
Arbaz Raza Bhutta
@ArbazRazaBhutta • 26,414 subscribers
Journalist
Shorts
Videos

🚨"اس وقت جو ڈر، خوف اور خوف و ہراس کی کیفیت ہے، میں نے اپنے صحافتی تجربے میں ایسی صورتحال نہیں دیکھی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پچھلی دفعہ جب پی ٹی آئی والے 26 نومبر کو آئے تھے تو جس طرح بے دریغ گولی چلی، پاکستان کی تاریخ میں اس طرح کا واقعہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔ پی این اے کی تحریک میں بھی گولی چلی تھی، مگر حالات ایسے پیدا ہوئے تھے کہ گولی چل گئی تھی۔ لیکن 26 نومبر کے واقعے کی وجہ سے اس دفعہ یہ خوف ہے کہ اب کیا ہوگا؟" سینئر صحافی و تجزیہ نگار عامر متین Amir Mateen
Arbaz Raza Bhutta23,592 просмотров • 8 дней назад

🚨"پاکستان کے اندر لال مرچوں کے حوالے سے ایک تشویش ناک رپورٹ سامنے آئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بعض لال مرچوں میں ایسے زہریلے (Toxic) اور کینسر پیدا کرنے والے (Carcinogenic) عناصر پائے گئے ہیں جن کی وجہ سے یورپی ممالک نے ان کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، جو مرچیں یورپ میں فروخت کی اجازت نہیں رکھتیں، ان میں سے بعض پیکٹس پر "Only to be used in Pakistan" درج ہوتا ہے، اور یہی مرچیں پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں فروخت کی جا رہی ہیں۔" سینئر صحافی و تجزیہ نگار عامر متین Amir Mateen
Arbaz Raza Bhutta101,502 просмотров • 2 месяцев назад

🚨"میں بار بار کہتا ہوں کہ ماضی کے وزرائے اعظم آج کے حالات پر رشک کریں گے۔ سب سے زیادہ تجربہ کار سیاستدان جو بحیثیت وزیراعظم رہے ہیں وہ میاں نواز شریف صاحب ہیں۔ تین دفعہ وزیراعظم رہے، تینوں دفعہ مدت مکمل نہیں ہوئی، تینوں دفعہ الگ الگ طریقوں سے اقتدار سے نکالا گیا، اور تینوں دفعہ اسٹیبلشمنٹ سے نہیں بنی۔ آج شہباز شریف صاحب کی میں سمجھتا ہوں، اللہ کی طرف سے قسمت بھی ہوتی ہے۔ ہمارے ملک میں سویلین بالادستی دور دور تک موجود نہیں، لہذا جو ماڈل ہے اس کے حساب سے شہباز شریف صاحب کا پالا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جیسے جرنیل کے ساتھ پڑا ہے۔ کوئی کھینچا تانی نہیں، کوئی عدم تحفظ نہیں، وزیراعظم بالکل مطمئن نظر آتے ہیں۔" منیب فاروق Muneeb Farooq
Arbaz Raza Bhutta108,805 просмотров • 3 месяцев назад

🚨مجھ پر ظلم کرتے ہیں، یہاں مجھے کیڑے مکوڑے کاٹتے ہیں۔ لاہور کی ایک معروف نجی سوسائٹی میں مالک مکان ملازمہ کو گھر کے اندر بند کر کے چلا گیا۔ رات گئے اس کے جانے کے بعد گھر میں سے آوازیں باہر آئیں کہ مجھ پر ظلم کرتے ہیں، یہاں مجھے کیڑے مکوڑے کاٹتے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے چیخوں کو سن کر مشکل سے بچی کو گھر سے نکال لیا۔ اللّٰہ معاف کرے اس معصوم بچی کی چیخیں کس کرب اور اذیت سے ہوں گی جس کو ایسے حالات میں رکھا گیا۔ ہمارے معاشرے کا ایک بہت بڑا المیہ ہی کہہ لیں کہ ہم سامنے والے غریب کے بچے کو انسان نہیں سمجھتے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ جیسے کیڑے مکوڑے جانتے ہیں کہ یہ غریب ہیں انہیں نہیں کاٹنا یا پھر ان کو اگر کسی نے کاث بھی لیا تو کُچھ نہیں ہو گا۔ یہی نام نہاد چند پیسے والے لوگ اپنے بچوں کا کتنا خیال کرتے ہیں آپ نے اردگرد دیکھا ہی ہو گا۔ یہ ظلم ہے، یہ بچے بھی اسی طرح نازک ہیں جیسے آپ کے بچے ہیں۔ اگر اس دنیا میں یہاں سے بچ بھی نکلے تو اگلے جہان میں اس رابِ ذوالجلال کی عدالت میں پیش ہونا ہو گا جس کے ہاں سب برابر ہیں۔ کسی گورے کو کالے پر برتری حاصل نہیں ہے۔ وہاں پھر حساب دینا ہی پڑے گا۔
Arbaz Raza Bhutta110,021 просмотров • 3 месяцев назад

🚨لاہور میں افسوسناک واقعہ University of Management and Technology کے قریب ایک پرائیویٹ ہاسٹل میں مبینہ طور پر کرایہ نہ دینے پر ایک طالبہ کو ذہنی دباؤ اور ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔ طالبہ کو بار بار ہاسٹل سے نکالنے کی دھمکیاں دی گئیں اور کہا گیا کہ اسے سامان سمیت باہر پھینک دیا جائے گا۔ طالبہ نے صرف دو دن کی مہلت مانگی، مگر الزام ہے کہ ہاسٹل انتظامیہ نے اس کے گھر والوں کو بلا کر صورتحال مزید کشیدہ کر دی۔ بعد ازاں والد کی جانب سے بھی مبینہ تشدد اور گالم گلوچ کی گئی، جبکہ طالبہ کے کپڑے تک پھاڑ دیے گئے۔ شدید ذہنی دباؤ اور تذلیل سے دلبرداشتہ ہو کر طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی۔ لاہور جیسے بڑے شہر میں اس نوعیت کا افسوسناک واقعہ کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ کیا طالبات کے لیے نجی ہاسٹلز محفوظ ہیں؟ اور کیا انتظامیہ کو انسانی وقار کا خیال نہیں رکھنا چاہیے Maryam Nawaz Sharif Azma Zahid Bokhari Hina Parvez Butt #Lahore
Arbaz Raza Bhutta97,009 просмотров • 4 месяцев назад

🚨 کیا آپ کو پتہ ہے کہ خط غربت کا پیمانہ کیا ہے؟ اگر آپ کی ماہانہ آمدنی 8,500 روپے ہے تو آپ خطِ غربت کے نیچے ہیں، لیکن اگر آپ کی آمدنی 10,000 روپے ماہانہ ہے تو آپ خطِ غربت سے اوپر ہیں۔ یعنی اگر آپ شادی شدہ ہیں، آپ کا 1 بچہ بھی ہے، اور آپ کی آمدنی 10,000 روپے مہینہ ہے تو سرکاری حساب کے مطابق آپ غریب نہیں ہیں۔ یہی وہ بنیاد ہے جس پر بتایا گیا کہ 7 کروڑ 28 لاکھ لوگ غربت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ کیوں؟ کیونکہ ان کی ماہانہ آمدنی 8,500 روپے سے کم ہے۔ اب ذرا خود حساب لگائیں۔ آپ کہہ رہے ہیں کہ اس ملک میں 7 کروڑ 28 لاکھ لوگ ایسے ہیں جن کے پاس پورے مہینے کے لیے صرف 8,500 روپے ہیں؟ اب بتاؤ، میں جاؤں تو کہاں جاؤں؟ کس کے آگے روؤں؟ کس کو اپنی حالت سناؤں؟ اور پھر اس کے بعد بیٹھ کر بڑے فخر سے کہا جاتا ہے کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ سینئر صحافی و تجزیہ نگار نصرت جاوید صاحب Nusrat Javeed
Arbaz Raza Bhutta71,609 просмотров • 3 месяцев назад

🚨"معروف صحافی انا کسپاریان نے ایک حیران کن انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے نوجوان، چاہے وہ کسی بھی سیاسی نظریے سے تعلق رکھتے ہوں، اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے وہاں ہونے والے مظالم دیکھے ہیں۔ اخلاقی ضمیر غالب آ رہا ہے۔"
Arbaz Raza Bhutta99,708 просмотров • 5 месяцев назад

🚨"میں نے چند دن پہلے ایک ٹویٹ کی تھی کہ عام آدمی سولر پر بجلی خود بنا رہا ہے اور آہستہ آہستہ آف گرڈ ہوتا جا رہا ہے۔ پانی وہ موٹر لگا کر خود نکالتا ہے۔ ہیلتھ اور ایجوکیشن بھی زیادہ تر پرائیویٹ سیکٹر میں چلی گئی ہے۔ چوکیدار بھی اپنا ہے۔ کوئی بھی بنیادی سروسز نہیں ہیں۔ سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، اور جو موٹرویز ہیں وہاں اشرافیہ کے لیے ٹول بہت زیادہ ہے۔ تو یہ جو ہم 100 ٹریلین کے ٹیکسز اور قرضوں کی بات کرتے ہیں، وہ تو اس سے بھی آگے جا رہا ہے۔ تو عام آدمی کا یہ جائز سوال نہیں ہے کہ یہ سب ہم کس لیے دے رہے ہیں، کیوں دے رہے ہیں، اور کس کو دے رہے ہیں؟" سینئر صحافی و تجزیہ نگار عامر متین صاحب Amir Mateen Haroon Sharif
Arbaz Raza Bhutta64,989 просмотров • 3 месяцев назад

🚨" کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک بااثر میمن خاندان کے دو امیدوار CSS کے تحریری امتحان میں غیر معمولی طور پر ٹاپر بن کر سامنے آئے۔ تاہم جب وہ فائنل انٹرویو میں پیش ہوئے تو ان کی کارکردگی اور تحریری امتحان کے نتائج میں واضح تضاد نظر آیا، جس پر انٹرویو پینل کو شدید شک ہوا۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے تحقیقات کا حکم دیا۔ انکوائری میں یہ الزام سامنے آیا کہ کمیشن کے بعض ملازمین اور سندھ بیوروکریسی کے چند افسران کی مبینہ ملی بھگت سے امتحانی ریکارڈ میں ردوبدل کیا گیا، متعدد جوابی شیٹس تبدیل کی گئیں اور امیدواروں کو غیر قانونی فائدہ پہنچایا گیا۔ بعد ازاں کیس ایف آئی اے کو بھیجا گیا، مقدمات درج ہوئے، گرفتاریاں ہوئیں اور بعض ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی گئی۔ تاہم کئی سال تک کیس چلنے کے بعد عدالت نے قرار دیا کہ ایف پی ایس سی اور ایف آئی اے کی تحقیقات میں سنگین خامیاں موجود تھیں۔ انہی نقائص کی بنیاد پر متعلقہ ملازمین اور دونوں امیدواروں کو ریلیف مل گیا اور انہیں ایک طرح سے کلین چٹ حاصل ہو گئی، حالانکہ یہی امیدوار ماضی میں مبینہ طور پر سی ایس ایس امتحان میں بڑے فراڈ کے مرکزی کردار سمجھے جاتے تھے۔" سینئر صحافی زاہد گشکوری Zahid Gishkori
Arbaz Raza Bhutta57,734 просмотров • 3 месяцев назад

🚨غزہ میں کام کرنے والی آسٹریلوی خاتون ڈاکٹروں نے یہ بیانات دیے ہیں👇 "ہم یہ ویڈیو اس لیے بنا رہی ہیں کیونکہ ہم کسی بھی لمحے مر سکتی ہیں۔ ہمارے 70٪ سے 80٪ مریض بچے اور حاملہ خواتین ہیں۔ میں نے ایک ایسی خاتون کے ہاں بچے کی ولادت کروائی جو نویں مہینے میں تھی اور اس کا سر نہیں تھا۔" "براہِ کرم، اس ہولناک صورتحال اور دہشت کو روکیں۔"
Arbaz Raza Bhutta64,942 просмотров • 6 месяцев назад

🚨"جب میں وزیرِ خزانہ تھا تو بلاول بھٹو نے جتنی حمایت دی اتنی شاید کسی اور نے نہیں دی۔ وہ اکثر بتاتے تھے کہ فلاں جگہ یہ بات ہوئی، اس مسئلے کو اس طرح درست کر لیں۔ سیاسی سطح پر بلاول واقعی بہت فعال تھے۔ ایک موقع پر کئی ممالک کے صدور جمع تھے۔ اکثر صدور شہباز شریف سے ملتے تو نواز شریف کا ذکر چھیڑ دیتے "آپ کے بھائی کیسے ہیں؟" لیکن جب بلاول سے ملتے تو انداز بالکل مختلف ہوتا۔ گلے لگاتے اور کہتے "میں آپ کی والدہ کو جانتا تھا" اور پھر کئی منٹ بے نظیر بھٹو کا ذکر کرتے رہتے۔ بھٹو خاندان کا ایک عالمی وزن ہے۔ خاص طور پر وہ رہنما جو دو دہائیوں سے سیاست میں ہیں، وہ بے نظیر کو ذاتی طور پر جانتے تھے۔ سرتاج عزیز صاحب نہایت باصلاحیت تھے، لیکن ان کے پاس وہ خاندانی وراثت نہیں تھی کہ دنیا کے رہنما ملتے ہی گلے لگاتے۔ یہی فرق بھٹو خاندان کی سیاسی وراثت بلاول کو فراہم کرتی ہے۔" مفتاح اسماعیل Miftah Ismail Bilawal Bhutto Zardari
Arbaz Raza Bhutta40,363 просмотров • 3 месяцев назад

🚨"90 کی دہائی میں میں احسن اقبال کو بڑا سنجیدہ آدمی سمجھتا تھا۔ لوگ بھی انہیں واقعی ایک پروفیسر کے طور پر لیتے تھے، لیکن اب جب بھی وہ کوئی بات کرتے ہیں تو وہ پورے پاکستان میں مذاق بن جاتی ہے۔ پہلے لوگ سنجیدگی سے سمجھتے تھے کہ وہ امریکہ سے پروفیسر ہیں، حالانکہ بنیادی طور پر ان کا تعلق انجینئرنگ سے تھا، پھر ادھر اُدھر کی چند ڈگریاں اور ایم بی اے وغیرہ کر کے وہ اس شعبے میں آ گئے۔ اب ہر معاملے پر ان کی گفتگو سن کر واقعی ہنسی آتی ہے، خاص طور پر جب احسن اقبال کوئی نیا ویژن پیش کرتے ہیں۔ شاید ہی کوئی ہفتہ ایسا گزرتا ہو کہ وہ کوئی نیا، بڑا منصوبہ یا خواب سامنے نہ لے آئیں۔ پہلے ان کے ویژن چند سالوں پر محیط ہوتے تھے، پھر دہائیوں تک جا پہنچے، پھر ربع صدی کے منصوبے آئے، اور اب تو صدیوں کے ویژن دینے لگے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ شاید نپولین نے بھی اتنے طویل المدتی منصوبے پیش نہیں کیے ہوں گے جتنے اب یہ پیش کر رہے ہیں۔" سینئر صحافی و تجزیہ نگار عامر متین Amir Mateen
Arbaz Raza Bhutta32,456 просмотров • 2 месяцев назад

🚨"برطانیہ کی معیشت پانچ ٹریلین کی ہے، آپ کو حیرانگی ہوگی کہ برطانیہ کے اندر ٹوٹل 82 گاڑیاں ہیں، اور وہ پول کارز ہیں۔ 82 گاڑیاں ہیں برطانیہ کے اندر، ہمارے ہاں تو میرا خیال ہے کہ ایک ڈپٹی کمشنر، کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے پاس 82 گاڑیاں ہوں گی۔ اور ملک کا حال یہ ہے کہ ملک کا بال بال قرضے میں بکا ہوا ہے۔ آپ دیکھیں، سرگودھا کا جو ڈپٹی کمشنر ہے، وہ 104 کنال کے گھر میں رہتا ہے، میانوالی کا ڈپٹی کمشنر 94 کنال کے گھر میں رہتا ہے، فیصل آباد کا ڈپٹی کمشنر 90 کنال کے گھر کے اندر رہتا ہے۔ دیکھیں، ہم تو کالونیل ازم سے باہر نکل ہی نہیں سکے۔ یہ بالکل کالونیل مال ہے، جیسے وہ مسٹر براؤن چھوڑ گئے تھے یہاں پر۔ میں قسم کھا کے کہتا ہوں، میرا ضمیر ہی نہ مانے کہ یہ لوگ کیسے رہ لیتے ہیں، 100، 100 کنال کے گھروں کے اندر۔ اب بنیادی طور پر ذمہ داری حکومتوں کی ہوتی ہے کہ کسی حکومت نے، کسی سیاسی حکومت نے آج تک اصلاحات نہیں کیں۔ اس کی بڑی وجوہات ہیں۔ کچھ جائز ہیں، کچھ نہیں بھی ہیں، کچھ عذر ہیں، کچھ جائز وجوہات ہیں کہ انہیں کبھی کارکردگی دکھانے کا یا موقع ہی نہیں ملا۔ باقی آپ آ جائیں تنخواہوں کے اوپر۔ آپ نے پارلیمنٹیرینز کی بات کی، دیکھیں، پارلیمنٹیرین کی تنخواہ کو میں جسٹیفائی تو نہیں کروں گا۔" رانا عاطف Amir Mateen Rana Atif
Arbaz Raza Bhutta17,565 просмотров • 1 месяц назад

پاکستان تحریکِ انصاف نے گلگت بلتستان کی 78 سالہ تاریخ میں وہاں دو سال یا تقریباً ڈیڑھ سال حکومت کی ہے۔ یہ جو پورے پاکستان میں نعرے لگاتے پھر رہے ہیں کیا ان ڈیڑھ سالوں میں سارا کچھ ہونا تھا؟ جو عمران خان نے گلگت بلتستان میں دو سالوں میں کیا ہے یہ لوگ اگلے سو سالوں میں بھی وہ نہیں کر سکتے۔ اسکردو ائیرپورٹ عمران خان نے انٹرنیشنل کروایا جس سے پوری دنیا سے ڈائریکٹ لوگ اسکردو آ جا سکتے ہیں۔ دوسرا عطاء باد جھیل کو کس نے آباد کروایا اور آج وہاں کیا ہو رہا ہے۔ تیسرا بلین ٹری سونامی کا خیبرپختونخوا کے بعد گلگت مرکز تھا جہاں سب سے زیادہ درخت لگے ہیں۔ چوتھا داسو اور بھاشا ڈیم کے لوگوں کو وہاں زمین دی۔ یہ کام عمران خان نے صرف دو سالوں میں وہاں کیے ہیں۔ مزمل اسلم مشیر خزانہ خیبر پختونخوا Muzzammil Aslam Amir Mateen
Arbaz Raza Bhutta33,014 просмотров • 4 месяцев назад

"میں بات کر رہا ہوں کہ پاکستان کے سیاستدان نہ بہت چالاک ہیں، نہ بہت کرپٹ، اور نہ ہی کوئی غیر معمولی ذہین۔ سچ یہ ہے کہ یہ زیادہ تر بہت سلو ہیں۔ یہ لوگ کرپشن بھی کریں تو آہستہ آہستہ کرتے ہیں کبھی دو پلاٹ لے لیے، کبھی تین پلاٹ لے لیے۔ میرا اصل مطلب یہ ہے کہ یہ لوگ زیادہ قابل نہیں ہیں، یعنی مجموعی طور پر ان میں وہ صلاحیت نظر نہیں آتی جو ایک بڑے نظام کو بہتر طریقے سے چلانے کے لیے ہونی چاہیے۔ میں پاکستان کے تمام سیاستدانوں کی بات کر رہا ہوں۔ اگر آپ پچھلے 75 سال کی تاریخ دیکھیں تو ذرا سوچیں کہ انہوں نے آخر کیا کیا ہے؟ بیٹھ کر غور کریں کہ ان 75 سالوں میں پاکستانی سیاستدانوں نے ملک کے لیے کیا حاصل کیا ہے۔" شبر زیدی
Arbaz Raza Bhutta28,119 просмотров • 3 месяцев назад

"ابھی انسٹاگرام کے اوپر یہ ویڈیو دیکھی جو کہ واقعتاً ہمارے ملک کے نظام کو عیاں کرتی ہے کہ کس طرح اس ملک میں امیر زادے جو لوگوں کو اپنی گاڑیوں تلے روند دیتے ہیں اور ان کے خلاف ہمارا قانون بے بسی کا ایک نمونہ بن جاتا ہے۔ اس ملک میں ایسے امیر زادوں کے کئی کیسزز آپ کو دیکھنے کو ملیں گے حالانکہ میں امراء کے خلاف کوئی بات نہیں کر رہا امیر ہونا کوئی گناہ نہیں ہے مگر میں اس قانون کی بات کر رہا ہوں جو اس طرح کے لوگوں کو حفاظت فراہم کرتا ہے۔ ایک تو غریب و بے بس لوگوں کے پیارے اس دنیا سے چلے جاتے ہیں دوسرا کورٹ کچہری کے چکر ان کی معاشی صورتحال کو تباہ کر دیتے ہیں اور ںعد میں انصاف کا بھی جنازہ اٹھ جاتا ہے۔"
Arbaz Raza Bhutta22,591 просмотров • 3 месяцев назад
1:35
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

🚨 "اسرائیلیوں نے اس فلسطینی بچے، جو ابھی دو سال کا بھی نہیں، کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس کی ٹانگ پر سگریٹ بجھائے گئے، اسے چاقو مارا گیا اور اس میں لوہے کی کیل بھی ٹھونک دی گئی۔ یہ ناقابلِ یقین ہے کہ ایسے لوگ خود کو انسان کہلانے کے قابل سمجھتے ہیں۔"
Arbaz Raza Bhutta30,655 просмотров • 6 месяцев назад