
Awami National Party
@ANPMarkaz • 176,728 subscribers
Official X handle of Awami National Party, founded on July 26th, 1986
Shorts
Videos

🟥 چند لوگوں کی وجہ سے پوری قوم کی عزتِ نفس کو مجروح کرنا ناانصافی ہے۔ کیا سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کی وجہ سے ہم پورے سندھ کو کچے کے ڈاکو کہیں گے؟ 🟥 مریم نواز کی طرح یہاں بھی اس صاحب نے اسی طرف اشارہ کیا ہے۔ 🟥 پنجاب محفوظ ہے، کیونکہ اس کی سرحد بھارت جیسے دوست ملک کے ساتھ ہے، جو انڈیا کے پنجاب کو محفوظ رکھتا ہے، 🟥 فتنۃ الخوارج اور فتنہ الہندوستان ہوا میں اُڑ کر افغانستان سے پختونخوا اور بلوچستان میں آتے ہیں اور وہاں پکڑے جاتے ہیں۔ 🟥 پختونخوا میں ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ 🟥 اگر دہشت گردی افغانستان سے آتی ہے تو پھر ضیاء الحق کون تھا؟ 🟥 پنجاب میں مجاہدین کے اتنے تربیتی مراکز قائم کیے گئے تھے، وہ کیا تھے؟ اگر ہم پر الزامات لگائے جائیں گے تو ہم بھی ان سوالات پر بات کریں گے۔ 🟥 یہ جو پنجابی طالبان کی آڑ میں وزیرستان آ کر تاجک، ازبک اور دیگر افراد نے 20، 30 سال پہلے شادیاں کیں، وہ کیا معاملہ تھا؟ 🟥 آج جو گڈ اور بیڈ طالبان کی بات کی جاتی ہے، یہ تقسیم کس نے اور کیوں بنائی؟ 🟥 میں نے پنجاب کے وزیروں کے ساتھ طالبان کے رہنماؤں کو گھومتے دیکھا ہے، حتیٰ کہ وہ ان کی گاڑیوں میں بھی گھومتے تھے۔ 🟥 کیا افغانستان کے لوگوں کو ہم نے یہاں لایا تھا؟ کیا انہیں یہاں سہولتیں اور تربیت ہم نے فراہم کی تھی؟ 🟥 افغانستان ایک دوست ہمسایہ ملک رہا ہے۔ 1965 اور 1971 کی جنگوں کے دوران افغانستان کس کے ساتھ تھا؟ ان جنگوں میں پاکستان کی لڑائی بھارت کے ساتھ تھی، جو آج بھی آپ کا دوست ملک ہے۔ 🟥 پختونوں کو دہشت گرد بنانے میں اتنی سرمایہ کاری کس نے کی؟ 🟥 کیا ان سوالات کا کوئی جواب ہے؟ کیا پنجاب میں وہ تربیتی مراکز موجود نہیں تھے جہاں طالبان کو تربیت دے کر کشمیر اور افغانستان میں لڑنے کے لیے بھیجا جاتا تھا؟ ایمل ولی خان مرکزی صدر، اے این پی #ANP | #AimalWaliKhan
Awami National Party31,221 views • 6 days ago

جو نقشہ ایکس پر شیئر کیا تھا، وہ تاریخی پختونخوا ہے اور اس کو پھر سے تاریخی پختونخوا بنائیں گے۔ نئے صوبے بنیں گے تو کسی ایلچی کے اعلان سے نہیں بلکہ اس سرزمین کے وارثون کی مرضی سے بنیں گے۔ ہم تمام قومیتوں کے ساتھ ہیں، ہزارہ کو صوبہ بنانے کی خواہش پختونخوا کی نہیں پنجاب کی ہے۔ یہ آواز سرائیکی بیلٹ اور بہاولپور کیلئے کیوں نہیں اٹھتی؟ سینیٹر ایمل ولی خان مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی #ANP | #AimalWaliKhan
Awami National Party185,844 views • 1 month ago

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے اجلاس میں اظہار خیال: 🟥 پورے پاکستان میں تمباکو وہ واحد چیز ہے جو زمین سے اگتی ہے مگر یہ فصل میں شمار نہیں ہوتی، یہ مذاق ہے 🟥 اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر اس کو فصل قرار دیا گیا تو اس کو اگانے کا فائدہ کاشتکاروں کو ملے گا، "گڈ" قرار دینے سے فائدہ سگریٹ کے کارخانہ داروں کو ہورہا ہے 🟥 ایسی پالیسی بنائی گئی ہے کہ کاشتکار تمباکو اگائے گا مگر فائدہ اس کو نہیں ملے گا 🟥 کپاس فصل ہے تو اس کا فائدہ کاشتکار کو ہورہا ہے، تمباکو فصل ہے مگر اس کو آپ پاکستان میں فصل نہیں کہہ سکتے 🟥 تمباکو کو پاکستان میں فصل قرار دینا ہوگا، آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ تمباکو کے مزدور کن مشکلات سے گزرتے ہیں 🟥 اس دفعہ کاشتکار اپنا تمباکو جلانے پر مجبور ہیں کیونکہ لینے والا کوئی نہیں ہے 🟥 یہاں کاشتکاروں کو کارخانو کے ہاتھوں پھنسایا گیا ہے، ان کا دل چاہا تو خرید لیتے ہیں، نہیں تو ایسے ہی چھوڑ دیتے ہیں 🟥 ابھی کارخانہ دار پر ٹیکس لگا، مگر کارخانہ دار اتنے طاقتور ہیں کہ وہ کاشتکار سے کہہ رہا ہے کہ یہ ٹیکس تمہارے کھاتے میں آئے گا 🟥 پختونحوا کے ضلع صوابی میں باقاعدہ اس کے خلاف تحریک چلی ہے 🟥 آج بھی میں آپ کو میٹرک ٹنز کے حساب سے چارسدہ میں پڑا تمباکو دکھا سکتا ہوں، سیزن ختم ہوچکا ہے، کاشتکار فریاد کررہے ہیں کہ اب اس کا کیا کریں؟ 🟥 ورجینیا تمباکو 90 فیصد خیبر پختونخوا میں اگائی جاتی ہے، مگر تعجب ہے کہ اس کو فصل نہیں مانا جارہا 🟥 اگر فصل مان لی جائی تو فائدہ زمیندار کو ہوگا، "گڈ" ہوگا تو فائدہ کارخانہ دار کو ملے گا 🟥 یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ پاکستان میں سب سے زيادہ ٹیکس کمانے والی چیز تمباکو ہے 🟥 پختونخوا 90 فیصد پیداوار دیتا ہے تو اس کا فائدہ بھی پختونخوا کو ملنا چاہیئے، جس طرح کپاس کا فائدہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد پنجاب کو مل رہا ہے 🟥 گڈ قرار دے کر اس کا فائدہ وہاں جارہا ہے، جہاں پر سگریٹ کے کارخانے ہیں 🟥 فصل نہ قرار دے کر کاشتکاروں کی تو حق تلفی ہورہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ صوبے کے ساتھ بھی زيادتی ہورہی ہے 🟥 حکومت فوری طور تمباکو کو فصل قرار دے، پوری دنیا میں یہ فصل کے طور پر مانی جارہی ہے 🟥 کاشتکاروں کے ریلیف کیلئے پالیسی بنائی جائے، موجودہ حالات میں ان کو مذاق بنایا جارہا ہے 🟥 پرائیویٹ کارخانوں کی جانب سے کاشتکاروں سے براہ راست خریداری پر پابندی ہے، اگر ایسا کرتے ہیں تو ان کو سیل کیا جاتا ہے #ANP | #AimalWaliKhan
Awami National Party49,401 views • 19 days ago

گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے سے حالات مزید خراب ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی سے بھی بڑا دہشت گردوں کا حامی ہے۔ جب آپ غیر عوامی لوگوں کو بٹھائیں گے تو پھر مریم نواز کی طرح کہیں گے کہ ’’میں نے خرید لیا تو کیا کر سکتے ہو؟‘‘ جنید اکبر صاحب سے کہیں کہ پہلے یہاں جو ایم این اے اور ایم پی اے چھپے ہوئے ہیں، ان کا حل نکالیں اور بتائیں کہ ان کے ساتھ کیا کریں گے۔ 4 اکتوبر کو بھی کوئی مارچ نہیں ہوگا۔ سینیٹر ایمل ولی خان مرکزی صدر، اے این پی #ANP | #AimalWaliKhan
Awami National Party14,700 views • 6 days ago

اگر پختون یا بلوچ یہ کہیں کہ ہمیں افغانستان یا ایران سے کوئی مسئلہ نہیں، تب کتنا ہنگامہ ہوگا۔ اگر ہم یہ کہیں کہ افغانستان نے ہماری بجلی، تمباکو، پانی یا گیس کا حق نہیں کھایا، یہ سارے حقوق پنجاب نے کھائے ہیں اور پنجاب سے ہمیں ہمیشہ نفرت، خوف اور دباؤ ملا ہے، تب کیسا ہوگا؟ کیا ضياء دور میں پنجاب میں دہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپس پختونوں نے بنائے تھے؟ جن پنجابی طالبان کی بنیاد ضياء دور میں رکھی گئی تھی آج اسی کو فتنہ الخوارج اور فتنہ الاہندوستان کا نام دیا گیا ہے۔ سینیٹر ایمل ولی خان صدر عوامی نیشنل پارٹی #ANP | #AimalWaliKhan
Awami National Party14,405 views • 11 days ago

سرکاری ملازمت سے برخاستگی کے بعد ستھرا پنجاب کے ملازم کی خودکشی کا معاملہ/ مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان کا اظہار خیال اس کیس کو لازمی طور پر کھلنا چاہیئے۔ اس شخص نے خودکشی کیوں کی ہے؟ ادارے نے ایک شخص کو اس نہج پر پہنچا دیا کہ اس کو خودکشی کرنی پڑی۔ اگر اس نے ملازمت سے برخاستگی کی وجہ سے خودکشی کی ہے تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟ اگر اس کی کارکردگی وجہ تھی تو پہلے ایک دفعہ برخاست کرنے کے بعد دوبارہ اس کو کیوں نوکری دی گئی تھی؟ ریاست کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیئے۔
Awami National Party25,825 views • 26 days ago

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں ایف آئی اے کی جانب سے بے بنیاد الزامات میں گرفتار کسٹم کلکٹر ڈاکٹر کرم الہی بارے اظہار خیال 🟥ڈاکٹر کرم الہی جس کا تعلق پختونخوا کے ضلع دیر سے ہے، ایک نہایت ایماندار کسٹم کلکٹر ہے 🟥عوامی نیشنل پارٹی سے ان کا کوئی تعلق نہیں، نظریاتی طور پر ان کا گھرانہ جماعت اسلامی سے وابستہ ہے 🟥اس کو بلوچستان ٹرانسفر کیا گیا، وہ ایک دیانتدار آفیسر تھا اور کسی دباؤ میں نہیں آرہا تھا 🟥اس سے روابط ہوئے مگر اس نےکوئی بھی غیر قانونی کام سے انکارکیا 🟥دباؤ نہ ماننے کی پاداش میں آج اس کو نشان عبرت بنانے کی کوشش ہورہی ہے 🟥پہلے تو وہ غائب کردیا گیا، کسی کو معلوم نہیں تھا کہ وہ کہاں پر ہے 🟥اس کی فیملی کو ہراساں کیا گیا، اس کا ایک بھائی یونیورسٹی لیکچرر ہے، اس کو بھی اذیت دی گئی 🟥اس کا قصور یہ تھا کہ اس نے 600 کلو غیر قانونی چاندنی پکڑی تھی 🟥چاندنی پکڑنے کے بعد اس کو پختونخوا ٹرانسفر کیا گیا 🟥600 کلو کی چاندنی کی لاہور منتقلی کے وقت 200 کلو نقلی چاندنی کے ساتھ تبدیل کی گئی 🟥اگر اس نے کرپشن کی تھی تو گرفتاری کا بھی ایک طریقہ کار اور ادارے ہیں 🟥مگر یہاں تو 20 دن اس کا پتہ تک نہیں چل رہا تھا کہ وہ کہاں اور کس کے پاس ہے 🟥اگر اس نے کرپشن کی بھی ہے تو اس کے گھر والوں کا کیا قصور تھا کہ ان کو ہراساں کیا گیا 🟥آج وہ ایف آئی اے کی کسٹڈی میں ہے کیونکہ اس نے غیرت کی تھی اور غیر قانونی کام سے انکار کیا تھا #AimalWaliKhan | #ANP
Awami National Party39,156 views • 1 month ago

⬛ ڈی پی او بنوں فرقان بلال نے ڈی ایس پی رحمت اللہ خان کو پانچ روز تک حبسِ بے جا میں رکھا ⬛ ڈی ایس پی رحمت اللہ خان کو عدالتی ذریعے سے رہا کیا گیا، معاملہ آئی جی خیبر پختونخوا تک پہنچا دیا گیا ⬛ ڈی ایس پی کو پانچ روز تک یرغمال بنائے رکھنا انتہائی سنگین معاملہ ہے ⬛ آئی جی خیبر پختونخوا اور وزیراعلیٰ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں، ⬛ بنوں واقعے کی تحقیقات ہوم کمیٹی سے کرائی جائے، ⬛ تحقیقات کی جائیں کہ ڈی پی او کے پاس باوردی ڈی ایس پی کو حبس میں رکھنے کے کیا اختیارات تھے، ⬛ ایک باوردی ڈی ایس پی کو پانچ روز تک حبس میں رکھنا اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف ہے نثار باز خان رکن صوبائی اسمبلی، اے این پی #ANP | #NisarBaazKhan | #ANPPakhtunKhwa
Awami National Party21,335 views • 23 days ago

جنرل ایوب کی طرح پینسلوں سے لکیریں کھینچنے کا جو آپ کا طریقہ واردات ہے، اس کو ماننے کیلئے کوئی تیار نہیں ہے۔ آپ کو اپنے آئینی دائرہ اختیار میں واپس جانا ہوگا۔ ملک کے معدنی ذخائر اور وسائل سے آپ کا کوئی سروکار نہیں، آپ نے کاروبار ختم کرنے ہوں گے۔ تمام قومی اکائیوں کا احترام یقینی بنانا ہوگا اور اٹھارہویں آئینی ترمیم و صوبائی خودمختاری کے تحت ان کو اپنے وسائل پر اختیار دینا ہوگا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ثقافت خادم حسین کی "چھوٹے انتظامی اکائیوں اور صوبوں" کے موضوع پر بلیک ہول اسلام آباد میں منعقدہ مذاکرے میں اظہار خیال #ANP | #AwamiNationalParty
Awami National Party14,060 views • 19 days ago

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے شہید مولانا خانزیب کے ہمراہ شہید ہونے والے بہادر پولیس اہلکار، کنسٹیبل شیرزادہ شہید کے اہلِ خانہ اور بچوں سے ملاقات کی۔ یہ آنکھیں پکار رہی ہیں کہ دہشت گردی صرف ایک جان نہیں لیتی، بلکہ پورا گھر اُجاڑ دیتی ہے۔
Awami National Party180,029 views • 1 year ago

میں تب مانوں گا کہ عمران خان کا واقعی کوئی اثرورسوخ باقی ہے، جب وہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کرسی سے ہٹا کر اپنی مرضی کا بندہ وہاں بٹھائے۔جب تک وہاں فوج کا بندہ بیٹھا ہے، عمران خان جیل سے باہر نہیں آئے گا۔ اس ملک میں حکومت غلام اپوزیشن بھی غلام اور سپریم فیلڈ مارشل کے مزے.
Awami National Party162,403 views • 1 year ago

افغان مہاجرین کے حوالہ سے نگراں حکومت اپیکس کمیٹی میں کس طرح فیصلے کرتی ہے؟ ان کا کام فوری طور پر صرف اور صرف شفاف انتخابات کرانا ہے۔ آپ کو اگر مہاجر سے تکلیف ہے تو پھر پالیسی سب کیلئے ایک بنائے۔ چلیں مانتے ہیں کہ افغان مہاجرین کو واپس بھیج دیں لیکن مہاجرین صرف افغانستان کے نہیں ہیں۔ اگر افغان مہاجرین کو یہاں رہنے کا حق نہیں تو پھر کشمیر اور ہندوستان کے مہاجرین کو بھی یہاں رہنے کا حق نہیں۔ پھر اسامہ بن لادن اور اسکے اولاد کو بھی یہاں رہنے کا حق نہیں۔ افغان مہاجرین کو مجبور کرکے یہاں لایا گیا۔ وہاں جو آگ لگی ہے اس کا آغاز جنرل ضیاء الحق نے کیا تھا۔ جب افغان مہاجرین یہاں آرہے تھے تو ریاست پھولوں کے ساتھ استقبال کررہی تھی کیونکہ اس وقت انکے نام پر پیسہ کمانا تھا۔ افغان قوم کو یہاں آئین اور قانون کے تحت زندگی بسر کرنے کا موقع دیا جائے۔ اگر نہیں دیں گے تو افغان قوم کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھانے والے ابھی زندہ ہیں۔ Aimal Wali Khan #Vote4Laltain
Awami National Party314,518 views • 3 years ago

اگر ریاست چاہے تو دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر سکتی ہے۔ ریاست کو ان میں سے ہر دہشت گرد کے بارے میں علم ہے؛ اس کا چہرہ، اس کا ٹھکانہ، کہاں سے آتا ہے اور کہاں جاتا ہے سب کچھ معلوم ہے۔ یہ لوگ باہر سے نہیں آئے، یہ انہی کے اپنے ہیں، جنہیں خود انہوں نے پالا پوسا ہے۔ آج یہ دہشت گرد پورے صوبے میں آزادانہ گھوم رہے ہیں، حتیٰ کہ حیات آباد جیسے حساس علاقے میں بھی ان کی ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں #ANP | #AimalWaliKhan
Awami National Party56,324 views • 4 months ago

ہم پنجاب کی ترقی کو اُن نگاہوں سے دیکھتے ہیں جن نگاہوں سے ہمارے حقوق زندگی بھر غصب کیے گئے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم پر من و عن عمل کیا جائے اور صوبوں کو اُن کے اپنے اختیارات دیے جائیں۔ موجودہ صورتحال اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ پنجاب پاکستان ہے اور پاکستان پنجاب ہے۔ #AimalWaliKhan | #ANP | #MediaTalk
Awami National Party118,113 views • 1 year ago

ہم محمود خان اچکزئی کو یہ بات سمجھا نہ سکے کہ اس گندگی سے دور رہیں۔ آج انہیں نہ بلوچستان کے پشتونوں کی فکر ہے، نہ بولان سے چترال تک پشتون اتحاد کا نعرہ یاد ہے۔ ان کی ساری سیاست قیدی نمبر 804 کے گرد گھوم رہی ہے۔ صوبائی حکومت کہتی ہے کہ ہم آپریشن کے ساتھ نہیں، تو پھر یہ کرسیاں کیوں؟ اختیار نہیں تو چھوڑ دیں۔ پشتون قوم پچاس سال سے ظلم، وسائل کی لوٹ مار اور جنگوں کی قیمت ادا کر رہی ہے۔ آئین ہمیں جینے کا حق دیتا ہے۔ دہشت گردی کے نام بدلنا اسلام اور قوم دونوں کے ساتھ مذاق ہے۔ ضیاء الحق سے لے کر عمران خان تک جتنے سہولت کار ہیں، سب کا احتساب ہونا چاہیے #ANP | #AimalWaliKhan
Awami National Party68,186 views • 8 months ago
