
Government of Punjab
@GovtofPunjabPK • 1,311,774 subscribers
Official Account of Govt of Punjab, Pakistan.
Shorts
Videos

*🇵🇰 PUNJAB LEADS. PAKISTAN SAVES LIVES. 🇵🇰* *Government of Punjab is committed to make Pakistan the LEADING NATION OF LIFE SAVERS.* On the directions of CM Punjab Maryam Nawaz Sharif, Rescue 1122 launched a massive campaign to train citizens in lifesaving skills. CAMPAIGN IMPACT: ✅ *100,000+ Citizens Registered* ✅ Highest Number Trained on World First Aid Day ✅ Training Continues Across Punjab From registration to certification, every trained citizen becomes the first line of defense in an emergency. Because in a crisis, the first 5 minutes save lives. And the first responder is YOU. Join the Movement - FREE Training Portal: | App: Pak Life Saver |
Government of Punjab124,464 views • 8 days ago

پنجاب کے طلبہ و طالبات کے لیے بڑی خوشخبری۔۔۔ آج ہی بلا سود الیکٹرک بائیک کے حصول کے لیے اپلائی کریں۔ ای۔ بائیک چلانے کی ٹریننگ ،سیفٹی راڈ اور ہیلمٹ بھی مفت فراہم کیے جائیں گے۔ خواتین کے لیے ڈاؤن پیمنٹ نہیں، ماہانہ قسط صرف 3 ہزار روپے ہے اور اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 4 اکتوبر 2026 ہے۔
Government of Punjab18,716 views • 2 days ago

تصویر کا رخ بدل گیا، اہم ویڈیو سامنے آگئی! سہیل آفریدی کی موجودگی میں اشتیاق کے اہلِ خانہ کے ایک فرد نے واضح کیا کہ اشتیاق کی ہلاکت ایک حادثہ تھی اور اس میں حکومت یا پنجاب پولیس کا کوئی تعلق نہیں۔ اہلِ خانہ نے یہ بھی بتایا کہ 17 روز تک پی ٹی آئی کے کسی رہنما نے ان سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی خیریت دریافت کی۔ وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بیان سامنے آنے کے بعد سہیل آفریدی کے گارڈز نے اہلِ خانہ سے بدسلوکی کی اور ویڈیو بنانے پر صحافیوں سے بھی بدتمیزی کی گئی۔ انہوں نے سہیل آفریدی کی لاہور آمد پوائنٹ اسکورنگ اور پبلک سٹنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ میں چار افراد کے جاں بحق ہونے کے باوجود وہ 530 کلومیٹر کا سفر کرکے لاہور پہنچے۔ اشتیاق کے واقعے کو پی ٹی آئی کے یوٹیوبرز نے غلط رنگ دیا۔ لاشوں پر سیاست پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے۔
Government of Punjab38,672 views • 6 days ago

ملتان کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری! ملتان میں ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا آغاز۔ گرین الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہے، جبکہ طلباء، 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور اسپیشل افراد کے لیے سفر بلکل مفت ہے۔ خصوصی افراد کے لیے ہر بس میں ریمپ اور ویل چیئرز بھی موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ملتان میں الیکٹرک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
Government of Punjab15,273 views • 3 days ago

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "صحت مند پنجاب" منصوبہ کے تحت شروع کیا گیا "وزیرِ اعلیٰ اسپیشل انیشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام (CMSITP)" مستحق مریضوں کے لیے زندگی کی نئی کرن بن چکا ہے۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 2,898 مریض رجسٹرڈ اور 2,505 مریضوں کا مفت علاج مکمل ہو چکا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صحت کے حوالے سے انقلابی اقدامات کے تحت ریاست علاج کا بوجھ اٹھا رہی ہے اور لوگوں کی زندگیاں محفوظ بنا رہی ہے۔
Government of Punjab60,253 views • 16 days ago

الحمرا آرٹس کونسل میں ڈرامہ "فرینڈز آف سیونٹیز " (Friends of '70s) کی شاندار پیشکش، جسے شائقین نے بے حد سراہا۔ "سٹیج پر بغیر کسی کٹ (Cut) کے براہِ راست اداکاری کرنا اور ڈائیلاگز یاد رکھنا واقعی ایک بڑا فن ہے۔ اس طرح کے فیملی ڈرامے بچوں کو اپنی ثقافت، آرٹ اور تاریخ سے جوڑنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ وزیر ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری اور حکومتِ پنجاب کی یہ کاوشیں لائقِ تحسین ہیں جن کی بدولت لاہور میں شائستہ فیملی تھیٹر کی شاندار واپسی ہوئی ہے۔" خاتون شہری
Government of Punjab125,039 views • 1 month ago

"وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں طلبہ و طالبات کے لیے بائیک اسکیم شروع کی گئی جس میں طالبات کو ترجیح دی گئی۔ پنجاب بھر میں طلبہ و طالبات میں 8 ہزار 444 بائیکس تقسیم کی جا چکی ہیں. ان میں سے جنوبی پنجاب میں طالبات کو 6 ہزار 143 بائیکس فراہم کی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے یہ حکم دیا تھا کہ جتنی بھی بچیوں نے بائیک کے لیے اپلائی کیا ہے ان تمام بچیوں کو ترجیح ملنی چاہیے۔ اسی لیے پنجاب میں اپلائی کرنے والی تمام بچیوں کو الیکٹرک بائیکس دی گئیں۔" صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری Azma Zahid Bokhari
Government of Punjab298,592 views • 3 months ago

وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے الحمراء میں سمر کیمپ کی نمائش کا افتتاح کر دیا۔ جہاں 40 نوجوان فنکاروں کے 85 فن پارے پیش کیے گئے۔ ڈرائنگ، پینٹنگ اور خطاطی کے ذریعے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھرپور اُجاگر کیا گیا۔ وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے سمر کیمپ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
Government of Punjab108,727 views • 1 month ago

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ماحول دوست ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت الیکٹرک بس سروس کو پنجاب کی 91 تحصیلوں تک وسعت دینے کا فیصلہ، جہاں 1,500 نئی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ ہر تحصیل میں جدید "الیکٹرک بس ڈپو" قائم کیے جائیں گے۔ جون 2027 تک پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 3 ہزار الیکٹرک بسیں فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولت ، اب پنجاب کی ہر تحصیل میں میسر ہوں گی۔
Government of Punjab11,461 views • 4 days ago

ورچوئل بلڈ بنک (VBB) ٹیم کی جانب سے ڈونر ارینجمنٹ کے عمل کا لائیو عملی مظاہرہ، جس میں ڈونر کی درخواست پر موصول ہونے والی حقیقی کال کے بعد صرف 7 منٹ میں موزوں ڈونر کا انتظام کر کے فوری رسپانس کی مؤثر صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا۔ تیز رسپانس، بروقت خون اور زندگی بچانے کا عزم ، VBB کا مؤثر نظام عوامی خدمت کی ایک بہترین مثال۔
Government of Punjab25,036 views • 10 days ago

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور ریلوے اسٹیشن کے فاؤنٹین کی تزئین و آرائش، تاریخی ورثے کے حسن کو مزید نکھارنے اور شہریوں کے لیے خوبصورت ماحول فراہم کرنے کی جانب اہم اقدام۔ تاریخی ورثے کے حسن کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں اور مسافروں کے لئے خوبصورت، جدید اور بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ مسافروں کے لئے پارکنگ کا دیرینہ مسئلہ بھی حل کر دیا۔۔
Government of Punjab15,020 views • 6 days ago

الحمرا آرٹس کونسل میں فیملی تھیٹر ڈرامہ "فرینڈز آف سیونٹیز" پیش کیا گیا۔ "اس شاندار کھیل کے حوالے سے پوری دنیا سے محبت بھرے پیغامات آرہے ہیں جس کے لیے میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔ ہنی البیلا یہ ڈرامہ 1970ء کی دہائی کے ماحول، معاشرتی زندگی اور خاندانی رشتوں کی خوبصورت عکاسی پر مبنی تھا، جسے شائقین اور فیملیز کی طرف سے بہت زیادہ پذیرائی ملی۔
Government of Punjab72,074 views • 1 month ago

محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کی جانب سے تاریخی مزارات اور یادگاروں میں خصوصی گیلریوں کا قیام و تزئینِ نو، پنجاب کی صدیوں پر محیط تاریخ، ثقافت اور روحانی ورثے کو محفوظ کرنے اور نئی نسل تک منتقل کرنے کی جانب اہم اقدام ہے۔ بادشاہی مسجد کی Holy Relics Gallery ، اقبال ہال، بابا فریدؒ، داتا علی ہجویریؒ، وارث شاہ، حضرت میاں میرؒ اور بابا بلھے شاہؒ سے منسوب گیلریاں ہمارے عظیم تاریخی و ثقافتی ورثے کی عکاس ہیں۔ تاریخ سے آگاہی، ثقافت کا فروغ، ورثے کا تحفظ اورپنجاب کی شناخت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
Government of Punjab15,486 views • 7 days ago

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیرِ صدارت انفارمیشن اسٹیئرنگ/ریویو کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں نظرثانی شدہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد، ڈس انفارمیشن، نفرت انگیز مواد اور منفی بیانیوں کے تدارک کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی کی شرکت ۔ اجلاس میں محکمہ جاتی رابطہ کاری، بروقت اور حقائق پر مبنی معلومات اور میڈیا لٹریسی کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے پر اتفاق ۔ نوجوانوں کو گمراہ کن معلومات اور انتہا پسندانہ سوچ سے محفوظ رکھتے ہوئے مثبت، ذمہ دار اور حقائق پر مبنی قومی بیانیے کو فروغ دینا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔
Government of Punjab17,378 views • 8 days ago

🚨 1860 HOSPITALS. ONE MISSION: SAVE LIVES 🚨 Upon directions of CM Punjab, Rescue 1122 has successfully completed 1860 Emergency Evacuation Drills across hospitals in Punjab. Alongside this, Fire Safety Surveys are ongoing to ensure every hospital is prepared for any emergency. Because preparedness today means protection tomorrow. In Emergency: DIAL 1122 📞
Government of Punjab30,242 views • 16 days ago