Loading video...

Video Failed to Load

Go Home

یُرِیْدُوْنَ لِیُطْفِـُٔوْا نُوْرَ اللّٰهِ بِاَفْوَاهِهِمْ وَ اللّٰهُ مُتِمُّ نُوْرِهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَ یہ (منکرینِ حق) چاہتے ہیں کہ وہ اللہ کے نور کو اپنے منہ (کی پھونکوں) سے بجھا دیں، جبکہ اللہ اپنے نور کو پورا فرمانے والا ہے اگرچہ کافر کتنا ہی ناپسند کریں۔ (سورۃ الصَّفّ,61: 8)

179,736 views • 11 months ago •via X (Twitter)

0 Comments

No comments available

Comments from the original post will appear here

Related Videos

20 ستمبر رات 9 بجے اپنی چھتوں یا صحن میں اذانیں دیں اور اپنا مقدمہ اللہ کے حضور پیش کریں۔ تین سال سے اس ملک میں بدترین ظالمانہ نظام رائج ہے اور تمام اداروں سے عوام مایوس ہو چکے ہیں۔ ہم نے ہر راستہ آزمایا احتجاج کیے، گولیاں کھائیں، آواز اٹھائی مگر ہم بے بس ہیں جو لوگ اذان کے لیے چھت پر کھڑے نہیں ہوسکیں وہ اپنے موبائل پر اذان لگا لیں خواتین اپنے کمروں میں یا موبائل سے اذان لگا لیں۔ اور سوشل میڈیا پر شیئر کریں تاکہ ہر جگہ یہ ثابت ہو کہ مشنِ نور میں سب نے بھرپور شرکت کی ہے۔ یہ کوئی مذاق نہیں یہ بہت سنجیدہ عمل ہے۔ ہم اپنے مقدمے کو اللہ کے حضور لے جا رہے ہیں اللہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے اور جب اس نے فیصلہ کرنا ہو گا تو اس کا عذاب و سزا چھپنے کی جگہ نہیں چھوڑے گی 20 ستمبر کو مشن نور کا حصہ بنیں اپنا رول ادا کریں ویڈیوز بنائیں اور پھیلائیں یہ ہمارا مقدمہ ہے اور ہم اسے اللہ کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ سب سے بڑا اللہ ہے وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے وہ سب کچھ دیکھ رہا ہے ان شاءاللہ اس عمل سے اللہ کی مدد آئے گی۔

Haider Saeed

19,226 views • 11 months ago

اللہ کی فوج کے ساتھ لاکھ سپاہیوں سے دوسرا سوال: آپ کے ادارے کے سربراہ اس سدیوں میں پیدا ہونے والے لیڈر کو torture کر رہے ہیں۔ یہ وہ بندہ ہے جس سے آپ کے ملک کی پہچان ہے اور جب آپ یہ وڈیو دیکھیں گے تو مانیں گے کہ یہ سچ میں ہماری قوم کے غریبوں کے لیے درد رکھتا ہے! آپ سب فوج میں آکر شاید اپنے آپ کو عام پاکستانیوں سے الگ سمجھنے لگے ہیں، اس لیے شاید درد نہیں ہوتا آپ کے دل میں جب قوم کے لیڈر کو اس طرح ٹارچر کیا جارہا ہو ؛ آج آپ شاید محفوظ ہوں مگر یہ جو نانصافی اور ظلم ہے ، یہ آپ کے گھر تک بھی پہنچ سکتا ہے۔ بس پوچھنا یہ تھا کہ ادارے کے بڑوں کو خط یا WhatsApp بھیجنے کی اجازت ہے؟ اور اگر ہے تو کچھ گلہ کیا یا پھر یہ سمجھانے کی کوشش کی اتنا ظلم بےگناہوں پر نہیں کرنا چاہیے؟ اور اگر نہیں ہمت ہوئی یہ سب کہنے کی تو کس منہ سے اپنے بچوں کو بہادری اور حق بات کرنا سکھائیں گے؟ بندوق استعمال کرلینا بہادری نہیں ہوتی، وہ تو جنگ کے کچھ دنوں میں چلتی ہے، مگر روز مرہ زندگی میں تو اصولوں کی جنگ ہوتی ہے، کس منہ سے اصول سکھائیں گے؟ جب وہ بڑے ہو کر پچھلے تین سال کے واقعات پڑھ کر آپ سے پوچھیں گے کہ آپ کی ظالموں تک رسائی تھی مگر پھر بھی کچھ نہیں بولے ان کو! لوگوں کو بہت مان تھا آپ سب پر۔ ایک ظلم کو جھیلنے کا دکھ تو ہے ہی سب کو مگراس سے بڑا دکھ شاید مان ٹوٹنے کا ہے۔ کچھ کریں ناُ کریں، موقعہ ملے تو یہ ضرور پوچھیے گا اپنے بڑوں سے اور کچھ ساتھیوں سے کہ گولی کیوں چلائی اللہ کی فوج نے اللہ کے پر امن اور نہتے بندوں پر !

Jibran Ilyas

45,518 views • 8 months ago

آج والدِ محترم رحمہ اللہ کو اپنے رب کی طرف لوٹے ۱۴ سال ہوگئے۔ اللہ تعالیٰ کے دین کی تبلیغ اور اللہ کی کتاب کی تفسیر اور اللہ کے نظام کو قائم کرنے کی کوشش میں شب وروز تسلسل کے ساتھ مصروفِ عمل رہے۔ ذالک فضل اللہ یؤتیہ من یشاء (یہ اللہ کا فضل ہے وہ دیتا ہے جسے چاہتاہے)۔ الحمد للہ ! آج انکی تعلیمات سے پوری دنیا خصوصا اردو اور ہندی سمجھنے والے استفادہ کررہے ہیں۔ موجودہ دور اور آنے والے ادوار کے حوالے سے بھی والدِ محترم کی باتیں اور ہدایات اہلِ دین کیلئے مشعل راہ ہیں۔ والدِ محترم کے سینکڑوں بلکہ اب شاید ہزاروں شاگرد اپنے استاد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنے استاد کے علم اور فکر کو پھیلا رہے ہیں۔ بلاشبہ یہ سب والدِ محترم کیلئے صدقہ جاریہ ہے۔ اَللّٰهُمَّ اغفِرلَه وَارحَمهُ وَ اَدخِلهُ فِي رَحمَتِك وَ حَاسِبهُ حِسَابًايَسيِرًا. آمین اَللّٰهُمَّ نوّرمَرقَدَه وَأكرِم مَنزِلَه و اَلحِقهُ بِالصّالِحِين اللهم اِنَّهُ كَانَ مِن عِبَادِك خَلَقتَهُ وَ هَدَيتَهُ لَلاِسلَامِ وَاِنَّهُ يَحتَاجُ اِلٰي مَغفِرَتِك وَمَن يَّغفِرُالذُّنُوب اِلَّا اَنتَ فَاغفِر لَہُ مَغفِرَةً مِن عِندِكٓ وٓارحٓمهُ إِنَّك اَنتَ الغَفُورُالرّٓحِىمُ. اَللّٰهُمَّ لا تَحرِمنَااَجرَهُ وَلَا تَفتِنَّابَعدَه اٰمين ثم اٰمين

Asif Hameed

75,490 views • 2 years ago

فیلڈ مارشل سید حافظ عاصم منیر نے علما کانفرنس میں کہا کہ بُنیان المرصوص میں اللہ کی مدد شامل رہی۔ اس میں کامیابی عسکری نہیں بلکہ ایمان کی بنیاد پر تھی۔ ‼️‼️کفار کا اس پر اچھلنا بنتا ہے لیکن یہوتی اور سرخوں کو بھی اس سے تکلیف ہے‼️‼️ سوال کرتے ہیں یہ کیا بات کہہ دی؟؟ 🚨جواب یہ ہے کہ یہ بات انہوں نے خود سے نہیں کی بلکہ غزوہ بدر کے بعد سورۂ انفعال کی اس آیت نمبر 17 کو بیان کیا فَلَمۡ تَقۡتُلُوۡہُمۡ وَلٰکِنَّ اللّٰہَ قَتَلَہُمۡ ۪ وَ مَا رَمَیۡتَ اِذۡ رَمَیۡتَ وَ لٰکِنَّ اللّٰہَ رَمٰی ۚ وَ لِیُبۡلِیَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ مِنۡہُ بَلَآءً حَسَنًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۱۷﴾ سو تم نے انہیں قتل نہیں کیا لیکن اللہ تعالٰی نے ان کو قتل کیا ۔ اور آپ نے خاک کی مٹھی نہیں پھینکی بلکہ اللہ تعالٰی نے وہ پھینکی اور تاکہ مسلمانوں کو اپنی طرف سے ان کی محنت کا خوب عوض دے بلاشبہ اللہ تعالٰی خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے. یہ بات عام آدمی نہیں بلکہ سچا مسلمان اور حافظ قرآن ہی سمجھ سکتا ہے۔ اللہ اکبر پاکستان ہمیشہ زندہ باد 🇵🇰🇵🇰

PakVocals

13,030 views • 8 months ago

رزق میں اضافے کے لئے چند اعمال! اللہ لطیف بعبادہ یرزق من یشاء و ھو القوی العزیز سورہ شوری آیت 19 ﷲ اپنے بندوں پر بہت مہربان ہے، وہ جس کو چاہتا ہے، رزق دیتا ہے، اور وہی ہے جو قوت کا بھی مالک ہے، اِقتدار کا بھی مالک۔ مولانا شاہ عبدالغنی پھولپوری ؒ نے فرمایا کہ حضرت حاجی امداد اللہ ؒ سے منقول ہے کہ جو شخص صبح کو 70 مرتبہ یہ آیت پڑھا کرے وہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہے گا۔ آیت مندرجہ ذیل ہے۔ اَللّٰہُ لَطِیف بِّعِبَادِہ یَرزُقُ مَن یَّشَائُ وَ ہُوَ القَوِّیُ العَزِیزُ پہاڑ کے برابر قرض اتارنے کی ایک نبوی دعا حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق ؓ تشریف لائے تو کہا کہ مجھے حضور ﷺ نے ایک دعا سکھائی ہے۔ میں نے کہا کہ وہ کیا؟ انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ بن مریم ؑ اپنے اصحاب کو سکھلاتے تھے اور کہتے تھے کہ اگر تم میں سے کسی پر پہاڑ کے برابر قرضہ ہوگا، یہ دعا کرو گے تو اللہ تعالیٰ پورا کر دے گا۔ دعا یہ ہے: اَللّٰہُمَّ فَارِجَ الہَمِّ وَ کَاشِفَ الَغَمِّ مُجِیبَ دَعوَةِ المُضطَرِّینَ وَ رَحمٰنَ الدُّنیَا وَلاٰخِرَةِ وَ رَحِیمَہُمَا اَنتَ تَرحَمُنِی فَارحَمنِی بِرَحمَةٍ تُغنِینِی بِہَا عَن رَّحمَةٍ مَّن سِوَاک (حاکم، ابن مردویہ، عن ابی بکر الصدیق) ”اے اللہ! فکر مندی دور فرمانے والے! غم کے ہٹانے والے! جو لوگ مجبور حال ہوں ان کی دعاﺅں کے قبول فرمانے والے! تو مجھ پر رحم فرماتا ہے پس تو مجھ پر رحم فرما، ایسی رحمت کے ساتھ جس کے ذریعے تو مجھے بے نیاز فرما دے دوسروں کے رحم کرنے سے“۔ تنگ دستی اور قرض کیلئے عمل بعد نماز عشاء تنہا بیٹھ کر یَاوَہَّابُ 1414 بار پڑھ کر یہ دعا 100 مرتبہ پڑھا کریں۔ یَاوَہَّابُ ہَب لِی مِن نِّعمَةِ الدُّنیَا وَالاٰخِرَةِ اِنَّکَ اَنتَ الوَہَّابُ اول و آخر تین مرتبہ درود شریف بھی پڑھیں۔ (ملفوظات شیخ الاسلام ص 330) رزق میں برکت کیلئے ایک مجرب عمل مولانا شاہ عبدالغنی پھولپوری ؒ نے فرمایا کہ حضرت حاجی امداد اللہ ؒ سے منقول ہے کہ جو شخص صبح کو 70 مرتبہ پابندی سے یہ آیت پڑھا کرے وہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہے گا اور فرمایا کہ بہت مجرب عمل ہے۔ آیت مندرجہ ذیل ہے۔ اَللّٰہُ لَطِیف بِعِبَادِہ یَرزُقُ مَن یَّشَائُ وَ ہُوَ القَوِیُّ العَزِیزُ۔ (معارف القرآن جلد 7 صفحہ 687) مال میں برکت پیدا کرنے‘ زوال سے بچانے کا عمل حدیث شریف میں آیا ہے کہ جس کسی کو منظور ہو کہ میرے مال کو زوال نہ ہو اور برکت اور خوشی حاصل ہو تو کہا کرے۔ اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبدِکَ وَ رَسُولِکَ وَ عَلٰی المُومِنِینَ وَالمُومِنَاتِ وَالمُسلِمِینَ وَالمُسلِمَاتِ۔ (اے اللہ! رحمت نازل فرما اپنے بندے اور اپنے رسول محمد (ﷺ) پر اور مومن مردوں اور مومن عورتوں پر اور مسلم مردوں اور مسلم عورتوں پر۔ روزی کی کشادگی کیلئے دعا تنگی رزق کی شکایت پر ایک بار مفتی شفیع صاحب ؒ نے فرمایا کہ یہ انبیاء علیہ السلام کی سنت ہے، رزق جتنا مقدر ہوتا ہے اتنا ہی ملتا ہے اس کو (بڑھانے) کا کوئی خاص وظیفہ نہیں، ہاں دعا کرنا چاہیے، دعا کرنے سے اللہ تعالیٰ سکون دیں گے اور جب اللہ تعالیٰ سے تعلق بڑھ جاتا ہے تو پھر پریشانی نہیں ہوتی اور تعلق پیدا کرنے کی بڑی ترکیب یہ ہے کہ خوب مانگا کرے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کشائش رزق کیلئے یہ دعا کرتی تھیں: ”اَللّٰہُمَّ اجعَل اَوسَعَ رِزقِکَ عَلٰی عِندَ کِبَرِسِنِّی وَانقِطَاعِ عُمرِی“ ”اے اللہ تو میری روزی کو کشادہ کردے میرے بڑھاپے اور میری عمر کے ختم ہونے تک“۔ (جامع صغیر جلد 1صفحہ 57 ترغیب جلد 4 صفحہ 586) اَللّٰہُمَّ ابسُط عَلَینَا مِن ۰ بَرَکَاتِکَ وَ رَحمَتِکَ وَفَضلِکَ وَ رِزقِکَ ”اے اللہ آپ ہم پر اپنی برکتوں اپنی رحمتوں اپنے فضل اور اپنے دیئے ہوئے رزق میں فراغت اور فراخی نصیب فرمائیے“۔ (الحزب الاعظم صفحہ 60) مال و تجارت میں برکت ہونے کی دعا رسول اللہ ﷺ نے حضرت جبیر ؓ سے فرمایا کہ کیا تو چاہتا ہے کہ جب تو سفر کیلئے نکلے تو اپنے ساتھیوں سے حالت اور سہولت میں بہتر ہو اور توشے میں ان سے بڑھ کر ہو؟ انہوں نے عرض کیا ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم ان 5 سورتوں کو پڑھ لیا کرو۔ یعنی (1) قُل یَااَیُّہَا الکٰفِرُونَ پوری سورة (2) اِذَا جَائَ نَصرُاللّٰہِ پوری سورة (3) قُل ہُوَ اللّٰہُ اَحَد پوری سورة (4) قُل اَعُوذُبِرَبِّ الفَلَقِ پوری سورة، (5) قُل اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ پوری سورة۔ ہر ایک سورة کو بسم اللہ سے شروع کرو اور بسم اللہ پر ختم کرو۔ حضرت جبیر ؓ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ان سورتوں کی برکت سے میں بہت مال دار ہو گیا جیسا آپ ﷺ نے فرمایا تھا ویسا ہی ہو گیا۔ (مسند ابو یعلیٰ)

خطبات العلماء

27,278 views • 1 year ago

ہمیں معلوم ہے کہ ہمارا دُشمن ہم سے طاقت میں زیادہ ہے مگر ہم جن کو اپنا حق واپس لینا ہے وہ تعداد میں اُس سے کئی گُنا زیادہ ہیں ہمیں یہ لڑائی لڑنی ہے دُشمن کے ناک میں دم کرکے لڑنی ہے اور ہر وہ بندہ جس کے ہاتھ میں سمارٹ فون ہے وہ اسے اپنے ہاتھ میں اسلحہ سمجھ کر استعمال کرے دراصل یہ لڑائی شعور اور آگاہی دینے اور سمجھنے کی ہے .یہ جنگ کسی باغی ، بلال ،انکیڈو ، شرارتی ،پاکستان والی یا ہم جیسے کسی بے نامی کی ذاتی نہیں ہے خدا کی قسم ہمارا گھر بار بہت اچھا چل رہا ہے مستقبل بھی اللہ کے کرم سے بہت secure ہے ہم یہ جنگ عام پاکستانی کو اُسکی اہمیت بتانے کے لیے لڑ رہے ہیں . اور اگر آج آپ نے سُستی کی تو ہوسکتا ہے یہ لڑائی آپکی آنے والی دس نسلوں کو لڑنی پڑ جائے خدارا اپنے دُنیا میں آنے کے مقصد کو پہچانیں اور ہر بندہ اپنے حصے کا اثر چھوڑ سکتا ہے آزادیاں اپنے تاثر اور اظہار رائے کو لوگوں تک صحیح طور پر پہنچانے سے ہی مل سکتی ہیں 🙏✌️✌️

AI creator شرارتی

11,008 views • 7 months ago

تمام لبرل حضرات کو میں ایک ہی جواب دینا چاہتا ہوں🚨 سب سے پہلی بات یہ ہے کہ آپ اپنے خیالات اور لبرل ازم کا پرچار خیبرپختونخوا کے لوگوں پر مسلط نہ کریں، محترم۔ یہ نہ خیبرپختونخوا کا کلچر ہے اور نہ ہی یہاں بیٹیوں کو اس مقصد کے لیے کالجز بھیجا جاتا ہے۔ آپ پختونخوا کو امریکہ نہ بنائیں، اور نہ ہی صرف اپنی مرضی کو صحیح ثابت کرنے کی کوشش کریں !! دوسری بات یہ کہ میں نے یہ ٹویٹ خیبرپختونخوا سے لکھ کر پوسٹ کیا ہے۔ ہم نے اپنے معاشرے کی حیا اور عزت کے مطابق بات کی ہے۔ مذہب اور کلچر کا لفظ استعمال کیے بغیر بھی میں نے واضح طور پر لکھا ہے کہ کوئی بھی والدین اپنی بیٹی کو ایسے تعلیمی ادارے میں نہیں بھیجے گا !! ہمارے خیبرپختونخوا کے مشران نہ لڑکوں کو غیر اخلاقی ہونے کی اجازت دیتے ہیں اور نہ لڑکیوں کو۔ اور خاص طور پر یہ حقیقت کہ عورت کو سب سے زیادہ عزت، احترام اور وقار اسلام نے دیا ہے۔ مرد اور عورت کا مقام الگ ہے — عورت عزت، احترام اور وقار کا نام ہے !! ایک مرد جب تعلیم حاصل کرتا ہے تو اس کی تعلیم اس کی ذات تک محدود رہتی ہے، لیکن جب عورت تعلیم حاصل کرتی ہے تو اس کی تعلیم نسلوں کی تعلیم بنتی ہے، معاشرے کی تربیت بنتی ہے۔ یہ عورت کا وقار ہے — اور آپ جیسے لبرل لوگ اسی وقار کو چھیننا چاہتے ہیں !! ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ ہماری بیٹیاں تعلیم یافتہ ہوں، علم حاصل کریں، خوشیاں پائیں۔ مگر ہمارے ہاں پختونخوا میں جو ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں، ان میں لڑکیوں کا سرعام رقص کرنا اور اس کو سراہنا معاشرتی گندگی پھیلانے اور عورت کے وقار کو مجروح کرنے کے مترادف ہے !! اگر کسی کو اپنی بیٹی کو نچوانے کا اتنا ہی شوق ہے تو برائے مہربانی اپنی ذاتی پرائیویسی میں رکھ کر نچوائے — نہ کہ تعلیمی اداروں میں بیٹیوں کا ڈانس کروا کر اس پر تالیاں بجوائے۔ کوئی بھی والدین یہ نہیں چاہتے کہ ان کی بیٹی ناچنے کے لیے تعلیمی ادارے میں داخلہ لے !! ہر والدین اپنے بیٹے اور بیٹی کو باحیا اور باعزت دیکھنا چاہتا ہے، ایسا کہ ان کی عزت پر کوئی انگلی نہ اٹھے۔ اور اگر کوئی بندہ مرد اور عورت کو ایک جیسا درجہ دینا چاہتا ہے کہ عورت اور مرد برابر ہیں، تو وہ سرعام اعلان کرے کہ وہ اللہ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے، کیونکہ اللہ رب العالمین کے قوانین کے مطابق عورت کی اپنی عزت ہے اور مرد کی اپنی عزت !! لہٰذا یہ لبرل ازم اور یہ بے حیائی خیبرپختونخوا سے باہر رکھیں۔ یہ بات ان لوگوں کے لیے ہے جو اللہ کے احکامات کو مانتے ہیں۔ جو نہیں مانتے، ان کے لیے تو سڑکوں پر ناچنا بھی کوئی بڑی بات نہیں !! اور یہی وہ لوگ ہیں جو "میرا جسم میری مرضی" کو ان ڈائریکٹلی ڈیفینڈ کر رہے ہیں، ورنہ اگر غور کیا جائے تو مقصد ایک ہی ہے صرف طریقہ بدل ہے !!

Mohammad Shehzad Khan

41,533 views • 8 months ago