
Kamran Khan
@AajKamranKhan • 5,422,431 subscribers
Kamran Khan | Chairman @ ARY News & Nukta | 42 years in Print & TV Journalism | National Press Club Washington Freedom of Press Award winner
Shorts
Videos

BREAKING: A major US-Iran breakthrough appears imminent. A potentially historic day for global geopolitics. President Donald Trump says a deal with Iran is within reach, with formal negotiations starting today (Monday). Iranian President Masoud Pezeshkian has urged Washington to honor the June Memorandum of Understanding, calling the interim agreement the future “centre of gravity” of Iran’s foreign policy. Meanwhile, Foreign Minister Abbas Araghchi says talks with Oman on the Strait of Hormuz are in their final stages. If these negotiations succeed, they could pave the way for an immediate ceasefire, reduce the risk of a wider Middle East war, reopen a vital global oil corridor, and put fresh downward pressure on crude oil prices.
Kamran Khan119,072 views • 7 days ago

دردناک ثبوت سامنے ہیں کیوں پاکستان کے بڑے بڑے شہروں میں بہترین ماس ٹرانزٹ کے منصوبوں کے برعکس کراچی اس معاملے میں بھی سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت نا اہلی اور کرپشن کا شکار ہے بین الاقوامی ڈسپیوٹ بورڈ نے سندھ حکومت کی جانب سے ریڈ لائن بی آر ٹی کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منصوبے میں تاخیر کی ذمہ داری خود سندھ حکومت کے ادارے ٹرانس کراچی پر ڈال دی ہے۔ یہ رپورٹ جو حکومت سندھ کے لئے ایک خطرناک چارج شیٹ کا درجہ رکھتی ہے کے مطابق اس انتہائی اہم منصوبے میں ناقابل یقین نااہلی برتی گئی اس منصوبے کے کنٹریکٹر کو نہ مکمل سائٹ دی گئی، نہ ڈیزائن وقت پر تیار ہوئے، نہ ٹھیکیدار کو بروقت ادائیگیاں کی گئیں اور نہ ہی منصوبہ چلانے والوں کے پاس اتنے بڑے منصوبے کا مطلوبہ تجربہ تھا۔ دوسری جانب حکومت نے یونیورسٹی روڈ تین ماہ میں بحال کرنے کا وعدہ بھی پورا نہ کیا۔ اب ٹھیکیدار 26 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کر چکا ہے اور حکومت کو قانونی و مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس ریڈ لائن منصوبے کی تباہی سے پہلے اس بدتر حشر یکو لائین منصوبے کا ہوچکا ہے جس کا پراجیکٹ ڈائر کٹر یلو لائین کے لئے ادا کردہ ورلڈ بینک کے آٹھ ارب رپے کھا گیا اور کھائے گئے آٹھ ارب رپوں کی ورلڈ بینک کو ادائیگی حکومت سندھ کے خزانے سے کی گئی آخر ان منصوبے میں کیسے کرپشن ہوئی اصل ناکامی کہاں کیسے ہوئی؟ پوری حقیقت جاننے کے لیے آج کے On My Radar کی مکمل ویڈیو دیکھنے کے لیے OMR کے یوٹیوب لنک پر ضرور کلک کریں
Kamran Khan49,339 views • 3 days ago

بلاول بھٹو دور کی کوڑی لائے ہیں کہ شہباز شریف حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوچکا ہے یہ بات ضرور ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات کو کھلی سیاسی جنگ میں بدل دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری حکومت پر دھاندلی کے سنگین الزامات لگا رہے ہیں، جبکہ نواز شریف خود پارٹی کی قیادت سنبھال کر صورتحال کو قابو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگرچہ پارلیمانی نمبرز کے باعث حکومت کو فوری خطرہ نہیں، لیکن بڑھتی ہوئی سیاسی محاذ آرائی، معاشی مشکلات، دہشت گردی اور گورننس کے چیلنجز ملک کے لیے نئی مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔ آج کے On My Radar میں قمر زمان کائرہ اور سینئر تجزیہ کار افتخار احمد کے ساتھ اس اہم سیاسی بحران کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ مکمل پروگرام دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے OMR کے یوٹیوب لنک پر ضرور کلک کریں
Kamran Khan63,932 views • 5 days ago

پاکستان کے موجودہ چار صوبے اب ملک نہیں چلا سکتے؟ یہ اب صرف سیاسی بحث نہیں بلکہ قومی سطح پر ایک سنجیدہ مکالمہ بن گیا ہے۔ اب حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور انگنت اہم سیاسی شخصیات بھی انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی کی ضرورت پر زور دے رہی ہیں۔ محسن نقوی، ڈی جی آئی ایس پی آر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیانات نے نئے صوبوں یا بااختیار انتظامی یونٹس کی بحث کو نئی رفتار دے دی ہے۔ توقع کے عین مطابق پیپلزپارٹی نےتجویز کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ آخر تقریباً 30 کروڑ آبادی والا ملک صرف چار بڑے صوبوں کے ذریعے مؤثر انداز میں چل سکتا ہے؟ کیا اختیارات اور وسائل عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا وقت آ گیا ہے؟ اس اہم، متنازع اور مستقبل کا رخ بدل دینے والے موضوع پر مکمل تجزیہ دیکھنے کے لیے On My Radar (OMR) کا مکمل پروگرام دیکھیں۔ یوٹیوب لنک پر کلک کریں۔
Kamran Khan72,127 views • 6 days ago

پاکستان کا انتظامی نقشہ بدلنے والا ہے طاقتور فیصلہ ساز حلقوں میں نئے صوبوں، نئے انتظامی یونٹس اور حتیٰ کہ عوامی ریفرنڈم کی گفتگو نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ کل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے موجودہ نظام کو ناکام قرار دیتے ہوئے اسے ری سیٹ کرنے کی بات کی، جبکہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی بہتر گورننس کے لیے نئے انتظامی یونٹس پر سنجیدہ غور کی ضرورت پر زور دیا۔ کیا واقعی پاکستان ایک بڑے آئینی اور انتظامی فیصلے کے دہانے پر کھڑا ہے؟آج On My Radar میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، بیرسٹر عابد زبیری اور احمد بلال محبوب کے ساتھ اسی انتہائی حساس موضوع پر گرما گرم بحث ہوئی۔ پروگرام میں آرٹیکل 140-A، آرٹیکل 48(6) اور آرٹیکل 239 کی روشنی میں یہ بھی بتایا گیا کہ ریفرنڈم، نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام کا آئینی راستہ کیا ہے، اور اگر عوام نے اپنی رائے دے دی تو کیا سیاسی جماعتیں اسے نظرانداز کر سکیں گی؟ مکمل اور نہایت دلچسپ گفتگو دیکھنے کے لیے OMR کے یوٹیوب لنک پر ضرور کلک کریں
Kamran Khan75,276 views • 9 days ago

پاکستان میں نئے صوبوں کا قیام اب صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ قومی ضرورت بن چکے ہیں؟ پہلی بار حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور عوام اس معاملے میں ایک زبان میں بات کررہے ہیں ہر سطح پر اس بحث نے غیرمعمولی شدت اختیار کرلی ہے۔آج کے On My Radar میں وفاقی وزیر صحت اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال سے خصوصی گفتگو ہوئی ہے اس ایشو پر آج بھارت کی مثال سامنے ہے آئین کے آرٹیکل 140-A، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی، نئے صوبوں اور خودمختار انتظامی یونٹس کی ضرورت پر تفصیلی بحث جاری ہے کیا پاکستان کا موجودہ انتظامی ڈھانچہ واقعی جواب دے چکا ہے؟ اور کیا اب فیصلے عوام کے دروازے تک پہنچانے کا وقت آ گیا ہے؟ مکمل اور دلچسپ گفتگو دیکھنے کے لیے OMR کا مکمل پروگرام ضرور دیکھیں۔ YouTube لنک پر کلک کریں۔
Kamran Khan27,302 views • 4 days ago

آزاد کشمیر میں ایک طرف ن لیگ اور پی پی پی اقتدار کی گھمسان جنگ لڑ رہے ہیں تو دوسری جانب ایک پرتشدد مگر مقبول احتجاج نے قومی سلامتی کے حوالے سے تشویشناک صورتحال کو جنم دیا ہے بلاول بھٹو بار بار اپنی اتحادی ن لیگی حکومت کو ناجائز اور فارم 47 کی پیداوار قرار دے رہی مگر وہ یہ نہیں کہتے کہ ان کے والد کی صدارت کو بھی اس فارم 47 پارلیمنٹ نے جنم دیا ہے بہر حال آزاد کشمیر کے انتخابات نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی محاذ آرائی کو عروج پر پہنچا دیا ہے مبصرین کہتے ہیں اگر مخالفت سچی ہے بلاول ہمت کریں اور ن لیگی وفاقی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں اور شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ سے نکال باہر کریں مگر سوال یہ ہے کہ اس شور میں آزاد کشمیر کے مستقبل کا کیا بنے گا اصل مسائل کون سی حکومت حل کرے گی؟ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک، مہاجرین کی 12 نشستوں کا تنازع، راولا کوٹ میں لانگ مارچ، میرپور میں مسلسل ہڑتال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی نے صورتحال مزید سنگین بنا دی ہے۔ مکمل حقائق، انتخابی فارمولہ اور زمینی صورتحال جاننے کے لیے On My Radar کا مکمل پروگرام ضرور دیکھیں۔ یوٹیوب لنک پر کلک کریں اور پوری رپورٹ ملاحظہ کریں
Kamran Khan50,693 views • 11 days ago

** **کل امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا تاریخی 30 سالہ نیوکلیئر معاہدہ صرف بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ نہیں بلکہ پورے خطے کی جیو اسٹریٹجک سیاست کو نئی سمت دے گا ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا سعودی عرب کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت ملنے سے خطے میں نئی نیوکلیئر دوڑ شروع ہوگی؟ اور اس بدلتے منظرنامے میں پاکستان، سعودی دفاعی تعاون اور ممکنہ مستقبل کے کردار کی اہمیت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ آج کے On My Radar میں اسی تاریخی پیش رفت کا جامع اور دلچسپ تجزیہ۔ مکمل پروگرام دیکھنے کے لیے OMR کے یوٹیوب لنک پر ضرور کلک کریں۔
Kamran Khan69,231 views • 17 days ago

امریکہ اور ایران کے درمیان تقریباً دو ہفتوں سے جاری خطرناک جنگ اس وقت وقتی طور پر تھم تھمی ہوئی ہے۔ جمعے سے دونوں ممالک کے درمیان کوئی نیا براہِ راست حملہ نہیں ہوا، اگرچہ ایرانی ڈرون حملوں کی اطلاعات یہ ظاہر کرتی ہیں کہ خطرہ ابھی مکمل طور پر ٹلا نہیں۔ پاکستان اور قطر کی مشترکہ سفارتی کوششوں نے ایک بار پھر کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ دونوں ممالک مستقل امن کے لیے سرگرم ہیں۔رپورٹس کے مطابق پاکستان اور قطر نے امریکہ اور ایران کو کشیدگی کم کرنے کا مشترکہ فارمولا پیش کیا ہے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے بھی مذاکرات کی امید ظاہر کی، تاہم ایران نے براہِ راست مذاکرات کی تردید کر دی۔ امریکی فوجی قیادت، وائٹ ہاؤس اور عوام کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ نے بھی جنگ روکنے کے فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔یہ خاموش جنگ بندی مستقل امن کی بنیاد بنے گی یا جنگ دوبارہ بھڑک اٹھے گی؟ مکمل تجزیہ جاننے کے لیے OMR کا پورا پروگرام ضرور دیکھیں اور یوٹیوب لنک پر کلک کریں
Kamran Khan49,987 views • 12 days ago

خوشی ہورہی ہے پاکستانی قوم تیاری کرے پی آئی اے نیا نویلا جنم لے رہی ہے ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی privatisation کے بعد پی آئی اے کا نظام پاکستان کے چھ بزنس گرپ بمع فوجی فاؤنڈیشن نے سنبھال لیا ہے نئے جہاز آرہے ہیں انٹرنیشنل سروسز دستیاب ہوں گی اور کراچی لاہور اسلام آباد سے لندن نیویارک اور دو درجن دوسرے عالمی شہروں کے لئے ڈائرکٹ فلائیٹ دستیاب ہوں گی آج کے On My Radar میں ہم لے کر آئے ہیں پی آئی اے کی بولی جیتنے والے کنسورشیم عارف حبیب گروپ کے روح رواں گوہر اعجاز کا خصوصی انٹرویو ، جس میں وہ مستقبل کے منصوبوں اور اہم حقائق سے پردہ اٹھاتے ہیں۔مکمل، دلچسپ اور معلوماتی تجزیہ دیکھنے کے لیے OMR کے یوٹیوب لنک پر ضرور کلک کریں
Kamran Khan155,646 views • 1 month ago

یہ نئی عالمی حقیقت ہے اب مڈل ایسٹ میں طاقت کا ایک نیا مرکز پاکستان بن رہا ہے اس خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی جیو اسٹریٹجک صف بندیاں پاکستان کو ایک غیر معمولی مقام پر لے آئی ہیں۔اس نئی صف بندی میں کویت، بحرین، قطر اور اردن پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، جبکہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ایک اہم دفاعی معاہدہ آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ دوسری طرف ایران کے ساتھ تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری کے نئے دروازے بھی کھل رہے ہیں۔ یہ تمام پیش رفت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ خطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہو رہا ہے اور پاکستان ایک نئے دفاعی اور سفارتی محور کے طور پر ابھر رہا ہے۔ اس نہایت اہم اور دور رس موضوع پر معروف سینئر تجزیہ کار برائے خارجہ و جیو اسٹریٹجک امور مشاہد حسین سید نے On My Radar میں انتہائی بصیرت افروز، معلوماتی اور فکر انگیز گفتگو کی ہے۔ مکمل تجزیہ سننے کے لیے OMR کا یوٹیوب لنک ضرور کلک کریں
Kamran Khan51,674 views • 13 days ago

عجب تماشہ ہے یکا ایران امن معاہدے کے بعد حکومت نے پٹرول 74 روپے اور ڈیزل 67 روپے فی لیٹر سستا کرکے عوام کو نڑا سکون واطمینان لیکن آئل کمپنیوں نے آسمان سر پر اٹھا کیلیا کہ اس اچانک فیصلے سے انہیں صرف چند گھنٹوں میں تقریباً 104 ارب روپے کا نقصان ہوگیا آج کے On My Radar میں اس گتھی کو سلجھانے کی کوشش ک گئی اس اہم سوال کا بھی جائزہ لیا گیا ہے کہ جب جنگ کے دوران قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا تھا تو کیا آئل کمپنیوں نے اپنے ذخائر پر اربوں روپے کا غیر معمولی منافع کمایا؟ یہی وجہ ہے کہ حکومت بھی مبینہ ونڈ فال پرافٹس کا جائزہ لے رہی ہے۔کیا صارف، حکومت اور آئل انڈسٹری کے مفادات میں توازن قائم ہوسکے گا؟ اس اہم اور فکر انگیز گفتگو میں آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین عادل خٹک اپنی رائے دے رہے ہیں۔ مکمل پروگرام دیکھنے کیلئے آج کے OMR کا یوٹیوب لنک ضرور کلک کریں
Kamran Khan121,055 views • 1 month ago

بلاول بھٹو کا فرمانا ہے کہ شہباز شریف حکومت “فارم 47” کی پیداوار ہے؟ بلاول زرا بتائیں کہ اگر انتخابات 2024 متنازع تھے تو پھر اسی انتخابی نظام سے حاصل ہونے والے تمام آئینی اور سیاسی عہدوں کی حیثیت کیا بنتی ہے؟ یہی وہ سوال ہے جو آج پاکستان کی سیاست کے مرکز میں کھڑا ہے۔ آج کے On My Radar میں ہم جائزہ لیتے ہیں کہ 2024 کے انتخابات کے بعد “فارم 47” کی اصطلاح کیسے قومی سیاست کا سب سے بڑا موضوع بنی، اور اب ڈھائی سال بعد پیپلز پارٹی کیوں اسی حکومت پر دھاندلی کے الزامات لگا رہی ہے جس کی وہ خود اہم اتحادی ہے۔ اگر پورا نظام متنازع ہے تو کیا صدرِ مملکت، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، گورنرز، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی اہم کمیٹیوں کی آئینی حیثیت پر بھی سوال اٹھتا ہے؟ اس اہم بحث میں سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی اپنی رائے پیش کریں گے۔اس دلچسپ اور فکر انگیز تجزیے کی مکمل تفصیل دیکھنے کے لیے OMR کا یوٹیوب لنک ضرور کلک کریں
Kamran Khan29,332 views • 10 days ago

دنیا میں اب طاقت کا اصل مقابلہ تیل یا ہتھیاروں کا نہیں، بلکہ مصنوعی ذہانت، ڈیٹا اور کمپیوٹنگ پاور کا ہے۔ آج کے On My Radar میں ہم پاکستان کے پہلے بڑے AI-ready Data Centre منصوبے کا جائزہ لیتے ہیں، جہاں Sky47 جدید AI انفراسٹرکچر قائم کر رہی ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف قومی ڈیٹا کو ملک میں محفوظ رکھنے بلکہ مقامی AI ماڈلز، کاروبار، بینکنگ، صحت اور دیگر شعبوں کو جدید کمپیوٹنگ سہولتیں فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی جانتے ہیں کہ پاکستان کے پاس 6 لاکھ سے زائد آئی ٹی پروفیشنلز، تیزی سے بڑھتی AI صلاحیت اور بے پناہ مواقع ہونے کے باوجود کون سے بڑے چیلنجز موجود ہیں، اور کیا ہم واقعی خطے کا AI حب بن سکتے ہیں؟اس اہم اور چشم کشا تجزیے کی مکمل تفصیل دیکھنے کے لیے On My Radar کا مکمل ایپی سوڈ ضرور دیکھیں اور نیچے دیے گئے YouTube لنک پر کلک کریں
Kamran Khan42,789 views • 16 days ago

لاکھوں پاکستانی خاندانوں کی جمع پونجیوں کے کھربوں رپے رئیل اسٹیٹ منصوبے عمارتیں کاروباری ادارے تکمیل سے پہلے بلکہ مکمل ہوونے کے بعد بھی سرکاری اداروں کے اچانک جاگنے عدالتوں میں اچانک انصاف کی لہر آمد کے نتیجے میں یا تو منہدم کردئے گئے یا من وعن منجمد کردئے گئے وفاقی آئینی عدالت کے حالیہ فیصلوں نے نسلہ ٹاور، مونال اور دیگر انہدامی کارروائیوں پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ وہ فیصلے جنہوں نے ہزاروں خاندانوں کو بے گھر اور لاکھوں پاکستانیوں، خصوصاً اوورسیز سرمایہ کاروں، کی زندگی بھر کی جمع پونجی ملبے میں بدل دی، اب عدالتی دائرۂ اختیار سے تجاوز قرار دیے جا رہے ہیں۔ لیکن بڑا سوال یہ ہے کہ کیا فیصلے بدلنے سے متاثرین کی زندگیاں بھی واپس لوٹ سکتی ہیں؟ ذمہ دار کون تھا، اور آج تک کسی کا احتساب کیوں نہیں ہوا؟ اس اہم معاملے پر پاکستان کے ممتاز آئینی ماہر، سابق صدر سپریم کورٹ بار بیرسٹر عابد زبیری نے نہایت بصیرت افروز اور چشم کشا قانونی تجزیہ پیش کیا۔ مکمل اور انتہائی اہم گفتگو دیکھنے کے لیے On My Radar کا یوٹیوب لنک ضرور کلک کریں
Kamran Khan60,697 views • 26 days ago

میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر صاحب سے مخاطب ہوں جنرل صاحب ایک نیا پاکستان جنم لے رہا ہے عمران خان سیاست سے آزاد پاکستان تھوڑی دیر قبل دو خاندانوں پر محیط پاکستانی سیاست کو نیا دوام ملتا نظر آیا جب عمران خان اور ان کی پی ٹی آئی کا 25 سالہ طویل سیاسی سفر ایک جھٹکے سے رک گیا اگلے ہفتے ملک میں نگراں سیٹ اپ کی راہ ہموار کرنی ہوگی۔ یہ ہمارے لیے ایک پیشہ ور، غیر سیاسی حکومت کے قیام کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔ 25 کروڑ پاکستانی ایک اور زرداری ایک اور نواز شریف دور کے لئیے نہیں تڑپ رہے ان کو مہنگائی کا توڑ چاہئیے روزگار چاہئیے معیشیت کی دن رات ترقی چاہئیے جنرل عاصم منیر صاحب بنا مارشل لا بغیر فوجی حکمرانی بھی ایک دیانتدار پرقیشنل غیر سیاسی حکومت ہی پاکستان کی قسمت بدل سکتی آپ لیڈ کریں قوم آپکے پیچھے چلے گی انشااللہ
Kamran Khan1,980,949 views • 3 years ago

پاکستان کو economic power بنانا ہے تو china formula استعمال کرنا ہوگا پاکستان کو چین جیسی قوت بنانے کی کنجی اسلام آباد میں نہیں بلکہ ہمارے کراچی جیسے شہروں میں چھپی ہوئی ہے؟ دنیا کے کئی کامیاب ممالک کی طرح چین نے بھی اپنی حیران کن معاشی ترقی کی بنیاد بااختیار لوکل گورنمنٹ سسٹم پر رکھی، جہاں مقامی حکومتیں ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کی قیادت کرتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں صورتحال اس کے برعکس ہے۔ آئین کے آرٹیکل 140-A کے باوجود آج بھی مقامی حکومتوں کو نہ مکمل اختیارات ملے، نہ وسائل۔ ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں لوکل گورنمنٹس کا سرکاری اخراجات میں حصہ مسلسل کم ہوا، جبکہ چین میں تقریباً 85 فیصد سرکاری اخراجات مقامی حکومتیں کرتی ہیں۔ کیا واقعی پاکستان کی اگلی معاشی چھلانگ مضبوط اور خودمختار شہروں سے شروع ہو سکتی ہے؟ اس اہم سوال پر سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے ساتھ انتہائی دلچسپ گفتگو دیکھنے کے لیے آج کے On My Radar کا یوٹیوب لنک ضرور کلک کریں
Kamran Khan50,705 views • 23 days ago

نہ امریکہ نہ پوری دنیا میں کوئی دو رائے ہیں کہ وائٹ ہاؤس اب اقتدار سے زیادہ کاروبار کا مرکز بن چکا ہے یہی وہ موضوع ہے جو آج امریکہ کی سیاست، میڈیا اور مالیاتی حلقوں میں سب سے زیادہ زیرِ بحث ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت میں ان کے خاندان کی دولت میں غیر معمولی اضافے، کرپٹو کاروبار، بیرونی سرمایہ کاری، قطر کے لگژری طیارے اور ٹیرف پالیسی جیسے معاملات نے شدید تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ ناقدین conflict of interest اور اختیارات کے ممکنہ ناجائز استعمال کے الزامات لگا رہے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک کسی عدالت نے ان معاملات میں ٹرمپ کو مجرم قرار نہیں دیا، مگر عوامی تاثر اور سیاسی بحث مسلسل شدت اختیار کر رہی ہے۔ آج کے On My Radar میں ہم حقائق، میڈیا رپورٹس اور دونوں مؤقف کا جائزہ لیتے ہیں۔ مکمل اور انتہائی دلچسپ تجزیہ دیکھنے کے لیے OMR کے یوٹیوب لنک پر ضرور کلک کریں
Kamran Khan39,866 views • 18 days ago

عام پاکستانیوں تک یہ معلومات نہیں پہنچی کہ آج دنیا دنیا پاکستان کو ایک نئی وجہ سے سلام پیش کر رہی ہے دہشت گردی معاشی مشکلات، سیاسی بے یقینی اسکیورٹی چیلنجز سے بہت دور ایک عالمی رپورٹ نے پاکستان کا روشن اور قابلِ فخر چہرہ دنیا کے سامنے رکھا ہے۔ World Giving Report 2026 کے مطابق پاکستان دنیا کے 105 ممالک میں ساتواں سب سے سخی ملک بن گیا ہے، جبکہ گزشتہ سال وہ 17ویں نمبر پر تھا۔ رپورٹ کے مطابق 83 فیصد پاکستانیوں نے گزشتہ سال کسی نہ کسی صورت میں عطیات یا مالی مدد کی۔ کراچی کی فلاحی روایت، ایدھی، سیلانی، چھیپا، انڈس، SIUT اور دیگر ادارے اس جذبۂ خدمت کی روشن مثال ہیں۔ کیا واقعی پاکستانیوں کی اصل سخاوت سرکاری اعدادوشمار سے بھی کہیں زیادہ ہے؟ اس اہم اور معلوماتی تجزیے کے لیے On My Radar کا مکمل پروگرام دیکھنے کے لیے OMR کے YouTube لنک پر ضرور کلک کریں
Kamran Khan58,683 views • 1 month ago