Video yükleniyor...

Video Yüklenemedi

Ana Sayfaya Dön

*چچا مسجد سے نماز پڑھ کر باہر نکالا تو باہر بھتیجا بھیک مانگ ریا تھا* *کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن سے اغوا ہونے والے بچے کو بھیک مانگتے دیکھ کر اہل خانہ نے پہچان لیا، مبینہ اغوا کار گرفتار* شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک دلخراش واقعے...

131,664 görüntüleme • 1 yıl önce •via X (Twitter)

0 Yorum

Yorum bulunmuyor

Orijinal gönderinin yorumları burada görünecek

Benzer Videolar

یہ ہیں ملک کے دارالحکومت کے حالات وفاقی دارالحکومت کے علاقہ شیراز ٹاؤن کی حدود میں واقع غلام حسین ٹاؤن ٹینکی اسٹاپ کے قریب ایک کمسن بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ نامعلوم ملزم مبینہ طور پر بچی کو اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کرتا ہے، تاہم بچی کی حاضر دماغی اور زور زور سے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو جاتا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق بچی کی بروقت مزاحمت کے باعث ایک ممکنہ سانحہ ٹل گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور والدین نے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تاحال اسلام آباد پولیس کی جانب سے اس واقعے کی باضابطہ تصدیق یا ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔ اگر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو مستند ثابت ہوتی ہے تو تحقیقات کے بعد واقعے کی مکمل حقیقت سامنے آ سکے گی۔ منقول

Khadim Hussain

44,852 görüntüleme • 5 gün önce

بچی روتے روتے دروازہ پیٹتی رہی لیکن کسی نے نہیں کھولا ۔۔ اکثر سانحات مائوں کی غفلت لاپرواہی سے ہوتے ہیں اسلام آباد: کمسن بچی کو مبینہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام، شور مچانے پر مشتبہ شخص فرار اسلام آباد (رجب علی رپورٹ): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں واقع غلام حسین ٹاؤن ٹینکی اسٹاپ کے قریب ایک کمسن بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم بچی کی حاضر دماغی کے باعث مشتبہ شخص اپنے مذموم ارادے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے دوران بچی نے زور زور سے شور مچایا، جس پر مشتبہ شخص گھبرا کر موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، تاہم اس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ والدین نے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تاحال اسلام آباد پولیس کی جانب سے اس واقعے کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غلام حسین ٹاؤن ٹینکی اسٹاپ اور اطراف میں نصب سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لے کر مشتبہ شخص کی شناخت اور گرفتاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

Ahmed Bhatti

68,946 görüntüleme • 2 ay önce

گوادر میں فوج کے ہاتھوں اپنے ہی اہلکار قتل | ✅ گوادر میں ہلاک ہونے والے دو مسلح افراد کے معاملے میں ڈرامائی موڑ ، پاکستانی ملٹری انیلیجنس (MI) نے اپنے ہی ایجنٹوں کو گرفتار کرنے کے بعد تعش میں آکر قتل کردیا اصل واقعہ: گزشتہ روز گوادر پولیس نے دو زیرِ حراست افراد، عدنان اور عبداللہ، کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کی نشاندہی پر ایک روز قبل پولیس سے چھینا گیا سرکاری اسلحہ برآمد کرنے کے لیے کارروائی کی گئی، جہاں مبینہ طور پر مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس نے فائرنگ کی۔ تاہم، دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حقائق اس سرکاری مؤقف سے مختلف ہیں۔ ذرائع کے مطابق، عدنان اور عبداللہ دونوں مبینہ طور پر پاکستانی فوج کے ملٹری انٹیلیجنس (MI) سے وابستہ ایجنٹ تھے۔ ہلاک ہونے والے عبداللہ کا بھائی، فاروق، گوادر میں ایک مسلح گروہ کی سربراہی کرتا ہے، جسے مقامی سطح پر "ڈیتھ اسکواڈ" کہا جاتا ہے۔ فاروق اور اس کا گروہ پاکستانی فوج کی معاونت کرتے ہوئے گھروں پر چھاپوں، جبری گمشدگیوں اور دیگر کارروائیوں میں کردار ادا کرتا رہا ہے، جبکہ عدنان اور عبداللہ بھی ان سرگرمیوں میں شامل رہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق، دونوں افراد نے اپنی موٹر سائیکل ضبط کیے جانے کے ردعمل میں پولیس کا سرکاری اسلحہ چھین کر اپنے ٹھکانے پر منتقل کر دیا تھا۔ بعد ازاں، مبینہ طور پر اسلحے میں موجود ٹریکنگ چپ کی مدد سے اسی رات ان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا، دونوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اسلحہ ٹھکانے کی چھت سے برآمد کیا گیا۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جیونی میں ہونے والے حملے کے بعد پاکستانی خفیہ اداروں نے غصے میں آ کر اپنے ہی دونوں مبینہ ایجنٹوں کو پولیس کے ذریعے ایک ڈرامائی مقابلے کی صورت میں فائرنگ کروا کر ہلاک کر دیا #Balochistan #BalochistanFacts

Balochistan Facts

42,834 görüntüleme • 1 ay önce

🚨 راولپنڈی کے عوام، راولپنڈی پولیس اور متعلقہ حکام سے فوری اپیل 🚨 یہ ویڈیوز میں نے خود ریکارڈ کی ہیں۔ گزشتہ چند دنوں سے اپنے ایک دوست کے فلیٹ پر آنا جانا ہوا، جہاں کھڑکی سے سامنے والے ایک گھر میں تقریباً 8 سے 10 سال کے ایک معصوم بچے کے ساتھ مسلسل تشدد ہوتے دیکھا۔ کچھ دن پہلے میں نے اس گھر کے سربراہ کو اس بچے کو مارتے ہوئے دیکھا، اور تقریباً ایک ہفتے بعد آج اسی گھر کے ایک نوجوان بیٹے کو بھی اس بچے پر تشدد کرتے دیکھا۔ میری نظر میں یہ ایک بار کا واقعہ نہیں بلکہ بار بار ہونے والا رویہ معلوم ہوتا ہے۔ اس بچے سے مسلسل گھریلو کام کروایا جاتا ہے، اسے ڈانٹا جاتا ہے، ذلیل کیا جاتا ہے، اور متعدد مرتبہ میں نے اسے لوہے کی راڈ سے مارتے ہوئے بھی دیکھا۔ یہ سب رات کے وقت چھت پر میری آنکھوں کے سامنے ہو رہا تھا۔ یہ سوچ کر دل مزید دکھتا ہے کہ اگر کھلی جگہ پر اس کے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے تو گھر کے اندر اس کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا۔ میں نے اس پوسٹ کے ساتھ ویڈیوز، گھر کی بیرونی تصویر اور لوکیشن بھی شامل کر دی ہے تاکہ متعلقہ حکام فوری طور پر موقع پر پہنچ کر اس بچے کی حفاظت یقینی بنائیں اور اگر تحقیقات میں یہ حقائق درست ثابت ہوں تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ ایک معصوم بچے کے ساتھ ظلم کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ راولپنڈی پولیس اور متعلقہ اداروں تک جلد از جلد پہنچ سکے اور اس بچے کو مزید تشدد سے بچایا جا سکے۔ Sattelite block c Near punjab food authority office Opposite Hafiz abad motton shop Rawalpindi

Israr Ahmed Rajpoot

119,710 görüntüleme • 1 ay önce

8 سالہ بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل!! فیصل آباد کے علاقے ٹھیکری والا، چک نمبر 71 ج ب سرلی میں 8 سالہ بچے شکیل کی لاش ایک زیرِ تعمیر اور خالی مکان کے واش روم سے برآمد ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق بچہ گزشتہ روز گھر سے کھیلنے کے لیے نکلا تھا لیکن واپس نہ آیا، جس پر اس کی تلاش شروع کی گئی اور مختلف علاقوں میں اعلانات بھی کروائے گئے۔ بعد ازاں بچے کی لاش برآمد ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں جبکہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کے شبے پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور حتمی رائے فرانزک رپورٹ اور پوسٹ مارٹم کے نتائج کے بعد دی جائے گی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے جبکہ شہریوں نے واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ #Faisalabad #FsdTV41 #FaisalabadTV #Thikriwala #CrimeNews #BreakingNews #ChildMurder #Investigation #PunjabPolice #JusticeForChild #PakistanNews

Faisalabad TV

22,695 görüntüleme • 2 ay önce

سندھ پولیس اور سندھ کے نظامِ انصاف کےُلئیے لمحہِ فکریہ : سندھ میر پور خاص سے تعلق رکھنے والے صحافی فلک شیر کے تیرہ سالہ بیٹے اور اُسکی نانی کو مبینہ طور پر سندھ پولیس کے اہلکاروں نے ۲۴ مارچ کی رات راولپنڈی کے لئیے سفر کے دوران اغوا کر لیا جسکے گواہ بھی موجود ہیں۔ سندھ پولیس کے سینئیر افسر نے سندھ ہائی کورٹ میں پیش کردہ اپنی رپورٹ میں واقعے کے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں اس واقعے کی تصدیق بھی کر دی مگر عدالت نے اس پر مزید رپورٹ طلب کرتے ہوئے اب ۹ جون کی تاریخ ڈال دی ہے۔ اب اگر پولیس شھریوں کو لاپتہ کریگی اور عدالتیں لمبی تاریخیں دینگی تو اُن ماؤں اور والدین کا کیا بنے گا جنکے بچے یوں اغوا کئیے جائینگے۔ سندھ ہائی کورٹ کے ایک چیف جسٹس کا بچہ جب اغوا ہوا تھا تو سپریم کورٹ میں سارے ججوں کا ہنگامی اجلاس ہوا تھا جسکے بعد وہ نوجوان اغوا کاروں سے مقابلے کے بعد برآمد ہو گیا تھا۔ مگر شاید یہ جج کا نہیں صحافی کا بچہ ہے اس لیئے سندھ ہائی کورٹ ایسے کیسوں میں لمبی تاریخیں دیتی ہے۔

Matiullah Jan

19,396 görüntüleme • 3 ay önce