Загрузка видео...

Не удалось загрузить видео

На главную

یہ بندہ انڈین شہر موہالی میں نماز پڑھ رہا تھا اور اوپر سے اولے پڑھنے شروع ہوگئے۔ اس کو نماز جاری رکھنی چاہی تھی یا توڑ دینی چاہی تھی؟؟

284,216 просмотров • 2 лет назад •via X (Twitter)

Комментарии: 10

Фото профиля Muhammad Usman
Muhammad Usman2 лет назад

بہتر تھا توڑ کے دوبارہ پڑتا یا مختصر کرتا شریعت میں یہی ہے لیکن یہاں سردار جی کردار بہت اچھا ہے کاش ہم سب کے رویے میں ایسی ہی برداشت اور احترام آ جائیں

Фото профиля Umar Farooq
Umar Farooq2 лет назад

نماز توڑنا تو بعد کی بات ہے وہ علماء بہتر بتا سکتے ہیں لیکن اس سردار نے دل جیت لیا ،انسانیت اسی چیز کا نام ہے ،سلام ہے سردار جی کو

Фото профиля Syed Tassawar Abbas
Syed Tassawar Abbas2 лет назад

نماز پڑھنے والے کی بات چھوڑو ، اس کی بات کرو جس نے اس کے اوپر چھتری کی

Фото профиля Ghazala Awan
Ghazala Awan2 лет назад

ہمیں اس میں دو باتیں قابل تعریف ہیں ایک مسلمان کا نماز نہ چھوڑنا اور دوسرا ایک غیر مسلم کا اس کا خیال رکھنا۔۔۔ اللہ دونوں کو اجر عظیم عطا فرمائے آمین

Фото профиля Asad Malik
Asad Malik2 лет назад

اللّٰہ پاک اپنی کتاب قرآن مجید میں فرماتا ہے۔ وَمَا جَعَلَ عَلَيۡكُمۡ فِى ٱلدِّينِ مِنۡ حَرَجٍۚ اور تم پر دین کے بارے میں کوئی تنگی نہیں ڈالی۔ اور ایک اور جگہ فرماتا ہے۔ وَلَا تُلۡقُواْ بِأَيۡدِيكُمۡ إِلَى ٱلتَّهۡلُكَۃ۔ اور اپنے ہاتھوں خود کو ہلاکت میں نہ ڈالو۔ ان دونوں آیات میں جو میسج دیا جا رہا ہے وہ بہت واضح ہے اور اس واضح پیغام کو سمجھنے کے بعد بھی اگر کوئی کہتا ہے کہ یہ آدمی اسلامی تعلیمات پر عمل کر رہا تھا تو اس کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔

Фото профиля Imtiaz Khan
Imtiaz Khan2 лет назад

پہلے تو نماز غلط جگہ پر پڑھ رہا ہے اور دوسری بات یہ کہ اس صورت میں نماز توڑنی چاہیے

Фото профиля Imran Khan awan
Imran Khan awan2 лет назад

توڑ سکتا تھا،، نئیں تو مختصر کرسکتا تھا۔ بہرحال اللہ پاک قبول فرمائیں۔ اگر یہ چھتری والا بندہ ان کیساتھ نئیں تھا تو نماز کے بعد انہیں گرمجوشی کا مظاہرہ کرکے شکریہ ادا کرنا چاھیئے تھا اور پوری رسیپیکٹ دینی چاھیئے تھی۔ لیکن لگتا ھے وی بندہ ساتھ ہی تھا

Фото профиля Bilal Mustafa Khokhar
Bilal Mustafa Khokhar2 лет назад

نماز دوبارہ پڑھی جا سکتی ہے جان واپس نہیں آتی۔ اکثر لوگ بڑی شوخی سے بتا رہے ہوتے ہیں کہ زلزلہ آیا پھر بھی نماز نہیں توڑی۔بھائی جان رہے گی تو عبادت کر سکو گے ناں۔

Фото профиля Ahmer Najeeb Satti
Ahmer Najeeb Satti2 лет назад

لوگوں سے آپ ایسے پوچھ رہے ہیں جیسے وہ مفتی ہیں 😀

Фото профиля DrKaisKashmiri
DrKaisKashmiri2 лет назад

توڑ دینی چاہیے تھی۔ کوئی اتنی سختی نہی اسلام میں ۔

Похожие видео

میں اپنی ورچوئل کلاس روم میں تھی اپنے ورچوئل طلبہ کے ساتھ۔ وہ لنچ کے لیے لاگ آؤٹ کر رہے تھےاور میں یہیں بیٹھی تھی کہ اچانک راہداری میں کچھ شور سنائی دیا۔ میں باہر نکلی تو دیکھا کہ چند پانچویں جماعت کے بچے کھڑے ہیں، وہ نماز پڑھنے کے لیے جگہ تلاش کر رہے تھے، رمضان کا مہینہ ہے،وہ مسلمان ہیں، اپنے دین پر عمل کرتے ہیں اور انہیں نماز ادا کرنے کے لیے ایک جگہ درکار تھی۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا وہ میرے کمرے میں آکر نماز پڑھ سکتے ہیں؟ میں نے اس سے پہلے کبھی ان بچوں کو نماز پڑھتے نہیں دیکھا تھا۔ مجھے معلوم تھا کہ وہ پڑھتے ہیں، عموماً اسکول میں کسی اور جگہ پر، لیکن آج وہ ٹیچر موجود نہیں تھے، کونسلر۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا وہ یہاں آ سکتے ہیں؟ انہیں معلوم تھا کہ میرے پاس اس وقت کوئی طالب علم نہیں ہے۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ چاہیں تو یہیں رہ سکتی ہیں۔ میں اپنی میز پر بیٹھی رہی اور میں نے ان چار معصوم بچوں کو دیکھا۔ وہاں کوئی بڑا موجود نہیں تھا جو انہیں مجبور کر رہا ہو، جیسا کہ اکثر مذہب کے بارے میں سمجھا جاتا ہے۔ کوئی انہیں ہدایات نہیں دے رہا تھا، نہ کوئی رہنمائی کر رہا تھا، نہ بتا رہا تھا کہ کیا کرنا ہے۔ لیکن منظر بے حد خوبصورت تھا۔ ان چاروں کی ایک ہم آہنگی تھی۔ انہیں بخوبی معلوم تھا کہ کیا کرنا ہے، ہاتھوں کی حرکات، جسم کی ادائیں، کھڑے ہونا، بیٹھنا، رکوع کرنا، سجدہ کرنا۔ سب کچھ مکمل سنجیدگی اور ترتیب کے ساتھ۔ یہ منظر دیکھنا ناقابل بیان تھا۔ میں اپنی ڈیسک پر بیٹھی رہی اور میری آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو میں اپنے آنسو پونچھ رہی تھی۔ انہوں نے مجھے دیکھا اور پوچھا، "کیا ہوا؟" میں نے کہا، "مجھے تم پر فخر ہے، مجھے تم سب پر بہت فخر ہے۔" وہ میرے پاس آئے۔ ہم نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور وہ لمحہ بہت خاص تھا۔ واقعی، پانچویں جماعت کے بچے کا یہ ایمان کہ وہ خود ذمہ داری لے کر وقت پر نماز ادا کرے، جو اس پر فرض ہے، یہ دیکھنا بہت خوبصورت تھا اور مجھے اپنے بچوں پر بہت فخر ہے ایک غیر مسلم ٹیچر کا بیان

شبانہ شوکت

49,603 просмотров • 6 месяцев назад