正在加载视频...

视频加载失败

کوہاٹ: اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دینا چاہتا ہوں۔ہم جمعیت علماء اسلام کے کارکن ہیں، ہم جمعیت علماء اسلام کے ختمِ نبوت کے مجاہد ہیں۔ ہم آپ کی غلط پالیسیوں پر بھی تنقید کریں گے، ہم آپ کو پاکستان کو صحیح راستہ دکھانے کے لیے بھی آپ کی رہنمائی بھی کریں...

14,262 次观看 • 15 天前 •via X (Twitter)

19 条评论

ابابیل 的头像
ابابیل15 天前

ضیاء الرحمٰن صاحب نے بالکل واضح اور دوٹوک مؤقف پیش کیا۔ ختمِ نبوت ﷺ کے عقیدے اور اس کے آئینی تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ غلط پالیسیوں پر تنقید اور اصلاح کی رہنمائی ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے۔ جمعیت کے کارکن کل بھی ختمِ نبوت ﷺ کے مجاہد تھے، آج بھی ہیں اور ان شاء اللہ آئندہ بھی ثابت قدم رہیں گے۔

Najib Dawar 的头像
Najib Dawar15 天前

تاریخ کے جھروکوں سے ثابت ہوتا ہے کہ اس ملک کے آئین، جمہوریت اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں جمعیت علمائے اسلام کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ آج وہ لوگ، جو کبھی انگریز سامراج کی غلامی میں پروان چڑھے، ہمیں حب الوطنی کا درس دے رہے ہیں۔ پاکستان سے وفاداری ہمارے نعروں سے نہیں، ہمارے کردار، جدوجہد اور تاریخ سے ثابت ہے۔

Ahteram Shah JUI 的头像
Ahteram Shah JUI15 天前

❤️🌹

shah.tauheed 的头像
shah.tauheed13 天前

#لعنتی_امریکی_پٹو #وسائل_چور #ڈیجیٹل_حرام_خور #سلیکٹڈ_بدامنی #کمپنی_کا_میڈیا_وڑگیا

Ahmad 的头像
Ahmad14 天前

@MalikMuaaz0 Deobandi munafiq aur jhoor boltay han, apna peer ke baat aur aqeedah chpaatay han😳🤫

Suhail Ahmed 的头像
Suhail Ahmed13 天前

بات صرف الفاظ کی نہیں، نظریے اور اصول کی ہے۔ ختمِ نبوت ﷺ کے قانون کا تحفظ ہماری دینی ذمہ داری ہے، اور ملک کی درست سمت کے لیے مثبت اور آئینی جدوجہد جاری رہنی چاہیے۔ یہی کارکن کی اصل پہچان ہے۔

Raja Kamran Khan 的头像
Raja Kamran Khan15 天前

Pakistan ki kaunsi party hum ko Haramain ki Chowkidari le k de sakti thi? Mazhabi partiyon ko fakhar hona chahiye jo Establishment ne Pakistan ko yeh muqam le k dia.

Muhammad Zubair 的头像
Muhammad Zubair14 天前

یہی باتیں حکمرانوں کو پسند نہیں آتیں۔ #لعنتی_امریکی_پٹو #وسائل_چور #ڈیجیٹل_حرام_خور #سلیکٹڈ_بدامنی #کمپنی_کا_میڈیا_وڑگیا

Neha 的头像
Neha15 天前

عوام کے لئے کیا کر رہے ہو مولویوں یا بلیکر میلر ہی بنے رہنا ہے؟

Yaseen Habib 的头像
Yaseen Habib14 天前

تمھارا پاکستان سے کیا تعلق، تمھارا باپ میرا ھے الحمداللہ ھم پاکستان بنانے کے گناہ میں شامل نہیں ھوئے، تمھارا بھائی کہتا ھے مجھے پاکستان کی بجائے افغانستان اور افغانستان کا مفاد عزیز ھے، جاؤ دفع ھو جاؤ افغانڈوستان

Ahmad 的头像
Ahmad14 天前

@MalikMuaaz0

S Rahman 的头像
S Rahman13 天前

لعنت ہر دین فروش پر! سوال یہ ہے کہ دنیاوی حکومت میں اپنی پسند کی ہڈی نہ ملنے پر یہ لوگ منافقت کی حد تک نفرت پھیلاتے ہیں، مگر دین فروشی کرنے والوں کے خلاف بات کرنے کے بجائے اُن کا ساتھ دیتے ہیں؟ ذرا سوچیں، آخر کیوں؟ 🤔 @MoulanaOfficial چندوں پر گزر بسر کرتا تھا، آج ارب پتی ہے 👇🏾

Basheer Ahmed Mahar 的头像
Basheer Ahmed Mahar15 天前

اللہ تعالیٰ ہماری قیادت کی جرئت کو سلامت رکھے آمین ویلڈن انجینیئر مولانا ضیاء الرحمن صاحب

Conxerned 的头像
Conxerned13 天前

مسئلہ یہ ھے کہ اسٹبلشمنٹ آپکی بات کو سنجیدہ نہیں لیتی۔ کیونکہ ان کو آپکی ایمان اور ریٹ دونوں کا پتہ ھے۔

Suhail Ahmed 的头像
Suhail Ahmed14 天前

ماشاءاللہ اللہ تعالیٰ انجینئر صاحب کو سلامت رکھے

meerwais Khan🇵🇰🇹🇷 的头像
meerwais Khan🇵🇰🇹🇷14 天前

جیو انجینئر صاحب 💞

AsadUllah.Ch 的头像
AsadUllah.Ch15 天前

منافقت چھپانے کے لیے بڑی بڑی تقریریں بھی کافی نہیں ہوتیں۔

Syed Abdurrehman Tarmizi 的头像
Syed Abdurrehman Tarmizi15 天前

Masha Allah, very great.

Mahmood Salih 的头像
Mahmood Salih15 天前

👍👍👍👍

相关视频

میں جرنیلوں سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ وردی پہن کر اور سونے کے بلے لگا کر اگر اپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ پ پاکستان کو خوبصورت وطن بنا سکیں گے،اسٹیبلشمنٹ ،پاکستان کی متکبر بیوروکریسی ، پاکستان کے مفاد پرست طبقے اورسیاست دانوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ اب آپ کے بس میں پاکستان کی خوشحالی نہیں ہے اب تم راستے سے ہٹ جاؤ ہم انشاءاللہ پاکستان کو اللہ کے فضل و کرم سے ایک خوشحال اور مستحکم سرزمین بنائیں گے ۔ اپنی ناکامی کو تسلیم کرو تم اداروں کی قوت کو غلط استعمال کر رہے ہو اور تمہارے غلط روش اور غلط حکمرانی کے نتیجے میں آج پاکستان میں قدم قدم پر اضطراب ہے ۔خون بہہ رہا ہے ، حقوق سلب ہو رہے ہیں ،قوموں کے وسائل پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ جمعیت علماء ہر صوبے کے عوام کے حقوق کا علم بلند رکھے ہوئے ہے ۔ہم صوبائی حقوق کے علمبردار ہیں ۔اور ہمارا نعرہ یہی ہے کہ صوبہ سندھ کے وسائل پر ان کے عوام اوران کے بچوں کا حق ہے ۔کسی کے باپ کو بھی ان وسائل پر جبرا قبضے کا حق نہیں ۔اگر سندھ کے وسائل پر جبرا قبضہ کیا گیا تو تحریک بھی اٹھے گی،فضل الرحمان آگے ہوگا اور سندھی عوام ساتھ ہونگے ۔

Maulana Fazl-ur-Rehman

103,594 次观看 • 1 年前

جمعیۃ علماء اسلام نے املاک ایکٹ کو مکمل طور غیر شرعی قرار دیا، یہ صرف جمعیۃ کا موقف نہیں بلکہ اس پر امت کا اجتماعی موقف یے،اسلامی نظریاتی کونسل بھی اس ایکٹ کو مسترد کرچکی ہے،آج اسی ایکٹ کے مماثل ایک قانون ہندوستان میں بھی پاس کیا جا رہا ہے، جس سے اندازہ لگائیں کہ وہاں کی حکومت کس طرح مسلمانوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، بالکل اسی طرح پاکستان میں بھی مسلمانوں کے اوقاف کو ہڑپ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کیا ہم پاکستان میں اسلامی احکامات کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں؟ سپریم کورٹ کے بعض فیصلے اور حکومتی قوانین قرآن و سنت کے خلاف ہیں،ہم عائلی زندگی میں سپریم کورٹ کے نہیں بلکہ اللہ تعالٰی کے احکامات کے پابند ہیں اور اعلان کرتا ہوں کہ میں کسی غیر شرعی فیصلے کا پابند نہیں ہوں، آئین کہتا ہے کہ ہر قانون قرآن و سنت کے مطابق ہوگا، اور ہم ان قوانین کو تسلیم نہیں کریں گے۔ ہم آئینی و قانونی دائرے میں رہ کر اسلامی اقدار کا تحفظ کریں گے اور عوام میں شعور بیدار کریں گے تاکہ دین کے ساتھ کوئی کھلواڑ نہ کرسکے۔

Maulana Fazl-ur-Rehman

44,757 次观看 • 1 年前

یہاں اسٹیج پر باتیں ہوئیں، پنجاب کے زمیندار کی، پنجاب کے کسان کی، پنجاب کے مزدور کی۔ میں پاکستان کے پنجاب کے کسان کو پیغام دینا چاہتا ہوں، میں پنجاب کے مزدور کو پیغام دینا چاہتا ہوں، آپ بے فکر ہو جائیے، وڈیروں کا، چودھریوں کا، سرداروں کا بھوت اپنے سروں سے اتار لیجیے۔ یہ جنگ جمعیۃ علماء اسلام لڑے گی۔ اگر تیرے گریبان میں کسی طاقتور کا ہاتھ پڑا، جمعیۃ علماء اسلام اس ہاتھ کو توڑ کر رکھ دے گی۔ اگر کسی جابر نے آپ کے گلے میں ہاتھ ڈالا، اس جابر کا ہاتھ توڑ دیا جائے گا۔ اور ہم نے پاکستان میں، ہم نے خیبر پختونخوا میں، ہم نے بلوچستان میں بڑے بڑے خوانین، بڑے بڑے نواب، جو اپنے آپ کو خدا کہا کرتے تھے، ان کی خدائی کو اگر زمین بوس کیا ہے تو پنجاب کے چودھری اور نواب کی خدائی کو بھی ہم ہی زمین بوس کر سکتے ہیں۔ آپ ذرا ارادہ تو بدلیں، پاکستان کا اور پنجاب کا کسان ذرا اپنی رائے تو بدلے، اپنے اندر خودداری تو پیدا کرے۔ یہ لوگ تھانے کی سیاست کرتے ہیں، یہ لوگ پولیس سے مل کر تمہیں گرفتار کراتے ہیں، تھانوں میں پولیس کے ہاتھوں تمہاری تذلیل کراتے ہیں، اور پھر تذلیل کرانے کے بعد تھانے آ جاتے ہیں اور کہتے ہیں: "سائیں، یہ تو ہمارا بندہ ہے، اس کو رہا کرو۔" بظاہر وہ آپ کا خیر خواہ بنتا ہے، لیکن آپ کی تذلیل کے پیچھے بھی اسی کی سازش اور اسی کی خواہش کارفرما ہوتی ہے۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا قصور میں خطاب #مولانا_کی_للکار

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

22,808 次观看 • 2 个月前

کل کہتے تھے کہ لال مسجد میں جو ظلم ہوا ہے، یہ مولانا فضل الرحمٰن دیکھو، یہ جمعیت علماء دیکھو ! (حالانکہ) جب لال مسجد کا واقعہ ہوا تو جمعیت علماء تو نہیں تھی، مولانا صاحب تو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے لندن چلے گئے تھے۔ اس دور کے آپ ان کے اخبارات اٹھا کر دیکھ لیں، ان کا میڈیا اٹھا کر دیکھ لیں، صبح شام جو انہوں نے مولانا فضل الرحمن صاحب اور جمعیت علمائے اسلام کے خلاف باتیں کی ہیں وہ ریکارڈ پر موجود ہیں۔ آج وہی سر پر چادر رکھ کر کہتے ہیں کہ جی لال مسجد میں تو کچھ ہوا ہی نہیں تھا، میں نے تو تحقیق کی ہے وہاں تو کچھ ہوا ہی نہیں تھا۔ تو آپ کو تحقیق کرنے میں بیس سال لگ گئے؟ تو سیدھی طرح کہو نا کہ 2005-06 میں جمعیت علمائے اسلام کے خلاف یہ سب کچھ کرنا بھی آپ کو ڈیوٹی کے طور پر سونپا گیا تھا اور آج بھی یہ کہنا تمہیں ڈیوٹی کے طور پر سونپا گیا ہے۔ آج تکرار ہو جائے گی، لیکن تابش نے ان کے لیے بڑا خوبصورت شعر کہا ہے اور بالکل ان پر فٹ ہے۔ اپنے آپ کو اہل مدرسہ کہتے ہیں نا، لیکن ڈیوٹی کس کی کرتے ہیں؟ اسٹیبلشمنٹ کی۔ دفاع کس کا کرتے ہیں؟ اسٹیبلشمنٹ کا۔ تو اسی پر تابش نے کہا تھا نا : منسوب چراغوں سے، طرفدار ہوا کے تم لوگ منافق ہو، منافق بھی بلا کے ! اپنے کردار کو تو دیکھو ذرا! کہتے ہیں جمعیت علمائے اسلام تو کوئی اور تھی، جمعیت علمائے ہند تو کچھ اور تھی۔ سوات کے لوگو! آپ مجھے بتاؤ، دو بھائیوں کے بیچ میں، اگر جس طرح کل مولانا صاحب نے کہا کہ جائیداد کی تقسیم ہو جائے، اور کوئی ڈیرہ اسماعیل خان سے اٹھ کر آپ کے پاس آ کر کہے کہ جی تم دونوں تو سرے سے بھائی ہی نہیں تھے، تمہارا ایک دوسرے کے ساتھ کیا کام؟ اس کو جوتے مارو گے کہ نہیں مارو گے؟ مارو گے نا ! اب جس کا جمعیت علمائے اسلام سے نہ کوئی تعلق ہے، نہ اس کا جمعیت علمائے ہند سے کوئی تعلق ہے، وہ بھی کہتا ہے کہ جمعیت علمائے ہند کوئی اور تھی، جمعیت علمائے اسلام کوئی اور ہے۔ یہ وہ مذہبی لبادے میں کھڑے منافق ہیں، یہ آپ کا مقابلہ کریں گے؟ ان کا کردار تو دیکھو ذرا ! اب جمہوریت کی اس جنگ میں بھی، آپ کے کردار کا مقابلہ کوئی بہت بڑا جمہوریت پسند نہیں کر سکتا۔ آئین کی سربلندی کی جنگ میں بھی کوئی بہت بڑا آئین کا علمبردار آپ کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اگر اسلام، شعائر اسلام، مذہبی ادارے، ہمارے عقیدے، ہمارے نظریے کے تحفظ کی جنگ میں بھی کوئی آپ کے کردار کا مقابلہ نہیں کر سکتا... تو جمعیت علمائے اسلام کے کارکنو! پھر یہ بتاؤ، پھر آپ کو سوشل میڈیا کے میدان پہ کوئی کیسے شکست دے گا؟ بتاؤ تو سہی ! Zia ur Rehman #مولانا_سے_معافی_مانگو #حلف_نبھاؤ_بارڈرجاؤ #سلیکشن_مافیا_نامنظور #آئین_شکن_مقدس_گائے #مولانا_شان_پاکستان

Ihsan Ullah Khan 🇵🇰

13,290 次观看 • 1 个月前

تین گھنٹوں پر مشتمل افواج پاکستان کے نمائندے کی پریس کانفرنس کا خلاصہ میری باتوں کا جواب تھا،آج میں دس لاکھ بندوں کے ساتھ میدان میں کھڑا ہوں تو کسی دلیل کے ساتھ کھڑا ہوں ، کہا کہ الیکشن کے حوالے سے فوج کا کوئی کردار نہیں ہے، یہی بات ہم بھی کہتے ہیں کہ پاکستان کے آئین اور قانون کے میں فوج کے سیاست میں مداخلت پر کوئی رولز نہیں ہیں ، لیکن سارا رولا ہی سیاست میں مداخلت کا ہے۔ پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ فوج پر تنقید بغاوت ہے ، لیکن آپ جب سیاست میں مداخلت کر کے آرٹیکل کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو پھر آپ بھی فوجی نہیں رہتے ، اس لئے ہم بھی آپ پر تنقید کرتے ہیں ، ہم نے اندھی سیاست نہیں کی ہے، میں افواج پاکستان کے آرمی چیف اور دیگر سربراہان کو جانتا ہوں ، میرا دعویٰ یہی کہ فوج سیاست میں مداخلت کرتی ہے، جب آپ سیاسی بنیں گے تو پھر مجھ پر آپ کا احترام لازم نہیں ہے، اپنے معاملات درست کریں، ہم آپ کا احترام کریں گے۔ پاکستان کے قیام میں فوج کا کوئی رول نہیں ہے ،پاکستان کا جھنڈا ہم نے لہرایا ہے ، لیکن فوج کا کردار پاکستان کو توڑنے میں ہے ، سن 1971 میں 90 ہزار فوج ایک ہندو کے سامنے سرنگون ہوئی ، جس سے پوری قوم کا سر جھک گیا ، تم اگر وردی پہن کر رعب جمانا چاہتے ہیں تو پھر آپ سب مل کر میرے جسم کو چھو نہیں سکتے۔ میں قو م کی تائید سے یہ بات واضح کرتا ہوں کہ اب قبائل سے فوج کو واپس جانا چاہئے ، آپریشن کے نام پر قبائل پر ظلم ڈالے گئے، قبائل کے اونچے شملے نیچے کردئے گئے، اور 2010 سےیہ آپریشن چل رہا ہے ، ہم نے اس وقت بھی قبائل کا جرگہ بنا کر مؤقف دیا تھاکہ یہ آپریشن درست نہیں ہے، آج ہمارا مؤقف درست نکلا ، اگر ہمارا مؤقف درست نہیں تھا تو پھر آج دہشت گردی ختم کیوں نہیں ہوئی؟

Maulana Fazl-ur-Rehman

135,773 次观看 • 2 年前

آج اُمتِ مسلمہ کو احساس ہوا ہے، اور وہ چند دنوں کے اندر پوری اسلامی دنیا کے سربراہوں کا اجلاس دوحہ میں طلب کر رہے ہیں۔ یہ ایک مثبت پیشرفت ہے، خدا کرے کہ اسلامی دنیا کے حکمرانوں کا ضمیر جاگ جائے۔ جمعیت علمائے اسلام کا ہمیشہ سے یہ منشور رہا ہے کہ ایک مضبوط اسلامی بلاک کا قیام عمل میں آنا چاہیے۔ آج میں یہ تجویز اپنے حکمرانوں کو بھی اور دنیا بھر کے اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو بھی پیش کرتا ہوں کہ وہ باہمی طور پر ایک مضبوط دفاعی معاہدہ کریں۔ ہم، بحیثیت اُمتِ مسلمہ، ایک مشترکہ دفاع کے ذریعے اسرائیلی اور صہیونی قوتوں کا مقابلہ کریں، اور مشترکہ دفاع کے تحت بیت المقدس کی آزادی کے لیے اپنی دفاعی طاقت استعمال کریں۔ اگر پاکستان کی فوج میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ چار گھنٹوں کے اندر بھارت کی دفاعی قوت کو ختم کر سکتی ہے، تو پاکستان میں یہ صلاحیت بھی موجود ہے کہ وہ اُمتِ مسلمہ کی قیادت کرتے ہوئے اسرائیل کو بھی چند گھنٹوں کے اندر ناکام بنا سکے۔قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا راولپنڈی میں خطاب Maulana Fazl-ur-Rehman

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

10,274 次观看 • 1 年前

کشمیر کے عوام کے ووٹ کا احترام کرنا ہوگا۔ منصفانہ انتخابات ہونے دیں، جس کا ووٹ نکلے اسی کی حکومت بننے دیں۔ یہی جمہوریت کا اصول ہے اور یہی کشمیری عوام کا حق ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قومی مفاد کو مقدم رکھا ہے۔ ہم اسلام آباد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ ملک کو درپیش مسائل کا مقابلہ کیا جا سکے اور قومی معاملات کو ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکے۔ ہم آج بھی صبر کر رہے ہیں، کیونکہ ہمارے لیے پاکستان اور عوام کا مفاد سب سے اہم ہے۔ لیکن ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ اگر کوئی ہم سے لڑائی چاہتا ہے تو لڑائی چھیڑ لے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس تمام جمہوری اور آئینی آپشنز موجود ہیں، اور ہم احتجاج کرنا بھی جانتے ہیں۔ 10 اگست کو کشمیر کے عوام صرف پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے، بلکہ اپنے ووٹ کا تحفظ بھی کریں گے۔ کسی کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالے یا ان کے مینڈیٹ کو پامال کرے۔ اور میں آج واضح کر دینا چاہتا ہوں: اگر کشمیر کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہوئی، اگر ان کے ووٹ کے ساتھ ظلم ہوا، تو میں خود عوام کے ساتھ کھڑا ہوں گا، ان کے ساتھ بیٹھوں گا اور ان کے حق کے لیے احتجاج کروں گا۔ طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہے۔ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام ہی کریں گے۔

Bilawal Bhutto Zardari

52,536 次观看 • 1 个月前

جمعیت علماء اسلام واضح طور پر عوام کے ساتھ ہے،عوام امن کے تلاش میں ہے، ہم امن کے جدوجھد کر رہے ہیں، ہماری جدوجھد کو فساد سے تعبیر نہ کیا جائے، اگر ہمارے امن کے قافلہ ایسا کوئی عنصر ہے تو ہمیں سوچنا پڑے گا کہ اسکو کون فیڈ کر رہا ہے، ہم حالات کے ہر رخ کو جانتے ہیں، عوام کو ہمدردی کے الفاظ کی بنیاد پر مطمئن نہیں کیا جاسکتا۔ ہم اپنی فوج کو بھی مضبوط دیکھنا چاہتی ہیں، لیکن صحیح راستے پر مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، جبر کا راستہ درست نہیں جس میں اپنی عوام پر گولیاں برسائی جائیں، آپریشن کے نام پر ماؤں کے دوپٹے کے تقدس کو پامال کیا جائے،الیکشن میں اپنی مرضی کے نتائج مرتب کریں، اپنی پسندیدہ پارلیمان بنائیں اور جبری حکومت کریں، اپنی مرضی کی سیاسی جماعتیں بنائیں، یہ ان کا حق نہیں، ایسی صورتحال میں ہم عوام کے ساتھ مل کر جدوجھد کریں گے اور آئینی طریقے سے غیر آئینی طریقوں کا راستہ روکیں گے۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان مدظلہ

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

15,260 次观看 • 2 年前

عجیب بات ہے جرم بھی کرتے ہیں اور چونچ بھی اونچی رکھتے ہیں اور کہتے ہیں ہمارے اوپر تنقید نہ کرو تم پاک ہو تو ہم آپ کو پاک کہیں گے۔ ہندوستان نے حملہ کیا، آپ نے جواب دیا، ہم نے آپ کو سراہا ہے، اگر آپ نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی ہے ہم نے آپ کو سپورٹ کیا ہے ،ہم اپنے خطے میں جنگ نہیں چاہتے، لیکن یہ سوال ضرور اٹھاتے ہیں کہ ہماری پالیسیاں کون بناتے ہیں؟ ہمارے پالیسی ساز کون ہیں؟ ہمارے پالیسی ساز کیا پالیسیاں بنا رہے ہیں؟ یہ ہماری عقل ہے، یہ پاکستان کا مفاد ہے کہ ہندوستان کا بارڈر مکمل بند، افغانستان کا بارڈر مکمل بند، مغرب کی طرف بھی آپ تجارت نہیں کرسکتے، کاروبار نہیں کرسکتے، مشرق کی طرف بھی آپ کاروبار نہیں کرسکتے اور ایک چین کا چھوٹا سا کوریڈور ہے وہ بھی آپ نے بند کر رکھا ہوا ہے، اس پر بھی کوئی فعالیت ادھر نہیں آرہی، ایران جن حالات میں ہے وہ آپ کے نہ اچھے کا نہ برے کا، ہر طرف آپ نے پاکستان کو غیر محفوظ بنا دیا ہے، محصور کر دیا ہے، یہ کون سی عقل کی پالیسی ہے کہ آج پاکستان ایک محصور مملکت کی شکل اختیار کر گیا ہے؟ یہ کون سی سیاست ہے؟ یہ کون سی پالیسی ہے دہشتگردی کی خلاف ہم جنگ لڑ رہے ہیں تو دہشتگردی تو بڑھ رہی ہے، تو دہشتگردی کی خلاف تو تین چار دہائیوں سے آپ لڑ رہے ہیں، آپ نے سوات سے لے کر پورے خیبر پختونخوا میں کتنے آپریشنز کیے اور ہر آپریشنز کے نتیجے میں آپ ملک کے لئے لڑ رہے ہیں اور ہم شاید ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی، کس کس بات کو روئے ہم آپ کے؟ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا پشین میں خطاب

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

10,439 次观看 • 3 个月前