
Kamran Khan
@AajKamranKhan • 5,414,955 subscribers
Kamran Khan | Chairman @ ARY News & Nukta | 42 years in Print & TV Journalism | National Press Club Washington Freedom of Press Award winner
Shorts
Videos

نجانے پنجاب کے عام شہریوں کو پتا ہے کہ نہیں کہ انکی وزیر اعلی مریم نواز نے انکے پنجاب حکومت کے خزانے سے تقریباً گیارہ ارب روپے کا انتہائی پر تعیش گلف اسٹریم جہاز اپنے سرکاری اور نجی استعمال کے لئے خریدا اور گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ مریم نواز نے لندن میں اپنی صاحبزادی کی گریجیوشن میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ اسی جہاز سفر کیا اس پس منظر میں اب ملک بھر میں پڑھے لکھے لوگ سوالات کی بوچھاڑ کرہے ہیں۔ یہ جہاز کس طریقۂ کار سے خریدا گیا؟ اصل قیمت کیا تھی؟ اگر یہ ایئر پنجاب کے لیے تھا تو پھر وی آئی پی استعمال کیوں ہوا؟ اگر مریم نواز نے نجی سفر کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے تو کتنی رقم ادا کی، کس حساب سے، اور رسید کہاں ہے؟یہ معاملہ صرف ایک مہنگے جہاز کا نہیں، بلکہ سرکاری اختیار، عوامی پیسے اور احتساب کا ہے۔ اسی رقم سے پنجاب میں بنیادی صحت، ڈائلیسس، اسکول میل پروگرام اور دوسرے عوامی منصوبوں کو بڑے پیمانے پر وسعت دی جا سکتی تھی۔ مزید یہ کہ گلف اسٹریم کا سالانہ آپریٹنگ خرچ بھی کم از کم 80 کروڑ روپے میں جا سکتا ہے۔اس بڑی تحقیقاتی کہانی کی مکمل تفصیل، ثبوت اور جواب طلب سوالات کے لیے OMR کا یوٹیوب لنک کلک کریں اور پورا پروگرام ضرور دیکھیں۔
Kamran Khan301,711 次观看 • 11 天前

مئی 2025 بھارت کے لئے تباہی کا سامان لایا پاکستان سے جنگ شروع کی تو پہلے چند گھنٹوں میں ہی 8 طیارے زمین بوس ہو گئیے اور معرکے سے دو ہفتے قبل پاکستان کے ایک فیصلے نے بھارتی کمرشل ایوی ایشن یعنی بھارتی ائیر لائینز انڈسٹری کی مالی کمر توڑ دی اور پھر مہنگے جیٹ فیول نے اس نقصان کو کئی گنا بڑھا دیا۔اپریل 2025 میں پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کیں، جس کے بعد یورپ اور امریکا جانے والی کئی پروازوں کو لمبا راستہ اختیار کرنا پڑا۔ ایئر انڈیا نے اکیلے اس اضافی بوجھ کا تخمینہ تقریباً 5 ہزار کروڑ بھارتی روپے سالانہ لگایا۔ پھر فروری 2026 کی امریکہ ایران جنگ نے جیٹ فیول کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں۔ مارچ میں تقریباً 60 روپے فی لیٹر جیٹ فیول مئی تک 142 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا۔ ڈبل لمبا سفر ڈبل جیٹ فیول قیمتیں بھارتی ایوی ایشن کا بیڑا غرق ہوگیا Indigo کے فیول اخراجات تقریباً 86 فیصد بڑھ گئے ، جبکہ پوری بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کے سالانہ خسارے کا تخمینہ اب 36 سے 38 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔جب کہ تمام ڈائریکٹ ان ڈائریکٹ خسارہ ملایا جا ئے تو نقصان پچاس ہزار کروڑ رپوں یعنی پانچ بلین ڈالر کا ہوچکا ہے اور آج بھی جاری ہے مکمل کہانی، تمام اعداد و شمار اور اصل مالی اثرات جاننے کے لیے OMR کے یوٹیوب لنک پر کلک کریں اور یہ انتہائی معلوماتی اور چونکا دینے والا شو ضرور دیکھیں۔
Kamran Khan46,870 次观看 • 5 天前

شاید فیصلہ یہ ہوا ہے کہ عمران خان کو فی الحال وہ کوئی مراعات نہیں ملنی چاہئیں جو سپریم کورٹ کے اس معاملہ پر فیصلے میں سپریم احکامات میں جاری ہوئی تھیں مگر اس سے پہلے کہ ان پر عمل پتا خان صاحب کو دوبارہ اڈیالہ جیل کی قید تنہائی میں دھکیل دیا گیا تھا آج عمران خان کی شفاء اسپتال منتقلی کا معاملہ شدید غیر یقینی صورت حال کا شکار ہوگیا اور یہ کیس آج اچانک سپریم کورٹ سے نکل کر وفاقی آئینی عدالت کے دروازے پر پہنچ گیا ہے اور یہ پیش رفت اُس وقت ہوئی جب سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت صرف ایک دن بعد، 16 ستمبر کو طے تھی۔وفاقی آئینی عدالت نے عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے، جس میں توہینِ عدالت کی درخواست اور حکومت کی نظرثانی اپیل بھی شامل ہیں۔ چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔ عدالت میں یہ نکتہ سامنے آیا کہ جیل رولز کے تحت قیدی کو سرکاری اسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے تو عمران خان کے لیے نجی اسپتال کا حکم کیوں دیا گیا؟اب سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ 16 ستمبر کو سپریم کورٹ میں طے شدہ سماعت ہوگی بھی یا نہیں؟آئینی و قانونی ماہر بیرسٹر اسد رحیم سے اس اہم عدالتی موڑ کی مکمل تشریح سننے کے لیے OMR یوٹیوب لنک پر کلک کریں اور پورا پروگرام دیکھیں۔
Kamran Khan91,532 次观看 • 11 天前

27 ستمبر کو اسلام آباد ایک بار پھر سیاسی میدانِ جنگ بن سکتا ہے۔ ایک طرف پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی اور آئین کی بالادستی کے نام پر لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے، دوسری طرف حکومت نے کنٹینرز، ہزاروں پولیس اہلکار، گرفتاریوں اور غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کے ذریعے دارالحکومت کو تقریباً سیل کرنا شروع کردیا ہے۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اس کے تقریباً 1500 کارکن گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ عمران خان کی تینوں بہنوں کو بھی 30 دن کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ اٹک پل سمیت اہم راستوں پر دو ہزار سے زائد کنٹینرز لگائے جاچکے ہیں اور ہزاروں اضافی پولیس اہلکار اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ افسوسناک حقیقت ہے کہ یہ ناممکن ہے کہ 27 ستمبر کو پی ٹی آئی احتجاج سیاسی طاقت کا پرامن مظاہرہ رہے کیونکہ اب تک کہ حکومتی اقدامات ایک نئے تصادم کی جانب بڑھتے نظر آرہے ہیں آج آن مائی ریڈار میں سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی اور فہد حسین اس انتہائی نازک صورتحال کا گہرا تجزیہ کریں گے۔ مکمل شو دیکھنے کے لیے OMR یوٹیوب لنک پر کلک کریں
Kamran Khan35,312 次观看 • 4 天前

پاکستان میں دہشت گردی کی موجودہ بدترین لہر اب صرف جانوں کا مسئلہ نہیں رہی، یہ ملک کے معاشی مستقبل کو بھی نگل رہی ہے۔ صرف 2026 کے پہلے آٹھ ماہ میں دہشت گردی اور انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں سے منسلک ہلاکتیں تقریباً 3,150 تک پہنچ چکی ہیں، جبکہ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ ایک سال میں تقریباً 34 فیصد کم ہوکر صرف 1.64 ارب ڈالر رہ گئی۔سب سے سنگین صورتحال خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہے، جہاں سکیورٹی بحران نے پاکستان کے بڑے معاشی منصوبوں کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا ہے۔ تقریباً 9 ارب ڈالر کا ریکوڈک منصوبہ سکیورٹی خدشات کے باعث دباؤ میں ہے، جبکہ سیندک اور دیگر مائننگ سرگرمیوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔زمین کے نیچے اربوں ڈالر کی دولت موجود ہے، مگر زمین کے اوپر امن نہ ہو تو سرمایہ کاری نہیں آتی۔ آج آن مائی ریڈار میں دیکھیں کہ دہشت گردی کیسے پاکستان کے لیے ایک نیا معاشی بحران بن چکی ہے۔ مکمل شو دیکھنے کے لیے OMR یوٹیوب لنک پر کلک کریں۔
Kamran Khan32,192 次观看 • 4 天前

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ اور امن کی کشمکش ایک ایسے خوفناک موڑ پر پہنچ گی ہے جہاں اگلا قدم ایک نئی تباہ کن جنگ ہوسکتا ہے گوکہ چھوٹی سی امید اب بھی زندہ ہے کہ کوئی مذاکراتی حلُڈھونڈھ لیا جائے ہے مگر حالات بہت تشویشناک ہیں صدر ٹرمپ ایران کو ایک بار پھر بڑی فوجی کارروائی کی دھمکی دے رہے ہیں، تہران نے اپنی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا ہے، مگر اسی وقت پاکستان اور قطر کے ذریعے امریکہ کو جنگ بندی اور مذاکرات کی نئی شرائط بھی پہنچا دی گئی ہیں۔دوسری طرف حوثی میزائل اور ڈرون اب ریاض تک پہنچ رہے ہیں، جبکہ سعودی درخواست کے باوجود امریکہ نے آخری لمحے پر حوثیوں کے خلاف حملے روک دیے۔ اس فیصلے نے سعودی عرب اور امریکہ کے تاریخی سیکیورٹی تعلقات پر بڑے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ آج آن مائی ریڈار میں پاکستان کی انتہائی تجربہ کار سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی، جو امریکہ، برطانیہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں، اور دفاعی امور کے سینئر تجزیہ کار ایئر وائس مارشل ریٹائرڈ شہزاد چوہدری اس پورے بحران کی تہہ تک جائیں گے۔OMR کا یوٹیوب لنک کلک کریں اور آج کا انتہائی معلوماتی اور چونکا دینے والا پروگرام ضرور دیکھیے۔
Kamran Khan35,255 次观看 • 5 天前

پاکستان کی معیشت ایک EV gamble کھیل رہی ہے۔ ایک طرف حکومت اربوں ڈالر کا تیل بچانا چاہتی ہے، دوسری طرف مکمل تیار الیکٹرک گاڑیاں، بیٹریاں اور پرزے درآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ باہر بھیج رہی ہے۔ سوال یہ ہے: پیٹرول بچے گا، مگر کیا ڈالر بھی بچیں گے؟پاکستان کا سالانہ پیٹرولیم امپورٹ بل تقریباً 16.9 ارب ڈالر ہے، اس لیے EV پالیسی کے بڑے فائدے موجود ہیں۔ مگر اس فائدے کی قیمت بھی ہے۔ بیشتر نئے EV ماڈلز ابھی پاکستانی سڑکوں، شدید گرمی، بارش، بیٹری لائف، ری سیل ویلیو اور آفٹر سیلز سروس کے حقیقی امتحان سے نہیں گزرے۔سب سے بڑا سوال ٹیکس رعایتوں کا ہے۔ اگر اربوں روپے کی چھوٹ مہنگی گاڑیوں کے خریداروں کو ملے اور عام پاکستانی بدستور مہنگا پیٹرول خریدے تو یہ کیسا سبز انقلاب ہے؟اصل انقلاب تب ہوگا جب الیکٹرک بس، موٹر سائیکل اور رکشہ عام آدمی کی سواری بنیں۔ OMR کا یوٹیوب لنک کلک کریں اور آج کے پورے شو سے محظوظ ہوں
Kamran Khan91,695 次观看 • 15 天前

پاکستان کی معیشت میں ایک بڑی تبدیلی خاموشی سے ہو رہی ہے۔ برسوں تک پاکستان کو مشکل وقت میں دوست ممالک کے دروازے کھٹکھٹانا پڑتے تھے، مگر اب حکومت عالمی مالیاتی منڈیوں کو دوبارہ اپنی قرض حکمتِ عملی کا اہم حصہ بنا رہی ہے۔حالیہ 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز کے مقابلے میں تقریباً 6 ارب ڈالر کی پیشکشیں آنا اس بات کا اشارہ ہے کہ عالمی سرمایہ کار پاکستان پر دوبارہ اعتماد دکھا رہے ہیں۔ یہ قرض سستا نہیں، لیکن اس کی اصل اہمیت یہ ہے کہ پاکستان ایک یا دو دوست ملکوں کے رول اوورز اور ہنگامی مدد پر انحصار کم کرکے زیادہ متنوع اور مارکیٹ پر مبنی فنانسنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔آج کے آن مائی ریڈار میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب بتائیں گے کہ یہ تبدیلی کتنی پائیدار ہے، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ مزید کیسے بہتر ہوگی، قرض کا بوجھ کیسے کم ہوگا اور کیا عالمی سرمایہ کاروں کا یہ نیا اعتماد واقعی پاکستان کی معاشی خودمختاری مضبوط کرسکتا ہے۔مکمل گفتگو دیکھنے کے لیے آج کے آن مائی ریڈار کا یوٹیوب لنک ضرور کلک کریں
Kamran Khan115,305 次观看 • 19 天前

یقین سے کہا نہیں جاسکتا کہ عمران خان کی شفاء اسپتال منتقلی کا معاملہ آج سپریم کورٹ کے ہی راستے ختم ہوگیا یا نہیں بہت کنفیوژن ہے ایک تاثر یہ بھی ابھررہا کہ اب یہ معاملہ پاکستان کی دو اعلیٰ عدالتوں یعنی سپریم کورٹ اور 27 ترمیم کی پیدا کردہ وفاقی آئینی عدالت کے درمیان اختیارات کی ایک بڑی آئینی جنگ بنتا جا رہا ہے؟ گو کہ سپریم کورٹ نے آج کی سماعت کے حوصلے سے اپنے آرڈر میں ایسا کچھ نہیں لکھا مگر سپریم کورٹ نے آج ریمارکس میں اسرار کیا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا 18 اگست کا حکم اب بھی قائم ہے، اور اس پر عملدرآمد نہ ہونے کا سوال بھی زندہ ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے زیرِ سماعت مقدمے کا ریکارڈ طلب کرنے پر اہم سوال اٹھایا کہ کیا آئینی عدالت کو سپریم کورٹ سے ایسا ریکارڈ منگوانے کا اختیار حاصل ہے؟اٹارنی جنرل نے اس معاملے کو اپنی نوعیت کا پہلا آئینی مسئلہ قرار دیتے ہوئے عدالت سے مہلت مانگی، جس پر سماعت تین ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی۔آج کے عمر اِن اے نیو پرسپیکٹو میں پاکستان کے آئینی اور قانونی امور کے ماہر وکیل فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے عمران خان کی جیل سے اسپتال منتقلی کے امکانات، اس معاملے کے قانونی پہلوؤں اور دونوں اعلیٰ عدالتوں کے اختیارات کے درمیان پیدا ہونے والی آئینی کشمکش پر نہایت بصیرت افروز اور معلوماتی گفتگو کی۔اب سوال صرف عمران خان کے علاج کا نہیں، بلکہ یہ بھی ہے کہ دونوں اعلیٰ عدالتوں کے اختیارات کی حد کہاں ختم اور کہاں شروع ہوتی ہے۔اس اہم قانونی اور آئینی معاملے کی مکمل تفصیل کے لیے OMR YouTube لنک پر کلک کریں۔
Kamran Khan60,196 次观看 • 10 天前

شہباز شریف حکومت ایک بار پھر عوام سے قربانی مانگ رہی ہے مگر اپنے سیکڑوں اربوں روپے کے ضائع ہوتے اخراجات جاری رکھتی ہے پٹرول 390 روپے فی لیٹر سے اوپر، ڈیزل 424 روپے سے تجاوز کرچکا تو وزیر اعظم صاحب کا ناقابل سمجھ حکم آگیا کہ بازار جلد بند کر دئیے جائیں ، پورے پاکستان میں شادیوں میں ون ڈش پیش کی جائے مگر حکومت پاکستان کے سرکاری ادارے سالانہ سینکڑوں ارب روپے کا خسارہ کر تے رہے ہ اور انہیں دو ہزار ارب روپے سے زائد حکومتی سپورٹ ملتی رہے۔ دوسری طرف اربوں روپے کے شاہانہ سرکاری اخراجات بھی جاری ہیں۔آج On My Radar میں کراچی چیمبر کے صدر ریحان حنیف اور خاڈی کے چیف ایگزیکٹو شمون سلطان کے ساتھ انتہائی معلوماتی اور زوردار گفتگو میں حکومت کی اس پالیسی پر اہم سوالات اٹھائے گئے۔مکمل گفتگو کے لیے OMR کا یوٹیوب لنک ضرور کلک کریں۔
Kamran Khan45,353 次观看 • 8 天前

امریکہ ایران جنگ انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ ایک طرف آبنائے ہرمز ایران اور امریکہ کے فوجی دباؤ میں ہے، دوسری طرف حوثی باب المندب کے قریب اپنی پوزیشن مضبوط کر رہے ہیں۔ یعنی دنیا کے دو بڑے تیل کے راستے بیک وقت خطرے میں ہیں، اور سعودی عرب کے لیے صورتحال خاص طور پر تشویشناک بنتی جا رہی ہے۔حوثیوں کے سعودی شہروں پر میزائل اور ڈرون حملے، سعودی جوابی کارروائیاں، اور بحیرہ احمر میں بڑھتا خطرہ اس جنگ کو ایک نئے سعودی محاذ میں بدل رہا ہے۔ اسی کشیدگی کے دوران برینٹ خام تیل 110 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ چکا ہے، جس سے عالمی مہنگائی اور معیشت کے لیے نئے خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔آج On My Radar میں میرے ساتھ ایئر وائس مارشل شہزاد چوہدری ہوں گے۔ ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ کیا مکہ دفاعی معاہدہ اب ایک حقیقی امتحان کے قریب پہنچ چکا ہے۔آج کے مکمل پروگرام کے لیے OMR کے یوٹیوب لنک پر کلک کیجیے
Kamran Khan79,569 次观看 • 15 天前

آپ کو سن خوشگوار حیرت ہوگی کہ عین ممکن ہے کہ پاکستان کی اگلی بڑی ایکسپورٹ شاید ہتھیار گولہ بارود اور جدید weapon system ہوں! آج پاکستان اپنی دفاعی تاریخ کے ایک نئے دور میں داخل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ امریکہ، اسرائیل اور ایران جنگ کے بعد خلیجی ممالک اپنی دفاعی صلاحیت تیزی سے بڑھا رہے ہیں، اور یہی پاکستان کیلئے اربوں ڈالر کی مارکیٹ بن رہی ہے۔ہفتہ کو فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے اہم دورے میں دو نئے پروڈکشن پلانٹس، جدید ٹیکنالوجی اور ڈیفنس ایکسپورٹس بڑھانے پر خصوصی بریفنگ دی گئی۔ پاکستان کم از کم 13 ممالک سے دفاعی ڈیلز پر مذاکرات کررہا ہے جبکہ کئی بات چیت ایڈوانس اسٹیج میں ہے۔اسی دوران پاکستان، سعودی عرب اور ترکی نئی دفاعی شراکت داری کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ سعودی سرمایہ، ترک ٹیکنالوجی اور پاکستانی دفاعی صنعت مل کر ایک طاقتور نیا بلاک بنا سکتے ہیں۔کیا پاکستان کی اگلی بڑی ڈالر کمائی دفاعی ایکسپورٹس سے ہوگی؟ مکمل تجزیے کیلئے آج کے OMR کا YouTube لنک ضرور کلک کریں
Kamran Khan126,532 次观看 • 26 天前

کل آدھی رات سے آج صبح فجر کے وقت تک پاکستان کی سیاست اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا تاریخی امتحان ہوا عمران خان کو سپریم کورٹ کے حکم پر اڈیالہ جیل سے شفاء انٹرنیشنل منتقل ہونا تھا، لیکن رات گئے پولیس کے دستے انہیں اسلام آباد میں پمز ہسپتال لے کر پہنچ گئے چند گھنٹے گزرے اور فجر سے پہلے عمران خان دوبارہ اڈیالہ جیل واپس پہنچا دئے گئے ۔ ادھر شفاء ہسپتال کے اندر اور باہر ڈاکٹر، ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور کارکن رات بھر خان صاحب کاانتظار کرتے رہے۔حکومت کا مؤقف خوب ہی تھا وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایک ایکس پوسٹ داغ دی کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث مقام تبدیل کیا گیا اور عمران خان طبی طور پر صحت مند پائے گئے۔ تحریک انصاف اسے عدالتی حکم کی کھلی توہین قرار دے رہی ہے۔ سب سے بڑا سوال اب یہ ہے کہ سپریم کورٹ عمران خان کے اس غیر معمولی اڈیالہ سے پمز اور پھر اڈیالہ واپسی کو کس نظر سے دیکھے گی؟آج کے خصوصی On My Radar میں اس ڈرامائی رات کی پوری اندرونی کہانی سنا رہے ہیں اسد قیصر شاہد خاقان عباسی اور بیر سٹر اسد رحیم مکمل ایپی سوڈ دیکھنے کیلئے OMR YouTube لنک پر کلک کریں۔
Kamran Khan173,321 次观看 • 1 个月前

اگر آپ کو بچشم خود ایک عالمی قوت کا غرور خاک میں ملتے دیکھنا ہے تو آج کا امریکہ دیکھ لیں ایران جنگ کے تیجے میں صرف چھ مہینوں میں ایران جنگ امریکہ کے لئیے ایک فوجی معاشی ڈراؤنا خواب بن گیا سیکڑوں ارب ڈالر عالمی بھرم سب ڈوب گیا یہی نہیں عرب ریاستوں میں امریکی اڈے شدید تباہی کا شکار ہوچکے ہیں اور اس رسوائی کا بل سیدھا امریکہ کے خزانے، اسلحہ خانے اور عام شہری کی جیب تک پہنچ رہا ہے ہے۔ تازہ امریکی اعداد کے مطابق یکم اگست تک پینٹاگون کا براہِ راست جنگی خرچ تقریباً 38 ارب ڈالر ہو چکا تھا، جبکہ تباہ اڈوں، استعمال شدہ میزائلوں اور دیگر نقصانات کی مکمل قیمت ابھی اس میں شامل نہیں۔ امریکہ نے اربوں ڈالر کے دفاعی میزائل اور گولہ بارود کے پورے زخیرے پھانک دئیے ، اہم میزائل ذخائر کو دوبارہ مکمل کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ ایک عام امریکی شہری جنگ کے باعث بہت پریشان ہے تیل اور توانائی مہنگی ہوئی، جس کا اثر ٹرانسپورٹ اور مہنگائی پر پڑ رہا ہے۔ OMRآج کا مکمل شو دیکھنے کے لیے یوٹیوب لنک کلک کریں اور پوری کہانی انجوائے کریں۔
Kamran Khan43,483 次观看 • 9 天前

اب یہ صرف عمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کا معاملہ نہیں، یہ سوال اب براہِ راست حکومت اور سپریم کورٹ کے حکم کے درمیان کھڑا ہے۔پاکستان کے چوٹی کے قانون دانوں اور آئینی ماہرین کی بڑی تعداد اس نکتے پر متفق دکھائی دیتی ہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو علاج کے لیے شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا واضح حکم دیا تھا۔ مگر حکومت نے انہیں شفاء منتقل کرنے کے بجائے پمز اسپتال پہنچایا اور پھر واپس اڈیالہ جیل بھیج کر سپریم کورٹ کے لئے کوئی راستہ نہیں چھوڑا کہ وہ اپنے احکامات پر من وعن عمل کروائے اسی لئے وزیر اعظم شہباز شریف کو کلیدی قانونی ماہرین مشورہ دے رہے ہیں کہ عمران خان کو 16 ستمبر سے پہلے ہی شفا منتقل کردیا جائے کیونکہ یہ معاملہ اب صرف سیاسی نہیں رہا، بلکہ عدالتی حکم کی عملداری اور ریاستی اداروں کی آئینی حدود کا امتحان بن چکا ہے۔تمام نظریں اب 16 ستمبر پر ہیں، جب سپریم کورٹ دوبارہ اس کیس کو سنے گی۔ بڑا سوال یہی ہے: کیا عدالت اپنے حکم پر مکمل عملدرآمد کرائے گی، اور اگر حکم عدولی ثابت ہوئی تو ذمہ دار کون ہوگا؟
Kamran Khan116,296 次观看 • 26 天前

ہم سب پاکستانیوں کا انتہائی عزیز سعودی عرب سنگین قومی سلامتی بحران سے دوچار ہے۔ ایران جنگ، حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، تیل کی تنصیبات سمندری راستوں پر خطرات، اور اب مکہ کے قریب حوثی ڈرون کی اطلاع نے صورتحال کو انتہائی نازک بنا دیا ہے۔یہی نہیں سعودی تیل کی سپلائی دباؤ میں ہے، اہم آئل روٹس متاثر ہوئے ہیں، جبکہ امریکہ کی جانب سے براہِ راست فوجی مدد سے انکار نے دہائیوں پر محیط سعودی اعتماد کو بھی ہلا دیا ہے۔ گویا ایک منظم سازش اپنا رنگ دکھا رہی ہے۰ جی سی سی بھی ایک متحد فوجی جواب دینے میں ناکام رہا ہے، آج آن مائی ریڈار میں ہمارے مہمان ہیں ایئر مارشل ریٹائرڈ سعید محمد خان اور سید محمد علی، دونوں ملٹری اور جیوپولیٹیکل معاملات کے ممتاز ماہرین۔پورا تجزیہ اور اہم گفتگو دیکھنے کے لیے OMR کے یوٹیوب لنک پر کلک کریں اور آج کا مکمل پروگرام ضرور دیکھیں۔
Kamran Khan39,851 次观看 • 9 天前

اے آئی دنیا کے چوٹی کے ماہرین خطرے کے الارم بجا رہے ہیں Ai کی شکل میں دنیا اپنی تاریخ کی سب سے طاقتور ٹیکنالوجی بنا توچکی ہے اور آج بجلی کی رفتار اس کی مزید ترقی بھی جاری ہے مگر اس تیز رفتار Ai ترقی نے شدید تشویش کو جنم دیا ہے کہ کیا اب Ai وارث اور دنیا کی چوٹی کی ای آئی کمپنی اس ٹیکنالوجی کو اپنے قابو میں رکھ پائیں گے اب Aiکی رفتار اتنی تیز ہو چکی ہے کہ اسے بنانے والی بڑی کمپنیاں خود سیفٹی، سخت حفاظتی اقدامات اور بہتر ریگولیشن کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ اگر ایسا نہیں تو یہی اے آئی دنیا میں قیامت بپا کردیں گی۰ اینتھروپک، اوپن اے آئی اور گوگل ڈیپ مائنڈ کے ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ آنے والے برسوں میں اے آئی خود فیصلے کرنے، سافٹ ویئر لکھنے، سائبر آپریشنز چلانے اور مختلف خودکار ایجنٹس کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت حاصل کر چکی ہے۔دوسری طرف امریکہ اور چین کی ٹیکنالوجی ریس رفتار کم کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ یہی سب سے بڑا خطرناک مسئلہ ہے: بریک لگائیں تو پیچھے رہنے کا خوف، نہ لگائیں تو کنٹرول کھونے کا خدشہ۔آج ہمارے مہمان ہیں سسٹمز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آصف پیر، جو اس انتہائی اہم اور دھماکہ خیز موضوع پر ایک نہایت باخبر اور تجربہ کار گفتگو کریں گے اس زبردست موضوع پر مکمل OMR شو دیکھنے کے لئے اس OMG YouTube link کلک کیجئیے
Kamran Khan34,905 次观看 • 8 天前

ڈھائی سال میں پہلی شہباز شریف حکومت کے گرد سیاسی گھیرا تیزی سے تنگ ہورہا ہے معاملہ صرف عمران خان یا سپریم کورٹ تک محدود نہیں رہا 18 اگست کے سپریم کورٹ فیصلے پر عدم عملدرآمد کے خلاف تحریک انصاف نے اعتراضات دور کرکے وزیراعظم اور اہم حکومتی شخصیات کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دوبارہ جمع کرادی ہے۔ عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے جلد سماعت کی الگ درخواست بھی دائر کردی۔ قانونی ماہرین کے مطابق اگر عدالتی حکم پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں ہوا تو حکومت کیلئے سنگین قانونی مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔دوسری طرف پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات کے تنازع پر مسلم لیگ نون سے پارلیمانی تعاون روکنے کی دھمکی دے دی ہے، جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی نئے اپوزیشن اتحاد کے ساتھ حکومت کے خلاف مشترکہ سیاسی جدوجہد میں شامل ہوگئے ہیں۔کیا شہباز حکومت اپنے دور کے سب سے بڑے سیاسی اور آئینی بحران میں داخل ہوچکی ہے؟ مکمل تفصیل کیلئے آج کے OMR کا YouTube لنک ضرور کلک کریں
Kamran Khan125,667 次观看 • 1 个月前
2:17
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

پاکستان میں ٹیکس سمیٹنے کا سب سے بڑا نظام ایف بی آر نہیں بلکہ ملک بھر کے پٹرول چلا رہے ہیںاور کیوں نہ ہو جب ایک غریب ترین موٹر سائیکل سوار پاکستانی شہری بھی مجبور ہے جب وہ ایک لیٹر پٹرول بھی اپنی موٹر سائیکل میں ڈلواتا ہے تو اس کی 346 رپے لیٹر کی ادائیگی میں سے 108 رپے ڈائریکٹ ایف بی آر کے راستے حکومتی خزانے میں جمع ہوجاتے ہیں اس کا نام petroleum development لیوی ہے اور چند سال میں Petroleum Development Levy کی وصولی 128 ارب روپے سے بڑھ کر تقریباً 1,567 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔ یہ بوجھ اس پاکستان میں پڑ رہا ہے جہاں فی کس آمدنی بھارت اور بنگلہ دیش سے کہیں کم ہے، مگر پٹرول اور ڈیزل کی قیمت عام شہری کے لیے کہیں زیادہ تکلیف دہ ہے۔آج On My Radar میں ہم اسی معاشی اور انسانی مسئلے کی تہہ تک جائیں گے۔ ہمارے ساتھ دو انتہائی باخبر مہمان، سابق وفاقی وزیر خزانہ و منصوبہ بندی اسد عمر اور سابق وفاقی سیکریٹری خزانہ و توانائی امور کے ماہر یونس ڈھاگا موجود ہوں گےکیا حکومت نے عام پاکستانی کی مجبوری کو revenue machine بنا دیا ہے مکمل بحث دیکھنے کے لیے On My Radar کا YouTube link ضرور click کریں۔
Kamran Khan90,954 次观看 • 23 天前

عمران خان کی تین سال قید تنہائی کے بعد اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقلی اور وہاں سے صحتیابی کے بعد ممکنہ طور پر بنی گالہ منتقلی پاکستان کی سیاست کا وہ Turning Point بن سکتی ہے جو برسوں سے بند قومی مفاہمت کے دروازے کھول دے -آج پاکستان ایک بڑے سیاسی اور ریاستی فیصلے کے دہانے پر کھڑا ہے۔ مگر ن لیگ اس مفاہمت کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہورہی ہے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کرکے شہباز شریف کے وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے، آزاد میڈیکل بورڈ بنانے اور ان کے تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے حکم کو تعطل میں ڈالنے کی کوشش کی ۰ شہبا شریف حکومت نے اس طرح سیاسی ماحول میں غیر معمولی ہلچل پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ مگر مسلم لیگ ن کے اندر واضح اختلاف سامنے آیا ہے؛ ایک طرف حکومت نے نظرثانی درخواست دائر کردی، دوسری طرف رانا ثناء اللہ، طارق فضل چوہدری اور خواجہ سعد رفیق مفاہمت اور عدالتی حکم پر عمل کی بات کررہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے بھی حکومت کو بڑا قدم اٹھانے کا مشورہ دیا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ نئے صوبوں، مضبوط مقامی حکومتوں اور بڑے آئینی فیصلوں کیلئے عمران خان اور تحریک انصاف کو قومی مفاہمت سے باہر رکھنا اب ممکن نہیں۔آج شہزاد اقبال، عبدالمعیز جعفری، مجیب الرحمان شامی اور عارفہ نور میرے ساتھ اس تاریخی موڑ کا تجزیہ کریں گے OMR مکمل انتہائی اہم پروگرام دیکھنے کیلئئے YouTube لنک پر کلک کیجیے
Kamran Khan146,293 次观看 • 1 个月前