنوں میں چلتی ہے، مگر روز مرہ زندگی میں تو اصولوں کی جنگ ہوتی ہے، کس منہ سے اصول سکھائیں گے؟ جب وہ بڑے ہو کر پچھلے تین سال کے واقعات پڑھ کر آپ سے پوچھیں گے کہ آپ کی ظالموں تک رسائی تھی مگر پھر بھی کچھ نہیں بولے ان کو! لوگوں کو بہت مان تھا آپ سب پر۔ ایک ظلم کو جھیلنے کا دکھ تو ہے ہی سب کو مگراس سے بڑا دکھ شاید مان ٹوٹنے کا ہے۔ کچھ کریں ناُ کریں، موقعہ ملے تو یہ ضرور پوچھیے گا اپنے بڑوں سے اور کچھ ساتھیوں سے کہ گولی کیوں چلائی اللہ کی فوج نے اللہ کے پر امن اور نہتے بندوں پر !

Jibran Ilyas

45,535 views • 9 months ago

کہتے ہیں انسان کا عروج بھی ہوتا ہے اور زوال بھی۔ اور اگر عروج کے بعد زوال دیکھنا ہو تو مولانا طارق جمیل کی مثال سامنے ہے۔ ایک وقت تھا جب مولانا طارق جمیل کی آواز میں ایسا اثر تھا کہ تبلیغی اجتماعات میں لاکھوں لوگ ان کی دعا میں شریک ہوتے تھے۔ بڑے بڑے لوگ عزت و احترام سے انہیں اپنے گھروں میں بلاتے تھے۔ خود مولانا کا بیان ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے بطور وزیراعظم انہیں اپنے گھر دعوت پر بلایا اور خصوصی طور پر ان کے لیے کھانا تیار کروایا۔ اگر کسی نے محبت اور خلوص سے ایک انسان کے لیے کھانا بنوایا ہو تو انسان کم از کم دو نوالے ہی اس کی خوشی کے لیے کھا لیتا ہے۔ لیکن صرف یہ ثابت کرنے کے لیے کہ “مجھے بھوک نہیں تھی، اس لیے نہیں کھایا”، کسی کی محبت کو نظرانداز کرنا مناسب نہیں۔ اصل سبق یہ ہے کہ عروج ہمیشہ نہیں رہتا۔ انسان کو اپنے عروج میں عاجزی، شکر اور اخلاق نہیں چھوڑنے چاہئیں، کیونکہ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔ آج مولانا طارق جمیل کے حوالے سے جو حالات اور فاصلے نظر آتے ہیں، وہ ہم سب کے لیے ایک سبق ہیں۔ ہر عروج کا زوال ہوتا ہے۔ انسان کو عروج میں ہی عاجزی اختیار کرنی چاہیے، کیونکہ زوال کے بعد پچھتاوا کسی کام نہیں آتا۔

Sajid usmani

81,733 views • 1 month ago