
Israr Ahmed Rajpoot
@ia_rajpoot • 23,937 subscribers
Journalist
Shorts
Videos

🚨 راولپنڈی کے عوام، راولپنڈی پولیس اور متعلقہ حکام سے فوری اپیل 🚨 یہ ویڈیوز میں نے خود ریکارڈ کی ہیں۔ گزشتہ چند دنوں سے اپنے ایک دوست کے فلیٹ پر آنا جانا ہوا، جہاں کھڑکی سے سامنے والے ایک گھر میں تقریباً 8 سے 10 سال کے ایک معصوم بچے کے ساتھ مسلسل تشدد ہوتے دیکھا۔ کچھ دن پہلے میں نے اس گھر کے سربراہ کو اس بچے کو مارتے ہوئے دیکھا، اور تقریباً ایک ہفتے بعد آج اسی گھر کے ایک نوجوان بیٹے کو بھی اس بچے پر تشدد کرتے دیکھا۔ میری نظر میں یہ ایک بار کا واقعہ نہیں بلکہ بار بار ہونے والا رویہ معلوم ہوتا ہے۔ اس بچے سے مسلسل گھریلو کام کروایا جاتا ہے، اسے ڈانٹا جاتا ہے، ذلیل کیا جاتا ہے، اور متعدد مرتبہ میں نے اسے لوہے کی راڈ سے مارتے ہوئے بھی دیکھا۔ یہ سب رات کے وقت چھت پر میری آنکھوں کے سامنے ہو رہا تھا۔ یہ سوچ کر دل مزید دکھتا ہے کہ اگر کھلی جگہ پر اس کے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے تو گھر کے اندر اس کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا۔ میں نے اس پوسٹ کے ساتھ ویڈیوز، گھر کی بیرونی تصویر اور لوکیشن بھی شامل کر دی ہے تاکہ متعلقہ حکام فوری طور پر موقع پر پہنچ کر اس بچے کی حفاظت یقینی بنائیں اور اگر تحقیقات میں یہ حقائق درست ثابت ہوں تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ ایک معصوم بچے کے ساتھ ظلم کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ راولپنڈی پولیس اور متعلقہ اداروں تک جلد از جلد پہنچ سکے اور اس بچے کو مزید تشدد سے بچایا جا سکے۔ Sattelite block c Near punjab food authority office Opposite Hafiz abad motton shop Rawalpindi
Israr Ahmed Rajpoot114,062 просмотров • 2 дней назад

#بریکنگ #نیوز راولپنڈی تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں افریقن خاتون کا مبینہ طور ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد سید پور روڈ پنڈوڑا بازار میں ایک غیر ملکی افریقن خاتون اور ٹیکسی ڈرائیور کے درمیان مبینہ طور پر کرائے کے تنازع پر تلخ کلامی اور جھگڑا عینی شاہدین کے مطابق خاتون نے مبینہ طور پر ڈرائیور کو مختلف علاقوں میں لے جانے کے بعد کرایہ دینے سے انکار کیا، گالم گلوچ کی اور دھمکیاں دیں موقع پر موجود مقامی تاجروں نے مداخلت کرکے معاملہ ختم کروایا اور اپنی جیب سے ایک ہزار روپے ٹیکسی ڈرائیور کو کرایہ ادا کیا۔ تاجروں
Israr Ahmed Rajpoot144,879 просмотров • 4 дней назад

#بم #شیل #نیوز راولپنڈی کے انتہائی حساس علاقہ چکلالہ سکیم تھری میں ایک سابق آرمی افسر کے قریبی رشتہ دار کے گھر پر علی الصبع شہر کے بدنام زمانہ جُوا و بھتہ مافیا کا بڑا حملہ لاتعداد رینٹ کی لینڈ کروزرز میں سوار جرائم پیشہ افراد سابق آرمی افسر کے پر چڑھاوا کر دیا اور بھتہ وصول کرنے کی کوشش کی زرائع مطابق یہ گھناؤنا و خوفناک کھیل سابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کے منظور نظر و فرنٹ مین ایس ایچ او تھانہ چکلالہ کی ناک کے عین نیچے کھیلا جارہا ہے جبکہ ان موصوف پر بھی جوے کے اڈوں و مافیاز سے منتھلیاں وصول کرنے کا الزام ہے دوسری جانب صبع بھتہ مافیا کے حملے کا شکار ہونے والے شہری نے تھانہ چکلالہ میں درخواست داہر کر دی جس بعد پولیس افسران نے تفتیش شروع کردی
Israr Ahmed Rajpoot156,323 просмотров • 16 дней назад

انٹرویو سنٹر کے باہر ایک غریب باپ اپنے بیٹے کی ٹائی سیدھی کر رہا تھا، کبھی اس کے بال ٹھیک کرتا، کبھی قمیض کے بٹن بند کرتا اور ہر بار اس کی آنکھوں میں ایک ہی دعا جھلکتی تھی: میرا بیٹا کامیاب ہو جائے۔ حکمرانوں کو کیا خبر کہ اس ایک انٹرویو کے پیچھے کتنے برسوں کی بھوک، کتنی راتوں کی بے چینی، کتنے اپنے خوابوں کی قربانی چھپی ہوتی ہے۔ اس باپ نے اپنے پیٹ پر پتھر رکھ کر، اپنی خواہشوں کو مار کر، اپنے لختِ جگر کو پڑھایا ہے۔ اس کے ہاتھوں کی لکیروں میں مزدوری کی تھکن ہے، مگر دل میں صرف ایک امید ہے کہ شاید آج اس کی محنت رنگ لے آئے۔ اللہ ایسے والدین کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور ہر محنت کرنے والے باپ کے بیٹے کو کامیابی عطا کرے۔ آمین۔
Israr Ahmed Rajpoot139,253 просмотров • 15 дней назад

#بریکنگ #نیوز چائنیز قصور میں گُلے چوری کرتے پکڑے گئے قصور تھانہ گنڈا سنگھ کے علاقے برج کلاں میں دیہاتیوں نے چائنیز کو بانس کے ٹُکڑے چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا دیہاتیوں کے مطابق چائنیز ان کی بانس کی فصل کے نئے بیج (گُلے) کاٹ رہے تھے عرصہ دراز سے بانسوں کے کھیتوں سے گُلے چوری کرکے زمینداروں کا لاکھوں روپے کا نقصان کیا جا رہا تھا مگر چوروں کا پتہ نہیں چلتا تھا چائنیز کی گاڑی اور انکے مختلف اوزار ٹوکے چھریاں بھی دیہاتیوں نے پکڑ لئیے دیہاتیوں نے گھات لگا کر چائینیز چوروں کو پکڑا اور انکی ویڈیو بنائی بانس مالکان نے پولیس اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان چوروں کے خلاف بین الاقوامی ضابطے کے مطابق کاروائی کی جائے
Israr Ahmed Rajpoot151,187 просмотров • 19 дней назад

پولیس انسپکٹر کا سابق آرمی جنرل کو بولا گیا جملہ “جاؤ جس باپ کو بتانا ہے بتاؤ” ہمدانی سمیت سب کو لے ڈوبا۔۔۔۔ کوئی بھی جرم جب سرزد ہوتا ہے تو ماحول میں دھول سی چھا جاتی ہے اور ایکدم میڈیا میں شور مچ جاتا تو ہر چیز دھندلی دھندلی دکھائی دیتی لیکن جب وقت گزرنے ساتھ دھول و گرد بیٹھ جاتی تو حقائق واضع ہوتے اور الجھی ہوئی گتھیاں سلجھنا شروع ہو جاتی ہیں یہی کچھ ہوا “راولپنڈی کی طاقت ور ترین بیوروکریسی” کی اکھاڑ پچھاڑ بعد میڈیا میں خبریں چلی کہ ملک کی طاقتور ترین شخصیت کے قریبی رشتہ دار سے “قریبی تعلقات” کا دعویٰ کر کے پنڈی کی بیوروکریسی (ہمدانی سی پی او/ڈی سی حسن وقار چیمہ) نے اندھیر نگری مچا رکھی ہے اور اندھے واہ زمینوں بشمول رنگ روڈ ریسٹ ایریاز پر قبضے کر رہے اور لوگوں پر مظالم ڈھار رہے اور جب بات ملکی تاریخ کے سب سے طاقتور عہدیدار تک بات پہنچی تو تھرتھلی مچ گئی اور یوں ہمدانی-چیمہ گٹھ جوڑ کا خاتمہ ہوا جس نے ملکی سیاست میں نہ صرف پھونچال پیدا کیا بلکہ کئی چہروں کو ایکسپوز کر دیا اب ایک بار پھر خبریں گرم کہ پنجاب حکومت نے رنگ روڈ کا روٹ و نقشہ تبدیل کیے جانے عمل پر انکوائری شروع کر دی روز ٹی وی کے رپورٹر نے خبر دی کہ رنگ روڈ سروس ایریا کی تعمیر کا نوٹیفیکیشن سابق ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضی کے سائن سے جاری ہوا یعنی بلی و بلے تھیلیوں سے باہر نکلنا شروع ہو گئے پنڈی اسلام آباد، اٹک و دیگر اضلاع میں خود کو پاکستان کی سب سے طاقتور شخصیت کے قریبی رشت دار کے “چہیتے” ظاہرکر کے اپنے سرکاری عہدوں و اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے اربوں کی لوٹ مار کرنے والوں میں سابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی، سابق ڈی سی حسن وقار چیمہ اور تحصیلدار فتح جنگ چوھدری شفقت علی کے نام ہر زبان زد و عام ہیں یہاں سے واضع کرتا چلوں کہ سابق ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضی کے تحصیلدار فتح جنگ چوھدری شفقت علی سے “کلوز لنکس” ہیں اور راولپنڈی کی بیوروکریسی بشمول سابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی، ڈی حسن وقار چیمہ، کمشنر عامر خٹک سب اسی پیر کے مرید جس کے چودھری شفقت علی مرید ہیں متعدد صحافیوں نے راولپنڈی کی بیوروکریسی کی اکھاڑ پچھاڑ کی وجہ رنگ روڈ پر سروس ایریا پر قبضہ بتائی جوکہ درست ہے میں نے بھی نیوز دی تھی کہ سید خالد محمود ہمدانی نے ایس ایچ او صدر بیرونی زاہد ظہور زریعے گلبرگ گرینز میں ایک ملٹی بلین مالیت کے پلاٹ پر قبضہ کیا تو وہاں بلیو ورلڈ سٹی کے کن ٹٹوں نے انہیں چار دیواری قائم کر دی اور اپنے مسلع بندے بٹھائے تو آرمی کے ایک سابق جنرل نے مشکوک افراد کا تحرک دیکھا تو ایس ایچ او زاہد ظہور سے پوچھا کون ہو تو زاہد ظہور نے کہا تم کون ہو؟ جب جنرل صاحب سے اپنا تعارف کروایا تو زاہد ظہور نے کہا جاؤ جس باپ کو شکایت کرنی ہے کرو۔ اس پر جنرل صاحب نے آرمی چیف تک رسائی حاصل کی اور شکایت کی کہ گلبرگ گرینز میں آپ کا اور آپ کے ایک رشتہ دار کا نام استعمال کیا جارہا ہے اور مشکوک افراد کا آنا جانا لگا ہے اور پولیس بھی سول کپڑوں میں ان مشکوک افراد ساتھ موجود ہے تو آرمی چیف نے ایکشن لیا جس بعد پنڈی کی پوری بیوروکریسی کو تبدیل کیا گیا جبکہ یہ بھی خبر ہے کہ گلبرگ گرینز میں رہائش پزیر پاکستان آرمی کی ایک اور انتہائی طاقتور سابق جنرل بھی رہتے ہیں انہوں نے بھی مشکوک افراد کی کرمنل ایکٹیویٹیز کی شکایت ڈائریکٹ آرمی چیف سے کی جس بعد بیورو کریسی میں ایسا زلزلہ آیا کہ تھمنے کو نہ آرہا ابھی ہمدانی، چیمہ و چودھری کے سیاہ کارناموں کی پوری کتاب لکھنا باقی ہے (جاری ہے )
Israr Ahmed Rajpoot68,280 просмотров • 10 дней назад

جو اپنی واسکٹ خود نہیں پہن سکتے وہ حکومت میں بیٹھ کر عام آدمی کی مشکلات حل کرنے کے دعویدار ہیں
Israr Ahmed Rajpoot117,004 просмотров • 1 месяц назад
0:31
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

*سندھ پولیس کا گلگت بلتستان میں احتجاج* گلگت بلتستان الیکشن کے لیے گئے سندھ پولیس اہکاروں کا سخت احتجاج ہم بھوکے پیاسے روڈ پر بیٹھے ہیں خرچہ ختم ہوگیا ہے کوئی پرسان حال نہیں سکول سے بھی باہر نکال دیا ہمیں واپس سندھ بھیجا جائے پولیس اہلکاروں کو افسران سے مطالبہ
Israr Ahmed Rajpoot73,788 просмотров • 1 месяц назад

یہ تو کسی انڈین فلم کی کہانی لگتی بھائی۔۔۔۔۔ ہانگ کانگ گینگ وار کے شعلے جب راولپنڈی کے حساس ترین ایریا چکلالہ سلیم III تک پہنچے۔۔۔۔۔۔ اٹک سے تعلق رکھنے والے ڈرگ مافیا کنگ پن/بھتہ خور صمیر کسی وقت میں خود بھی “333 گروپ” کا حصہ تھے اور خواجہ حسن سرفراز کے فین تھے جبکہ پھر خواجہ سے ائیر کارگو کمپنی کا کنٹریکٹ چھیننے ان پر حملہ کیا جس پر خواجہ کے بہنوئی شانی ٹائیگر نے مزاحمت کی صمیر نے پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بھتہ مافیا کے کارندوں شیخ خضر و شیخ جہانگیر کو سپاری دے کر شانی کے بھائی عمر کے گھر پر حملہ کروا دیا
Israr Ahmed Rajpoot18,504 просмотров • 10 дней назад

#بریکنگ #نیوز جڑواں شہروں کے شاپنگ مالز/کیس اینڈ کیریز سے قیمتی خشک دودھ کے ڈبے چوری میں ملوث عادی مجرم فیملی کی تازہ ترین واردات کیمرے کی آنکھ نے قید کر لی گزشتہ روز چور فیملی نے ہیش مارٹ بحریہ ٹاؤن میں واردات ڈالی جوکہ CCTV کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی اس سے قبل یہ چور فیملی کیش اینڈ کیریز سے خشک دودھ کے ڈبے چوری کرتے متعدد بار پکڑی جاچکی ہے
Israr Ahmed Rajpoot156,906 просмотров • 4 месяцев назад
1:56
Sensitive content
This media may contain sensitive content.
0:32
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

کراچی کی ایک باہمت خاتون جنہوں نے پیٹرول مہنگا ہونے پر احتجاج کیا اور مردہ لوگوں کو جگانے کی ایک اچھی کوشش کی
Israr Ahmed Rajpoot85,038 просмотров • 2 месяцев назад