Video wird geladen...

Video konnte nicht geladen werden

Zur Startseite

کابینہ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس ،

14,560 Aufrufe • vor 8 Monaten •via X (Twitter)

0 Kommentare

Keine Kommentare verfügbar

Kommentare vom Original-Post werden hier angezeigt

Ähnliche Videos

اسلام آباد : 20 اگست، 2026. وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. وفاقی کابینہ نے وزارت بین الصوبائی روابط کی سفارش پر نیشنل ایڈولیسینٹ اینڈ یوتھ پالیسی کی اصولی منظوری دے دی۔ یہ پالیسی پاکستان کی نوجوان آبادی کو با اختیار بنانے کے لئے ایک مربوط قومی فریم ورک بنانے کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت ہے۔ اس پالیسی کے تحت حکومت کی سطح پر نوجوان آبادی کو مرکزی دھارے میں لایا جائے گا جو کہ نوجوانوں کو یکساں اور بہتر معاشی اور معاشرتی ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس پالیسی قومی فریم ورک کے چار بنیادی ستونوں میں تعلیم، روزگار، شمولیت اور ماحولیات شامل ہیں۔ اس پالیسی کے نفاذ کے حوالےسے پاکستان یوتھ ڈویلپمنٹ کونسل اور فیڈرل ایڈولیسینٹ اینڈ یوتھ ایجنسی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس پالیسی کی تشکیل کے حوالے سے ملک بھر میں 32 ہزار 145 سروے کئے گئے اور اس حوالے سے 2 لاکھ سے زائد نوجوانوں کی آراء لی گئیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مذکورہ پالیسی کے حوالے سے کابینہ ارکین کے تجاویز کو پالیسی کا حصہ بنایا جائے۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارہ جات کے 9 جولائی، 2026 کو ہوئے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14 اگست، 2026 کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 18 جون 2026، 30 جولائی، 2026, 5 اگست، 2026 اور 18 اگست، 2026 کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

Prime Minister's Office

15,942 Aufrufe • vor 8 Tagen