
Qasim Khan Suri
@QasimKhanSuri • 2,688,291 subscribers
Imran Khan Ka Sipahi. Former Deputy Speaker National Assembly of Pakistan.
Shorts
Videos

عمران خان کو عاصم منیر کی جیل میں جھوٹے بیگناہ مقدمات میں قید ہوئے 1034 دن اور بشریٰ بی بی کو 768 دن ہو چکے ہیں اور سات مہینوں سے عمران خان کو عاصم منیر نے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے۔ 7 جون کو گلگت بلتستان میں الیکشن نہیں 'سلیکشن' ہونے جا رہی ہے جس کا اعتراف بلاول زرداری اپنے جلسوں میں کر چکا ہے۔ #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri1,004,854 просмотров • 1 месяц назад

بلوچستان جل رہا ہے اور کوئٹہ میں نیشنل ڈیفینس ورکشاپ کے نام پر زیارت کے شہداء کی لاشوں اور لواحقین کے زخموں پر بھنگڑے ڈالتے ملک کے عسکری راتب خور لفافہ صحافی، مشرقی پاکستان ایسے ہی الگ ہوا تھا۔ #Ziarat #Balochistan #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri115,769 просмотров • 8 дней назад

دشمنوں کو بلوچستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر یہ ہے وہ ترقی جو ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور جرنیلوں نے بلوچستان کو 78 برسوں میں دی ہے، 18 گھنٹوں تک سینکڑوں دھشتگردوں سے پرانی بندوقوں کے ساتھ لڑنے والے بلوچستان پولیس کے بہادر جوانوں کی میتوں کے لیے بلوچستان حکومت اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے پاس ایمبولینس تک نہیں ہیں۔ #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri104,591 просмотров • 13 дней назад
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

21 شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ پہنچ گئیں، پولیس اہلکاروں کو آنکھوں، سر اور جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں مار کر میتوں کو مسخ کر دیا گیا، شہید پولیس اہلکار 18 گھنٹوں تک لڑتے رہے اور اعلیٰ حکام کو مدد کے پیغامات بھیجواتے رہے، دھشتگردوں نے شرائط پر لاشیں واپس کیں۔
Qasim Khan Suri78,911 просмотров • 14 дней назад

زیارت میں پولیس اور لیویز اہلکاروں کو کلی میں لڑائی کا کہہ کر بلوایا گیا یہ نہیں بتایا کہ آگے دھشتگرد ہیں، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے سرکاری و پرائیویٹ ایمبولینس والوں کو منع کیا کہ ان کی لاشوں کو ایمبولینس نا دو، شہداء کی لاشیں گاڑی میں ایسے پھینکی گئیں کہ جیسے مری ہوئی بھیڑ بکریاں یا کتے ہیں، ہم بھائی کا سر سجا رہے تھے دلہا بنا رہے تھے انہوں نے کفن پہنا دیا، ایس ایچ او صبغت اللہ کے پاس بھائی نے موبائل جمع کروایا تھا دو سے تین دن تک ذلالت کے بعد ہم اپنے بھائی کی لاش تک پہنچے۔ 7 بہنوں کے اکلوتے بھائی شہید پولیس اہلکار عطاء اللہ کاکڑ کی بہن کا انٹرویو! #Ziarat #Balochistan #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri26,593 просмотров • 6 дней назад

کوئٹہ کا تفریحی مقام ہنہ اوڑک کوئٹہ کنٹونمنٹ کے بلکل قریب ہے، دھشتگرد کہاں سے آتے ہیں انہیں اسلحہ اور کھانا کون فراہم کرتا ہے انہیں کمک کہاں سے پہونچتی ہے؟ سیکیورٹی فورسز ہنہ اوڑک کے آس پاس پہاڑوں پر موجود ہیں ہنہ جھیل کا انتظام بھی سیکیورٹی فورسز کے پاس ہے پھر دھشتگرد شعبان کے علاقے میں کیسے آ جاتے ہیں؟ ہنہ اوڑک کی قیمتی زمینیں ہیں اور جب سے بلوچستان مائینر اینڈ منرلز بل پاس ہوا ہے اس کے بعد سے دھشتگردی کے یہ واقعات شروع ہوئے ہیں، یہاں پر ڈی ایچ اے بھی زمینیں خریدنا چاہتا تھا کیا یہ سارا کھیل قیمتی معدنیات اور زمینوں پر قبضے کے لیے کھیلا جا رہا ہے؟ بلوچستان کے لوگ اب فتنہ ال ہندوستان اور فتنہ الخوارج جیسی باتوں میں نہیں آتے، 2 سال سے پاکستان افغانستان بارڈر سیل ہے تو دھشتگرد کہاں سے آئے؟ #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri35,923 просмотров • 14 дней назад

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ریاست کے ایما پر بیگناہ قید سلمان رضا اور جنید سے متعلق نہایت تشویشناک اور ہولناک معلومات سامنے آئی ہیں، اطلاعات کے مطابق سلمان رضا کی کمر سے ایک زخم یا رسولی نکالنے کے لیے ان پر بے ہوشی کے بغیر سرجری کی گئی، حراست کے دوران سلمان کے بعض دانت شدید نقصان کا شکار ہوئے اور بعد ازاں نکال دیے گئے، دورانِ حراست انہیں برقی جھٹکے دیے گئے اور ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اہلِ خانہ سے ان واقعات کا ذکر نہ کریں۔ سلمان اور جنید پاکستان میں ریاستی جبر سے بچنے کے لیے بیرونِ ملک گئے تھے، عاصم منیر رجیم کے کہنے پر متحدہ عرب امارات میں تقریباً آٹھ ماہ تک ایک نامعلوم مقام پر رکھے جانے کے بعد انہیں جیل منتقل کیا گیا۔ ان کی رہائی کے لیے متعدد اپیلیں کی جا چکی ہیں، جبکہ ان کے اہلِ خانہ شدید ذہنی اذیت اور سنگین صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ #JusticeForJunaidAndSalman #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri66,872 просмотров • 1 месяц назад

عمران خان کو عاصم منیر کی جیل میں جھوٹے مقدمات میں بیگناہ قید ہوئے 1075 اور بشریٰ بی بی کو 809 دن ہو چکے ہیں، عمران خان پر ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا ظلم و جبر مسلسل جاری ہے اور انہیں پچھلے 9 ماہ سے شدید گرمی میں چھوٹی سی کال کوٹھڑی میں قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، عمران خان سے ان کی فیملی، ذاتی معالجین اور وکلاء سے ملاقاتوں پر پابندی ہے، عاصم لا کے تحت گزشتہ آٹھ ماہ سے اسٹیبلشمنٹ کی بدترین قید تنہائی اور بر وقت علاج نہ ہونے کے باعث عمران خان کی ایک آنکھ کی 85 فیصد بینائی ضائع ہو چکی ہے۔ #ReleaseImranKhan #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri15,763 просмотров • 7 дней назад

عمران خان نے تہران میں پریس کانفرنس کر کے کہا تھا کہ ہم اپنی سر زمین سے کسی دہشتگرد گروپ کو ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے آپ بھی اپنی سر زمین سے ہمارے خلاف ہونیوالی دہشتگردی کو روکیں، یہ بات اس وقت کے DGISI عاصم منیر کو ناگوار گزری تھی۔ شجاع نواز
Qasim Khan Suri174,792 просмотров • 3 месяцев назад

عمران خان نے جنرل باجوہ کو رجیم چینج سے روکنے کی بہت کوشش کی، بتایا کہ معیشت بڑی مشکل سے میں نے سنبھالی ہے خدا کے لیے یہ کام مت کرو یہ تم مجھے نہیں نکال رہے پاکستان اس سے نیچے چلا جائے گا، جلسوں میں وہ کہتے رہے باجوہ کو سمجھاتے رہے، سٹاف کالج کوئٹہ میں عمران خان نے خطاب کرنا تھا جب خطاب کر کے واپس جہاز میں بیٹھے تو انہوں نے اپنے ایم ایس پر بڑے غصے کا اظہار کیا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے تو تم کیوں انگلش بولتے ہو، لکھو کہ آئندہ کسی بھی پروگرام میں میں گیا وہاں پہ انگلش نہیں بولی جائے گی وہاں پہ اردو میں بات ہوگی تمام فوجی بھی اردو میں بات کریں گے، باجوہ کو عمران خان کا شلوار قمیض پہننا اور اردو بولنا بہت برا لگتا تھا اس لیے کہ وہ امریکہ کی طرف یا یورپ کی طرف دیکھتے تھے خود وہاں جا کر رہتے ہیں ان کے بچے وہاں پڑھتے ہیں چائنا کی طرف نہیں دیکھتے تھے، عمران خان نے خارجہ پالیسی بیلنس رکھنے کی کوشش کی کہ آزاد خارجہ پالیسی بنائیں لیکن یہ غلام ذہنیت کے لوگ ہیں۔ #RegimeChangeInPakistan #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri181,756 просмотров • 3 месяцев назад

حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں جہاں کہیں سے بھی معدنیات نکلتی ہیں تو وہ قومیں یا تو بہت خوشحال ہو جاتی ہیں یا پھر تباہ، یا تو وہاں کی مقامی آبادی کو ساتھ ملا کر خوشحالی لائی جاتی ہے یا پھر ساری معدنیات پر قابض ہو کر علاقے میں تباہی لائی جاتی ہے، امریکہ، یورپی ممالک میں آج تک یہی ہوا اور سوڈان میں بھی یہی ہو رہا ہے، مشرقی پاکستان میں بھی پہلے حالات خراب کیے گئے پھر فورسز کے آپریشنز اور پھر اسے پاکستان سے الگ کر دیا گیا۔ #Balochistan #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri18,169 просмотров • 9 дней назад

بلوچستان میں حکومتی رٹ عملاً ختم ہو چکی ہے پورے بلوچستان میں صرف کنٹونمنٹ کے علاقے محفوظ ہیں اور وہ بھی صرف بھاری سیکیورٹی کے ساتھ، 6 جولائی کو مانگی ڈیم زیارت کے قریب چوکی پر دہشتگردوں کے کئی گھنٹوں تک جاری حملے کے دوران چوکی میں موجود پولیس و لیویز افسران و سپاہیوں کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مدد بھی چاروں اطراف موجود تھی اسلحہ بھی موجود تھا لیکن مدد کے لیے کوئی نہیں آیا۔ #Ziarat #Balochistan #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri16,756 просмотров • 9 дней назад

تحریکِ انصاف خیبر پختونخواہ حکومت کا اپنی مراعات کے لیے انتہائی افسوسناک ترمیمی بل، خیبر پختونخواہ اسمبلی نے اراکین کے استحقاق سے متعلق ایک ترمیمی بل منظور کیا ہے اس متنازع قانون میں اراکینِ اسمبلی اور ان کی شریکِ حیات کے لیے تاحیات بلیو پاسپورٹ کی سفارش، سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں مفت قیام، ذاتی گاڑی پر ایم پی اے (MPA) پلیٹ لگانے کی سہولت اور ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کا اجراء شامل ہے، یہ متنازع بل 30 اپریل کو پاس ہوا بل پر گورنر خیبر پختونخواہ نے 6 مئی 2026 کو دستخط کیے اور 7 مئی 2026 کو سرکاری گزٹ میں بطور قانون شائع کیا گیا، یہ بل عمران خان اور پاکستان تحریکِ انصاف کے نظریے کے خلاف ہے۔
Qasim Khan Suri23,599 просмотров • 14 дней назад

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ پاکستان تحریکِ انصاف شاہدرہ، لاہور کے ورکر زاہد عباس کےگھر چھاپے کےدوران انکے والد محترم پر پنجاب پولیس کاتشدد، بزرگ دل کا دورہ پڑنے پر انتقال فرماگئے، یہ ظلم کی انتہا ہے اور جعلی وزیر اعلیٰ پنجاب اسکی زمہ دار ہے۔
Qasim Khan Suri637,056 просмотров • 1 год назад

کل رات سے سوشل میڈیا پر 24 چینل کے کئی سال سے قومی اسمبلی کی کوریج کرنے والے بیٹ صحافی اویس کیانی کی شادی میں لی گئی دو صحافتی ٹاؤٹس کے ساتھ میری ایک تصویر گردش کر رہی ہے اس شادی میں 1000 سے زیادہ سیاسی شخصیات، صحافی اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے بیشمار لوگوں نے میرے ساتھ تصاویر کھینچوائیں اور یہ ان میں سے ایک تصویر تھی، اس تصویر کا میرے سیاسی نظریے اور پچھلے 26 سال کیطرح انشاء اللہ آخری دم تک عمران خان کے ساتھ دل و جان سے کھڑے ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ تصویر ایک دوست کی شادی میں کھینچی گئی کئی تصاویر میں سے ایک ہے اور یہ میری ایک نادانستہ غلطی ہے کہ جلدی میں ان صحافتی ٹاؤٹس کی فرمائش پر دوسرے بیشمار لوگوں کیطرح ان کے ساتھ تصویر کھینچوا گیا، تحریکِ انصاف اور اپنے چاہنوں والوں کی نادانستہ طور پر دلی آزاری کے لیے معذرت خواہ ہوں انسان ہوں لغزش ہو ہی جاتی ہے۔
Qasim Khan Suri1,069,153 просмотров • 3 лет назад

سیکیورٹی فورسز والے ہماری مسجدوں میں کتے باندھتے تھے ہم کہتے تھے کہ یہ مسجد کی توہین ہے تو کہتے تھے کہ آپ اور یہ جو کتے ہیں ایک ہی بات ہے، اس کے بعد بھی ہمارا ظرف دیکھیں کہ ہم نے کتنا بڑا دل کیا ہوا ہے کہ ہم پھر بھی کہتےہیں فوج بھی ہماری یہ ملک بھی ہمارا۔
Qasim Khan Suri265,739 просмотров • 8 месяцев назад

ایران یا خلیجی ممالک کی حمایت پر تبصرے آزادی اظہار رائے کے زمرے میں نہیں آتے آئین اس کی اجازت نہیں دیتا، ہم نے کس کا ساتھ دینا ہے اور کس کا نہیں، یہ ریاست (عاصم منیر) پہ چھوڑ دیں، ورنہ آپ کو اٹھا کے جیلوں میں پھینک دیا جائے گا۔ وزیرِ لاقانونیت عسکری رجیم
Qasim Khan Suri139,819 просмотров • 4 месяцев назад

جب روس اور یوکرین کی لڑائی ہوئی تو اس سے تیل اور اوپر چلا گیا، میں جب روس گیا تو ہم طے کر کے آ گئے تھے میں نے صدر پیوٹن سے طے کر لیا تھا کہ جس طرح ہندوستان کو سستا تیل دے رہے ہیں ہمیں بھی وہ سستا تیل دے، یہاں واپس آئے تو ہمارا آرمی چیف کہتا کہ نہیں روس کی مذمت کرو کیونکہ انہوں نے یوکرین پر حملہ کر دیا ہے، میں نے اس کو سمجھایا کہ ہندوستان تو مذمت نہیں کر رہا وہ تو امریکہ کا سٹریٹیجک اتحادی ہے ہمیں نیوٹرل رہنا چاہیئے جیسے ہندوستان رہ رہا ہے، دنیا میں تیل اوپر گیا، پاکستان میں افراطِ زر 12 فیصد تھی ہماری 12 فیصد سے افراطِ زر 30 فیصد پر چلی گئی کیونکہ ہم مہنگا تیل لے رہے تھے تیل کی قیمت اوپر چلی گئی۔ سابق وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان #ReleaseImranKhan #FascismUnderAsimLaw
Qasim Khan Suri141,294 просмотров • 4 месяцев назад