
Rehana Dar
@RehanaImtiazDar • 114,522 subscribers
PTI, Candidate NA-71, Sialkot. Mother of Umar Dar & Usman Dar
Shorts
Videos

طاقت کے نشے میں بد مست گروہ نے ملک بھر میں فاشزم کا بازار گرم کر رکھا ہے، شرم آنی چاہیے ان لوگوں کو جو گزشتہ تین دن سے سیالکوٹ میں میرے کارکنان کے گھروں پر مبینہ ظلم و جبر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے، خواتین سے مبینہ نامناسب سلوک، خاندانوں کو ہراساں کرنے اور گرفتاریوں کے ذریعے خوف پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پنجاب پولیس کے اس طرزِ عمل پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ وردی اور سرکاری اختیار عوام کی عزتیں پامال کرنے کا لائسنس نہیں۔ دوسروں کے گھروں میں داخل ہوتے ہوئے ذرا یہ ضرور سوچ لیا کریں کہ وہاں بھی کسی کی ماں، بہن اور بیٹی ہے۔ اگر آج کسی اور کے گھر کی حرمت پامال ہو رہی ہے تو کل یہی سوال آپ کے دروازے پر بھی کھڑا ہو سکتا ہے۔ یاد رکھو! طاقت ہمیشہ کے لیے کسی کے پاس نہیں رہتی۔ اقتدار، عہدے اور اختیار سب عارضی ہیں، مگر ظلم کا حساب باقی رہتا ہے۔ سدا بادشاہی صرف میرے رب کی ہے۔ جو لوگ آج طاقت کے نشے میں ماؤں، بہنوں اور خاندانوں کو خوفزدہ کر رہے ہیں، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ کی عدالت بھی لگے گی، جہاں نہ کرسی کام آئے گی نہ سفارش اور نہ کوئی سیاسی سرپرستی۔ ظلم جتنا بھی طاقتور ہو، انجام سے بچ نہیں سکتا۔ ان شاء اللہ ہر زیادتی کا حساب ہوگا۔
Rehana Dar42,026 次观看 • 8 天前

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو لاہور سے گرفتار کیا جانا انتہائی شرمناک، افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ ایک صوبے کے سربراہ کے ساتھ ایسا سلوک جمہوری اور آئینی اقدار پر سنگین سوالیہ نشان ہے۔ حکمران یاد رکھیں، طاقت اور اقتدار ہمیشہ کسی کے پاس نہیں رہتے۔ سیاسی انتقام، گرفتاریاں اور دباؤ عمران خان کے نظریے اور عوام کے دلوں میں موجود محبت کو ختم نہیں کر سکتے۔ جس حد تک گرنا چاہتے ہو، گر جاؤ، لیکن یہ بات یاد رکھو: عوام سب دیکھ رہے ہیں، سب یاد رکھ رہے ہیں، اور وقت آنے پر فیصلہ بھی عوام ہی کریں گے۔
Rehana Dar41,510 次观看 • 15 天前

پاکستانیوں میرا ہنگامی پیغام🚨 قابلِ احترام چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صاحب اور سکندر سلطان راجہ صاحب صبح کے 4 بج کر 45 منٹ ہو چکے ہیں اور میں 2 دفعہ RO اقبال کے دفتر سے ہوکر واپس آچکی ہوں۔ خواجہ آصف اور DPO حسن اقبال نے مل کر پولیس کے ذریعے آر او آفس کے باہر مجھ پر اور میرے ورکرز پر لاٹھی چارج کیا ہے اور میرے ورکرز کو گرفتار کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر صاحب میں آپ سے اپیل کرتی ہوں کی جس طرح 2021 میں سیالکوٹ ضلع کی تحصیل ڈسکہ الیکشن میں آپ نے مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کا رزلٹ جاری کروایا تھا اسی طرح مجھے آپ سے انصاف کی امید ہے۔
Rehana Dar654,368 次观看 • 2 年前

8 بج چکے ہیں لیکن مجھے ابھی تک فارم 45 نہیں دیئے جا رہے، میں اپنے کارکنان کے ہمراہ ریٹرننگ افسر کے دفتر گئی تو مجھ پر جوابی حملہ کیا گیا۔ خواجہ آصف ڈی پی او،ڈپٹی کمشنر اور پریزائڈنگ افسران سے مل کر میری جیت کو شکست میں بدلنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ میں خبردار کر رہی ہوں یہ سنگین غلطی بہت بھاری پڑے گی۔ الیکشن کمیشن سے پوچھتی ہوں میرے ساتھ اس ظلم پر آپ خاموش کیوں؟ کب جاگیں گے آپ؟ کب نوٹس لیں گے اس دھاندلی کا؟ #RehanaDarNA71
Rehana Dar596,505 次观看 • 2 年前

عمران خان کے نامزد کردہ امیدوار برائے حلقہ GBA-6 ہنزہ، نیکنام کریم کی انتخابی مہم کے سلسلے میں شاندار ریلی گلگت بلتستان، ہنزہ کی غیرت مند سرزمین سے عمران خان کے بیانیے اور حقیقی عوامی نمائندگی کی حمایت کا سفر مسلسل جاری و ساری عوام کا جوش و خروش اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہنزہ کے عوام انصاف اور عوامی حقِ حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں، انشاءاللہ 7 جون انتخابی نشان (کرکٹ وکٹ) پر مہر لگا کر نیکنام کریم کو کامیاب بنایا جائے گا #جی_بی_کا_کپتان_عمران_خان #گلگت_بلتستان_خان_کا
Rehana Dar77,972 次观看 • 3 个月前

الرٹ ہنگامی پیغام:🚨🚨🚨 انتہائی مصدقہ معلومات کے مطابق خواجہ آصف کو عوامی مینڈیٹ روندتے ہوئے دھاندلی کے ذرئعے جتوانے کا پلان طے ہوا ہے۔ میری 50 ہزار ووٹوں کی لیڈ کو بدل کر خواجہ آصف کو 30 ہزار ووٹوں سے جتوانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ پوری انتظامیہ، ریٹرننگ افسر اور عملہ مل کر یہ نا انصافی کر رہے ہیں۔ یہ ظلم ہے عوام کے مینڈیٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرو، غیرت کرو شرم کرو اور حیاء کرو۔
Rehana Dar447,272 次观看 • 2 年前

الرٹ 🚨 ووٹ چور خواجہ آصف کی ایماء پر سیالکوٹ میں ڈی پی او حسن اقبال نے ایک بار پھر لوگوں کے گھروں میں چھاپے شروع کر دیئے ہیں۔ احتجاج سے خوفزدہ سرکاری نوکر عوام کا جینا مُحال کر رہا ہے۔ لیکن ایسا ہونے نہیں دیا جائیگا۔ آج صبح انشااللہ پور سیالکوٹ باہر نکلے گا۔ خوف کے بُت ٹوٹ چکے ہیں میرے بیٹے حسن اقبال۔ ماں کی بددُعا سے بچ، میں ابھی بھی تیری ہدایت کی دُعا کرتی ہوں۔ حق کے ساتھ کھڑا ہو جا۔ ورنہ عوام کا فیصلہ تمہارے فیصلے سے اوپر ہوگا انشااللہ ۔ جِس کو عوام عبرتناک شکست دے چُکے اس ووٹ چور خواجہ آصف کی ایماء پر نہتے لوگوں پر یہ ظلم بند کرو۔
Rehana Dar388,801 次观看 • 2 年前

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے اہلِ خانہ، بالخصوص باپردہ غیر سیاسی خواتین اور معصوم بچوں کی جبری گرفتاری انتہائی قابل مذمت اور ریاستی طاقت کے بے جا استعمال کی بدترین مثال ہے۔ یہ نہ صرف انسانی حقوق، آئینِ پاکستان اور اسلامی اقدار کی خلاف ورزی ہے بلکہ معاشرتی اور اخلاقی حدود کو بھی پامال کرچکی ہے۔ اختلافِ رائے کو جبر اور انتقام سے دبانے کی یہ روایت خطرناک ہے جس سے نفرت اور تقسیم کو بڑھاوا ملے گا۔ میں حکومتِ وقت سے پرزور مطالبہ کرتی ہوں کہ حافظ سعد رضوی کے اہلِ خانہ، خصوصاً خواتین اور بچوں کو فوری اور بلا شرط رہا کیا جائے، اور اس افسوسناک اقدام میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Rehana Dar162,435 次观看 • 11 个月前

تہلکہ خیز ویڈیو: سیالکوٹ میں انتخابی ڈاکؤوں کی رات گئے واردات ڈالنے کی کوشش پکڑی گئی۔ خواجہ صفدر میڈیکل کالج میں حلقہ کے تمام پریزائڈنگ افسران کو طلب کر کے نئے فارم 45 پر زبردستی دستخط کرائے جا رہے ہیں۔ یہ دھاندلی سے بھی بڑا جُرم ہے۔ جن پریزائڈنگ افسران نے دستخط سے انکار کیا انہیں نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ چیف الیکشن کمشنر صاحب کب نوٹس لیں گے؟ خواجہ آصف سے بھی پوچھتی ہوں کیا ایسے بچانی ہے چوری کی سیٹ؟ اگر تم سوچتے ہو کہ ایسے خود کو عوام کی نظروں میں رسوا ہونے سے بچا لو گے تو غور سے سن لو عوام تمہارا محاسبہ کرے گی۔ ہر آئینی اور قانونی فورم پر تمہیں بے نقاب کریں گے۔ ووٹ_چور_خواجہ_آصف
Rehana Dar321,096 次观看 • 2 年前