Video yükleniyor...

Video Yüklenemedi

Ana Sayfaya Dön

وزیراعلی مریم نوازشریف کے وژن کے تحت پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے اجلاس میں 7 روڈ پیکجز کی منظوری، نجی شعبے سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت، آپریشنل و مینجمنٹ کنٹریکٹس اور مقامی سطح پر منہ کُھر کی ویکسین کی تیاری کی منظوری دی گئی۔ بولیوں کے نظام...

12,381 görüntüleme • 11 gün önce •via X (Twitter)

16 Yorum

ImranNisum profil fotoğrafı
ImranNisum11 gün önce

jho b kro inshallah Jahanum ki aag or qabar k dardnaak azzab tmhara Naseeb or muqadar hoga. inshallah

ℛ𝒜𝒥𝒜 𝒜ℬ𝒟𝒰ℛℛ𝒜ℋℰℰℳ ℋ𝒰𝒮𝒮𝒜ℐ𝒩 𝒫ℳℒ𝒩 profil fotoğrafı
ℛ𝒜𝒥𝒜 𝒜ℬ𝒟𝒰ℛℛ𝒜ℋℰℰℳ ℋ𝒰𝒮𝒮𝒜ℐ𝒩 𝒫ℳℒ𝒩11 gün önce

Maryam Nawaz sharif left alone Maryam Aurangzeb in Pakistan 😂😂😂😂 @MaryamNSharif

Zulfiqar Khan profil fotoğrafı
Zulfiqar Khan10 gün önce

چور کو ہم چور کہتے

Imran Khalid profil fotoğrafı
Imran Khalid11 gün önce

This happened in London, Gasthi is in not here.

🐅محمدطاہربھٹی profil fotoğrafı
🐅محمدطاہربھٹی11 gün önce

مریم ہے تو ممکن ہے

Talha Ishtiaq profil fotoğrafı
Talha Ishtiaq11 gün önce

قائد نواز شریف کے صوبائی و قومی ترقی، جدید سڑکوں کے نیٹ ورک اور کسانوں کی خوشحالی کے وژن کو پنجاب میں عملی شکل دی جا رہی ہے۔ ادارے مضبوط ہو رہے ہیں، آئی سی ٹی اصلاحات سے شفافیت بڑھ رہی ہے اور عوام کو بلا تاخیر ریلیف مل رہا ہے۔ @NawazSharifMNS

Talha Ishtiaq profil fotoğrafı
Talha Ishtiaq11 gün önce

وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر قیادت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے 7 روڈ پیکجز اور مقامی منہ کُھر ویکسین کی منظوری تاریخی اقدام ہے۔ شفافیت، اعلیٰ معیار اور وقت پر تکمیل سے پنجاب کا انفراسٹرکچر اور زرعی معیشت مضبوط ہوگی۔ @MaryamNSharif

SM profil fotoğrafı
SM11 gün önce

کرپشن کا دوسرا نام ڈڈو چارجر

Talha Ishtiaq profil fotoğrafı
Talha Ishtiaq11 gün önce

وزیراعلی مریم نواز کا یہ ماڈل وزیراعظم شہباز شریف کے معاشی و تجارتی وژن کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔ نجی شعبے کے تعاون سے سڑکوں کی مرمت اور مقامی سطح پر ویکسینیشن کی تیاری سے صوبہ پنجاب اور پاکستان کی معیشت تیز رفتاری سے بڑھے گی۔ @CMShehbaz

Rana mansha profil fotoğrafı
Rana mansha11 gün önce

Very good man very good mam bahut acche mam

Frank Lucas profil fotoğrafı
Frank Lucas11 gün önce

Dirty plastic form 47 bastards

Ali Zaman profil fotoğrafı
Ali Zaman11 gün önce

یہ ویڈیو آغاز ہے میرا پورا گاؤں متاثرہ علاقوں میں شامل ہے مگر صرف یہ آیا وہ گیا کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہو رہا بس لاہور کو اوکے کی رپورٹس جارہی ہیں اور لاہور والے انکو حقیقت سمجھ رہے ہیں

Ali Sawal profil fotoğrafı
Ali Sawal11 gün önce

Is it finally, PMLN government has started following @BBhuttoZardari vision and stance on Public Private partnership. Great. 2 provinces must learn from eachother.

Talha Ishtiaq profil fotoğrafı
Talha Ishtiaq11 gün önce

پنجاب میں نجی شعبے کی شمولیت سے سڑکوں کی تعمیر اور بیماریوں سے مویشیوں کا تحفظ مسلم لیگ ن کے بہترین گورننس وژن کا ثبوت ہے۔ بولیوں کے شفاف نظام اور ضلعی ڈویلپمنٹ پلان سے صوبے کے ہر ضلعی علاقے میں حقیقی اور نمایاں ترقی آئے گی۔ @pmln_org

Faisal Razzaq profil fotoğrafı
Faisal Razzaq11 gün önce

Madam faisalabad me nishatabad to gutwala road b approve krwa dein main Lahore road he and in pathetic condition

Saqib Mir profil fotoğrafı
Saqib Mir11 gün önce

🦁💖

Benzer Videolar

اسلام آباد: 21 اپریل 2026. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی. وزیرِ اعظم نے ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی (P3A) اور اس سے متعلقہ نظام کو مزید مربوط بنانے کی اصولی منظوری دے دی. اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پی تھری اے کی کارکردگی کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کیلئے یہ ادارہ نجکاری ڈویژن کے تحت کام کرے گا. وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ پبلک پرائیویٹ پارٹرنرشپ کی ذریعے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے حوالے سے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کی استعداد میں بہتری لائی جائے. وزیرِ اعظم نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کو وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی جانچنے (KPIs) کا حصہ بنایا جائے. پی تھری اے کے ذریعے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے نظام کو مزید شفاف اور تیز بنا رہے ہیں. اجلاس کو خطے اور عالمی سطح پر مختلف ممالک میں رائج پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈلز کا موازنہ پیش کیا گیا. اجلاس کو مجوزہ نئے نظام کے خدوخال پر بھی بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے نظام کے تحت پی تھری اے کی نگرانی کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور نجکاری ڈویژن کریں گے. وزیرِ اعظم نے نئے منظور شدہ نظام کے حوالے سے عملدردآمد پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق ملک، اعظم نذیر تارڑ ، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، احسن اقبال، مشیر وزیرِ اعظم محمد علی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

Prime Minister's Office

11,419 görüntüleme • 4 ay önce

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں دوسرے روز بھی روڈز کی تعمیر کے پراجیکٹ پر بریفنگ لی گئی۔ اجلاس میں سالم انٹر چینج تا سرگودھا پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا اور اے ڈی پی جاری ترقیاتی پروگرام،روڈ بحالی اور تعمیر و مرمت کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وہاڑی ملتان سمیت 5 ایکسپریس وے پر کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی مانیٹرنگ کا حکم، روڈز پراجیکٹس میں کرپشن برادشت نہیں کروں گی: مریم نوازشریف پنجاب بھر میں عمدہ اور پائیدار سڑکیں بنائیں گے، ہر سڑک لین مارکنگ بھی کی جائے، ایکسپرپس وے پر جلد کام شروع کیا جائے: مریم نوازشریف روڈ کی تعمیر ومرمت کے پروگرام کی کڑی مانیٹرنگ اور روڈ پراجیکٹ میں کرپشن برداشت نہیں کروں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات صہیب احمد بھرتھ،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات سہیل اشرف اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

PMLN Digital

16,496 görüntüleme • 2 yıl önce

اسلام آباد: 29 جولائی 2026. وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت دانش اتھارٹی بورڈ کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. وزیرِ اعظم نے نے اجلاس میں بورڈ ارکان اور شرکاء کا خیر مقدم کیا. گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس اہم ذمہ داری کو قبول کرنے پر بورڈ کے ارکان کا تہہ دل سے مشکور ہوں. معاشی طور پر کمزور بچوں کو یکسان تعلیم و ترقی کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے. دانش اسکولز کی بنیاد اسی فلسفے کی پیروی کرتے ہوئے رکھی، جس میں غریب اور مستحق طلباء کو میرٹ پر داخلہ اور تعلیم دی جاتی ہے. وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ تمام زیر تعمیر دانش اسکولوں کو معینہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے. تمام زیر تعمیر اور نئے دانش اسکولز میں طلباء و طالبات کیلئے سو فیصد بورڈنگ کی سہولت فراہم کی جائے. انہوں نے مزید کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے دانش اسکولز میں آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ٹیکنالوجیز کی ٹریننگ نصاب کا لازمی جزو قرار دی جائیں.نصاب میں پراجیکٹ اور اسکل بیسڈ لرننگ کے ساتھ ساتھ طالب علموں کی شخصیت نکھارنے کیلئے بھی کورسز شامل کئے جائیں. دانش اسکولز اتھارٹی کے ممبران کو حالیہ پیش رفت و کارکردگی پر جائزہ رپورٹ پیش کی گئی. بورڈ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک بھر میں 29 دانش اسکولز مجوزہ ہیں جن میں سے 15 منظور اور 13 پر کام جاری ہے، جبکہ دانش اسکول کُری اسلام آباد میں کلاسز کا آغاز ہو چکا ہے۔ بورڈ اجلاس کو بتایا گا کہ آزاد کشمیر کے باغ اور بھبمر جبکہ گلگت بلتستان کے گھانچھے، سلطان آباد اور استور میں دانش اسکولز کی تعمیر دسمبرتک مکمل ہو جائے گی اور کلاسز کا آغاذ اپریل 2027 میں ہوگا. دانش اتھارٹی بورڈ نے دانش اسکولوں کے اساتذہ کی تربیت کیلئے بین الاقوامی معیار کا ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کی منظوری دی۔ قیام کے بعد یہ ادارہ پاکستان بھر کے تربیتی اداروں کیلئے ماڈل ادارہ ہو گا۔ اجلاس کو دانش اتھارٹی کے مجوزہ انتظامی ڈھانچے پر بھی بریفنگ دی گئی. وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ اتھارٹی کے انتظامی ڈھانچے کو مختصر رکھا جائے اور اس پر کم سے کم وسائل خرچ کئے جائیں. بورڈ اجلاس نے دانش اسکول اتھارٹی رولز، مینیجنگ ڈائریکٹر رولز اور دیگر قواعد کی اصولی منظوری دی، جس کے بعد ضابطے کی ضروری کاروائی مکمل کی جائے گی ۔اسی طرح اجلاس نے دانش اسکولوں کو الاٹ کی گئی تمام زمین دانش اسکول اتھارٹی کے نام ٹرانسفر کرنے کی بھی منظوری دی۔

Prime Minister's Office

16,324 görüntüleme • 1 ay önce

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل آرتھو پیڈک اینڈ میڈیکل رہیب اور چلڈرن ہسپتال فور کی منظوری دیدی نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل آرتھو پیڈک اینڈ میڈیکل رہیب اور چلڈرن ہسپتال فوربنے گا پلاسٹک ری کنسٹریکٹو سرجری اینڈ برن سینٹر اور انسٹیٹیوٹ آف جینیٹک اینڈ بلڈ ڈیزیز بھی میڈیکل سٹی میں بنے گا سنٹر آف ایکسی لینس نرسنگ اینڈ مڈ وائفری، انسٹیٹیو ٹ آف آپتھلمالوجی اور انفیکشن ڈیزیز ہسپتال بھی بنائے جائیں گے نواز شریف میڈیکل سٹی میں 1519 بیڈزپر مشتمل سات بڑے ہسپتال مرحلہ وار بنائے جائیں گے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے متعلق امور کا جائزہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا 19 سال بعد پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کو مکمل طور پر فعال ہونے پر اظہار مسرت اجلاس میں پنجاب بھر کے لئے 110 مجوزہ ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے امکانات کا تفصیلی جائزہ پنجاب میں پہلی مرتبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سٹوڈنٹس ہاسٹل قائم کرنے کی تجویزپر غور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت روڈز، ٹرکنگ ٹرمنل، بس سٹینڈڈ، ماڈل بازاراور فوڈ سٹریٹس پراجیکٹ کا بھی جائزہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چار پراجیکٹ کامیابی سے فنکشنل ہوچکے ہیں۔ بریفنگ 27 پراجیکٹس کی فزیبلٹی تیار، دیگر پراجیکٹ پر ورکنگ تیزی سے جاری۔ بریفنگ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پلان میں 4 بڑے سی ایم اینی شیٹیو بھی شامل۔ بریفنگ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں ایف ایم ڈی پروڈکشن پلانٹ، ٹائم ٹریول پارک لاہور، شریمپ فارمنگ اور مائنزٹو میٹل چنیوٹ پراجیکٹ شامل۔ بریفنگ پنجاب میں ترقی کا سفر ہر صورت جاری رہے گا۔ مریم نواز شریف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا مقصد ڈویلپمنٹ کے عمل میں نجی شعبے کوبھی شریک کرنا ہے۔ مریم نواز شریف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ویژن کے تحت ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ مریم نواز شریف

Azma Zahid Bokhari

12,288 görüntüleme • 3 ay önce

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دانش یونیورسٹی پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ دانش یونیورسٹی میں معاشی طور پر کمزور طبقے کے ذہین طلباء و طالبات کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم یقینی بنائی جائے گی. دانش یونیورسٹی کے قیام میں اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ اسکا نظام روایتی یونیورسٹیوں سے ہٹ کر اور بہترین رکھا جائے. وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کی تعمیر کی معینہ مدت کے ساتھ منصوبے کی تفصیلات آئندہ دو ہفتوں میں مرتب کرکے پیش کی جائیں. دانش یونیورسٹی کے قیام کے پیچھے مرکزی محرکات میں سے اولین، غریب و متوسط طبقے کے طلباء و طالبات کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی ہے. وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ یونیورسٹی کے آوٹ ریچ پروگرام میں اس عنصر کو کلیدی اہمیت دی جائے کہ معاشی طور پر کمزور اور متوسط طبقے کے بچوں کی اس کی آگہی اور رسائی یقینی بنائی جائے. اجلاس کو دانش یونیورسٹی کے بورڈ کی جانب سے بین الاقوامی معیار کی فیکلٹی اور تعمیر کے پلان اور مراحل پر بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ دانش یونیورسٹی میں بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے ڈگری یافتہ عالمی شہرت کی حامل فیکلٹی کی تدریسی خدمات حاصل کی جائیں گی جسکے لئے فیکلٹی کے ساتھ ساتھ امریکہ کے معروف کالج کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اقدامات حتمی مراحل میں ہیں. اجلاس کو فیکلٹی کی تفصیلات اور کالج کے ساتھ تدریسی نظام کے حوالے سے حالیہ مذاکرات پر بریفنگ دی گئی. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ یونیورسٹی کی تعمیر بین الاقوامی سطح پر رائج اسٹیٹ آف دی آرٹ کیمپس ڈیزائن کے مطابق کی جائیگی جسکے لئے بڈنگ جلد کی جائیگی. اجلاس کو یونیورسٹی کا مجوزہ ڈیزائن و پلان بھی دکھایا گیا. اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، عطاء اللہ تارڑ، چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، دانش یونیورسٹی کے بورڈ کے ارکان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

Prime Minister's Office

10,779 görüntüleme • 14 gün önce

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی جاپان کے بیرونی تجارت کے ادارے ( جیٹرو) کے صدرنوری ہیکواشیگورو(Norihiko Ishiguro) سے ملاقات نوری ہیکو اشیگورو نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے دورہ جاپان کا خیرمقدم کیا وزیراعلی مریم نواز شریف کی جاپان کے سرمایہ کاروں کو پنجاب کے اسپیشل ایکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت پنجاب کے نجی اور سرکاری شعبے کے ساتھ جیٹرو کو مشترکہ منصوبوں کے آغاز کی دعوت ٹیکس فری اسپیشل ایکنامک زونز میں زمین مفت فراہم کرنے کی سہولت دے رہے ہیں جاپانی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو پنجاب میں مصنوعات کی تیاری اور اسمبل کرنے کی بھی دعوت پنجاب مڈل ایسٹ اور افریقہ کے لئے مینوفیکچرنگ کا مرکز بن سکتا ہے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی گفتگو پنجاب ایک بڑی مارکیٹ ہے جس سے جاپانی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں، وزیراعلی پنجاب کی گفتگو وزیراعلی مریم نواز شریف نے جاپانی کمپنیوں کو نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی پارکس بنانے کی بھی دعوت دی ملاقات میں لیبر کی تربیت اور جاپان میں کمپنیوں کی ضرورت کے مطابق تربیت یافتہ اور ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی پر بھی گفتگو پاکستان نوجوانوں کی اکثریت رکھنے والا ملک ہے، وزیر اعلی مریم نواز شریف کی گفتگو چاہتے ہیں کہ جاپانی کمپنیاں پنجاب میں نوجوانوں کو ہنرمند بنانے میں ساتھ دیں، وزیراعلی پنجاب کی گفتگو ملاقات میں باہمی تجارت کا حجم بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیاگیا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع کے بارے میںجاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن ( جیٹرو) کے سربراہ کو آگاہ کیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے نواز شریف آئی ٹی پارک پراجیکٹ پر پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا نواز شریف آئی ٹی پارک میں زیر تعمیر ٹوئن ٹاورکا پراجیکٹ بہت جلدمکمل ہوجائے گا، وزیراعلی مریم نواز شریف کی گفتگو نواز شریف آئی ٹی پارک میں آئی ٹی بزنس کے لئے دنیا کے معروف ادارے رابطہ کررہے ہیں، وزیراعلی مریم نواز شریف پنجاب کو جاپان کی طرز پر ٹیکنالوجی کی بلندیوں پر لیجانا چاہتے ہیں، وزیراعلی مریم نوازشریف پنجاب جاپان کو سرجیکل آلات، لیدر مصنوعات اور کھیلوں کا سامان مہیا کر سکتا ہے، وزیراعلی پنجاب کی گفتگو پنجاب جاپان کے لئے عمدہ باسمتی رائس کی برآمدکا حجم بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے، وزیراعلی مریم نواز شریف پنجاب میں 20 آپریشنل سپیشل اکنامک زون غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے دستیاب ہیں، وزیراعلی مریم نواز شریف #CMMaryamInJapan

Azma Zahid Bokhari

17,896 görüntüleme • 1 yıl önce

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سوسال سے کام کرنے والی بین الاقوامی جاپانی کمپنی کو پنجاب میں ڈیری کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت موریناگا انٹرنیشنل کو نوازائدہ بچوں کی خوراک سمیت دیگر بیکری مصنوعات اور برآمدی معیار کے گوشت کی مقامی پیداوار میں منصوبوں کی پیشکش کی گئی حیوانات کے شعبے میں جدید جاپانی مشینری اور طریقوں کے استعمال، معیاری گوشت کے حصول کے لئے صحت مند جانوروں کی افزائش نسل کے لئے پنجاب حکومت سے تعاون پر اتفاق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ڈیری مصنوعات میں عالمی شہرت یافتہ جاپانی کمپنی موریناگا ہیڈکوارٹر اور پلانٹ کا دورہ ، مِلک انڈسٹری کمپنی کے مختلف شعبے دیکھے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے موریناگا کے تحقیق اور ترقی کے شعبوں کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر کمپنی کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی موریناگا کے ڈیری میں تجربات کو پنجاب میں ڈیری کے شعبے کی ترقی کے لئے ماڈل بنانا چاہتے ہیں، وزیراعلی مریم نواز شریف کی گفتگو موریناگا کمپنی کو ڈیری مصنوعات کے حوالے پنجاب حکومت تمام سہولیات مہیا کرے گی ، وزیراعلی مریم نواز شریف کی گفتگو پنجاب میں ڈیری ڈویلپمنٹ اورایڈوانس پروٹین نیٹ ورک قائم کرنے کے لئے جاپانی کمپنیوں کا خیر مقدم کریں گے، وزیراعلی مریم نوازشریف کی گفتگو فارمولامِلک نوازائیدہ بچوں کی جسمانی وذہنی نشوونما کے لئے ضروری ہے، ماں کی حیثیت سے بچوں کی نگہداشت میرے لئے اہم ہے، وزیراعلی مریم نوازشریف کی گفتگو 2017 میں وزیراعظم محمدنواز شریف وزیراعلی محمد شہباز شریف کے دور میں موریناگا نے پنجاب میں سرمایہ کاری کی، وزیراعلی مریم نواز شریف کی گفتگو دودھ کی پیداوار کی لحاظ سے چوتھے بڑے ملک پاکستان میں، پنجاب کاشیئر 60 فیصدہے، وزیراعلی مریم نواز شریف کی گفتگو شیخوپورہ میں موریناگا کی سرمایہ کاری پنجاب اور جاپان کے فلیگ شپ شراکت داری کی واضح مثال ہے، وزیراعلی مریم نواز شریف کی گفتگو پنجاب کے ڈیری سیکٹر میں 80 فیصد قدیم طریقوں سے پیداوار اورمعیار دونوں مسائل کا سامنا ہے، وزیراعلی مریم نواز شریف کی گفتگو موریناگا کی شراکت داری سے زراعت اور لائیو سٹاک سے وابستہ پنجاب کی 63 فیصدآبادی کو فائدہ ملے گا، وزیراعلی مریم نواز شریف کی گفتگو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے موریناگا مِلک انڈسٹری کے پنجاب میں بزنس ٹرنڈ کو کو قابل تحسین قرار دیا

Azma Zahid Bokhari

31,466 görüntüleme • 1 yıl önce

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا، جس میں محصولات میں اضافے اور ادارہ جاتی اصلاحات پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے ہدایات دیں کہ مختلف شعبوں میں ٹیکس کی استعداد کے تخمینے کیلئے ایک جامع و سائنٹیفک طریقہ کار وضع کرکے پیش کیا جائے. پاور سیکٹر کے ساتھ تعاون سے غیر رسمی معاشی سرگرمیوں اور ٹیکس چوری میں ملوث افراد و کارباروں کا تعین کرکے انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے. گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چینی کے پیداواری شعبے اور ایف بی آر کے اعداد و شمار میں ہم آہنگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے نصب شدہ ٹریکنگ نظام فعال اور بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے. اس ضمن میں چئیرمین ایف بی آر اور انکی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں. ٹیکس نظام میں رہتے ہوئے تمام تر ضابطوں کی پابندی کرنے اور ٹیکس جمع کروانے والے افراد و کاروبار ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ اور لائق تحسین ہیں. وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ حکومت نے ٹیکس کے حوالے سے برآمدی اور مقامی شعبے کو جس قدر ممکن ہوا سہولت فراہم کی اور آئندہ کیلئے بھی کرتی رہے گی. وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ چیئرمین ایف بی آر اور سینئر افسران ہر ماہ کے پہلے ہفتے کراچی میں موجود ہوں تاکہ کاروباری برادری کے مسائل بروقت سنے اور حل کیے جا سکیں. ٹیکسٹائل، مشروبات، اسٹیل، پولٹری، خوردنی تیل اور گھی، اور ٹائرز کے شعبوں میں پیداوار کی ڈیجیٹل نگرانی کا نظام دسمبرتک فعال بنایا جائے. ایف بی آر میں تقرریاں اور تبادلے صرف میرٹ کی بنیاد پر کیے جائیں گے. وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایف بی آر میں افسران کی جانچ کا نیا نظام لائق تحسین ہے، میرٹ اور شفافیت اولین ترجیح رہے گی.اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی فہرست مرتب کی جائے تاکہ یوم آزادی پر انہیں ایوارڈز سے سراہا جا سکے. کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز میں کسی بھی بے ضابطگی کی نشاندہی اور تدارک کیلئے فوری تھرڈ پارٹی آڈٹ اور ویلیڈیشن کرائی جائے. وزیرِ اعظم کو ایف بی آر کی جانب سے پیداواری شعبے کیلئے ٹریکنگ نظام کی تنصیب، ایف بی آر میں افرادی قوت کے حوالے سے نافذ کی گئیں اصلاحات اور آپریشنل استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ چینی، سیمنٹ، تمباکو، ٹائلز اور کھاد کے شعبے میں ٹریکنگ سسٹم مکمل طور پر فعال جبکہ مزید 5 شعبوں میں نفاذ حتمی مراحل میں ہے جس کی ٹیکس استعداد 7 سو ارب روپے سے زیادہ ہے. اجلاس کو بتایا گیا کہ 9 پیداواری شعبوں میں ٹریکنگ نظام وضع کرنے اور اسکے نفاذ کیلئے شعبوں کے ساتھ مل کر کام جاری ہے جس کی بدولت 560 ارب روپے کے ٹیکس کی استعداد کار سے فائدہ اٹھایا جا سکے گا. وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ پیداواری شعبے میں بالواسطہ ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے ٹریکنگ نظام کے نفاذ کو رواں برس کے اختتام تک یقینی بنایا جائے. افرادی قوت کے حوالے اصلاحات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ افسران کی بھرتی کے وقت انکی ٹریننگ ملک کی مایہ ناز یونیورسٹی سے کرائی جارہی ہے جس میں میرٹ اور اچھی کارکردگی کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے. اسکے ساتھ ساتھ حاضر افسران کی ٹریننگ بھی کروائی جارہی ہے. ٹریننگ ماڈیولز بین الاقوامی معیار اور پاکستان کے ٹیکس نظام کی ضروریات سے ہم آہنگ ہیں. اجلاس کو بتایا گیا کہ پیئر ریویو اور جانچ کے نظام کے نفاذ کے بعد کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو میں اہم پوسٹوں پر اچھی شہرت کے حامل افراد کی تعیناتی یقینی بنائی جارہی ہے. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ایف بی آر میں ایسے افسران و اہلکار جن کی کارکردگی بہتر ہے ان کی پزیرائی اور خراب کارکردگی والے افسران و اہلکاروں کی سزا کا نظام بھی متعارف کروایا گیا ہے. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے 957 تھرڈ پارٹی آڈیٹرز کی تعیناتی ہو چکی ہے. جبکہ کسٹمز کے فیس-لیس نظام کے تحت 280 گڈز ایویلوایٹرز کی بھرتی کا عمل جاری ہے. جس میں میرٹ و شفافیت کو اولین ترجیح دی جارہی ہے. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ٹیکس مقدمات میں غیر ضروری قانونی چارہ جوئی کم کرنے کے لیے کیس اسکرونٹی کمیٹی قائم کی جا رہی ہے، جو ٹیکس سے متعلق مقدمات کے اندراج کا فیصلہ میرٹ پر کرے گی۔ اسی طرح متبادل تنازعاتی حل (ADRCs) فورم کے تحت جون 2026 تک 377 درخواستوں میں سے 152 درخواستیں90 روز کے اندر نمٹائے گئے، جس کے نتیجے میں 54 ارب روپے کی ٹیکس وصولی ممکن ہوئی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

Prime Minister's Office

15,127 görüntüleme • 1 ay önce

"ستھرا پنجاب" وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ملک کی تاریخ میں پہلی بار سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا میگا پراجیکٹ تیار صوبہ بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کا جائزہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم آؤٹ سورس کرنے کے لئے مجوزہ معاہدے کا جائزہ بھی لیا گیا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا نظام نافذ کرنے کی منظوری ٹرانسفر سٹیشن پر نامیاتی ، غیر نامیاتی ،ائرن اور پلاسٹک ویسٹ کی چھانٹی کی جائے گی۔بریفننگ صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر 23 لینڈ فل سائٹس اور 66 ٹرانسفر سٹیشن بنائے جائیں گے ،بریفننگ صوبائی وزیر ذیشان رفیق کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ میں شفافیت یقینی بنانے کےلئے مانیٹرنگ کا حکم فنانشل شئیر اور سبسڈی لینے والی واسا کمپنیوں کی کارکردگی کا تجزیہ کرنے کی ہدایت سڑکوں، بازاروں میں کوڑا کرکٹ نہیں نظر آنا چاہیے ۔ مریم نواز شریف سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی کوڑا کرکٹ اٹھانے والی گاڑیوں کو بھی صاف ستھرا رکھا جائے۔ مریم نواز صفائی کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگا، کوتاہی برداشت نہیں۔ مریم نواز شریف سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، سیکرٹریز، کمشنر، ڈپٹی کمشنر لاہور، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر حکام کی اجلاس میں شرکت

PMLN Digital

14,712 görüntüleme • 2 yıl önce

اسلام آباد: 5 اگست 2026. وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کی نجکاری اور پرائیویٹائزیشن کمیشن کی اصلاحاتی تنظیم نو پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیز (DISCOs) کی نجکاری میں عالمی معیار کے سرمایہ کاروں کی شمولیت یقینی بنانے کے لیے موثر اور جامع حکمت عملی اختیار کی جائے۔ نجکاری کمیشن میں جاری ادارا جاتی اصلاحات اور تنظیم نو کا کام ایک ماہ میں مکمل کیا جائے۔ نجکاری کے عمل میں سرمایہ کاروں کی شمولیت کے لیے اندرون و بیرون ملک کیے جانے والے کامیاب روڈ شوز باعث اطمینان ہیں. ڈسکوز کی نجکاری کے تمام مراحل مقررہ مدت میں طے شدہ قواعد اور بہترین حکمت عملی کے مطابق منافع بخش انداز میں مکمل کیے جائیں۔ وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ نجکاری کمیشن کی افرادی قوت میں عالمی معیار کے مالیاتی، قانونی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین شامل کیے جائیں. عالمی معیار کی افرادی قوت اور ماہرین نجکاری کمیشن کی استعداد کار اور اداروں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے موثر اقدامات کو یقینی بنائے گی۔ نجکاری کے مراحل میں بہترین پیشہ ورانہ استعداد کے حامل کنسلٹنٹ کی تجاویز کو یقینی بنایا جائے. نجکاری کے مراحل کی سہولت کے لیے درکار تمام قانونی انتظامات اور مالیاتی ریگولیشن فریم ورک کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جاۓ. نجکاری میں شامل اداروں میں مستقبل میں صارفین کی شکایت کے ازالے کا جامع اور موثر انتظامی ڈھانچہ یقینی بنایا جائے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نجکاری کے پہلے مرحلے میں شامل تقسیم کار کمپنیز GEPCO, FESCO, IESCO میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے لیے اندرون و بیرون ملک روڈ شوز مکمل کر لیے گئے ہیں. ترکیہ، سعودی عرب اور چائنہ میں روڈ شوز اور سرمایہ کاروں سے نجکاری کے تناظر میں روابط کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کی نجکاری اور نجکاری کمیشن کی ادارہ جاتی تنظیم نو کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نجکاری کمیشن کی جانب سے ترسیلی کمپنیز کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے لیے اب تک کے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ مزید براں، نجکاری کمیشن کی ادارہ جاتی تنظیم نو کے تناظر میں بہترین افرادی قوت کی شمولیت پر پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ، وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی اور متعلقہ سرکاری اداروں کے عہدے داران نے شرکت کی۔

Prime Minister's Office

20,397 görüntüleme • 1 ay önce

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیرصدارت سیکرٹریز کمیٹی اجلاس میں صوبائی محکموں اور فیلڈ فارمیشنز سمیت ضلعی انتظامیہ کی سطح پر شفافیت اور عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر عوام کی جائز شکایات اور تجاویز کو اولین ترجیح دی جارہی ہے ۔ محکموں کے سیکرٹریز روزمرہ امور کے ساتھ ساتھ گڈ گورننس روڈ میپ، ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری اور امن و امان سے متعلق صوبائی ایکشن پلان کے مؤثر نفاذ کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔ تمام محکمے اور ضلعی انتظامیہ عوام کے لیے شکایات کے ازالے کا مؤثر نظام یقینی بنارہے ہیں، جس کے ساتھ فیڈبیک میکانزم بھی ہے تاکہ عوام کی رائے حاصل کی جا سکے، اور شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے محکموں اور ضلعی انتظامیہ تک براہِ راست رسائی حاصل ہو، نیز شہری سروس ڈیلیوری اور ترقیاتی امور پر اپنی تجاویز بھی دے سکیں گے۔ پینے کے صاف پانی کے معیار کی بہتری کے حوالے سے محکمہ بلدیات اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ٹھوس تجاویز مرتب کررہے ہیں۔ حکومت خیبرپختونخوا نے 27 محکموں کو گورننس روڈ میپ فریم ورک میں شامل کیا ہے جس کے تحت چار ہزار سے زائد سرگرمیاں تفویض کی گئی ہیں اور ان پر عملدرآمد کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

13,700 görüntüleme • 1 ay önce