Loading video...

Video Failed to Load

Go Home

نواز شریف نے لڑائی ختم ہونے کے بعد ٹویٹ کر دیا اور ٹویٹ بھی اتنا گول مول کہ اس میں نہ تو ہندوستان کا نام تھا اور نہ ہی مودی کا پاکستانیوں نے اس شخص کو بڑی غیرت دلوائی لیکن اسے پھر بھی وہ غیرت نہیں آئی

60,196 views • 1 year ago •via X (Twitter)

0 Comments

No comments available

Comments from the original post will appear here

Related Videos

برازیل کی جس ٹیم میں رونالڈو، رونالڈینیو، کاکا، اور رابرٹو کارلوس کھیل رہے تھے اسی ٹیم میں ایک پلیئر ایسا بھی تھا جسے "سائیلنٹ اساسین" کہا جاتا تھا، اس نے اپنے پورے کیریئر کے دوران خود کو یوں رکھا کہ ہوکر بھی نہیں ہوتا تھا، اور نہ ہوکر بھی ہوتا تھا یعنی یہ کسی سنائپر جیسا تھا جس کی موجودگی کا پتہ تب چلتا تھا جب اگلا ڈھیر ہوجاتا تھا اس لیجنڈ کا نام "ریوالڈو" تھا یہ نظروں میں اس لئے نہیں ہوتا کہ انٹرویوز، فوٹو شوٹس وغیرہ سے ہی گریز نہ کرتا تھا بلکہ میدان میں آتا تو یوں پوز نہیں کرتا جیسے ایک عظیم ہستی تشریف لے آئی ہے اور اس نے اب کسی عالم پناہ کی طرح ہاتھ لہرا لہرا کر رعایا سے سلامیاں وصول کرنی ہیں وہ یوں ظاہر کرتا جیسے سٹیڈیم میں اس کا کوئی چاہنے والا ہے ہی نہیں یوں سمجھ لیجئے کہ یہ فٹبال کی دنیا کا درویش تھا، جس نے خود کو مٹا کر رکھا ہوا تھا وہ بس دونوں ٹیموں کے پلیئرز اور گیم پر توجہ دیتا، کھیل کے دوران چیختا چلا نہیں پاس مانگتا نہیں بس انتظار کرتا کہ اگر آیا تو پھر گول کو 99 فیصد یقینی بنانا ہے اس کی جو چیز اسے اپنے ساتھیوں بالکل ممتاز رکھتی تھی وہ یہ کہ جب پینلٹی ایریا میں اس کے پاس بال پہنچتا تو پھر وہ اسے ایک دو سیکنڈ ہی پاس رکھتا، جب تک ڈیفنڈرز اور گول کیپر کو ہوش آتا، گول ہوچکا ہوتا اس کی ججمنٹ انتہائی اعلی درجے کی تھی لیکن فٹبال پر اس کا احسان دیکھئے کہ اس نے اس خوبصورت کھیل کو ایک شاندار گفٹ بھی دے رکھا ہے وہ گفٹ جو اس کے بعد کے فٹبال پلیئرز میں ہی نظر آتا ہے اس کا یہ گفٹ "بائیسکل کک" کہلاتا ہے یہ اس سے قبل بھی مختلف پلیئرز ٹرائی کرکے ترک کرچکے تھے کیونکہ اس لحاظ سے لگ بھگ ناممکن کک تھی کہ اس میں گول پوسٹ تو نظر ہی نہ آتا، یوں گول کی کوشش ناکام رہتی ریوالڈو نے اسے اس پرفیکشن کے ساتھ بار بار کرکے دکھایا کہ دنیا بھر کے سٹرائیکرز نے اسے سیکھ کر فٹبال کا مستقل حصہ بنا دیا یوں تو ریوالڈو نے فٹبال پچ پر بہت کچھ کر رکھا ہے، اور اسے لیجنڈز میں شمار کیا جاتا ہے مگر اس کا ایک میچ اسے فٹبال کی تاریخ میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے زندہ رکھے گا کیونکہ اس میچ میں اس نے "فٹبال کی تاریخ کی عظیم ترین ہیٹرک" کر رکھی ہے 17 جون 2001 کو یہ میچ ہوا تھا جو سپینش لیگ، لالیگا کا آخری میچ تھا بارسلونا اگر یہ میچ برابری پر بھی ختم کرتی تو اگلے سال کی چیمپئنز لیگ سے باہر ہوجاتی حریف ٹیم ویلنسیا تھی ریوالڈو نے میچ کے ابتدائی منٹوں میں ہی 30 گز کی دوری فریک کک پر پہلا گول کیا اس نے پہلے ہی ہاف میں باکس کے باہر سے سٹریٹ مگر اتنا برق رفتار دوسرا گول داغ دیا کہ گول کیپر اپنی جگہ سے ہل تک نہ سکا دوسرے ہاف کے 89 ویں منٹ میں میچ دو دو سے برابر تھا جب وہ لمحہ آیا جس نے پوری دنیا کو مبہوت کر ڈالا فرانک ڈی بویئر نے لانگ پاس بھیجا جسے ریوالڈو نے پنلٹی باکس کی لائن کے عین اوپر اپنے سینے پر یوں لیا کہ اس کی پشت مکمل طور پر ویلنسیا کی گول پوسٹ کی طرف تھی اس نے وہیں کھڑے کھڑے سینے ہی کی مدد سے بال کو ذرا سا واپس اچھالا اور آن واحد میں اس کے دونوں پیروں نے بائیسکل کک کے لئے زمین چھوڑ دی وہ زمین پر پشت کے بل بعد میں آیا اور فٹبال گول پوسٹ کے اندر پہلے پہنچا یوں یوالڈو نے تن تنہا صرف یہ میچ نہیں جتایا بلکہ بارسلونا کو چیمپئنز لیگ میں بھی پہنچا دیا اس تاریخی بائیسکل گول کا کلپ نیچے حاضر ہے، مگر کمنٹس میں اسی گول کی دو تصاویر بھی شامل ہیں۔ ان میں سے دوسری تصویر میں ڈیفنڈر کا ری ایکشن دیکھ کر ثواب داریں حاصل فرمائیں 🙃 Copied from FB

Ather Salem®

31,249 views • 1 month ago