
Sarfraz Bugti
@PakSarfrazbugti • 163,409 subscribers
Chief Minister Balochistan & Chief of Bugti
Shorts
Videos
1:40
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

🚨آپریشن ردّ الفتنة🚨 یہ آپریشن بلوچستان میں خونریزی اور انتشار پھیلانے والوں کے لیے واضح پیغام ہے۔ بی ایل اے ایک فتنہ ہے، ایسا فتنہ جو معصوم شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بناتا ہے اور ہندوستان کے ایماء پر پاکستان کی ترقی کی راستے میں حائل ہے۔ پاکستان اپنی وحدت، ترقی اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ فتنہ انگیزی کی ہر کوشش کا مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ریاست الحمدللہ مضبوط ہے، قوم متحد ہے، اور پاکستان کے خلاف اٹھنے والا ہر ہاتھ قانون کے مطابق اور پوری طاقت سے نا صرف روکا جائے گا بلکہ ہمیشہ کے لئے توڑ دیا جائے گا۔ انشاء اللّٰہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد! 🇵🇰🇵🇰
Sarfraz Bugti27,186 Aufrufe • vor 4 Monaten

بلوچستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے بلوچستان بورڈ آف انوسٹمنٹ کے ساتھ میٹنگ میں توانائی، معدنیات، زراعت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ بلوچستان حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں ہر ممکن سہولت دینے کے تیار ہے۔
Sarfraz Bugti16,714 Aufrufe • vor 4 Monaten

آج مجھے بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوئٹہ سے اب تک 1.5 لاکھ ٹن کچرا اٹھایا جا چکا ہے، ماہ اگست سے کوئٹہ شہر سے کچرا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اٹھایا جائے گا۔اگرچہ میں گزشتہ دو ماہ کی کارکردگی سے مطمئن ہوں تاہم شفافیت اور اچھی مثال قائم کرنے کے لئے آڈٹ کروایا جائے گا۔ کمشنر کوئٹہ @hamzashafqaat اور PDMA Balochistan نے جس تندہی اور جانفشانی کے ساتھ میرے احکامات پر کوئٹہ کو صاف اور خوبصورت بنانے کی کوشش کی ہے وہ قابل ستائش ہے، ہم کوئٹہ کو خوبصورت سے خوبصورت تر بنانے کی مہم جاری رکھیں گے!
Sarfraz Bugti29,601 Aufrufe • vor 2 Jahren

جب تک پاکستان میں ایسے باپ زندہ ہیں جس کا ایک زخمی بیٹا ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہو اور دو شہید بیٹیوں کو دفنانے جا رہا ہو لیکن پھر بھی ہمت اور حوصلے کی مثال بنا ہو، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتی۔ ہم کوئی شہادت بھولیں گے نہیں اور بلوچستان میں دہشت گردوں اور ان کے تمام ہمدردوں کو کیفرِکردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔ ان شاء اللہ
Sarfraz Bugti13,136 Aufrufe • vor 1 Jahr
Keine weiteren Inhalte verfügbar