
Qasim Khan Suri
@QasimKhanSuri • 2,689,849 subscribers
Imran Khan Ka Sipahi. Former Deputy Speaker National Assembly of Pakistan.
Shorts
Videos

فوج کہتی ہے کہ ہم لیڈر بناتے ہیں لیکن یہ صرف بیوقوف بناتے ہیں، یہ کہتے ہیں کہ عمران خان کو ہم نے لیڈر بنایا ہے تو ان سے علیم خان کیوں نہیں لیڈر بنتا فیصل واڈا کیوں نہیں لیڈر بنتا محسن نقوی لیڈر کیوں نہیں بنتا ان سے نواز شریف لیڈر کیوں نہیں بنتا شہباز شریف لیڈر کیوں نہیں بنا، یہ صرف ڈیلر بناتے ہیں، یہ کٹھ پُتلیاں ن لیگ اور پیپلز پارٹی ناکام نہیں ہوئی ہیں یہ عاصم منیر اور فوج ناکام ہوئی ہے۔ #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri97,867 просмотров • 2 дней назад

اس وقت ملٹری اسٹیبلشمنٹ اپنے ٹاؤٹس کے زریعے بیانیہ بنا رہی ہے کہ سیاستدان ناکام ہو گئے ہیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی ڈلیور نہیں کر پائے اور حکومت سے اسٹیبلشمنٹ بہت ناراض ہے کہ آپ کارکردگی نہیں دکھا پائے، یہ سب پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں نظر آ گیا ہے کہ ٹیم کو بنانے والا کون تھا ٹیم کو لانے والا کون تھا اور اس کے 7 کھلاڑی نکال دیئے، پہلے بھی سینکڑوں تبدیلیاں کیں اب بھی ٹیم وہیں کی وہیں رہے گی ٹیم نہیں جیتے گی، جو کام پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہو رہا ہے وہی کام پاکستانی حکومت میں ہو رہا ہے پی سی بی کے چیئرمین اور سلیکٹرز کیطرح حکومت کی ناکامی کے زمہ دار بھی حکومت لانے اور بنانے والے سلیکٹرز ہیں، فارم 47 حکومت کے سلیکٹرز اپنی ناکامیوں کا ملبہ کسی نہ کسی پر ڈالنا چاہ رہے ہیں، بیانیہ سازوں سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کو ہم نے اربوں روپے کا فنڈ دیا اربوں روپے کی مد میں فائر وال کے دیئے اربوں روپے انٹرنیٹ بند کرنے کے دیئے اربوں روپے کے بڑے بڑے ڈیجیٹل میڈیا سیل بنا کے دیئے بڑے بڑے دانشوروں کو اپنے ہے رول پر رکھا ہر میڈیا ہاؤس میں رکھے لیکن اربوں لینے کے بعد بھی آپ ناکام ہیں، جواب ملتا ہے کہ یہ صرف سوشل میڈیا کا مسلہ ہے اور یہ جو باہر لوگ بیٹھے ہیں یہ اصل مسلہ ہیں، یہی کام ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو اپنی ناکامی دوسروں پر ڈال کر نکلنے کا محفوظ راستہ چاہیئے۔ #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri88,038 просмотров • 2 дней назад

حکومت پاکستان نے سعودی عرب سے ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے صرف اپنے بینکوں میں رکھوانے کے لیے ادھار لیے گئے 3 ارب ڈالرز کی واپسی کے لیے عالمی کیپیٹل مارکیٹ سے بلند ترین 7.9 فیصد شرح سود پر پیسے لیئے ہیں، فی الحال تو رجیم اپنے آپ کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے یہ پیسے لے چکی ہے لیکن اتنی بلند ترین شرح سود پر پیسوں کی واپسی کیسے ہو گی؟ دوسری طرف آئی پی پیز جو بجلی بنانے کے پرائیویٹ کارخانے ہیں اور شریف، زرداری، ریٹائرڈ جنرلوں و مخصوص اشرافیہ خاندانوں کی ملکیت ہیں ان آئی پی پیز کو بجلی نہ پیدا کرنے کے بھی پیسے ادا ہو رہے ہیں، پچھلے دومالی سالوں میں ان آئی پی پیز کو تقریباً 6,047 ارب روپے (6 ٹریلین سے زائد) عوام ادا کر چکی ہے یعنی وہ بجلی جو پاکستانی عوام نے استمعال ہی نہیں کی اس کے پیسے ادا کیے۔ #مینڈیٹ_چور_شریف_مافیا #مینڈیٹ_چور_اردلی_حکومت
Qasim Khan Suri33,567 просмотров • 19 часов назад

عمران خان کا اقتدار فوج نے چھینا عمران خان کو جب عوام نے دوبارہ اقتدار (8 فروری) دیا تو فوج نے چھینا عمران خان پر 300 مقدمات فوج نے بنائے تو نام بھی فوج کا ہی لیا جائے گا اور مذاکرات بھی فوج سے ہوں گے کیونکہ بات اسی سے ہوتی ہے کہ جو قابض ہے، فارم 47 کی حکومت تو بے اختیار ہے وہ تو خود ہی قید ہے، اب نواز شریف کو بھی آزادی دلوانی ہے پولیس کو بھی آزادی دلوانی ہے پاکستان کی فوج کو بھی آزادی دلوانی ہے پاکستانیوں کو بھی آزادی دلوانی ہے عدلیہ اور میڈیا کو آزادی دلوانی ہے یہ جنگ بہت بڑی ہے۔ #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri80,918 просмотров • 3 дней назад

کوئٹہ سے 30 کلومیٹر دور کوئٹہ زیارت کراس پر قائم کسٹم ہاؤس کو بموں سے اڑا کر مکمل طور پر جلا دیا گیا ہے، مقامی لوگ کافی تعداد میں اموات کا بھی بتا رہے ہیں، مقامی افراد کیمطابق مسلح افراد بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے اور تین بڑے دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں۔
Qasim Khan Suri74,651 просмотров • 4 дней назад

پاکستان میں اس وقت ملٹری ڈکٹیٹر شپ ہے، سب کچھ ان کے کنٹرول میں ہے، میرے والد جو پاکستان میں سب سے مشہور بندے ہیں ان کو ٹارچر کیا جا سکتا ہے تو عام آدمی کے ساتھ یہ کیا کرتے ہوں گے؟ اگر کوئی اس رجیم کے خلاف احتجاج کرتا ہے تو اس کو گولیاں ماری جاتی ہیں۔ قاسم خان
Qasim Khan Suri49,807 просмотров • 3 дней назад

One Nation, One Leader, One Demand. 𝐅𝐑𝐄𝐄 𝐈𝐌𝐑𝐀𝐍 𝐊𝐇𝐀𝐍! #NationLovesImranKhan
Qasim Khan Suri55,633 просмотров • 3 дней назад

نئے صوبے بنانے کے لیے آرمی اسٹیبلشمنٹ کے پراپیگنڈے، نئے صوبوں کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ کے کالے چینل کے کالے کرتوت اور چوروں، لٹیروں، مسترد شدہ فارم 47 کے فراڈیوں کے لیے کالے سروے، لاہور ڈویژن کو صوبہ بنانے کی صورت میں حمزہ شہباز یا علیم خان اور فیصل آباد ڈویژن کے لیے رانا ثناء اللہ یا عابد شیر علی وزیرِ اعلیٰ ہو گا، گجرانوالہ کا اگر صوبہ بن گیا تو غلام دستگیر یا احسن اقبال ہو گا۔ #مینڈیٹ_چور_شریف_مافیا #مینڈیٹ_چور_اردلی_حکومت
Qasim Khan Suri19,282 просмотров • 1 день назад

بلوچستان کے 98 فیصد حصے پر حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، روزانہ کی بنیاد پر شاہراہوں پر حملے اور دھشتگردی کے واقعات میں عوام اور فورسز کے جوان شہید ہور رہے ہیں، ایک طرف ریاست دعویٰ کرتی ہے کہ ہم نے اتنے دھشتگرد مار دیئے، بلوچستان میں صرف گزشتہ روز ہونے والے دھشتگردی کے واقعات میں زیارت کراس پر فوجی گاڑیوں کے کانوائے پر حملے میں گاڑیوں اور ٹرکوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا جس کے نتیجے میں 15 سے زائد جوان اپنی جانوں سے گئے، بھاگ شہر میں مسلح افراد کے دھاوے میں تھانے، بینکوں اور سرکاری عمارات کو نذرِ آتش کر دیا گیا، ناصر آباد لورالائی میں گھر پر ڈرون طیارہ گرا، بلوچستان میں دھشتگرد کھلے عام نقل و حرکت کر رہے ہیں سیکیورٹی فورسز پر حملے کر رہے ہیں، جب سیکیورٹی فورسز اپنے آپ کو نہیں بچا پا رہی تو عوام کو کیسے بچائے گی؟ بلوچستان اسوقت بدترین دھشتگردی کی زد میں ہے معاشی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہیں کاروبار زندگی ختم ہو چکا ہے تجارتی سامان کوئٹہ تک پہنچ نہیں سکتا اور راستے میں لوٹ لیا جاتا ہے مال سمیت ٹرکوں کو جلا دیا جاتا ہے، بلوچستان میں خوف کی فضا ہے اور بلوچستان جس کو یہ ایک ایس ایچ او کی مار کہتے تھے اور کہتے تھے کہ 1500 لوگ ہیں ہم ان کی نسلیں تباہ کر دیں گے وہاں پر الٹا فورسز کے جوان اپنی زندگیاں کھوتے جا رہے ہیں۔ #Balochistan #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri19,125 просмотров • 1 день назад

عمران خان کو عاصم منیر کی جیل میں جھوٹے بیگناہ مقدمات میں قید ہوئے 1034 دن اور بشریٰ بی بی کو 768 دن ہو چکے ہیں اور سات مہینوں سے عمران خان کو عاصم منیر نے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے۔ 7 جون کو گلگت بلتستان میں الیکشن نہیں 'سلیکشن' ہونے جا رہی ہے جس کا اعتراف بلاول زرداری اپنے جلسوں میں کر چکا ہے۔ #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri1,005,029 просмотров • 3 месяцев назад

صرف بنگلہ دیش بننا ہی ٹریجڈی نہیں تھی اس سے بھی بڑی ٹریجڈی یہ تھی کہ پاکستانی فوج نے لاکھوں کی تعداد میں اپنے ہی بنگالی شہریوں کو مار ڈالا ان کا قتلِ عام کیا ان کی نسل کشی کی اور ان کا ریپ کیا، بنگلہ دیش کے بعد پاکستانی فوج افغانستان میں الجھ گئی تو عوام سے توجہ ہٹ گئی، افغانستان سے فارغ ہوئی تو اب دوبارہ پاکستانیوں سے الجھ گئی ہے اور اسوقت 50 فیصد سے زیادہ پاکستان میں سول جنگ جاری ہے، بنگلہ دیش میں دردناک تاریخ لکھنے کے بعد اب پاکستان میں یہ سلسلہ جاری ہے۔ ڈاکٹر معید پیر زادہ #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri83,920 просмотров • 9 дней назад

پاکستان کے دانشور عمران خان کی رہائی سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟ اور لوگوں کو کیوں ڈرا رہے ہیں کہ عمران خان باہر آ گیا تو یہ ہو جائے وہ ہو ئے گا؟ سیاستدان آپس میں بیٹھ جائیں ورنہ مارشل لاء آ جائے گا؟ ایک بندہ جو اپنے کو بہت بڑا صحافی کہلواتا ہے وہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے پاس ایک بہت بڑا ٹھیکہ لے کر آیا اور کہا کہ خان صاحب آپ نے ایک مہربانی کرنی ہے یہ ٹھیکہ فلاں ملک اور چلانی کمپنی کے ساتھ کرنا ہے عمران خان نے چیک کروایا تو وہ دو نمبر کام نکلا اور خان صاحب نے صحافی کو اللہ حافظ کہہ کر رخصت کر دیا، ایک اور صحافی آیا اور عمران خان سے کہا کہ یہ ایک سوسائٹی ہے اس کا این او سی چاہیئے، عمران خان نے چیک کروایا تو اس میں دو نمبری تھی خان صاحب نے کہا اللہ حافظ، ایک اور صحافی آیا کہ یہ ایک سوسائٹی ہے اس کی این او سی ہے عمران خان نے چیک کروایا تو دو نمبر تھی خان صاحب نے اللہ حافظ کر دیا، بہت سارے صحافیوں کو غیر ملکی دوروں کی عادت پڑی ہوئی تھی جو ایک ایک سال میں 4٫5 غیر ملکی دورے کرتے ہیں وہ عمران خان نے بند کروا دیئے لفافہ کسی کو ملتا نہیں تھا سرکاری دفاتر میں کسی کا ناجائز کام ہوتا نہیں تھا صحافیوں کو مفت کھانے سے لیکر ہر مفتے کی عادت پڑی ہوئی تھی جو عمران خان کے دور میں رک گئی، یہ چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لیے بک جاتے ہیں اس لیے عمران خان کا باہر آنا ان کے ذاتی مفاد میں نہیں ہے۔ #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri28,604 просмотров • 3 дней назад
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

جب ان ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو اٹھایا جا رہا تھا، ان پر تشدد اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا تھا، تب کہاں تھے یہ ضمیر فروش ٹاؤٹس، عسکری لفافے اور نام نہاد علمبردارانِ عزتِ نسواں؟ کیا گھر کی خواتین کے تحفظ کی خاطر ہتھیار اٹھانے کی سہولت صرف کرنل، جنرل کو حاصل ہے؟
Qasim Khan Suri68,237 просмотров • 10 дней назад

کراچی پر ماضی میں مسلط عسکری میئر مصطفیٰ کمال کو عاصم منیر رجیم نے نئی پیکنگ میں بطورِ وفاقی وزیرِ صحت قوم پر مسلط کیا، مصطفی کمال عاصم منیر اور باقی جرنیلوں کے ذہن کی عکاسی کرتا ہے جو خود کو کالے انگریز اور باقی عوام کو بلڈی سویلینز سمجھتے ہیں، انہوں نے مصطفی کمال جیسے چرب زبان اور بدتمیز لوگوں کو فارم 47 کے زریعے قوم پر تھونپ دیا ہے، جو شخص اپنا الیکشن نہیں جیت سکا وہ 25 کروڑ عوام کی صحت کا وزیر ہے، پمز ہسپتال کے سانحہ پر جس طرح اس شخص نے اپنی اوقات دکھائی اور لواحقین سے بدتمیزی اور بدمعاشی کرتا رہا یہ سب اسٹیبلشمنٹ کے کمالات ہیں۔ #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri49,596 просмотров • 8 дней назад
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

بلوچستان میں گزشتہ شب 2 بجے ایک پاکستانی فوجی فضائی حملے نے سوراب کے گاؤں گواندھن کو نشانہ بنایا، جس سے مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے اور 28 بلوچ شہری شہید ہو گئے، جن میں 9 بچے، 7 خواتین اور 12 مرد شامل ہیں، جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے۔ #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri118,409 просмотров • 24 дней назад

وزیرِ اطلاعات خیبر پختونخواہ شفیع جان کا یہ بیان کہ اگر ہمیں موقع ملا تو ہم اس سے زیادہ ظلم ان پر کریں گے انتہائی غلط سوچ ہے یہ دراصل اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ ہے کہ تحریکِ انصاف دوبارہ اقتدار میں آ کر ظلم و جبر کرے گی، تحریکِ انصاف اور عمران خان کے نظریے کی بنیاد ہی عدل و انصاف ہے، ظالموں کو سزا ضرور ملے گی لیکن عدلیہ کو آزاد کر کے قانون کے تحت، عاصم منیر رجیم کے ہر جرم ہر ظلم کا حساب آزاد عدالتوں میں ہو گا۔ #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri99,562 просмотров • 22 дней назад

میری ساری ٹیم دل ہار چکی تھی لیکن ایک آدمی تھا جو کہتا تھا کہ ہم جیتیں گے! #NationLovesImranKhan
Qasim Khan Suri66,847 просмотров • 17 дней назад