Загрузка видео...

Не удалось загрузить видео

На главную

ہر آدمی کہتا ہے کہ اُس کا چور ہٹا کر میرا چور لگا دو، یہ نظام گل سڑ گیا ہے، کسی بُرے کو ہٹا کر اچھا کہاں سے لائوں میں، 2 بُروں میں آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ کم بُرے والے کو لگانا ہے یا زیادہ بُرے والے...

11,924 просмотров • 4 дней назад •via X (Twitter)

Комментарии: 0

Нет доступных комментариев

Здесь появятся комментарии из оригинального поста

Похожие видео

پارلیمان کے باہر کھڑے ہو کر یہ بات کرنا برا لگتا ہے، میں کل اس پر بولوں گا۔ کل بولوں گا۔ بات یہ ہے کہ... دکھ ہوتا ہے۔ اس پارلیمنٹ ہاؤس میں، پارلیمنٹ کی وردیاں پہن کر لوگ، پارلیمنٹ کے ممبران کو چوہوں کی طرح ڈھونڈ رہے تھے۔ نہ کسی کو معطل کیا گیا، نہ کسی کو نکالا گیا اور نہ کسی پر یہ الزام لگا کہ تم کون ہو؟ تم کون ہوتے ہو پارلیمنٹ میں آ کر لوگوں کو اٹھانے والے؟ جو سارجنٹ ایٹ آرمز تھا، اسے تو ڈی جی کوسٹ گارڈ لگا دیا گیا۔ کیپٹن اشفاق کو اپ گریڈ کر کے آپ کے صوبے میں ڈی جی کوسٹ گارڈ لگا دیا گیا، جس نے آ کر اس کارِ خیر میں حصہ ڈالا تھا۔ یہ کیسے چلے گا؟ یہ کیسے ہوگا؟ آپ پوچھیں، کل ہم اس پر بھی بولیں گے۔ میں نے تو بار بار کہا ہے، پتا نہیں مجھے کیا بیماری لگ گئی ہے کہ میں بار بار یہ شور مچا رہا ہوں (رولا ڈال رہا ہوں) کہ مینڈیٹ کی چوری ہوئی ہے، یہ غلط حکومت ہے۔ لیکن بار بار یہ باتیں کرنا برا لگتا ہے۔ لوگوں کو بار بار یہ کہنا برا لگتا ہے۔ جس طرح یہ حکومت آئی ہے، آپ بھی جانتے ہیں اور میں بھی جانتا ہوں۔ دکھ کی بات یہ ہے کہ یہ سب کام ان اداروں نے کیا ہے جو خود کو پاکستان کا سب سے وفادار اور طاقتور (پاورفل) ادارہ سمجھتے ہیں۔ ​کیوں؟ کیا کبھی آپ نے دیکھا ہے کہ اسمبلیوں میں منڈیاں لگائی جاتی ہوں؟ سینیٹ کی قیمت یہ ہے، قومی اسمبلی کی قیمت یہ ہے، صوبائی اسمبلی کی قیمت یہ ہے... کون بولیاں دے گا؟ آپ جیسا غریب آدمی؟ یا یہ شرارتی آدمی بولیاں دے سکے گا؟ ڈرگ ٹریفکرز (منشیات فروش) بولیاں دیں گے، سمگلر بولیاں دیں گے۔ پھر اس ملک کا کیا حال ہوگا؟ اور پھر صادق سنجرانی جیسا آدمی آئے گا، اس قسم کا ایوان (ہاؤس) بنے گا جس میں عوام نہ ہوں، غریب نہ ہوں، صحیح نمائندے نہ ہوں۔ ​عمران کے ساتھ میرا کیا واسطہ ہے؟ عمران جب اس پارلیمنٹ کا گھیراؤ کر رہا تھا تو میں اس کا مخالف تھا، میں اس کا سب سے بدترین مخالف تھا۔ لیکن یہ پارلیمنٹ ہمیں عزیز ہے۔ اس کے خلاف جو بھی آگے بڑھے گا، کوئی اور کھڑا ہو یا نہ ہو، محمود کھڑا ہوگا۔ قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی

Tehreek-e-Tahafuz-e-Ayin-e-Pakistan

13,758 просмотров • 2 месяцев назад