Загрузка видео...

Не удалось загрузить видео

На главную

چند گھنٹے سے مصروف تھا۔۔ابھی پتا چلا ہے کہ مریم نواز نے پورے پنجاب کی انتظامیہ کو ادھیڑ کر رکھ دیا۔ وزیراطلاعات پنجاب بارے کہا میں نے ابھی نام عظمیٰ بخاری صاحبہ کا آیا، لیکن اس کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہیں وہی معلومات مل رہی...

58,008 просмотров • 7 месяцев назад •via X (Twitter)

Комментарии: 0

Нет доступных комментариев

Здесь появятся комментарии из оригинального поста

Похожие видео

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ایک 13 سیکنڈ کی شارٹ ویڈیو سوشل میڈیا پر غلط تشریح کے ساتھ وائرل کی جا رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی چھوٹی بیٹی نے 13 سال کی عمر میں گریجویشن مکمل کی۔ اس دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے ہم نے سپریم کورٹ میں قیدیوں سے متعلق ریفارمز کانفرنس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تقریباً 15 منٹ کی مکمل تقریر لفظ بہ لفظ سنی۔ تقریر میں انہوں نے دراصل کہا جن الفاظ کی ہو بہو تشریح اس طرح تھی: جیل کی سلاخوں کے پیچھے موجود کسی قیدی کے لیے اپنے پیاروں سے ملاقات محض ایک ملاقات نہیں ہوتی، بلکہ یہ اس تلخ حقیقت کی یاد دہانی بھی ہوتی ہے کہ ان دیواروں کے باہر زندگی اپنی رفتار سے آگے بڑھتی رہتی ہے۔ “میری چھوٹی بیٹی، جس نے حال ہی میں گریجویشن مکمل کی، وہ 13 سال کی تھی جب جیل میں مجھ سے ملنے آتی تھی اور روتے ہوئے واپس جاتی تھی۔” واضح ہے کہ 13 سال کی عمر کا تعلق بیٹی کے جیل میں ملاقات کے زمانے سے ہے، نہ کہ گریجویشن مکمل کرنے سے۔ مریم نواز شریف یہ واقعہ قیدیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو درپیش مشکلات اور قیدیوں کے حقوق کے تناظر میں بیان کر رہی تھیں۔ لیکن ان کی بات کا ایک مختصر حصہ سیاق و سباق سے کاٹ کر اس کا مطلب بدل دیا گیا اور پھر اسے پروپیگنڈے کے طور پر پھیلایا گیا۔ نتیجتاً، یہ دعویٰ کہ مریم نواز نے اپنی بیٹی کی 13 سال کی عمر میں گریجویشن کا دعویٰ کیا، جھوٹ، گمراہ کن اور سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئی معلومات پر مبنی ہے۔

Expose Propaganda

16,234 просмотров • 1 месяц назад