
Asad Qaiser
@AsadQaiserPTI • 1,621,523 subscribers
Former-Speaker National Assembly of Pakistan
Shorts
Videos

ہم آل پارٹیز کانفرنس بلا رہے ہیں، تمام سیاسی پارٹیوں سے کہتا ہوں کہ جو ہمارے ساتھ ہورہا ہے تو آپکی باری آسکتی ہے، ہم بیٹھ کر فیصلہ کریں کہ کیا ہم نے اس طرح ملک کو چلانا ہے۔ یہ ملک ہمارا ہے، ہم سے بڑھ کر کوئی پاکستانی نہیں، ہم اس ملک کے آئین کے مطابق احتجاج کریں گے۔
Asad Qaiser65,490 просмотров • 4 дней назад

ان کا وزیرِ اطلاعات کل اِدھر آیا تھا، دھمکیاں دے رہا تھا، اس کی شکل دیکھو اور باتیں دیکھو۔ یہ ایک کام کریں، آپ کے پیچھے جو سپورٹ ہے، آپ آئیں بات کریں، خیبر پختونخوا میں نہیں کہتا، میں آپ کو پنجاب میں چیلنج کرتا ہوں، آپ بات کریں، پھر اپنا حشر دیکھیں۔ آپ یہاں دھمکیاں دیتے ہیں، ہم پُرامن لوگ ہیں، ہم جمہوری لوگ ہیں، لیکن یہاں آپ جس لب و لہجے میں بات کرتے ہیں، آپ یاد رکھیں، وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔
Asad Qaiser33,670 просмотров • 2 дней назад

ہم مجھتے ہیں اور ہم نے ذہن بنا لیا ہے کہ یہ ایک طویل جدوجہد ہے۔ 27 ستمبر اس جدوجہد کا آغاز ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ یہ دو تین دن کی جدوجہد ہوگی اور اس کے بعد سب کچھ ختم ہو جائے گا۔ یہ موجودہ حکومت کے خاتمے کی جدوجہد کا آغاز ہوگا۔ یہ ایک طویل جنگ ہے، یہ ایک امتحان ہے اور ان شاء اللہ ہم اس میں کامیاب ہوں گے۔
Asad Qaiser42,040 просмотров • 3 дней назад

میاں نواز شریف 50 ہزار ووٹوں کی برتری سے الیکشن ہار چکے ہیں، ان کی بیٹی اور بھائی بھی الیکشن ہار چکے ہیں، ہارے ہوئے لوگوں کو اسمبلی میں بٹھا کر حکومت کی جا رہی ہے۔ پنجاب میں ہمارے ورکرز کی زندگیاں اجیرن بنا دی گئی ہیں، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال اور کارکنوں کے کاروبار تباہ کیے جا رہے ہیں۔ بنیادی انسانی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں، کیا آئین شہریوں کو جلسے اور جلوس کا حق نہیں دیتا؟ پنجاب میں فری اینڈ فیئر الیکشن کروا کر مریم نواز اپنی مقبولیت ثابت کریں۔ پاکستان میں بدترین انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز اور کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاریاں اور سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے۔ عمران خان کو عدلیہ کے واضح احکامات کے باوجود ہسپتال منتقل نہ کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ 27 ستمبر کا لانگ مارچ مکمل طور پر پرامن ہوگا، ایک گملا بھی نہیں ٹوٹے گا۔
Asad Qaiser29,830 просмотров • 2 дней назад

میں ایک بات بالکل واضح کرنا چاہتا ہوں، اپنے ورکرز کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ جدوجہد لمبی جدوجہد ہے۔ یہ ٹیسٹ میچ ہے، یہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچ نہیں ہے۔ نوجوانوں سے خاص طور پر کہنا چاہتا ہوں، لوگ آپ کو اشتعال دلائیں گے، سوشل میڈیا پر مختلف باتیں چلتی ہیں، بھائی، ہم کھڑے ہیں عمران خان کے ساتھ اور کھڑے رہیں گے۔ ہم جدوجہد کریں گے اور پُرامن جدوجہد کریں گے۔ اگر کوئی آپ کو اشتعال دلاتا ہے تو آپ کا دوست نہیں، دشمن ہے۔ عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے، ہمارے جلسوں میں کبھی گملا بھی نہیں ٹوٹا۔ عمران خان کی تقریریں سنیں، اُس کا درس امن کا درس ہے۔
Asad Qaiser25,942 просмотров • 2 дней назад

یہ جتنی گولیاں چلا لیں، ہمارے سینے حاضر ہیں، لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ ہم اپنے کارکنوں سے بھی کہتے ہیں کہ آپ نے پُرامن رہنا ہے۔ ہم نے اپنے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کو واضح ہدایات دی ہیں کہ کسی کے پاس پتھر ہوگا، نہ ڈنڈا ہوگا اور پُرامن جدوجہد کی جائے گی۔ اگر کسی کے پاس کوئی پتھر، ڈنڈا یا ایسی کوئی چیز ہوئی تو وہ ہم میں سے نہیں ہوگا، بلکہ کسی اور کا ایجنٹ ہوگا۔
Asad Qaiser31,015 просмотров • 3 дней назад

سب سے پہلے ہم پوری دنیا کو یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اس وقت پاکستان میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ ہمارے لیڈر، اس کی فیملی اور ہمارے ورکرز کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔ میں دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں سے کہنا چاہتا ہوں، کدھر ہیں وہ انسانی حقوق کی تنظیمیں، ہمارے انسانی حقوق تار تار ہو رہے ہیں، اس پر آپ بات نہیں کرتے۔
Asad Qaiser22,960 просмотров • 2 дней назад

پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی سینئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے تمام ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی بھی شرکت۔
Asad Qaiser23,780 просмотров • 4 дней назад

متحدہ عرب امارات ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، ہماری خواہش ہے کہ اس کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید بہتر ہوں۔ یو اے ای کی ترقی میں پاکستانی قوم کا بہت بڑا کردار ہے۔ میں خود سفر کر رہا تھا، وہاں جو رویہ رکھا گیا وہ انتہائی نامناسب تھا۔ ہماری فلائٹ کینسل ہوئی، ہم نے ہوٹل میں قیام کرنا چاہا، لیکن ہمارے پاکستانیوں کے ساتھ ان کا رویہ اچھا نہیں تھا۔ ادھر اعلان ہو رہا تھا کہ صرف بھارت اور امریکا کے پاسپورٹ ہولڈرز کو انٹرٹین کیا جائے گا۔ ہم نے احتجاج کیا، لیکن ان کے رویے پر افسوس ہے۔ اس دن میں نے محسوس کیا کہ پاکستان کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا، وہ مناسب نہیں ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے ڈپلومیٹک چینلز ہیں، ان کو اس معاملے کو اٹھانا چاہیے۔ پاکستانی عوام یو اے ای کی حکومت کی عزت کرتی ہے، محبت کرتی ہے۔ ابھی میرے پاس ایک وفد آیا کہ ہمارے ساتھ بھی رویہ مناسب نہیں تھا۔ پاکستان نے تو امریکا ایران تنازعے میں بہت مثبت رول پلے کیا۔ میں فارن آفس اور وزیر خارجہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے کو یو اے ای اتھارٹیز کے ساتھ ڈسکس کریں۔
Asad Qaiser168,020 просмотров • 1 месяц назад

کوئی تحفظات نہیں ہیں، ساری clarity ہے۔ ہم نے اپنے الائنس کو اعتماد میں لے لیا ہے، اس کی پریس ریلیز آپ کے پاس آجائے گی۔ میڈیا تھوڑا صبر کرے، ہم پورا پلان شیئر کریں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں اور اس الائنس کو مزید مؤثر بنائیں۔
Asad Qaiser51,328 просмотров • 14 дней назад

مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف و سیکریٹری جنرل تحریک تحفظ آئین پاکستان اسد قیصر دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع پر کراچی پی ٹی آئی کے صدر و سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان سمیت دیگر تنظیمی عہدیداران نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران وہ سندھ کے تنظیمی عہدیداران سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔
Asad Qaiser46,287 просмотров • 13 дней назад

میں جناب اختر جان مینگل صاحب کے نوٹس میں یہ بات لانا چاہتا ہوں کہ جب عطا اللہ مینگل صاحب نے ارشاد احمد حقانی صاحب کے ساتھ خط و کتابت شروع کی، اُس وقت میں فرسٹ ایئر میں تھا اور مجھے اُس وقت سیاست کی اتنی سمجھ نہیں تھی۔ میں جنگ اخبار میں ارشاد احمد حقانی کا وہ کالم پڑھتا تھا، جس میں آپ کے والد صاحب کا جواب در جواب ہوتا تھا۔ اُس وقت مجھے بلوچستان کے مسائل کا پورا ادراک بھی ہوا اور ان کی سمجھ بھی آئی۔ انہوں نے مختلف تجاویز اور پروپوزلز دیے تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر آج بھی اُن تجاویز پر عمل درآمد کیا جائے تو وہ بہت قیمتی ثابت ہوں گی۔ آپ کے بھائی کے ساتھ جو ہوا، اُس پر انتہائی افسوس ہے۔ اُن کی حکومت کا دورانیہ بہت مختصر تھا، لیکن انہوں نے جو اقدامات کیے، وہ سب کے سامنے ہیں۔میں چاہتا ہوں کہ آپ لوگوں کو زیادہ سنا جائے اور آپ کی بات کو زیادہ اہمیت دی جائے۔
Asad Qaiser39,585 просмотров • 12 дней назад

پی ایم ڈی سی نے افغانستان کے زیرِ تعلیم طلبہ کو پاکستان سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ حکومتی پالیسی کے تحت ان طلبہ نے پاکستان کے میڈیکل کالجز میں داخلہ لیا تھا، لیکن ابھی ان کی تعلیم مکمل نہیں ہوئی اور انہیں نکالا جا رہا ہے۔ افغان زیرِ تعلیم طلبہ کو اس طرح نکالنا انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ آپ طلبہ کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔ حکومتوں کے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کبھی اچھے اور کبھی خراب ہوتے رہتے ہیں، لیکن عوام کے دلوں میں پیدا ہونے والی نفرت طویل عرصے تک برقرار رہتی ہے۔ پالیسی بنانے والوں کے اندر کیا کوئی دل اور کوئی اخلاقی ذمہ داری نہیں ہے۔ پی ایم ڈی سی کے اس نوٹیفکیشن کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ اسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔ زیرِ تعلیم طلبہ کو اپنی ڈگری مکمل کرنے کا موقع دیا جائے۔ اس مسئلے پر قومی اسمبلی میں بھی بات کروں گا اور پشاور ہائی کورٹ میں اس کے خلاف کیس بھی دائر کیا ہے۔ طلبہ کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ ان کے لیے ہم ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
Asad Qaiser46,502 просмотров • 16 дней назад

لانگ مارچ کی تاریخ کے حوالے سے ہمارے پارٹی ذمہ داران نے اچکزئی صاحب سے بات کی تھی۔ کل ہماری اچکزئی صاحب کے ساتھ میٹنگ ہے، جس میں ان کے سامنے تمام تجاویز رکھیں گے۔ اس سلسلے میں آج علامہ صاحب کے ساتھ بھی ہماری تفصیلی میٹنگ ہوئی ہے۔ ہم اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ آن بورڈ ہیں۔
Asad Qaiser44,611 просмотров • 16 дней назад

پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات .ملاقات کے دوران تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس، 27 ستمبر کی کال، رول آف لاء، آئین کی بالادستی اور ملک میں آئینی و جمہوری نظام کے استحکام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اصولوں کے تحفظ کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان باہمی مشاورت اور مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر بھی گفتگو کی۔
Asad Qaiser36,759 просмотров • 14 дней назад

مریم نواز نے بیان دیا ہے کہ ہمیں بھارت سے نہیں بلکہ خیبر پختونخوا سے خطرہ ہے، انہیں اپنے اس بیان پر شرم آنی چاہیے۔ ان کے والد وزیراعظم تھے جب ہمارا صوبہ دہشت گردی کی جنگ کی دلدل میں پھنسا، جبکہ ان کے چچا آج وزیراعظم ہیں جب ان کی حکومت نے ہمارے خطے اور صوبے کو دوبارہ جنگ کا میدان بنا دیا ہے۔ ضیاء الحق نے یہاں جہاد کا اعلان کیا اور کلاشنکوف کلچر متعارف کرایا، جس کے بعد پورا خیبر پختونخوا قتل گاہ بن گیا۔ میں چیلنج سے کہتا ہوں کہ 1985ء سے پہلے فاٹا کے علاقوں میں سالوں سال قتل کے ایسے واقعات نہیں ہوتے تھے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آپ لوگوں نے حصہ لیا، لیکن ہمارے صوبے کے عوام کو ذلت کا سامنا کرنا پڑا، خیبر پختونخوا کے عوام آئی ڈی پیز بن گئے، پورے پورے اضلاع خالی کروائے گئے، ہماری خواتین اور بزرگوں کی بے حرمتی ہوئی۔ آپ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خودکش حملہ آور پیدا ہوئے۔ عمران خان کے پورے تین سالہ دور میں دیکھ لیں، کوئی خودکش حملہ یا ڈرون حملہ ہوا ہو۔ جس کے پاس تھوڑا بہت پیسہ تھا، وہ صوبے سے باہر چلا گیا اور یہاں بے روزگاری بڑھ گئی۔ ہمارا جو تھوڑا بہت کاروبار ہے، وہ افغانستان کے ساتھ تجارت پر چلتا ہے، جبکہ پشاور کی چھوٹی مارکیٹ لاہور اور کراچی کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ آپ نے افغان بارڈر بند کرکے ہمیں فاقوں پر مجبور کر دیا ہے۔ میں مریم نواز کے بیان کی مذمت کرتا ہوں اور اپنے صوبے کی مسلم لیگ کی قیادت سے اپیل کرتا ہوں کہ اس بیان کے خلاف کھڑے ہوں۔ اگر مسلم لیگ کی قیادت اس کی مذمت نہیں کرتی تو صوبے کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ان کا بائیکاٹ کریں۔
Asad Qaiser41,602 просмотров • 19 дней назад

ہمیں کیپٹن عبید اللہ شہید پر فخر ہے، وہ میرے طالب علم رہے ہیں اور اپنے خاندان کے درخشندہ ستارے تھے۔ کیپٹن عبید اللہ شہید نے پاکستان کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا، ہم ان کی عظیم قربانی کو سلام اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہمارے شہداء ہمارے لیے رول ماڈل ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ صوبائی حکومت کو خط لکھوں گا کہ زیدہ گرلز ڈگری کالج کو کیپٹن عبید اللہ شہید کے نام سے منسوب کیا جائے۔
Asad Qaiser33,681 просмотров • 19 дней назад

کیا ہمارے دور میں کوئی ڈرون حملہ ہوا، کیا ہمارے دور میں دھماکے ہوتے تھے، کیا کوئی insurgency ہوئی، وزیرستان سے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے خود کہا تھا کہ اتنا کام شروع ہو گیا تھا کہ مزدور نہیں ملتے تھے، معاشی سرگرمیاں اتنی بڑھ گئی تھیں۔ میں آپ کے علم میں اضافہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہم نے ایک خصوصی کمیٹی بنائی تھی، جس میں محسن داوڑ اور علی وزیر بھی شامل تھے۔ جتنے بھی سرحدی راستے تھے، ہم نے وہ کھولے۔ وانا بارڈر تھا، غلام خان اور خرلاچی بارڈر تھے، ان پر جتنا بھی کام ہوا، وہ ان کی مشاورت سے ہو رہا تھا۔ یعنی وہاں کسٹمز کے افسران کی تعیناتی، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا نظام اور بینکاری کا نظام قائم کرنا، وفاقی تحقیقاتی ادارے کے انتظامات کرنا، اور وہاں جو ویزا پالیسی تھی، ان تمام معاملات میں ان کی مشاورت شامل تھی۔ آپ ان سے پوچھ سکتے ہیں، ان سے بات کر سکتے ہیں۔
Asad Qaiser41,772 просмотров • 25 дней назад

پارلیمانی پارٹی کا اجلاس صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان کی زیرِ صدارت پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی مرکزی سینئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم ۔سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی اور صوبائی وزرا سمیت اراکین اسمبلی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے ساتھ پنجاب میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی گئی۔ قائد عمران خان کے کیسز کی آئینی عدالت منتقلی پر تشویش کا اظہار اور 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کارکنان خیبرپختونخوا کے سرحدی روٹس پر کیمپ لگانے کے لئے مناسب جہگوں کی نشاندہی کریں۔ وزیراعلیٰ صاحب کے ساتھ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں 27 ستمبر سے قبل لانگ مارچ کے لیے بھی کارکنان کو مکمل تیار رہنے کی ہدایت کی گئی۔
Asad Qaiser18,322 просмотров • 10 дней назад