Video wird geladen...

Video konnte nicht geladen werden

Zur Startseite

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا فلک اور صنم کے ابا جی کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ "موصوف ایکطرف #معافی_تلافی کے میسج بھجوا رہےہیں دوسری طرف گھٹیا گفتگوکررہےہیں حد سےزیادہ تحمل کامظاہرہ کیالیکن اب بس! "میرےبارےمیں جو گفتگو کی موصوف وہ ثابت کریں یا بیٹیوں کیساتھ جیل یاترا کر لیں"

52,621 Aufrufe • vor 9 Monaten •via X (Twitter)

0 Kommentare

Keine Kommentare verfügbar

Kommentare vom Original-Post werden hier angezeigt

Ähnliche Videos

صحافی: مولانا صاحب آپ نے تقریر میں غزہ کا ذکر کیا فلسطین کا ذکر بھی کیا اور آپ نے کہا کہ یہ جو بالائے طاق رکھ کے آواز ہونی چاہیے، آپ سمجھتے ہیں کہ جو بڑے ممالک ہیں اسلامی ممالک ہیں سعودی عرب ہے پاکستان ہے ترکی ہے ان سب کو بڑی توانا طریقے سے آواز اٹھانی چاہیے پلیٹ فارم کی شکل میں تاکہ یہ ظلم و بربریت کا خاتمہ ہوسکے مولانا: ہم نے تو یہاں تک تجویز دی ہے کہ اسلامی امت کی اسی حوالے سے ایک تنظیم ہونی چاہیے اور اس تنظیم کی قیادت سعودی عرب کرے کہ مرکز اسلام کی نگرانی وہ کر رہے ہیں مرکز اسلام کی خدمت وہ کر رہے ہیں تو مکہ اور مدینہ دونوں مسلمانوں کے مراکز ہیں اسلام کے مراکز ہیں اور جن کی خدمت کی ذمہ داری جو ہے اس وقت خادم الحرمین الشریفین کے ذمے ہے تو یہ مقام ان کا ہے کہ وہ اسلامی دنیا کی قیادت کریں اس حوالے سے اور اس کو منظم کریں، اسی نظم کے ساتھ اور اسی وحدت کے ساتھ ہم دشمن سے دفاع کر سکیں گے مسلمانوں کا دفاع کر سکیں گے ان سے ان کے بشر حقوق کا دفاع کر سکیں گے ورنہ اسی طریقے سے دنیا ہمارا کھیلے گی کیا ہوا کیا گزرے افغانستان کے اوپر، کیا گزری عراق کے اوپر، کیا گزری لیبیا کے اوپر، کیا گزری شام کے اوپر اور اس وقت سعودی عرب اور یمن کے درمیان جو صورتحال ہے اس پر بھی اسلامی دنیا یقیناً پریشان ہے اور یہ حق ہے اس کا اور اس وقت جو فلسطینیوں پہ گزر رہی ہے حد کر دی ہے کہ کس طریقے سے یہ لوگ آئندہ انسان کی بات کریں گے یا انسانی حق کی بات کریں گے، تو یہ ضروری ہے کہ اسلامی دنیا کی طرف انہوں نے متوجہ کیا ہے اور ہم رابطہ عالمی اسلامی کے اور خادم الحرمین الشریفین کے اور ان کے ولی عہد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس اقدام سے امت کو اس اہم مقصد کی طرف متوجہ کیا۔ صحافی: مولانا صاحب کچھ ممالک نے اسرائیل کو اسلامی ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہوا ہے تو آپ سمجھتے ہیں پاکستان پر بھی دباؤ ہو رہا ہے تو اس ساری صورتحال میں کیا لائحہ عمل ہو سکتا ہے کہ یو این تو اس پہ خاموش ہے امریکہ اس کا ساتھ دے رہا ہے تو کس طرح اسلامی ممالک اسرائیل کو روک سکیں گے؟ مولانا: اسلامی ممالک کی وحدت اور ایک موقف کے اوپر مجتمع ہونا، آج ایک موقف ہے سب کا کہ اسرائیل جو ہے وہ قابض ہے اور اس کا تسلط ہے اور فلسطینی جو ہے وہ آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں لہذا اسرائیل کو تسلیم کرنا یہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ فلسطین کی آزادی یہ مسئلہ ہے مسلمانوں کا اور مسلمانوں کو اصل مسئلے کی طرف متوجہ ہونا چاہیے، ہمیں ایک غیر ضروری موقف کی طرف لے جایا جا رہا ہے جس میں خالصتاً یا اسرائیل کا مفاد ہے یا مغربی دنیا اور امریکہ کا مفاد ہے مسلمان کا مفاد کہاں گیا امت مسلمہ کا مفاد کہا گیا اور مسجد اقصیٰ کا حق کہاں چلا گیا جس پر مسلمانوں کا حق ہے پھر فلسطین جو ہے وہ ارض فلسطین مسلمانوں کی سرزمین ہے فلسطینیوں کی سرزمین ہے ان کی آزادی کا جو بنیادی سوال ہے جو 75 سال سے زندہ ہے کیا اس مقصد کو بھی ہم حاصل کریں گے یا نہیں کریں گے یہ بڑا بنیادی سوال ہے جی۔

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

13,145 Aufrufe • vor 2 Jahren

یہ لیں جی ثبوت!! افغان میڈیا کے مطابق 'منشیات بحالی مرکز' کے ساتھ ہی وہ ڈرون بنانے کی فیکٹری تھی جس کا پاکستان بار بار کہہ رہا تھا اور جسکی تصاویر بھی جاری کیں کہ ہم نے ڈرون فیکٹری کو تباہ کیا ہے۔ اب غور سے دیکھیں امید سنٹر (منشیاب بحالی مرکز) کے ایک طرف ڈرون بنانے کی فیکٹری، دوسری طرف ڈرون اڑانے کا میدان، تیسری طرف طالبان کا کیمپ کنٹینر، سپیشل یونٹ سائٹ اور پولیس ہیڈ کواٹر بھی موجود ہے۔ اس لیے وہاں سے پاکستانی لڑاکا طیاروں پر فائرنگ بھی ہوئی جس کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ یا وہ فائرنگ نشئی کر رہے تھے؟؟ طالبان کی منافقت دیکھیں کہ دہشتگردی کے گڑھ میں ایک منشیات بحالی مرکز بنا دیا تاکہ حملہ ہو تو اس پر پروپیگنڈا کر سکیں۔ یہ وہی فارمولہ ہے جو ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کمانڈروں کو سکولوں کے ساتھ رکھتے ہیں تاکہ حملہ ہو تو سکولوں میں بچے مریں جس پر واویلا کر سکیں یا کہہ سکیں کہ دیکھو پاکستان نے سکول کر حملہ کر دیا۔ اسی وجہ سے جوں ہی ڈرون سائٹ تباہ ہوئی سارے نشئی بھاگ گئے جس کے بعد وہ آگ اس منشیات بحالی سنٹر تک پہنچی۔ اسی لیے طالبان کے پاس سینکڑوں لاشیں موجود نہیں ہیں دیکھانے کو اور اے آئی تصاویر پوسٹ کر رہے ہیں۔ جو لاشیں ملی بھی ہیں وہ ڈرون سائٹ پر کام کرنے والے طالبان دہشتگردوں کی ہیں۔ اب یہ ثبوت ان لوگوں کے منہ پر ماریں جو انڈیا اور طالبان کے ساتھ ملکر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور اپنے ہی ملک کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔ #Afghanistan #Pakistan

Shahid Khan

38,456 Aufrufe • vor 5 Monaten

رجسٹریشن کے لیے قانون بن چکا ہے۔ مدارس 1860 کے سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹر ہوں گے۔ وزارتِ تعلیم کے تحت رجسٹریشن بعد میں شامل کی گئی وہ ضمنی حیثیت رکھتی ہے۔ اب علماء کے ہاتھ مروڑ کر وہاں رجسٹریشن کرانے کی جو کوشش ہو رہی ہے، اگر آپ نے یہ رویہ اپنایا تو یاد رکھیں: ہم وزارتِ تعلیم کے تحت رجسٹریشن کے خاتمے کا مطالبہ کریں گے۔ جائز بات کو عملی جامع پہنائیں۔ جہاں تک دوسری تنظیموں کا سوال ہے، میرے نزدیک وفاقِ المدارسِ العربیہ اور اتحادِ المدارس اصل مدارس ہیں۔ ان سے ہٹ کر جو جو اتحاد یا نئی تنظیمیں ہیں، اُن کے مدارس ڈمی ہیں اور ہم انہیں تسلیم نہیں کرتے۔ سرکار اگر انہیں تحفظ دینا چاہتی ہے تو کوشش کرلیں — کچھ حاصل نہیں ہوگا، ان‌شاءَ اللہ۔ یہ مدارس حقیقتاً موجود ہیں اور ان‌شاءَ اللہ زندہ رہیں گے۔ پاکستان کو جنگوں کی طرف نہ لیا جائے؛ پاکستان کو معاشی طور پر خوشحال بنایا جائے۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا ملتان میں خطاب

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

29,993 Aufrufe • vor 10 Monaten

موصوف اقرار الحسن نے بھی قسم کھا لی ہے کہ عوام پاکستان سے ذلیل ہو کر رہنا ہے ۔۔۔ موصوف کو اورسیز شو مہنگا پڑ گیا وہاں موجود اورسیز پاکستانیوں نے اس کی جو درگت بنای ہے وہ تو آپ کلپ میں دیکھ لیں ۔۔ جو سوالات پوچھے موصوف کے پاس کہنے کو کچھ نہی تھا سواے لفاظی کے اب اک سوال میرا ہے موصوف سے ۔ اقرار جانی پاکستانی اورسیز تو ووٹ ہی نہی کاسٹ کر سکتے ۔۔وہاں بیٹھ کر تو پھر اچانک سے اورسیز کی یاد کیسے ستانے لگی ۔۔ بولیں سچ کہ میں مجبور ہو خود نہی آیا بھیجا گیا ہے ۔۔ تاکہ آٹھ فروری کو جو بیرون ملک اورسیز احتجاجی منصوبہ بنا رہے ہیں اسکو کاونٹر کیا جاے ۔۔ محترم آپ بھی جانتے ہیں عوام بھی جانتی ہے آپکی پارٹی کے عہدے دار کرپٹ بوسیدہ بدبودار اور قبضہ معافیا ہیں ایسے میں آپ چلے ہیں پاکستان سدھارنے کو ۔۔ دوسرا سوال جب ملک میں جمہوریت کی بات اتی ہے تو آپکو سانپ سونگھ جاتا ہے اور پارٹی میں جمہوریت کیلے آپ میں عقابی روح بیدار ہو جاتی ہے ۔۔ سر نہ خود کو ذلیل کریں نہ عوام کا دماغ خراب کریں جا کر اپنے پروگرام کی ریٹنگ دیکھیں ۔ جسکی ریٹنگ چاہت فتح علی خان کے پروگرام سے بھی نیچے گر چکی ہے ۔۔ بقول شہباز گل کے آپکی کوی کمزوری ہھتے لگ گی ہے اب اس کیلے روز کی ذلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ۔۔ ویسے یہ بتائیں لندن یورپ امریکہ سے یو اے ای قریب پڑتا ہے ۔۔ کیا وہ اورسیز نہی ہیں یا پھر اسی بات کا سچ مان لیں جو زبان ذد عام ہے کہ آپ وہاں پر کوی چن چڑھا کر اے تھے اس لیے پچھلے پندرہ سال سے یو اے ای نہی گے ۔۔

Saleem Speaks

17,424 Aufrufe • vor 8 Monaten

بلّے کا نشان عمران خان کی نشانی ہے،ہم نظرِثانی درخواست دائر کریں گےاور بلّے کا نشان واپس لیں گے، ان شاءاللہ۔ ہمارے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئی ہیں، 175 سیاسی جماعتوں میں سے سب سے زیادہ بہترین انتخاب ہم نے کروایا جنہیں قبول نہ کیا گیا جو کہ سازش کا نتیجہ ہے۔ ہمیں عدلیہ اور ریاستی اداروں سےبہت شکوے اور شکایات ہیں لیکن ہم نےہمیشہ عدلیہ پر اعتماد کیا۔ میری درخواست ہے کہ اب یہ جھگڑا ختم ہونا چاہیئے۔ 8 فروری کو عوام کی آواز کا راستہ نہ روکا جائے۔ عوام کی آواز کا راستہ روکنے کی کوششوں اور شطرنج کی طرح حکومتیں بنانے سے ملک ہمیشہ تباہی کی طرف گیا۔ اس ملک کی معیشت، اس ملک کی نازک جمہوریت ایک اور تجربےکی متحمل نہیں ہوسکتی،برائےمہربانی عوام کو بولنے دیں۔عوام جو فیصلہ کریں گےہمیں منظورہوگا۔عوام پارلیمان بنائیں گے،عوام ہی حکومت بنائیں گے، عوام ہی حکومت کریں گے۔ عوام جسے منتخب کریں گے وہی حکمران ہوگا۔حکومت اور پارلیمان ہمارے کسی کے اشارے سے یا کسی ادارے کی مداخلت سے نہیں بنے گی۔ کارکنان 8 فروری کو بھی اس طرح صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں جیسے اب تک کرتے آئے ہیں۔عوام متحد رہیں، اپنے امیدواروں کے نشانات کو پہچانیں اور انھیں کامیاب کریں۔ یہ عمران خان کا وژن ہے جو جیل میں ہیں اور آپ میں سے ہر ایک نے ان کی غیر موجودگی میں عمران خان بن کر ان کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے۔ این اے-10 بونیر میں انتخابی مہم کے دوران جلسۂ عام سے خطاب!!

Barrister Gohar Khan

169,857 Aufrufe • vor 2 Jahren