Loading video...

Video Failed to Load

Go Home

کشمیر کے عوام کے ووٹ کا احترام کرنا ہوگا۔ منصفانہ انتخابات ہونے دیں، جس کا ووٹ نکلے اسی کی حکومت بننے دیں۔ یہی جمہوریت کا اصول ہے اور یہی کشمیری عوام کا حق ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قومی مفاد کو مقدم رکھا ہے۔ ہم اسلام آباد میں...

53,392 views • 1 month ago •via X (Twitter)

30 Comments

ᴀsᴀᴅ ɪɴᴛɪᴢᴀʀ's profile picture
ᴀsᴀᴅ ɪɴᴛɪᴢᴀʀ1 month ago

Chairman ❤️🔥

𝔸𝕝𝕚 ℂ𝕙𝕒𝕦𝕕𝕙𝕒𝕣𝕪's profile picture
𝔸𝕝𝕚 ℂ𝕙𝕒𝕦𝕕𝕙𝕒𝕣𝕪1 month ago

آنکھیں کھول ٹک ٹوکر اس کا آدھا جلسہ بھی تو نہیں کر سکتا چاہے کراچی کا 3980 ارب سارا بھی جھونک دے

Izhar Ali's profile picture
Izhar Ali1 month ago

No favors, just a fair policy. Include 40+ JST candidates on merit. #AppointAll40PlusJST

Faizan Gujjar's profile picture
Faizan Gujjar1 month ago

طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہے۔ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام ہی کریں گے۔

Kashif Raza Banbhan (Advocate)'s profile picture
Kashif Raza Banbhan (Advocate)1 month ago

بالکل درست! کشمیر کے عوام کے ووٹ کا احترام اور مینڈیٹ کا تحفظ ہی حقیقی جمہوریت ہے۔ کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے کرنے کا حق ملنا چاہیے۔

Aamir's profile picture
Aamir1 month ago

آپ بتانا بھول گئے کہ اسی قومی مفاد کے تحت ہم نے صدر کا عہدہ لیا ہے، گورنرز کے عہدے لیے ہیں، بلوچستان میں حکومت لی ہے۔ اس قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے ہم نے کراچی کو دنیا کے بدترین شہروں میں اعلی مقام دلوایا ہے۔ اس قومی مفاد کے لیے ہم پچھلے اٹھارہ سال سندھ کو ترقی کی بلندیوں پر لے گئیے ہیں۔

𝒜𝒷𝒾𝒹 𝓀𝒶𝓇𝒾𝓂 𝒶𝒷𝒾𝒹's profile picture
𝒜𝒷𝒾𝒹 𝓀𝒶𝓇𝒾𝓂 𝒶𝒷𝒾𝒹1 month ago

بلاول صاحب ووٹ تو شیر کا ہی نکلتا ہے لیکن آپ قبول ہی نہیں کرتے

Faraz Masood's profile picture
Faraz Masood1 month ago

❤️🖤💚

JAVED IQBAL's profile picture
JAVED IQBAL1 month ago

پرچی والے چیرمین یہ بتاؤ کہ ان ناجائز ووٹوں پر صدر بننے والا تمارا باپ جائز کیسے ہو گیا؟

Hamid Sarfraz's profile picture
Hamid Sarfraz1 month ago

یہی پیغام آپ کے لئے ہے۔ مگر آپ تو ہارنے کے بعد پھوڑی ڈال کر بیٹھ جاتے ہیں۔

ASC's profile picture
ASC1 month ago

اگر میں جیت گیا تو ٹھیک ورنہ میں فساد کروں گا

Manzoor Ahmed's profile picture
Manzoor Ahmed1 month ago

اپ کے جلسے میں چند ہزار کا چند س لوگ ہوتے ہیں ووٹ اپ کو ملتا نہیں کراچی اور سندھ کا اپ نے بیڑا غرق کر دیا ہے اپ کو کون ووٹ دے گا پہلے اپ سندھ کو سدھاریں کراچی کو سدھارے ہیں تو لوگ اپ کو ووٹ بھی دیں گے

Iqra Wali's profile picture
Iqra Wali1 month ago

کشمیر کے عوام کے ووٹ کا احترام ہی حقیقی جمہوریت اور عوامی حق کی ضمانت ہے۔

Arsalan Qamar's profile picture
Arsalan Qamar1 month ago

پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے جمہوری حق کے تحفظ کے لیے ہر آئینی اور جمہوری فورم پر آواز بلند کرے گی۔

Adnan Shaukat's profile picture
Adnan Shaukat1 month ago

Pakistan k 55 halqun main aur poory sindh main kia aap ko hi vote pra tha? Nai. Sirf nikla aapka tha pra aap ko nai tha. Is liay zyada bhaashan.jhaarny ki zrurt nai hai hmain pata hai k aap kia hain.

PPP Ghotki official's profile picture
PPP Ghotki official1 month ago

good

Umair Salar 🇵🇰's profile picture
Umair Salar 🇵🇰1 month ago

برائے مہربانی جہاں بیس سال سے آپکی حکومت ہے جہاں آپکا فرض ہے وہاں حق حاکمیت ،حق ملکیت ،حق روزگار نہ صحیح صرف انسانوں کو حق زندگی ہی دے دیں خدارا 🙏 @AseefaBZ @BBhuttoZardari @AAliZardari @BakhtawarBZ

Yousuf's profile picture
Yousuf1 month ago

عوام کے ووٹ کا کیا آپ احترام کرتے ہیں؟ جواب نہیں۔ اور رہی بات عوام کی تو جو آپ کی گورمنٹ نے کراچی کا حال کر رکھا ہے وہ سب کے سامنے ہے

mb400's profile picture
mb4001 month ago

لیکن کیا کریں پیپلز پارٹی صرف انہیں سیٹوں پر انتخابات کو صاف شفاف مانتی ہے جہاں سے وہ جیتے

Mubashar choughatta's profile picture
Mubashar choughatta1 month ago

@AseefaBZ Bilawal sb phir tu apko chup karna paray ga , PMLN is winning and u r losing……

Aamir matto Ronnie's profile picture
Aamir matto Ronnie1 month ago

Chairman Bilawal Bhutto Zardari, your leadership, determination, and commitment to serving the people of Pakistan are truly inspiring. ❤️ You are a symbol of hope for a brighter and stronger Pakistan. May God always bless you with success, strength, and wisdom, and keep you under His protection. 🇵🇰❤️ Keep shining and keep leading! ✌️”love you chairman sahib

Aqib Ali Soomro 🇱🇾's profile picture
Aqib Ali Soomro 🇱🇾1 month ago

کشمیر کے عوام کے ووٹ کا احترام ہی حقیقی جمہوریت کی بنیاد ہے۔ فیصلہ عوام کا، حق عوام کا۔ ✌️

A.K Mohsin's profile picture
A.K Mohsin1 month ago

کراچی کے ووٹ کا احترام آپ کی پیپلزپارٹی نے کیوں نہیں کیا۔۔؟ آپ کو کراچی میں ووٹ ہی نہیں پڑے۔۔ جعلی طریقے سے پری پول اور پوسٹ پول ریگنگ کرکےمیئرکی سیٹ پر قبضہ کیا۔

Salman Khan Junejo's profile picture
Salman Khan Junejo1 month ago

🇱🇾❤️✌️

Mehjabeen's profile picture
Mehjabeen1 month ago

Every competent teacher deserves a chance to serve. 50+ candidates are ready to educate the next generation. #Appointall50PlusJST

S K's profile picture
S K1 month ago

strange that Field Marshal Asim Munir and PM Shahbaz sharif kept PPP and you completly out from Foreign agreement , specially current Saudi, Turkia deal...eventually they kicked out PPP completly from main decision making !! what a low for PPP !!!

Amin Kahoot's profile picture
Amin Kahoot1 month ago

کیا 1971 اور 1977 میں پیپلز پارٹی نے عوامی رائے کا احترام کیا تھا؟ پھر 1990s میں جو دھما چوکڑی کی کتنی دفعہ پنجاب میں گورنر راج لگایا سینٹ کے الیکشن بھی چرائے وغیرہ وغیرہ کراچی میں پیپلز پارٹی کیسے جیتی؟

DrZyro's profile picture
DrZyro1 month ago

بیٹا کسی اچھے ڈاکٹر سے علاج کروا اپنا

tajmalhussain's profile picture
tajmalhussain1 month ago

Chal khabis insan billo rani

Malik Zafar Abbas Kh's profile picture
Malik Zafar Abbas Kh1 month ago

تمہیں ووٹ دیں تو احترام ہو جائے گا؟

Related Videos

ہم جس حال میں خیبر پختونخوا میں حکومت کر رہے ہیں، کوئی ہمیں حکومت کرنے کے لیے چھوڑ بھی نہیں رہا . صوبے کے چیف منسٹر کو اپنے لیڈر سے ملاقات نہیں کرنے دیا جا رہا۔ جیل مینوئل کے مطابق کسی بھی قیدی سے ملاقات کو نہیں روکا جا سکتا۔ جیل مینوئل کے مطابق کسی بھی قیدی سے ملاقات کی جا سکتی ہے۔ عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں اور ایک منتخب چیف منسٹر اس سے ملاقات نہیں کر سکتا۔ کیا پاکستان کسی ضابطے اور اصول پر چلتا ہے نہیں، یہ صرف ڈھنڈے سے چلتا ہے۔ ظلم اور ڈھنڈے کا یہ نظام ہمیں کسی صورت منظور نہیں ہے۔ اس ملک میں اگر ہم نے رہنا ہے تو قانون اور آئین کے تحت رہنا ہے۔ یہ جو ظلم ہو رہا ہے، یہ صرف عمران خان کے ساتھ نہیں ہو رہا، عوام کے ساتھ ہو رہا ہے۔ عوام سے ان کے ووٹ کا حق چھینا گیا، یہ فیصلہ عوام نے نہیں کرنا ہے کہ ہم نے کس کو ووٹ دینا ہے۔ ووٹ ڈالنے والے سے ووٹ گننے والا اہم ہے۔ اگر کسی ممبر عوامی نمائندے کو معلوم ہو کہ اس کے ووٹ کی کوئی اہمیت نہیں، تو کیا وہ آپ کی بات مانے گا۔ عوام کے پاس ووٹ کا حق ہے تو آپ کا نمائندہ آپ کی قدر کرتا ہے۔ ابھی جو ہری پور ضمنی انتخابات میں ہوا ہے، ووٹ کسی اور کو پڑا اور رکن کوئی بن گیا۔ فارم 45 کے مطابق سب کچھ ٹھیک ہے، لیکن کمپیوٹر پر بیٹھا آدمی اپنی مرضی کا ڈیٹا فیڈ کر رہا ہے۔ کس قسم کی عدالت، کس قسم کی الیکشن کمیشن، عدالتوں کو انتظامیہ کے ماتحت کیا گیا ۔

Asad Qaiser

16,009 views • 9 months ago

مریم نواز نے بڑے غرور اور تکبر کے ساتھ کہا کہ عمران خان کا دور ختم ہو گیا ہے اور دنیا آگے بڑھ گئی ہے۔مریم بی بی! میں آپ کا چیلنج قبول کرتا ہوں۔نواز شریف نے جس طرح "ووٹ کو عزت دو" کو جھوٹا بیانیہ بنایا، وہ سب کے سامنے ہے۔آپ نے ووٹ چوری کر کے حکومت بنائی ہے.آپ کا چیلنج منظور ہے، نیوٹرل امپائر کے ساتھ صاف اور شفاف الیکشن کروائیں.ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سمیت تمام اتحادی ایک ساتھ ہوں، ہمیں صرف لیول پلیئنگ فیلڈ دیں.آپ صرف دس نشستیں جیت کر دکھا دیں.اگر آپ اپنے قول میں سچے ہیں تو ہمارا چیلنج قبول کریں.آپ صاف اور شفاف الیکشن کروائیں، عوام کے پاس جا کر مینڈیٹ لیں، آپ کو پتہ چل جائے گا۔ حرمین شریفین ہمارے عقیدے، اعتقاد اور عوامی جذبات سے جُڑے ہیں.یہ کسی پارٹی کا معاہدہ نہیں، بلکہ ریاست سے ریاست کا معاہدہ ہے. پاکستان تحریک انصاف نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے. اس پر سیاست نہ کریں، یہ پاکستانی عوام کی حرمین شریفین کے ساتھ کمٹمنٹ ہے. پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں.

Asad Qaiser

111,405 views • 1 year ago

ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ان انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے اور انہیں مسترد کرتے ہیں،کیوں کہ یہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ کم اور اسٹیبلشمنٹ کی نمائندہ زیادہ ہے،اسی ضمن میں جمعیت علمائے اسلام نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، جے یو آئی کا کوئی بھی امیدوار کسی سطح پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گا۔ ہم نے عوام کی طرف جانے کا فیصلہ کیا ہے،عوام کو متحد کر کے اعتماد میں لیں گے، ملک بھر میں بھرپور عوامی اجتماعات کا انعقاد کریں گے اور ان اجتماعات کا عنوان عوام اسمبلی ہوگا، اس تحریک میں اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملائیں گے تاکہ عوامی صفوں کو متحد کرسکیں، عوامی تحریک کا مقصد عوام کو ووٹ کے لئے متحد کرکے ان کو ووٹ کے تحفظ کے قابل بنانا ہے۔ 25 اپریل کو پشین بلوچستان، 02 مئی کراچی سندہ، 09 مئی پشاور خیبرپختونخواہ میں عوامی اجتماعات منعقد ہوں گے۔ ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی وجمہوری ریاست بنانے کے لئے بھر پور جدوجہد کریں گے۔

Maulana Fazl-ur-Rehman

585,796 views • 2 years ago

اگر انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ گلگت بلتستان ہم نے اس پارٹی کو دینا ہے یا ان لوگوں کو فارم 47 دینا ہے اور کشمیر میں ہم نے دوسری کسی جماعت کو الیکشن جتوانا ہے اور ان لوگوں کو فارم 47 دینا ہے جو ان کی مرضی کے ہیں تو یہ الیکشن والا تماشا اس ملک سے بند کر دینا چاہیے، انہیں لوگوں کو ویسے ہی ایک نوٹس ایک آرڈر ایشو کردینا چاہیے کہ یہ لوگ یہ ایم این ایز اور ایم پی ایز ہیں اور عوام کے ووٹ اور عوام صرف اور صرف یہاں پہ پسنے کے لیے اور غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزارے کے لیے ہیں، یہاں پہ عوام تابعداری کرے نوکری کرے غلامی کرے ان جاگیر داروں، سیاستدانوں اور اشرافیہ کی، عوام کا پانچ سال بعد ووٹ ڈالنے کا حق اگر آپ وہی ان سے چھین لیتے ہیں تو پھر عوام نے یہاں پہ کیا کرنا ہے؟ اگر آپ انہیں اس ووٹ ڈالنے والے سسٹم کا حصہ ہی نہیں بننے دیتے اور ان کی مرضی کے لوگوں کو چننے ہی نہیں دیتے تو وہ کیسے عوام سمجھے گی کہ یہ نظام ہماری وجہ سے کھڑا ہے؟ یہ بہت ضروری ہے اور یہ ملک کے لئے بڑا ضروری ہے کہ عوام کو واقعی اپنے آپ کو شیئر ہولڈر سمجھنا چاہیے کہ یہ جو لوگ چنے گئے ہیں یہ ہماری وجہ سے ہیں اور یہ جو نظام ہے یہ ہماری وجہ سے کھڑا ہے، آج ان کے وزیر وہاں (جی بی) جا کے کہتے ہیں میں یہاں پہ دو سو میگا واٹ بجلی دے دوں گا یہاں پہ اتنے ڈیم بنا دوں گا اور جو ملک کے اندر پہلے ہی چھالیس ہزار میگا واٹ آپ نے بجلی لگا دی ہے اس کا کیا کرنا ہے؟ ایم این اے چوہدری مبین عارف جٹ #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw

Qasim Khan Suri

39,148 views • 3 months ago

میں جرنیلوں سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ وردی پہن کر اور سونے کے بلے لگا کر اگر اپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ پ پاکستان کو خوبصورت وطن بنا سکیں گے،اسٹیبلشمنٹ ،پاکستان کی متکبر بیوروکریسی ، پاکستان کے مفاد پرست طبقے اورسیاست دانوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ اب آپ کے بس میں پاکستان کی خوشحالی نہیں ہے اب تم راستے سے ہٹ جاؤ ہم انشاءاللہ پاکستان کو اللہ کے فضل و کرم سے ایک خوشحال اور مستحکم سرزمین بنائیں گے ۔ اپنی ناکامی کو تسلیم کرو تم اداروں کی قوت کو غلط استعمال کر رہے ہو اور تمہارے غلط روش اور غلط حکمرانی کے نتیجے میں آج پاکستان میں قدم قدم پر اضطراب ہے ۔خون بہہ رہا ہے ، حقوق سلب ہو رہے ہیں ،قوموں کے وسائل پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ جمعیت علماء ہر صوبے کے عوام کے حقوق کا علم بلند رکھے ہوئے ہے ۔ہم صوبائی حقوق کے علمبردار ہیں ۔اور ہمارا نعرہ یہی ہے کہ صوبہ سندھ کے وسائل پر ان کے عوام اوران کے بچوں کا حق ہے ۔کسی کے باپ کو بھی ان وسائل پر جبرا قبضے کا حق نہیں ۔اگر سندھ کے وسائل پر جبرا قبضہ کیا گیا تو تحریک بھی اٹھے گی،فضل الرحمان آگے ہوگا اور سندھی عوام ساتھ ہونگے ۔

Maulana Fazl-ur-Rehman

103,611 views • 1 year ago

جمعیت علماء اسلام واضح طور پر عوام کے ساتھ ہے،عوام امن کے تلاش میں ہے، ہم امن کے جدوجھد کر رہے ہیں، ہماری جدوجھد کو فساد سے تعبیر نہ کیا جائے، اگر ہمارے امن کے قافلہ ایسا کوئی عنصر ہے تو ہمیں سوچنا پڑے گا کہ اسکو کون فیڈ کر رہا ہے، ہم حالات کے ہر رخ کو جانتے ہیں، عوام کو ہمدردی کے الفاظ کی بنیاد پر مطمئن نہیں کیا جاسکتا۔ ہم اپنی فوج کو بھی مضبوط دیکھنا چاہتی ہیں، لیکن صحیح راستے پر مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، جبر کا راستہ درست نہیں جس میں اپنی عوام پر گولیاں برسائی جائیں، آپریشن کے نام پر ماؤں کے دوپٹے کے تقدس کو پامال کیا جائے،الیکشن میں اپنی مرضی کے نتائج مرتب کریں، اپنی پسندیدہ پارلیمان بنائیں اور جبری حکومت کریں، اپنی مرضی کی سیاسی جماعتیں بنائیں، یہ ان کا حق نہیں، ایسی صورتحال میں ہم عوام کے ساتھ مل کر جدوجھد کریں گے اور آئینی طریقے سے غیر آئینی طریقوں کا راستہ روکیں گے۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان مدظلہ

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

15,261 views • 2 years ago

کل آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا، آج نتائج کا اعلان ہوا ہے جس کے مطابق نو نشستیں ن لیگ اور چار نشستیں پاکستان پیپلز پارٹی کے حصے میں آئی ہیں۔ الیکشن کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ آمنے سامنے ہیں اور الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔۔ بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں سنگین الزامات لگائے، کہا کہ دھاندلی کروانے کے لیے الیکشن کو مرحلہ وار کیا گیا، ریاست قومی مفاد چھوڑ کر ن لیگ کا مفاد دیکھ رہی ہے۔۔ یہ آزاد کشمیر ہے اسے ہم مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دیں گے، سچ اور مفاہمت کا کمیشن ریاست کو تسلیم کرنا ہو گا۔ مریم نواز نے بلاول بھٹو کو جواب دیا کہ الیکشن کا فیصلہ ریاست نہیں عوام کرتی ہے۔ سترہ سال سے سندھ میں حکومت کرنے کے باوجود پیپلز پارٹی کے پاس دکھانے کو کچھ نہیں، آپ کی کارکردگی ہوتی تو ذاتیات پر بات نا کرتے۔۔ سوال یہ ہے کہ حالیہ لڑائی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان صرف الیکشن کے لیے ہے اور اگر نہیں تو کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اتحاد برقرار رہ سکتا ہے؟ دوسری جانب راولا کوٹ میں تصادم کے باعث ہلاکتوں کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ہو کیا رہا ہے؟ #FaislaAapKa TEAM | Hum News

Asma Shirazi

19,360 views • 2 months ago

ہمارے ملک میں ایک آئین ہے، اور اس آئین کی روح سے ایک پارلیمنٹ ہے۔ یہ عوام کی نمائندہ ہے، اور اس پارلیمنٹ کا فرضِ منصبی ہے کہ وہ عوام کی قوت کو مضبوط کرے، عوام کے حقوق کی جنگ لڑے، عوام کو طاقتور بنائے۔ لیکن آج ہماری پارلیمنٹیں مقتدرہ کی قوت میں اضافہ کر رہی ہیں اور عوام کو کمزور بنا رہی ہیں۔ پاکستان کے عوام آج کوئی اختیار نہیں رکھتے۔ پاکستان کے عوام ووٹ ڈالتے ہیں، لیکن عوام کا ووٹ منظرِ عام پر نہیں آتا، پتہ نہیں کہاں غائب ہو جاتا ہے۔ گلگت میں الیکشن ہوا، اور ایک پولنگ اسٹیشن پر، جہاں جمعیۃ علماء کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ جیت رہی تھی، اس کے بکسے دریا میں ڈال دیے گئے۔ اب بتاؤ، دریا میں بکسے کہاں ڈھونڈو گے؟ ووٹ کہاں سے گنو گے؟ اب اس قسم کے عوام کے حقِ رائے دہی پر ڈاکا ڈالا جائے گا، اس کے حقِ بیعت پر ڈاکا ڈالا جائے گا، اور پارلیمنٹ عوام کے حق کی جنگ نہیں لڑے گی، بلکہ مقتدرہ کو طاقتور بنانے کی جنگ لڑے گی، جو دھاندلی کراتی ہے، جو نتائج تبدیل کراتی ہے، جو عوام کے ووٹ کو اپنے قبضے میں لے کر اپنی مرضی کے نتائج سامنے لاتی ہے، ان کو طاقتور بنائے گی، تو پھر یہی انداز ہوگا کہ نہ آپ کو گندم ملے گی اور نہ آپ کو چاول ملے گا۔ پھر بھوک اور افلاس کے علاوہ آپ کے پاس کچھ نہیں ہوگا، پھر فساد کے علاوہ آپ کے حصے میں کچھ نہیں ہوگا۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا قصور میں خطاب #مولانا_کی_للکار

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

20,941 views • 2 months ago