
Junaid Akbar
@JunaidAkbarMNA • 91,675 subscribers
Member National Assembly NA-09 Malakand | Provincial President PTI Khyber Pakhtunkhwa
Shorts
Videos

اگر میں غائب ہوگیا تو بحثیت صوبائی صدر ملک بند کرنے کا لائحہ عمل بتاتا ہوں شانگلہ، کوہستان، بٹگرام والے شاہراہ ریشم بند کردیں پشاور ریجن کے لوگ اٹک پل بند کردیں فاٹا والے افغانستان سے آنے والا راستہ بند کردیں اور ساوتھ ریجن موٹروے بند کردیں۔ صوبائی صدر جنید اکبر خان عمران خان نے شادی پر ڈھول بجانے کیلیے مھجے صدر نہیں بنایا بلکہ جعلی نظام کے خاتمے کیلئے آیا ہوں۔ صوبائی صدر جنید اکبر خان
Junaid Akbar367,409 просмотров • 1 год назад
1:11
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان کوگلگت بلتستان پولیس نے اراکینِ قومی اسمبلی سلیم الرحمٰن، سید محبوب شاہ ڈاکٹر امجد علی خان اور ایم پی اے نعیم خان کے ہمراہ گرفتار کر لیا۔ کیا سیاسی عمل کو دبانے اور انتخابی مہم سے روکنے سے یہ لوگ عمران خان کو عوام کے دلوں سے نکال دیں گے؟ طاقت کے استعمال سے نظریات کو ہرگز ختم نہیں کیا جا سکتا!
Junaid Akbar59,611 просмотров • 2 месяцев назад

میرے قائد عمران خان نے کہا تھا کہ میرے پاکستانیوں میں تو برداشت کر لو گا مگر آپ نہیں۔
Junaid Akbar87,181 просмотров • 4 месяцев назад

تمام قبائلی اضلاع کے مشران اور عمائدین نے نامزد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔
Junaid Akbar153,090 просмотров • 10 месяцев назад

ہمارے پشاور کے کچھ یوٹیوبرز کو شاید بہت مسئلہ ہے، بلکہ لگتا ہے کہ وہ فرمائشی یوٹیوب چلاتے ہیں، اسی لیے بار بار یہی سوال اٹھاتے ہیں۔ میں اس حوالے سے بات واضح کر دیتا ہوں۔ جب مجھے صوبائی صدر بنایا گیا تو عمران خان صاحب نے مجھے یہ ذمہ داری دی کہ صوبے میں تحریک کو دوبارہ فعال کروں۔ آپ سب کو یاد ہوگا کہ 26 نومبر کے بعد حالات انتہائی خراب تھے، ہم نے اپنے کارکنوں کی لاشیں اٹھائی تھیں اور پارٹی احتجاج کی پوزیشن میں نہیں تھی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پارٹی دوبارہ کھڑی کے۔ اس کے بعد تقریباً دو ماہ تک میری عمران خان صاحب سے نہ ملاقات ہو سکی اور نہ ہی رابطہ ہو سکا۔ اس دوران عمران خان صاحب نے عمر ایوب صاحب کو یہ ذمہ داری سونپی۔ چند دن بعد جب علی امین گنڈاپور صاحب کی عمران خان صاحب سے ملاقات ہوئی تو یہ ذمہ داری دوبارہ انہیں دے دی گئی۔ علی امین صاحب نے اس حوالے سے باہر آ کر پریس کانفرنس بھی کی، اور میں نے بھی اس کی مکمل تائید کی۔ اس کے بعد سہیل آفریدی صاحب آئے، لیکن انہیں بھی یہ ہدایت کی گئی کہ جو بھی سیاسی سرگرمی یا لائحۂ عمل اختیار کرنا ہے، وہ محمود خان اچکزئی صاحب کے مشورے سے کرنا ہے، کیونکہ عمران خان صاحب نے اس حوالے سے انہیں ذمہ داری دی ہے۔ لہٰذا، جیسے ہی عمران خان صاحب سے دوبارہ ملاقات ہوگی اور جو بھی ہدایات موصول ہوں گی، ان شاء اللہ ہم ان پر من و عن عمل کریں گے۔ نہ ہم نے پہلے کبھی عمران خان صاحب کو مایوس کیا، نہ آئندہ کریں گے۔ میں آج بھی اپنے کی ایک ایک بات پر پہلے کی طرح قائم ہوں۔ صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان کی پشاور میں پریس کانفرنس۔
Junaid Akbar26,728 просмотров • 1 месяц назад

وزیر اعلیٰ محمد سہیل افریدی صاحب کا وزیر اعظم کی میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کو میں اون کرتا ہوں انھوں نے ٹھیک کیا ہے میں اُن کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میں کسی پر پابندی کے حق میں نہیں، لیکن ہمیں یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ یہ تحریکیں بناتا کون ہے. میں پی ٹی ایم پر پابندی کے حق میں بھی نہیں تھا. ہمیں بتایا گیا کہ علی وزیر اور محسن دواڑ غدار ہیں: صوبائی صدر جنید اکبر
Junaid Akbar138,471 просмотров • 9 месяцев назад

اسپیکر ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے اراکین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عمران خان کے نامزد کردہ وزیراعلیٰ کے امیدوار کے ساتھ مکمل طور پر یکجا ہیں۔ اراکین نے کہا کہ تحریک انصاف کا ہر کارکن اپنے قائد عمران خان کے فیصلوں پر اعتماد رکھتا ہے، اور پارٹی قیادت کے متعین کردہ راستے پر متفقہ طور پر آگے بڑھے گا۔
Junaid Akbar137,091 просмотров • 10 месяцев назад

رات 12:20 بجے ہزاروں افراد سڑکوں پر اور RO آفس کے باہر موجود ہیں جب تک فارم 47 جاری نہیں ہوتا، ہمارا کوئی قدم پیچھے نہیں ہٹے گا اور نہ ہی کوئی گھر واپس جائے گا۔' یہ محض ہجوم نہیں، اپنے حق کے لیے جاگتی ہوئی عوام ہے! #قید_میں_خان_ووٹ_میں_خان #جی_بی_کا_فیصلہ_عمران_خان
Junaid Akbar35,255 просмотров • 2 месяцев назад

یہ نوجوان جس کا نام حسین ہے اس کا تعلق پیر خیل ملاکنڈ سے ہے۔ عید سے کچھ دن پہلے 24 نومبر کی جعلی ایف ائی آر میں 6 ماہ جیل کاٹ کر رہائی ہوئی۔ آج ملاکنڈ میں ریلیز عمران خان ریلی میں اپنے جنون ، اور مضبوط و بلند حوصلے سے وقت کے فرعونوں کو یہ پیغام دے دیا کہ گرفتاریاں ان کا حوصلہ نہیں توڑ سکتی۔ تم اس جنون کو کیسے شکست دوں گے؟
Junaid Akbar149,682 просмотров • 1 год назад
0:48
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

وادی تیراہ میں امن مارچ میں نہتے قبائلی مشران و نوجوانوں اور معصوم بچوں پر فائرنگ کے نتیجے میں بچوں سمیت 7 بے گناہ افراد کو شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہے۔ دوران جنگ بھی معصوم بچوں کو قتل کرنے کی اجازت کوئی مذہب، ریاست اور قانون نہیں دیتی۔ سوچئے اور غور کیجئے ریاست کے اس سے فعل سے دہشتگردی میں کمی آئے گی یا بڑھے گی؟ کیا حکمرانوں کو کوئی احساس ہے؟ کہ پشتونوں بلٹ اور ریاست کے درمیان دوریاں کس حد تک بڑھ رہی ہے؟
Junaid Akbar133,262 просмотров • 1 год назад

پاکستان تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی نے مشترکہ طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا ۔ مریم نواز 11 ارب کا جہاز لیتی ہے قومی خزانے سے ایک ایک پائلٹ کو کروڑ کروڑ روپے تنخواہ دے رہی ہے ہمیں بتایا جائے کس فارمولہ کے تحت قیمتوں میں 200 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ صوبائی صدر جنید اکبر
Junaid Akbar49,925 просмотров • 4 месяцев назад