
Senator Aon Abbas Buppi
@AonAbbasPTI • 281,737 subscribers
PTI Senator | Regional President PTI South Punjab |Former Special Assistant to Prime Minister on E-Commerce |Former Managing Director Pakistan Bait-ul-Mal
Shorts
Videos

عدالت کی اجازت کے بعد اعجاز چوہدری صاحب کا ہسپتال میں چیک اپ اور ٹیسٹ ہوئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق انکے گردوں کی سٹیج تھری آچکی ہے اور علاج جیل میں ممکن نہیں ہے۔ مطالبہ ہے کہ صحت کی بنیادی سہولیات دیے جانے کے ساتھ ساتھ فری اینڈ فیئر ٹرائل کا حق دیا جائے۔ اہلیہ سینیٹر اعجاز چوہدری
Senator Aon Abbas Buppi98,932 次观看 • 4 个月前

زیر نظر ویڈیو میں اپنا ہی ایک بچہ احتجاج کرتا پکڑا گیا۔ تو محافظوں نے اتنا زدوکوب کیا کہ ڈنڈا ٹوٹ گیا لیکن انکو صبر نہ آیا۔ یہ ڈنڈا بردار پولیس والے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار شاید خود بھی صاحب اولاد ہوں گے؟؟؟ نہ کوئی آئین نہ قانون اور نہ ہی انسانیت کا ذرا بھی احساس۔ انتہائی شرمناک اور تشویشناک صورتحال ہے۔ ریاست ماں کے جیسی ہوتی ہے مگر یہاں کلیجہ چبایا جا رہا ہے جو بہت افسوسناک ہے یہی بچے پاکستان کا مستقبل ہیں انکے مؤقف کو سننے اور حق دینے کی بجائے بری طرح روندا جا رہا ہے۔
Senator Aon Abbas Buppi247,925 次观看 • 1 年前

سکول ہفتے میں 3 دن اور دکانیں رات 8 بجے بند کر کے جو پٹرول کی بچت کی جا رہی ہے، وہی ایندھن حکمرانوں کے شاہانہ پروٹوکول میں جلایا جا رہا ہے۔ یہ ذرا وزیراعظم آزاد کشمیر کا محض ایک شادی میں شرکت کیلئے 20 سے زائد گاڑیوں پر مشتمل پروٹوکول ملاحظہ فرمائیں۔ کوئی ہے جو انہیں شرم دلائے؟
Senator Aon Abbas Buppi29,486 次观看 • 3 个月前

آج صبح آٹھ بجے، ملتان میں صدر تحریک انصاف جنوبی پنجاب، عون عباس بپی کے گھر پر پولیس اور نامعلوم افراد نے دھاوا بولا، عون عباس صاحب پر تشدد کرنے اور گھر کی اشیاء توڑ پھوڑ کرنے کے بعد، انہیں اغوا کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ کئی دنوں سے جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں سینیٹر عون عباس بپی مہنگائی کے خلاف آگاہی مہم خود چلا رہے تھے۔ اور جرم صرف خان سے وفاداری ہے
Senator Aon Abbas Buppi95,861 次观看 • 1 年前

31 سال کی سزائیں فروری کے پہلے چار دنوں میں قیدی نمبر 804 کو سنادی گئیں۔ابھی بھی دل بھرا نہیں۔اس وقت بھی بشریٰ آپا بنی گالہ میں ہاؤس اریسٹ ہے۔ ہم نے ریکوئیسٹ کی ہے کہ بشری آپا کو اڈیالہ جیل بھیج دیں ہمیں ہاؤس اریسٹ نہیں ہونا۔ اور آج یہ پوری قوم کو پتہ ہونا چاہیے کہ بشریٰ آپا کی طبیعت ناساز ہے اور ان کو کھانے میں زہر دیا جا رہا ہے۔
Senator Aon Abbas Buppi127,810 次观看 • 2 年前

حکومتی نالائقی، ناقص پلاننگ اور مجرمانہ غفلت کا نتیجہ - 17 دن گزرنے کے باوجود جلالپور پیروالا کی مشرقی سائیڈ اب بھی کئی فٹ پانی میں ڈوبی ہے۔ ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ، مویشی ڈوب گئے، موٹروے کئی جگہ سے متاثر، گھروں کی دیواریں گر رہی ہیں، تعفن اور مچھر وبا پھیلانے کو تیار ہیں۔
Senator Aon Abbas Buppi56,925 次观看 • 11 个月前

پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار تیمور ملک کو RO آفس کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔دوسری طرف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی ہوئ ہے۔ اس طرح کے غیر قانونی اقدامات کا مطلب صرف ایک ہے، وہ ایک بار پھر پی ٹی آئی کو دیا گیا عوام کا مینڈیٹ چرانا چاہتے ہیں لیکن ہم اس بار یہ ہونے نہیں دیں گے انشااللہ
Senator Aon Abbas Buppi95,131 次观看 • 2 年前

بی بی سی ڈاکومنٹری میں انکشاف ہوا کہ تونسہ شریف کے THQ ہسپتال میں استعمال شدہ سرنجز لگنے سے ہزاروں بچوں میں HIV پھیل گیا، جبکہ والدین میں بیماری موجود نہیں تھی۔ مطالبہ ہے کہ جنوبی پنجاب کے تمام THQ ہسپتالوں کے پیڈیاٹرک وارڈز میں PCR لیبز قائم کر کے فوری اسکریننگ کی جائے۔ اگر تونسہ میں یہ مسئلہ تھا تو دیگر اضلاع بھی خطرے میں ہیں۔ وزیرِ صحت و سیکرٹری صحت کو معطل کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی اور صوبہ بھر میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ ڈیڑھ سال بعد بھی نئے کیسز سامنے آنا انتہائی تشویشناک ہے۔
Senator Aon Abbas Buppi14,681 次观看 • 4 个月前

چھ گھنٹے سے دھرنا جاری ہے، رات کے آٹھ بج چکے ہیں اور سردی سخت ہے، لیکن عوام کا حوصلہ بلند ہے۔ پیچھے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے گئے، ٹائر پنکچر ہوئے، چابیاں اٹھا لی گئیں اور ڈرائیور گرفتار کیے گئے، مگر اس سب سے فرق نہیں پڑا۔ جب تک بہنیں بیٹھی ہیں، دھرنا جاری رہے گا۔
Senator Aon Abbas Buppi22,076 次观看 • 8 个月前