Video wird geladen...

Video konnte nicht geladen werden

Zur Startseite

مسلم لیگ ن کا دیہی علاقوں میں اتنا برا حال ہے کہ کوئی اس جماعت کا نام لینا پسند نہیں کرتا کسان تو کبھی بھی اس جماعت کو ووٹ نہیں دے گا پولنگ ایجنٹ ملنا تو دور کی بات انہیں کوئی ڈیفنڈ کرنیوالا بھی نہیں ہو گا ، حکومت...

30,432 Aufrufe • vor 4 Monaten •via X (Twitter)

0 Kommentare

Keine Kommentare verfügbar

Kommentare vom Original-Post werden hier angezeigt

Ähnliche Videos

ہم مسجد میں امامت کر رہے ہیں تو اس کی ہم تنخواہ لے رہے ہیں، پھر تو ہماری امامت بھی ضائع ہو جائے گی۔ مدرسوں میں جو صحیح بخاری، صحیح مسلم، ہدایہ، قدوری پڑھا رہے ہیں، علمِ دین پڑھا رہے ہیں، وہ سارے اساتذہ 99 فیصد تو سب تنخواہ لیتے ہیں۔ اس پر پروپیگنڈا یہ ہوا کہ جی علماء بھی تو تنخواہ لیتے ہیں، شیخ الحدیث بھی تو تنخواہ لیتا ہے، کیا ان کی تنخواہوں، فلاں فلاں، کون شیخ الحدیث ہے جو کہتے ہیں تنخواہ میں لوں گا، بخاری شریف تم پڑھاؤ، پیسے میں لوں گا، مسلم شریف تم پڑھاؤ، رقم میں لوں گا، تدریس تم کرو، کون شیخ الحدیث ہے، کون ایسے کہتا ہے؟ جی امام بھی تنخواہ لیتا ہے، خطیب بھی تنخواہ لیتا ہے، کون امام ہے، کون خطیب ہے جو کہے امامت و خطابت کا مشاعرہ تم میں لوں گا، تنخواہ تو میں لوں گا، تے میرے اکاؤنٹ میں آئے گی، لہذا نمازیں عوام پڑھائے، کون شیخ الحدیث ہے جو اس طرح کی باتیں کرتا ہے؟ پھر کہتے ہیں کہ مولانا نے خوارج کو مضبوط کیا، شرم تمہیں نہیں آتی، جس بندے کی اولاد پہ حملے ہوئے، جس کی اپنی ذات پہ حملے ہوئے، جو بندہ 500 سے زائد شہداء کا وارث ہے، جس میں چھوٹے بچے بھی ہیں، جس میں خواتین بھی ہیں، جس میں جوان بھی ہیں، جس میں بزرگ بھی ہیں، جس میں پیرانِ طریقت بھی ہیں، جس میں پارلیمنٹیرینز بھی ہیں، وہ ان کی لاشیں اٹھا کر کیا اس وقت وہ شہداء کی مخالف بات کرے گا، وہ تو شہداء کے پرچم کو آگے لے کر چل رہا ہے، اس کے اوپر اس طرح کا غلیظ پروپیگنڈا کبھی نہیں چلے گا انشاء اللہ تعالیٰ #کنگال_عوام #عیاش_حکمران #چوکیدار_وڑگیا #مرد_آہن_مولانا #پروپیگنڈہ_برگیڈ

Maulana Muhammad Anwar

23,524 Aufrufe • vor 2 Monaten

بریکنگ نیوز 🚨سہیل آفریدی کی لانگ مارچ کیلئے 27 ستمبر کی کال، عمران ریاض خان نے اہم ترین بڑا سوال اٹھا دیا 🔥🔥 دو مہینے عمران خان کا کیا بنے گا؟ اب عمران خان دو مہینے انتظار کرتے رہیں گے کہ دو مہینے بعد کا سہیل آفریدی نے ٹائم دے دیا ہے تو دو مہینے اب میں جیل کاٹتا ہوں۔ میں اگست کی گرمی بھی برداشت کرتا ہوں، میں ستمبر کی گرمیاں بھی برداشت کرتا ہوں۔ میں آنکھ کا پرابلم بھی برداشت کرتا ہوں، ہسپتال لے کر جاتے ہیں، نہ جاتے یہ بھی برداشت کرتا ہوں۔ ملاقات کرواتے ہیں نہیں کرواتے یہ بھی برداشت کرتا ہوں۔ آپ نے ٹائم دینا ہے تو ہفتے کا بھی دینا ہے، دو دن کا بھی دینا ہے۔ آپ دس دن کا ٹائم بھی دے سکتے ہیں۔ سہیل آفریدی کو تو لایا بھی اس لیے گیا تھا ناں کہ تیاری کریں اور احتجاج کریں اور عمران خان صاحب کو باہر نکالنا ہے۔ تو جو تیاریاں آپ کی پچھلے ایک سال میں نہیں ہوسکیں، وہ تیاریاں اب آپ دو ماہ میں کرلیں گے۔ جو کام آپ ایک سال میں نہیں کر سکے وہ آپ دو ماہ میں بھی نہیں کرسکیں گے۔ اور اگر آپ نے جو کام کرنا ہے وہ آپ دس دن میں، پانچ دن میں بھی کرسکتے ہیں، ایک ہفتے میں بھی کرسکتے ہیں۔ عمران خان کے نام پر پاکستانی نکلتے ہیں۔ تو عمران خان نے کچھ اور کہا تھا۔ یہ اب اسلام آباد کی جانب جائیں گے دوبارہ قتل عام ہو جائے گا، کوئی حرکت کریں گے یہ لوگ۔ تو دیکھتے ہیں ہوتا کیا ہے لیکن عمران خان صاحب کا کیا ہوگا، اس دوران بالکل خاموشی رہے گی یا کوئی تحریک چلتی رہےگی۔ عمران خان صاحب کے علاج کیلئے یا انکی ملاقاتوں کیلئے کیا ہوگا، اتنی لمبی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔ تو کیا اس بات کی گارنٹی ہے کہ اس بیچ عمران خان صاحب کو، اُنکی صحت کو کچھ اور نقصان نہیں پہنچے گا۔ دیکھیں ناں اگر تو آپ کو اس بات کی فکر ہے کہ عمران خان صاحب کی حالت ٹھیک نہیں ہے، یا انکے ساتھ زیادتی ہورہی ہے تو آپ نے ٹائم دے دیا دو مہینے کا، دو مہینے آپ کو دے رہے ہیں، دو مہینے آپ عمران خان کے ساتھ زیادتی کر سکتے ہیں اُس کے بعد ہم آپ کو زیادتی نہیں کرنے دیں گے۔ یہ بہت عجیب چیز ہے مجھے سننے میں بھی بہت عجیب لگی۔ بہرحال پاکستان تحریک انصاف ایک پولیٹیکل پارٹی ہے، یہ انکا اپنا Decision ہے انہوں نے یہ فیصلہ لے لیا ہے، اسکی منطق فلحال مجھے سمجھ نہیں آرہی۔

‏زہـــرہ لیــاقت

12,917 Aufrufe • vor 1 Monat

ہم جس حال میں خیبر پختونخوا میں حکومت کر رہے ہیں، کوئی ہمیں حکومت کرنے کے لیے چھوڑ بھی نہیں رہا . صوبے کے چیف منسٹر کو اپنے لیڈر سے ملاقات نہیں کرنے دیا جا رہا۔ جیل مینوئل کے مطابق کسی بھی قیدی سے ملاقات کو نہیں روکا جا سکتا۔ جیل مینوئل کے مطابق کسی بھی قیدی سے ملاقات کی جا سکتی ہے۔ عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں اور ایک منتخب چیف منسٹر اس سے ملاقات نہیں کر سکتا۔ کیا پاکستان کسی ضابطے اور اصول پر چلتا ہے نہیں، یہ صرف ڈھنڈے سے چلتا ہے۔ ظلم اور ڈھنڈے کا یہ نظام ہمیں کسی صورت منظور نہیں ہے۔ اس ملک میں اگر ہم نے رہنا ہے تو قانون اور آئین کے تحت رہنا ہے۔ یہ جو ظلم ہو رہا ہے، یہ صرف عمران خان کے ساتھ نہیں ہو رہا، عوام کے ساتھ ہو رہا ہے۔ عوام سے ان کے ووٹ کا حق چھینا گیا، یہ فیصلہ عوام نے نہیں کرنا ہے کہ ہم نے کس کو ووٹ دینا ہے۔ ووٹ ڈالنے والے سے ووٹ گننے والا اہم ہے۔ اگر کسی ممبر عوامی نمائندے کو معلوم ہو کہ اس کے ووٹ کی کوئی اہمیت نہیں، تو کیا وہ آپ کی بات مانے گا۔ عوام کے پاس ووٹ کا حق ہے تو آپ کا نمائندہ آپ کی قدر کرتا ہے۔ ابھی جو ہری پور ضمنی انتخابات میں ہوا ہے، ووٹ کسی اور کو پڑا اور رکن کوئی بن گیا۔ فارم 45 کے مطابق سب کچھ ٹھیک ہے، لیکن کمپیوٹر پر بیٹھا آدمی اپنی مرضی کا ڈیٹا فیڈ کر رہا ہے۔ کس قسم کی عدالت، کس قسم کی الیکشن کمیشن، عدالتوں کو انتظامیہ کے ماتحت کیا گیا ۔

Asad Qaiser

16,009 Aufrufe • vor 9 Monaten