正在加载视频...

视频加载失败

یہ لڑکا چوک چوراھوں پر مسلم لیگ نواز کے لئے یوتھیوں سے لڑتا رھا ،ھم میں سے سب نے اس کی ویڈیو کبھی نا کبھی لگائی ھے لیکن پنجاب میں پیرا فورس،ٹریفک وارڈنز کی بدمعاشی،تاجران اور کسانوں کی دشمن پالیسیز کے خلاف بول پڑا۔یوتھئے نا بنیں اس حکومت کے...

38,783 次观看 • 3 个月前 •via X (Twitter)

0 条评论

暂无评论

原始帖子的评论将显示在这里

相关视频

میں آج پنجا ب اسمبلی کے باہرحکو مت پاکستان کی گندم خریداری پالیسی کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والےکسانوں کی گرفتاریوں اوران پرتشدد کی شدید مذمت کرتاہوں۔ کسان حکومت سے کوئی بھیک یا خیرات نہیں بلکہ اپناحق مانگ رہے ہیں لیکن انہیں ان کا حق دینے اور ان کے مطالبات پر توجہ دینے کے بجائے ان پرتشدد کیاجارہا ہے، انہیں گرفتارکیا جارہا ہے۔ پنجاب اورسندھ کے کسان لاکھوں ٹن گندم لئے حکومت سے فریادیں کررہے ہیں کہ ان کی گندم خریدی جائے لیکن حکومت کی جانب سے مسلسل انکارکیا جارہا ہے اور کسانوں کوجواب دیاجارہا ہے کہ سرکار کے پاس گندم کے بہت ذخائر موجود ہیں لہٰذا حکومت گندم نہیں خریدسکتی۔ جبکہ حقائق یہ سامنے آرہے ہیں کہ گزشتہ سال پنجاب میں 46لاکھ ٹن گندم موجودتھی اس کے باوجود حکمراں اشرافیہ نے گزشتہ سال22 اکتوبر 2023ء کویوکرین سے 34لاکھ ٹن گندم درآمد کرلی۔ اس حکمراں مافیا نے 3100 روپے کے حساب سے یوکرین سے گندم خرید کرپنجاب میں 4300 روپے کے حساب سے فروخت کی۔ اس طرح اس حکمراں مافیانے ایک اندازے کے مطابق 85 ارب روپے کامنافع کمایا۔ یہ حکمراں مافیا اپنی بے قاعدگیوں کے ذریعے قومی خزانے سے اربوں روپے لوٹ رہی ہے جبکہ چھوٹے کسانوں سے ان کی گندم نہیں خریدی جارہی ہے، اس طرح کسانوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے ۔حکومت کی گندم خریداری پالیسی کی وجہ سے چھوٹے کسان سڑکوں پر گندم لئے اونے پونے داموں بیچنے پر مجبور ہیں ۔یہ سراسرظلم ہے کہ آج اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے باہرپرامن احتجاج کرنے والے کسانوں کوپولیس کے ذریعے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اورانہیں گرفتارکیاگیا۔ میں اس ظلم کی شدید مذمت کرتاہوں اورحکومت سے مطالبہ کرتاہوں کہ وہ کسانوں پر یہ ظلم بند کرے،گرفتارکئے گئے کسانوں کوفی الفور رہا کیا جائے، حکومت گندم خریداری پالیسی پر فی الفورنظرثانی کرے۔ خدارا اس بات کا احساس کیا جائے کہ کسانوں کی گندم کھلے آسمان تلے پڑی ہے اور بارشیں بھی شروع ہوچکی ہیں، لہٰذا اس سے پہلے کہ کسانوں کی ہزاروں ٹن گندم بارشوں کی وجہ سے تباہ وبرباد ہوجائے اور کسان مکمل طور پر تباہ ہوجائیں، کسانوں سے ان کی گندم مناسب نرخوں پر خریدی جائے اورکسانوں کی حق تلفی بند کی جائے

Altaf Hussain

11,594 次观看 • 2 年前