
Junaid Akbar
@JunaidAkbarMNA • 94,839 subscribers
Member National Assembly NA-09 Malakand | Provincial President PTI Khyber Pakhtunkhwa
Shorts
Videos

لڑائی ہماری اور کسی اور کی ہے، یہ بیچارے تو پرائی شادی میں عبداللہ دیوانہ والا معاملہ ہے۔ جس کے نام پر یہ ووٹ لے کر آئے، جس کے نام پر یہ پارلیمنٹ میں، سینیٹ میں آئے، اس بیچارے کو پچھلے تین سال سے خاموش بٹھایا ہے۔ اس کو پاکستان بلایا اور صرف کبوتر اڑانے کے علاوہ اس بیچارے نے کچھ نہیں کیا۔ میرا خیال ہے، ایک دفعہ اس نے اسمبلی میں شعر بھی پڑھا تھا۔ -صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان
Junaid Akbar270,722 次观看 • 4 天前

سوات میں رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان اور مردان میں رکن قومی اسمبلی مجاہد خان کی رہائش گاہوں پر نامعلوم افراد کے حملے، گھروں میں موجود سامان کی توڑ پھوڑ اور چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی انتہائی تشویش ناک اور قابلِ مذمت اقدام ہے۔ خیبر پختونخوا کا اپنا سیاسی و سماجی کلچر ہے، جہاں شدید سیاسی اختلافات کے باوجود بھائی چارے، رواداری اور باہمی احترام کو ہمیشہ مقدم رکھا جاتا ہے۔ خدارا ہوش کے ناخن لیں اور سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے سے گریز کیا جائے۔ سوچ، نظریے اور سیاسی جدوجہد کو طاقت کے زور پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔ جبر اور خوف کے ذریعے سیاسی آوازوں کو خاموش کرنے کی کوششیں معاشرے میں فاصلے مزید بڑھاتی ہیں۔ یہ کارروائیاں کس نے کیں اور ان کے ذمہ دار کون ہیں؟ ایسی کارروائیاں ان نقاب پوش عناصر کو تقویت دیتی ہیں جو آئین، قانون اور جمہوری اصولوں کو نہیں مانتے۔
Junaid Akbar21,159 次观看 • 14 小时前

کولائی پالس کوہستان سے رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد ریاض خان کل سے اپنے ساتھیوں سمیت لاپتہ ہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق صبح کے وقت ان کی گاڑی مَلک تھانے میں موجود تھی، جس کے شیشے بھی توڑے گئے ہیں، تاہم سردار محمد ریاض خان اور ان کے ساتھیوں کے بارے میں تاحال کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔ سوچ، نظریے اور سیاسی جدوجہد کو طاقت کے زور پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔ جبر اور خوف کے ذریعے سیاسی آوازوں کو خاموش کرنے کی ناکام کوششیں فاصلے مزید بڑھاتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ سردار محمد ریاض خان اور ان کے تمام ساتھیوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔
Junaid Akbar37,627 次观看 • 1 天前

پہلی دفعہ ہم ایک ہی روٹ سے اسلام آباد آئے تھے۔ اس دفعہ ہم مختلف سائٹس سے آئیں گے۔ ڈی آئی خان کے لوگ ڈی آئی خان کی طرف سے، پشاور ریجن کے زیادہ تر اضلاع جی ٹی روڈ سے، ملاکنڈ ڈویژن موٹروے سے، جبکہ ہزارہ کے لوگ مارگلہ کی سائیڈ سے آئیں گے۔ یہ آئین شکن، قانون شکن اور جمہوریت کا بیڑا غرق کرنے والے اقدامات ہیں۔ پہلی دفعہ ہم ریاست کو ماں سمجھ رہے تھے اور ہمیں یہ توقع نہیں تھی کہ ریاست ہم پر گولیاں بھی چلا سکتی ہے۔ جب ہم نے اپنی لاشیں اٹھائیں تو ہم بالکل شاک میں تھے۔ ہمیں اس صدمے سے نکلنے میں مہینے لگے کہ کیا ریاست اس طرح بھی کر سکتی ہے؟ سومنات کا حوالہ میں نے اسی غرض سے دیا تھا کہ ہم بار بار آئیں گے۔ چاہے ہمیں 17 دفعہ آنا پڑے، 15 دفعہ آنا پڑے یا 6 دفعہ آنا پڑے، ان شاء اللہ تعالیٰ ہم بار بار آئیں گے۔ سومنات کا حوالہ میں نے اسی بنیاد پر دیا تھا۔ میری تین چار دن پہلے والی تقریر کل سے نشر کی جا رہی ہے۔ اصل میں یہ کل کے واقعے کو چھپانے کے لیے چلائی گئی، اور وہ فرمائشی تھی۔ سب کو پتہ ہے کہ کس نے چلائی اور کیوں چلائی۔ ورنہ میں اپنی تقریر کا ایک ایک لفظ کلیئر کرتا ہوں اور اپنی تقریر کے ایک ایک لفظ کی اُون کرتا ہوں۔کہ ائین و قانون کے مطابق اپنا بھرپور پرُامن احتجاج کریں گے اور بار بار کریں گے۔
Junaid Akbar31,425 次观看 • 5 天前

صوابی، ترکئی ہاؤس: 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے مرکزی رہنماء پاکستان تحریک انصاف و رکنِ قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی کی زیرِ صدارت ترکئی ہاؤس میں گرینڈ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی وزیرِ محنت فیصل خان ترکئی، اراکینِ صوبائی اسمبلی مرتضیٰ خان ترکئی، عبدالکریم تورڈھیر، حاجی رنگیز خان، ضلعی و تحصیل تنظیمی عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Junaid Akbar16,560 次观看 • 3 天前

27 ستمبر کے خوف نے اس نظام کو حواس باختہ کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر آبپاشی ریاض خان اور صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید فخر جہاں کے گھروں پر نامعلوم افراد کے چھاپے، آخر یہ خوف کیسا ہے کہ سیاسی مخالفین کے گھروں تک پہنچنے کی نوبت آ گئی؟ چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔ طاقت کے یہ حربے سیاسی آوازوں کو دبانے کے بجائے حالات کو مزید سنگین اور فاصلے مزید وسیع کریں گے۔
Junaid Akbar18,490 次观看 • 3 天前

ہم پولیٹیکل لوگ ہیں، ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ تمام اسٹیک ہولڈرز، چاہے وہ ادارے ہوں یا سیاسی لوگ، سب کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔ مجھے کوئی شرم نہیں کہ میں اپنے اداروں کے ساتھ بیٹھوں اور انہیں یہ سمجھانے کی کوشش کروں کہ اداروں اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ مضبوط ادارے مضبوط پاکستان کی علامت ہیں، لیکن مضبوط اداروں کے پیچھے عوام کا اعتماد بھی ہونا چاہیے۔ ہم اپنے اداروں کو اون کرتے ہیں، یہ میرے ملک کے ادارے ہیں، اس لیے چاہتے ہیں کہ ادارے مضبوط ہوں اور عوام کے ساتھ ان کا تعلق بھی مضبوط ہو۔ عمران خان صاحب کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، اس کی وجہ سے عوام میں اداروں کے حوالے سے ناراضی پیدا ہو رہی ہے، اور ہمیں اس فاصلے کو کم کرنے کے لیے بات کرنی چاہیے۔ 80 فیصد عوام عمران خان صاحب کے ساتھ جڑے ہیں اور عمران خان صاحب کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، اس کی وجہ سے لوگ اداروں سے ناراض ہیں۔ ہم اپنے اداروں کو اون کرتے ہیں، یہ میرے ملک کے ادارے ہیں، تو مجھے تو خوشی ہے کہ یہ ادارے مضبوط ہوں اور عوام کے ساتھ ان کا تعلق مضبوط ہو۔ اس سے پہلے بھی ہم ملے ہیں۔ جب بھی میاں صاحب نے ہاتھ بڑھانے کی کوشش کی، ہم نے بالکل ویلکم کیا، لیکن دوسرے دن ہمارے وارنٹ نکل جاتے تھے اور ہمیں مزید ایف آئی آرز میں ڈال دیا جاتا تھا۔ حکومت صرف باتوں سے نہیں، اپنے عمل سے ثابت کرے کہ اسے کیا کرنا ہے۔ ہمارے پاس ووٹ کا مینڈیٹ عمران خان کا ہے، تو یہ نہیں ہو سکتا کہ عمران خان صاحب کے مشورے کے بغیر ہم کوئی بات کریں۔ جب ووٹ اُن کا ہے، پہچان اُن کی وجہ سے ہے، مجھے ووٹ اُن کا ملا ہے اور مجھے اُن کی وجہ سے پیار ملتا ہے، تو میں کس طرح یہ بات کر سکتا ہوں؟ حکومت کو ہمارا اختیار دیکھنا ہے تو ہماری ملاقات عمران خان سے کروا دیں، انہیں پتہ چل جائے گا کہ ہمارے پاس بات کرنے کا اختیار ہے یا نہیں۔ بالکل، ہم پولیٹیکل لوگ ہیں۔ ہم خان سے بات کر سکتے ہیں، انہیں موجودہ زمینی حقائق سے آگاہ کر سکتے ہیں اور گائیڈ کر سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی میں جو جمہوری کلچر ہے، یہ اُن لوگوں سے پوچھیں جو پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں۔ یہ جو غلط تاثر دیا جاتا ہے کہ خان صاحب بات نہیں سنتے، خان صاحب سنتے ہیں۔ آپ مسلم لیگ میں کسی سے پوچھ لیں، کیا کسی میں ہمت ہے کہ میاں صاحب کے سامنے اُن سے اختلاف کرے؟ میٹنگ میں میری اور خان صاحب کی لڑائی بھی ہوتی تھی۔ ہم انہیں کہتے تھے کہ آپ غلط ہیں، اس طرح نہیں، اس طرح ہونا چاہیے۔ یہ والا کلچر آپ کو کسی اور پارٹی میں نہیں ملتا۔ میں محسن نقوی صاحب کو وزیراعظمِ پاکستان سے بھی زیادہ مضبوط سمجھتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ اس حکومت میں اگر کسی بندے سے بات ہو سکتی ہے اور جو اپنی بات منوا سکتا ہے، تو وہ نقوی صاحب ہیں۔
Junaid Akbar18,399 次观看 • 4 天前

خیبرپختونخوا کے چار کروڑعوام کے منتخب وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کو پنجاب پولیس کے ہاتھوں قیدی وین میں بٹھا کر لے جانا محض ایک فرد پر حملہ نہیں، بلکہ پورے خیبرپختونخوا کے عوامی مینڈیٹ، آئین اور جمہوری اصولوں پر کھلا حملہ ہے۔ یہ کیسا نظامِ ہے جہاں عوام کے منتخب نمائندوں کو سیاسی انتقام، ریاستی طاقت اور جبر کا نشانہ بنایا جائے؟ عمران خان سے وفاداری کو جرم بنا کر، تحریکِ انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرکے اور منتخب نمائندوں کو ہراساں کرکے آپ عوام کے دلوں سے نظریہ ختم نہیں کر سکتے۔ آج کا یہ اقدام صرف ایک سیاسی جماعت کے خلاف نہیں، بلکہ جمہوریت کے چہرے پر ایک اور سیاہ داغ ہے۔ وقت گواہی دے گا کہ کس نے آئین کا ساتھ دیا اور کس نے اقتدار بچانے کے لیے آئین اور جمہوری اقدار کو پامال کیا۔ جبر سے آوازیں دبائی جا سکتی ہیں، عوام کا فیصلہ نہیں بدلا جا سکتا۔ ظلم کی ہر حد کے بعد مزاحمت مزید مضبوط ہوتی ہے۔ 27 ستمبر انشاءاللہ اسلام آباد
Junaid Akbar43,554 次观看 • 12 天前

"نہ کسی کا ظلم زیادہ دیر چلے گا، نہ کسی کا راج رہے گا! اٹھو، باہر نکلو اور اس دھرتی کا حق سچ کے ساتھ واپس لو۔ یہی وہ ترانہ ہے جو پوری قوم کو ایک لڑی میں پرو رہا ہے۔ 27 ستمبر کے تاریخی لانگ مارچ کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ اس اتحاد کے گیت کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں اور عمران خان کی رہائی کے لیے اب فیصلہ کن آواز اٹھائیں! #عہدوفا_27ستمبر
Junaid Akbar39,450 次观看 • 13 天前

جیل میں خان صاحب سے میری چار ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ان کے مورال کو دیکھ کر میں حیران رہ جاتا تھا۔ وہ خود جیل میں ہونے کے باوجود ہمیں تسلی دیتے تھے کہ کھڑے رہو، ڈٹے رہو، یہ ظلم اتنا عرصہ نہیں چل سکے گا۔ میں حیران رہ جاتا تھا کہ بجائے اس کے کہ ایک شخص اتنی سختی میں، اتنا سخت وقت جیل میں گزار رہا ہے، وہ ہر دفعہ ہمیں حوصلہ دیتا تھا کہ ان شاء اللہ تعالیٰ یہ ظلم ختم ہوگا اور ان شاء اللہ قانون کی حکمرانی آئے گی۔ ان لوگوں کو اصل تکلیف یہ ہے کہ ہم خان صاحب کو توڑ کیوں نہیں سکے۔ خان صاحب کی ہر بات ریکارڈ کی جاتی ہے۔ ایک دفعہ انہوں نے مجھے کہا تھا کہ میں تو اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ جیل میں مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، جو شاید میں باہر رہ کر نہ سیکھ پاتا۔ سارا دن اپنی غلطیوں کا جائزہ لیتا ہوں کہ کہاں کہاں مجھ سے غلطی ہوئی، تاکہ آئندہ وہ غلطیاں دوبارہ نہ ہوں۔
Junaid Akbar21,546 次观看 • 8 天前

حیدرآباد کے داخلی راستوں کو بند کرکے عوام اور کارکنان کی آمد و رفت میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی، مگر سیاسی کارکنوں کا عزم اور حوصلہ کسی رکاوٹ کے سامنے نہیں جھکا۔ صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا جنید اکبر خان، عادل بائزئی، ملک عدیل ، شفیع جان اور شفقت ایاز نے موقع پر پہنچ کر خود بند راستے کھلوا دیے۔ پُرامن سیاسی سرگرمیوں اور عوام کی آزادانہ آمد و رفت کو کسی صورت رکاوٹوں میں قید نہیں کیا جا سکتا۔ راستے بند کرنے سے عوام کے جذبے اور کارکنان کے حوصلے نہیں توڑے جا سکتے۔ حیدرآباد کی سڑکوں پر آج ایک بار پھر یہ پیغام دیا گیا کہ راستے بند کیے جا سکتے ہیں، لیکن عوام کا راستہ اور حقیقی آزادی کی جدوجہد نہیں روکی جا سکتی۔ عزم مضبوط ہے، حوصلے بلند ہیں اور قافلہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ انشاءاللہ!
Junaid Akbar42,900 次观看 • 20 天前

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی ہوں، میں ہوں یا تحریکِ انصاف کا کوئی بھی رہنما نااہل کر دیا جائے، تحریک نہیں رکے گی۔ پی ٹی آئی کا ہر کارکن قیادت کرنے، مزاحمت کرنے اور احتجاج کو آگے بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ کسی ایک شخص کی نہیں، ایک نظریے کی جنگ ہے " : صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان
Junaid Akbar23,638 次观看 • 14 天前