Video wird geladen...

Video konnte nicht geladen werden

Zur Startseite

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت پنجاب کے ہاؤسنگ سیکٹر میں بہتری اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات جاری۔ PHATA کی جانب سے غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، فلیگ شپ ہاؤسنگ پروگرامز کے صارفین کے لیے فسیلیٹیشن سینٹرز اور پائیدار...

18,632 Aufrufe • vor 1 Monat •via X (Twitter)

0 Kommentare

Keine Kommentare verfügbar

Kommentare vom Original-Post werden hier angezeigt

Ähnliche Videos

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ڈی پی او قصور تنازعہ میں اہم پیش رفت پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے ڈی پی او قصور کے خلاف انکوائری جوڈیشل کمیٹی کو ریفر کردیا، استحقاق کمیٹی کی آج کی کارروائی کے مطابق آفتاب پھلروان نے جان بوجھ کر حقائق کو کو کمیٹی سے چھپانے کی کوشش کی ،امن وا مان کی صورتحال کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کا جواب نہ دے سکے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع قصور نے اپنے پی آر او کی جانب سے اسپیکر کے خلاف چلائی جانے والی سوشل میڈیا مہم سے لاعلمی کا اظہار کیا اور اسکے خلاف کارروائی نہ کرنے کا بھی اعتراف کیا۔ استحقاق کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈی پی او قصور کے غیر تسلی بخش رویے اور اسپیکر کے خلاف کئی روز سے جاری کردار کشی کی مہم میں اپنی لاتعلقی ثابت نہ کرنے سے اسپیکر اور کمیٹی کا استحقاق اور وقار مجروح ہوا ہے۔ تحریک استحقاق پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔ کمیٹی کے سامنے آئی جی پنجاب،آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی اور قصور پیش ہوئے۔

Muhammad Umair

27,626 Aufrufe • vor 3 Monaten

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مشرق وسطی میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں ملک بھر میں سادگی و کفایت شعاری مہم کی منظوری دے دی. فیصلہ اسلام آباد میں وزیرِ اعظم کی زیر صدارت منعقدہ کفایت شعاری اور توانائی کے تحفظ کے اقدامات پر اہم اجلاس میں ہوا. اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے دنیا بھر مہنگائی کی لپیٹ میں ہے. سب سے پہلے حکومت اور اشرافیہ سے قربانی کا آغاذ کیا جائے گا. معاشی طور پر کمزور اور متوسط طبقے کیلئے فیول سبسڈی کا آغاذ ہو چکا. موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی گاڑیوں کو 100 روپے فی لیٹر کے تناسب سے سبسڈی فراہم کی جارہی ہے. وزیراعظم نے سرکاری اخراجات میں غیر ضروری کمی اور قومی وسائل کے دانشمندانہ استعمال کو یقینی بنانے اور متعلقہ اداروں کو کفایت شعاری اقدامات پر مؤثر اور فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں حکومتی اخراجات میں کمی، ایندھن کے تحفظ اور سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے اضافی کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا . اجلاس میں سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن میں تین ماہ کے لیے 50 فیصد کمی کے اقدام پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔ ایمبولینسز، فائر بریگیڈ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضروری خدمات کی گاڑیاں اس اقدام سے مستثنیٰ ہوں گی، جبکہ انتظامی یا غیر آپریشنل نوعیت کی گاڑیوں کے لیے استثنا کی اجازت نہیں ہوگی۔ اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے نان ای آر ای بجٹ میں 5 فیصد کمی، سرکاری سطح پر ہر قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی اور آئی ٹی سے متعلق خریداری کے علاوہ تمام پائیدار اشیاء کی خریداری پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ تین ماہ کے لیے سرکاری دوروں اور بیرون ملک سفری سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی. ناگزیر بیرون ملک دوروں کی صورت میں وزراء، مشیران، وزرائے مملکت، معاونین خصوصی اور سرکاری افسران اکانومی کلاس میں سفر کریں گے۔ اجلاس میں سرکاری امور کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ اور ٹیلی کانفرنسنگ کے زیادہ سے زیادہ استعمال، سرکاری عشائیوں کے انعقاد پر پابندی، سوائے غیر ملکی وفود کے اعزاز میں ضروری عشائیوں اور حکومت کے زیر اہتمام سرکاری سیمینارز، تربیتی پروگراموں اور کانفرنسوں کے انعقاد میں غیر ضروری اخراجات سے گریز کرنے کی بھی منظوری دی گئی. اجلاس میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں سنگل ڈش کے اقدام پر بھی عملدرآمد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، بازار اور دیگر عمومی کاروباری مراکز رات 9 بجے، جبکہ شادی ہالز اور دیگر تقریبات کے مقامات رات 10 بجے تک بند ہوں گے۔ ریستوران، کیفے، کھانے پینے کے مراکز اور اسٹینڈ الون فروٹ و سبزی کی دکانوں کے لیے بندش کا وقت رات 11 بجے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا. جبکہ فارمیسیز، طبی مراکز، ہسپتال، بیکریاں، پیٹرول و سی این جی اسٹیشنز، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز، جم، کھیلوں کی سہولیات، آئی ٹی کمپنیوں اور کال سینٹرز کو اوقات کار کی پابندیوں سے استثنا دے دیا گیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کفایت شعاری اور ایندھن کے تحفظ کے اقدامات کی نگرانی کے لیے قائم کمیٹی وزارتوں، ڈویژنز، محکموں، سرکاری اداروں اور صوبائی حکومتوں سے عملدرآمد رپورٹس حاصل کرے گی، عدم تعمیل اور رکاوٹوں کی نشاندہی کرکے اصلاحی اقدامات تجویز کرے گی اور وزیراعظم کو ہفتہ وار پیش رفت رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی کہ کفایت شعاری کے اقدامات پر بلاامتیاز عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور حکومتی اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ توانائی اور ایندھن کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2026-27 میں پہلے سے نافذ کفایت شعاری اقدامات کو جاری رکھنے کی منظوری بھی دی جا چکی ہے، جبکہ یہ اقدامات وفاقی حکومت کے منسلک محکموں، سرکاری ملکیتی اداروں، قانونی اداروں اور ریگولیٹری اتھارٹیز پر بھی لاگو ہوں گے۔ اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، علی پرویز ملک، عطاء اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

Prime Minister's Office

27,814 Aufrufe • vor 15 Tagen

وزیر اعلی پنجاب غازی روڈ فیروز پور سٹاپ سے گزرے تو کوڑے کے ڈھیر دیکھ کر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ڈی سی لاہور موقع پر پہنچنے اور حقائق جانچنے کی ہدایت دی وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈی سی لاہور فوری موقع پر پہنچی اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر انتظام علاقہ میں صفائی کی ناقص صورتحال بہتر کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے۔ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ صفائی ٹھیکہ داروں کی طرف سے سڑک پرپھینکنے گئے کچرے کو فوری ہٹوانے کے لیے سی ای ایل ڈبلیو ایم سی کو اپنی ٹیمیں بلانے کو کہا ڈی سی لاہور نے والٹن کینٹونمنٹ بورڈ ڈیوٹی افسران اور سٹاف کو بھی طلب کیا اے سی ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف کو ایمرجنسی صفائی آپریشن کی خود نگرانی کا حکم دیتے ہوئے کوڑے کے ڈھیر لگنے کی انکوائری کا حکم بھی دے دیا ایل ڈبلیو ایم سی کوڑا مکمل کلئیر کرکے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق سڑک پر کوڑا پھیکنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے گا #Lahore #Cleanliness #Operation #CivicSense Chief Secretary Punjab Commissioner Lahore Division

Deputy Commissioner Lahore

107,197 Aufrufe • vor 2 Jahren

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ہوئی. چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے آج وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت جاری اقدامات، منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے نوجوانوں کو جدید تعلیم و تربیت اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ ہنر فراہم کرنے، ڈیجیٹل معیشت میں ان کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے، روزگار اور کاروبار کے مواقع بڑھانے سمیت وزیراعظم یوتھ پروگرام کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت جاری تعلیمی، ہنرمندی، ڈیجیٹل اور فلاحی پروگراموں کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے اور ان کے مؤثر و شفاف نفاذ پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملک کا نوجوان ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ حکومت نوجوانوں کو جدید تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کو مزید مؤثر، نتیجہ خیز اور نوجوانوں کی حقیقی ضروریات سے ہم آہنگ بنایا جائے، جبکہ ترجیحی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کی جائے۔

Prime Minister's Office

10,796 Aufrufe • vor 1 Monat

اسلام آباد۔ 20 جولائی 2026. وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت منصوبوں کی پیش رفت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو جاری ترقیاتی منصوبوں، ان پر ہونے والی پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ قومی اہمیت کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پائیدار معاشی ترقی کے حصول کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ تمام متعلقہ وزارتیں اور ادارے باہمی تعاون اور مؤثر رابطے کے ذریعے منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کریں تاکہ عوام کو جلد از جلد ان کے ثمرات پہنچ سکیں۔ ملاقات میں قومی ترقی کے مختلف پہلوؤں اور آئندہ کے ترقیاتی اہداف پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Prime Minister's Office

15,330 Aufrufe • vor 2 Monaten

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صاف پانی کی فراہمی کے لئے مسلسل پانچواں اجلاس ،متعلقہ حکام اور ڈپٹی کمشنرز کی ویڈیو لنک پر شرکت چکوال، راولپنڈی، راجن پور، فیصل آباد، مری اور اٹک کے اضلاع میں واٹر سپلائی پائپ لائن پراجیکٹ کا جائزہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آبادی کے مطابق پانی کی ضرورت کا مستند ڈیٹا مرتب اور تصدیق کرنے کی ہدایت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی راجن پور میں فوری طور پر 21 باؤزر مہیا کرنے کی ہدایت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا مری میں بھی پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے واٹر ٹینک مہیا کرنے کا حکم وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا روجھان میں بیوٹیفکیشن اور دیگر پراجیکٹ لانے کی ہدایت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی مری میں نئے واٹر سورس پر کام کرنے کی ہدایت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے مجوزہ اقدامات کا جائزہ پنجاب صاف پانی اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنرز نے متعلقہ علاقوں سے متعلق بریفنگ دی چکوال میں 32واٹر فلٹریشن پلانٹس موجود، 237 زیر تعمیر اور 15 مثالی گاؤں اور 13 ماڈل ویلج۔ بریفنگ پانی کی قلت کے شکارچکوال کے 8 گاؤں میں ترجیح بنیاد پر واٹر سپلائی پر اتفاق راولپنڈی میں 246 واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود اور 252 واٹر فلٹریشن پلانٹ نئے لگائے جائیں گے۔ بریفنگ اٹک میں 77 واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود، 399 زیر تکمیل اور 9 مثالی گاؤں بنائے جائیں گے۔ بریفنگ راجن پور میں 146 واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود، 191زیر تکمیل، 12 مثالی گاؤں اور ایک ماڈل ویلج بنے گا۔ بریفنگ راجن پور، جام پور، چک شگاری اور داجل میں واٹر سپلائی پائلٹ پراجیکٹ کی تجویز کا جائزہ مری میں پانچ واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود، 90 زیر تکمیل۔ بریفنگ فیصل آباد میں 343 واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود، چارسرفیس واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ، 180 زیر تکمیل۔ بریفنگ چک جھمرہ اور فیصل آباد کے مضافاتی علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے پائلٹ پراجیکٹ پر اتفاق عوام کو پینے کا صاف پانی پہنچانے کا عزم غیر متزلزل ہے۔ مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی گھر گھر پہنچاکر دم لیں گے۔ مریم نواز شریف پنجاب بھر میں جہاں لوگ کندھے پر رکھ کر پانی لانے پر مجبور ہیں، وہی علاقے ترجیحات میں شامل ہیں۔ مریم نواز شریف پورے پنجاب میں پانی کی فراہمی اپنی ذمہ داری سمجھتی ہوں، کیونکہ عوام کی خدمت میرا فرض ہے۔ مریم نواز شریف

Azma Zahid Bokhari

14,443 Aufrufe • vor 1 Monat