
Naeem Haider Panjutha
@NaeemPanjuthaa • 356,655 subscribers
Spokesman To Imran Khan on Legal Affairs /Member Core Committee PTI
Shorts
Videos

رجسٹرار سے ہم نے کہا کہ عمران خان کا بال بھی بانکا ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا ؟ کیا آپ گارنٹی لیتے ہیں عدالت لیتی ہے ؟ کہا گیا نہیں ، نواز شریف کی گارنٹی مانگنے والی عدالت کدھر گئی ؟ عمران کی صحت والی جلد سماعت کی درخواست کو خارج کر دیا گیا اور کہا گیا کہ 94 اس نوعیت کی درخواستیں التوا ہیں جب کہ اس طرح کی نہ حکم عدولی ہوئی نہ ایسی نوعیت کی کوئی ہیلتھ متعلق کوئی درخواست ہے ،جبکہ سپریم کورٹ کے ایس او پیز کے مطابق اس نوعیت کی درخواست یا اسی ہفتے یا اس سے اگلے ہفتے لگائی جاتی ہے .
Naeem Haider Panjutha83,139 次观看 • 9 天前

عمران خان کی قید تنہائی سے متعلق عدالت نے فیصلہ سنادیا،مکمل تفصیلات . عمران خان صاحب اور بشری بیگم صاحبہ کی قید تنہائی کا فیصلہ جاری۔ عدالتی فیصلے کے مطابق عمران خان کو اپنے بچوں سے آڈیو، ویڈیو اور واٹس ایپ کالز کے ذریعے رابطے کی سہولت فراہم کی جائے گی عمران خان صاحب کو فیملی اور اپنی اہلیہ سے ملاقات جیل قوانین اور فیملی میٹنگ کے قواعد کے مطابق کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہیں روزانہ ایک گھنٹے ایسی واک کی اجازت ہوگی، جس کے دوران باقاعدہ انسانی میل جول کا انتظام کیا جائے گا اور جن افراد سے ملاقات یا میل جول ہوگا، ان کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے گا۔ عدالت نے عمران خان کو تاریخ کی کتابوں سمیت تمام قابلِ اجازت مطالعے کا مواد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے، البتہ ممنوعہ کتب اس میں شامل نہیں ہوں گی۔ یہی سہولیات بشریٰ عمران خان کو بھی فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور انہیں اپنے خاندان سے ملاقات کی سہولت بھی قانون کے مطابق حاصل ہوگی۔ عدالت نے واضح کیا کہ جیل میں موجود تمام افراد کو آئین، قانون اور جیل قوانین کے تحت حاصل حقوق و سہولیات فراہم کی جائیں۔ عدالتی حکم پر عملدرآمد کے حوالے سے جیل حکام کو 15 روز کے اندر عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فیصلے کا اہم ترین پہلو یہ ہے کہ اگر جیل حکام عمران خان کو قانون، آئین یا عدالتی حکم کے تحت حاصل کسی سہولت یا ریلیف سے محروم کرتے ہیں تو انہیں اس محرومی کی وجوہات تحریری طور پر فراہم کرنا ہوں گی. آج ایل ایف کی بھرپور تعداد عدالت میں موجود تھی .
Naeem Haider Panjutha33,365 次观看 • 8 天前

جو کہہ رہے ہیں کہ توپیں عدالت کی ڈرخواست وقت پر دائر کیوں نہیں کی ان کو جواب توہین عدالت کی درخواست دائر پر لیگل ٹیم کی طرف سے یہ طے کیا گیا تھا کہ جب تک بہنیں بات نہیں کرتیں ہم ایک تو کوئی آفیشل موقف نہیں دیں گے جب وہ بات کریں گی تو جو وہ باتیں بتائیں گی اور اس کو پٹیشن میں ہم نے شامل کرنا ہے تو جب انہوں نے پریس ٹاک کی اس کے بعد ان تمام چیزوں کا ٹرانسکرپٹ بنایا گیا اور ایک ایک چیز کو پٹیشن کے اندر اس کو دیکھ کے مینشن کرنا تھا شواہد اکٹھے کیے گئے جن ٹاوٹس نے ہمارے خلاف بیانات دیے تھے جن لوگوں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ شفٹ نہیں ہوں گے ہمارے بیانات جو ہم لوگوں کو روکتے رہے کہ شفا نہ جائیں ساری چیزیں اکھٹی کی گئی ، کس کس کے خلاف کروائی کروانی سب بات سے طے کیا گیا ابھی پٹیشن تیار ہو چکی ہے ،لاہور سے پٹیشن نے اسلام آباد پہنچنا ہے رات کو اور صبح دائر ہو جاۓ گی ایک مفصل پٹیشن تیار کرنی ہوتی ہے تو اس کے لیے آپ کو ٹائم درکار ہوتا ہے آج جمعے کا دن تھا ویسے ہی گیارہ بجے چھٹی ہو جاتی آدھا دن ہوتا ئے ،ہماری میڈیا ٹاک 12 بجے ختم ہوئی ،
Naeem Haider Panjutha64,234 次观看 • 18 天前

سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست کو لگانے کے لیے تمام پارلیمنٹرینز اور وکلا ہم سب جائیں گے۔ اور یہ کیس اسی بینچ کے پاس جائے گا کیونکہ آخری آرڈر کے اندر لکھا ہوا ہے کہ This matter shall be treated as part-heard. تو یہ کیس ابھی التوا ہے،یہ کیس ڈسپوز آف نہیں ہوا، نیا بینچ نہیں بن سکتا. ایران اور امریکہ کے مذاکرات کے درمیان جب ریڈ زون سیل کیا گیا تھا تو اس وقت ویڈیو لنک کے ذریعے تمام سماعتیں کی گئی تھیں،تو عمران خان کی صحت کا معاملہ ہے، چیف جسٹس صاحب اختیار استعمال کرتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کو ارینج کرائیں۔ دو ججز اسلام آباد کے اندر ہیں، ایک جج جسٹس شاہد وحید لاہور ہیں تو وہ لاہور سے ویڈیو لنک کے اوپر سماعت کا حصہ بن جائیں تاکہ کہ انصاف فراہم ہو سکے۔ اور توہین عدالت کی کارروائی کر کے عدالتی حکم کی توہین کرنے والوں کو سزا دی جائے اور عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے اندر شفٹ کر کے میڈیکل بورڈ بنا کے ان کا پراپر ٹریٹمنٹ اور ایگزامینیشن کیا جائے اور تمام رپورٹس عدالت اور فیملی کو جمع کروائی جائیں تاکہ ان کا علاج مکمل ہو سکے اور فیملی سمیت پوری قوم کو اطمینان ہو سکے .نعیم حیدر پنجوتھہ .
Naeem Haider Panjutha50,571 次观看 • 16 天前

ڈاکٹر فیصل کو عمران خان بنا کر گاڑی میں گھماتے رہے، کہیں پر دیکھا کہ ڈاکٹر فیصل کی گاڑی پر کوئی حملہ ہوا ہو، کوئی رکاوٹ بنی ہو یا کوئی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہوئی ہو،؟ اس کی گاڑی کے ارد گرد، ؟ ۔ نون لیگی رہنما کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے لوگ شفا کے باہر نہیں تھے، اس کے باوجود یہ بہانا ایک جھوٹی بات ہے۔ سپریم کورٹ کا آرڈر تھا کہ عمران خان کا معائنہ کیا جائے، ان کے ٹیسٹ ہوں، ان کا پراپر ٹریٹمنٹ ہو، بورڈ بنے رپورٹیں عدالت جمع ہونگی ، نہ ٹریٹمنٹ ہوا نہ ٹیسٹ ہوئے، نہ بورڈ بنا، نہ کچھ ہوا، نہ شفا میں لے کے گئے، تو توہینِ عدالت کے یہ مرتکب ٹھہرے ہیں۔ ہم بھرپور طریقے سے کارروائی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں اور عمران خان کے پراپر علاج کا شفا کے اندر بورڈ بنا کے کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
Naeem Haider Panjutha41,347 次观看 • 16 天前

عمران خان کو ابھی تک شفٹ نہیں کیا گیا ،ویسے تو عدالت کو چاہے کہ خود توہین عدالت کی کاروائی کرے ،دوسری طرف ہماری طرف سے توہین عدالت کی درخواست تیار ہو گئی ہے رات 12 بجے وقت پورا ہو گا صبح پٹیشن دائر ہو جاۓ گی،مطالبہ کریں گے کہ فوری شفٹ کریں اور ان کے خلاف کاروائی شروع کی جاۓ
Naeem Haider Panjutha40,279 次观看 • 19 天前

وزیرِ قانون کو واضح جواب ہے کہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد کروائیں۔ اب یہ کہا جا رہا ہے کہ علاج صرف سرکاری ہسپتال میں ہونا چاہیے اور پرائیویٹ ہسپتال میں نہیں ہو سکتا۔ تو پھر لندن میں نواز شریف کا علاج جس ہسپتال میں ہوا، کیا وہ سرکاری ہسپتال تھا؟ ، ان کی مرضی کے ڈاکٹرز نے علاج کیا، کیا وہ سب کچھ اس وقت جائز تھا؟ ہم نہ کوئی ڈیل مانگ رہے ہیں، نہ ڈھیل مانگ رہے ہیں، نہ کسی قسم کا این آر او چاہتے ہیں اور نہ ہی ملک سے بھاگنے والے ہیں،یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ عدالت کا حکم جاری ہو چکا ہے۔ آج سپریم کورٹ نے عمران خان صاحب کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جو فیصلہ آپ کے حق میں آئے، وہ آپ کو درست لگتا ہے، لیکن جو فیصلہ انصاف پر مبنی ہو اور آپ کے خلاف ہو، اسے ماننے سے انکار کر دیا جائے—یہ طرزِ عمل قابلِ قبول نہیں۔ میں معزز عدلیہ سے مؤدبانہ گزارش کرتا ہوں کہ اپنے فیصلے پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ اگر متعلقہ حکام عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کرتے تو عدالت اپنے احکامات کی خلاف ورزی کا نوٹس لے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے۔ یہ کوئی سیاسی معاملہ نہیں، یہ ایک انسان کی صحت اور زندگی کا معاملہ ہے۔ عمران خان صاحب کو عدالتی حکم کے مطابق فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے اور انہیں وہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں جن کا عدالت نے حکم دیا ہے۔
Naeem Haider Panjutha40,946 次观看 • 21 天前