
Sabookh Syed | Journalist
@SaboohSyed • 44,812 subscribers
Journalist | President DigiMAP | Covering Militancy | Religious and Sectarian Issues | Marginalised Communities | Human Rights | Visiting Faculty at SZABIST
Shorts
Videos

میری نئی پوڈکاسٹ سیریز میں نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نئی پوڈکاسٹ سیریز شروع کی ہے جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے اہم مسائل کو صرف زیر بحث لانا نہیں بلکہ سمجھنا ہے۔ ہم سیاسی، معاشی، سماجی، مذہبی اور دیگر قومی مسائل پر بات کریں گے اور کوشش ہوگی کہ مسئلے کی اصل نوعیت، اس کے پس منظر اور ممکنہ حل تک پہنچا جائے۔ میری کوشش ہے کہ گفتگو شور، الزام تراشی یا کسی خاص بیانیے کی ترویج کے بجائے دلیل اور فہم کے ساتھ ہو۔ اس سلسلے میں معروف صحافی سحر بلوچ کے ساتھ میرا پوڈکاسٹ بھی اسی سوچ کا حصہ تھا۔ وہ بی بی سی کی کورسپانڈنٹ رہ چکی ہیں اور لیاری سے لے کر بلوچستان کے دور دراز اور مشکل علاقوں تک رپورٹنگ کر چکی ہیں۔ میں خود بھی ان علاقوں میں رپورٹنگ کرتا رہا ہوں اور تصادم زدہ علاقوں کے کئی صحافیوں سے گفتگو کر چکا ہوں۔ میری دلچسپی ہمیشہ یہی رہی ہے کہ پاکستان کے جینیوئن مسائل کو ان لوگوں سے سمجھا جائے جنہوں نے انہیں قریب سے دیکھا ہے۔ مذہبی اور فکری موضوعات کے لیے بھی میری کوشش ہے کہ ایسے اہل علم کو گفتگو میں شامل کیا جائے جن کی اپنے مکتب فکر کے علمی اور تدریسی حلقوں میں حقیقی حیثیت اور اعتبار ہو۔ کسی فکر کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کی بات ان لوگوں سے سنی جائے جنہیں خود اس حلقے میں معتبر سمجھا جاتا ہے۔ اسی اصول کے تحت لال مسجد اسلام آباد کے خطیب مولانا عبدالعزیز صاحب سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔ مقصد انہیں کٹہرے میں کھڑا کرنا یا ان کی تضحیک کرنا نہیں تھا بلکہ یہ سمجھنا تھا کہ وہ کیا چاہتے ہیں، پاکستان کے مسائل کو کس نظر سے دیکھتے ہیں اور ان کے حل کے لیے ان کے پاس کیا تصور ہے۔ چونکہ بڑی تعداد میں لوگ ان کی بات سنتے اور انہیں فالو کرتے ہیں، اس لیے ضروری تھا کہ ان کا مؤقف براہ راست انہی سے سنا جائے۔ میرا طریقہ یہ ہے کہ سوال ضرور کیا جائے، سخت سوال بھی کیا جائے، اختلافی سوال بھی کیا جائے، لیکن سامنے والے کو اپنی بات مکمل کرنے کا موقع بھی دیا جائے۔ کیونکہ صحافی کا کام صرف سوال کرنا نہیں، جواب سننا بھی ہے۔ میں کسی کی تضحیک یا کردار کشی کے بجائے لوگوں کو یہ موقع دینا چاہتا ہوں کہ وہ مختلف آرا سنیں، دلائل سمجھیں اور پھر اپنی رائے قائم کریں۔ یہ سیریز ریٹنگ، کسی گروہ کو خوش کرنے یا کسی کو بدنام کرنے کے لیے نہیں۔ میرا اول و آخر تعلق صحافت سے ہے اور میرے نزدیک صحافت کا بنیادی کام سوال کرنا، سمجھنا اور لوگوں تک بات پہنچانا ہے۔ اختلاف اپنی جگہ رہ سکتا ہے، لیکن اختلاف کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ایک دوسرے کو سننا چھوڑ دیں۔ میری خواہش ہے کہ ہم اختلاف کو دشمنی بنائے بغیر گفتگو کرنا سیکھیں۔ کسی سے اتفاق کیے بغیر بھی اس کی بات سنی جا سکتی ہے، کسی کی تضحیک کیے بغیر سخت سوال کیا جا سکتا ہے اور کسی پر الزام لگائے بغیر اس کے مؤقف کو چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ آنے والے دنوں میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے مزید انٹرویوز اس سلسلے کا حصہ ہوں گے۔ Insight with Sabookh Syed — YouTube اس سلسلے کی تازہ گفتگو میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی صاحب کے ساتھ بات ہوئی ہے۔ کوشش یہی رہی کہ اہم سوالات کیے جائیں، لیکن گفتگو میں تلخی کے بجائے احترام اور مسکراہٹ برقرار رہے۔ آپ بھی گفتگو سنیں، سمجھیں اور پھر اپنی رائے قائم کریں۔ اختلاف کریں، لیکن گفتگو کے دروازے بند نہ کریں۔ بہت شکریہ۔
Sabookh Syed | Journalist23,935 views • 15 days ago

مسجد ہے ، اللہ کا گھر ہے ، معصوم فرشتوں جیسے بچے خوش ہو رہے ہیں۔ مسکرا رہے ہیں۔ اللہ اس مدرسے کے مہتمم اور ناظم کو خوش رکھے جنہوں نے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لیے خود کو “تماشا “ بنایا ۔ چھوٹے مدارس کے پاس گراؤنڈز ہیں اور ناہی بچوں کو تفریح مہیا کرنے کے لئے پیسے ہیں۔ ایسے میں اس قسم کی سرگرمیاں کر کے وہ والدین سے دور ، اپنے گھروں سے دور بچوں کو خوش رکھتے ہیں۔ اگر کسی کو معلوم ہو کہ یہ ویڈیو کہاں کی ہے۔ مجھے ضرور بتائیں۔ #sabookhsyed #foryoupage #foryoupage
Sabookh Syed | Journalist238,272 views • 9 months ago
1:37
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ منی ایکسچینج میں فائرنگ کا واقعہ سکیورٹی گارڈ نے اپنے دفتر کے آفس بوائے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیاـ ذرائع پولیس کی بروقت کارروائی ملزم سکیورٹی گارڈ محمد عمر کو گرفتار کر لیا گیا ـذرائع مقتول کی شناخت دانش صغیر کے نام سے ہوئی جو اسی دفتر میں افس بوائے کا کام کرتا تھا ،ذرائع پولیس نے ملزم سے آلہ قتل برآمد کر لیا، مزید تفتیش جاری،ذرائع
Sabookh Syed | Journalist134,481 views • 5 months ago

ساگا کے مطابق یہ ایک انوکھا گھر، جس میں کوئی رہے نہ رہے، پھر بھی اس کا آج کے اس جدید دور میں بھی ٹرنک کالز اور ٹیلی گرام کے لاکھوں روپے کے بلز عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ادا کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے جو آپ اس ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں۔
Sabookh Syed | Journalist52,877 views • 2 months ago

یہ ایک ہفتہ قبل دو فروری کی بات ہے۔میانوالی سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون، جو ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں، اسلام آباد آنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کر رہی تھیں۔ بس کے اندر ایک شخص مسلسل انہیں ہراساں کرتا رہا۔ کبھی اپنا موبائل نمبر زبردستی تھمانے کی کوشش، کبھی موبائل پر نامناسب پیغامات، اور کبھی ویڈیو بنا کر بدتمیزی۔ خاتون نے ہمت دکھائی، اپنے بھائی کو اعتماد میں لیا، اور ان کے مشورے پر اس شخص کی خفیہ ویڈیو بنا لی۔ یہ ویڈیو اس وقت آپ دیکھ سکتے ہیں جس میں بندہ ، اس کی حرکتیں سب کچھ واضح دکھائی دیتا ہے۔ یہ صرف ایک واقعہ نہیں، یہ ہمارے معاشرے کا آئینہ ہے۔بسوں کے اندر خواتین محفوظ نہیں،گلیوں اور بازاروں میں خواتین محفوظ نہیں،حتیٰ کہ ایک لیڈی ڈاکٹر بھی ہراسانی سے محفوظ نہیں۔ بس اڈے پر اترنے کے بعد بھی اس شخص نے پیچھا کرنے کی کوشش کی، مگر خوش قسمتی سے بھائی موقع پر پہنچ گئے، جس کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ یہ شخص شناخت کے قابل ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اسے ٹریس کریں اور عبرتناک سزا دیں، تاکہ یہ پیغام جائے کہ خواتین کو ہراساں کرنا معمول نہیں، جرم ہے۔خاموشی جرم کو طاقت دیتی ہے۔ یہ اس بندےکا نمبر ہے 03349185512 تصویر بھی آپ دیکھ سکتے ہیں ۔ Maryam Nawaz Sharif Punjab Police Officers پنجاب پولیس Government of Punjab Punjab Police Official
Sabookh Syed | Journalist122,273 views • 7 months ago

دیھ 22 جمڑاؤ تعلقہ سنجھورو میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد نے جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ کے محراب کو توڑ دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں مذہبی جماعتوں کا جشن اس سے پہلے دس اگست کو سانگھڑ میں احمدی عبادت گاہ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا تھا ۔
Sabookh Syed | Journalist366,631 views • 3 years ago
1:43
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

ساری زندگی برتن دھوئے، جھاڑو لگایا، کپڑے دھوئے، لوگوں کی باتیں سُنیں، چار بچے مر گئے، خاوند مر گیا ۔ تنکہ تنکہ اکٹھاکیا، روپیہ روپیہ جوڑا کہ آقا کو سلام کرنے جانا ہے ۔ عشق نبی دل میں سما جائے تو چہرہ مطلع انوار بن جاتا ہے ۔ایسے انسان کی باتوں اور کاموں سے ہر طرف خوشبو پھیلتی ہے ۔
Sabookh Syed | Journalist208,158 views • 2 years ago

تاریخ ایسے ہی بنتی ہے اور ایسے ہی بیان ہوتی ہے ۔ تین جگہ یہ سن چکا ہوں ۔
Sabookh Syed | Journalist25,986 views • 2 months ago

گذشتہ برس ٹویٹ کی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر اسلام آبادنے ایکشن لیکر پانی کے قدرتی رستےپر قبضہ کی گئی دیوار گرائی۔اب دوبارہ نالے کی زمین قبضہ کر کے دیوار بنا دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر صاحب یہ لوگ قانون سے ماورا کیسے ہوگئے؟۔ ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوتی ۔DC Islamabad Capital Development Authority - CDA, Islamabad
Sabookh Syed | Journalist265,202 views • 3 years ago

یہ کراچی نہیں اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین کا بیلا روڈ ہے ۔ بچوں نے ٹی وی اور سوشل میڈیا پر کراچی کے تین سالہ ابراہیم کا حادثہ دیکھا لیکن نہیں دیکھتے تو ہمارے ٹیکسوں پر پلنے والے رٹے مار بیورو کریٹ ، فارقلیط عبدالرحمان سیکنڈ کلاس کا طالب علم ہے اور چیئر مین سی ڈی اے کو کچھ دکھا رہا ہے جو شہر کے خاص لوگ دکھانے سے قاصر ہیں۔ #CDA Capital Development Authority - CDA, Islamabad
Sabookh Syed | Journalist79,403 views • 9 months ago

امام مہدی ہونے کا دعویٰ کرنے والا شخص پولیس نے گرفتار کر لیا مسلمانوں میں امام مہدی کی آمد کا ایک معروف نظریہ پایا جاتا ہے۔ اسی طرح تقریباً ہر مذہب میں کسی نہ کسی نجات دہندہ، مسیح یا اوتار کے ظہور کا تصور موجود ہے۔ میں نے بہت عرصہ پہلے کہیں لکھا تھا کہ دنیا کے تقریباً تمام مذاہب اور مسالک نے اپنے اپنے ویٹنگ روم بنا رکھے ہیں، جہاں وہ کسی عظیم ہستی کی آمد کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ ان کے نزدیک وہ آئے گا، ظالموں کو نیست و نابود کرے گا، مظلوموں کو سربلندی عطا ہوگی، اور انتظار کرنے والے اس کے لشکر کا حصہ بن جائیں گے۔ اس تصور کے تحت سب اس کی آمد کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں۔ سب کسی امام مہدی یا اوتار کے منتظر ہیں۔ یہ ان کا فکری اور اعتقادی زاویہ ہے۔ لیکن دلچسپ اور المیہ پہلو یہ ہے کہ جب کوئی شخص واقعی امام مہدی یا اوتار ہونے کا دعویٰ کر دے تو اسے فوراً رد کر دیا جاتا ہے۔ کبھی اس کا مذاق اڑایا جاتا ہے، کبھی اسے قتل کر دیا جاتا ہے، اور کبھی اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہر گروہ اسے “جعلی” امام سمجھتا ہے۔ اس کے باوجود، اس نام نہاد “جعلی” امام کو بھی کچھ لوگ مل ہی جاتے ہیں جو اس پر ایمان لے آتے ہیں اور اس کے ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں۔ میٹرک کے زمانے میں میں نے ایک کتاب پڑھی تھی: “انتظارِ مہدی و مسیح”۔ یہ علامہ محمد اقبال اور علامہ تمنا عمادی مجیبی پھلواروی کے درمیان خطوط کا مجموعہ تھا۔ اس کتاب میں علامہ تمنا عمادی کا موقف یہ تھا کہ مہدی اور مسیح کی دنیا میں آمد کے انتظار کا تصور قرآن و سنت کے خلاف ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ آپ کا اس بارے میں کیا موقف ہے؟کمنٹ باکس میں اپنی رائے ضرور لکھیں۔ شکریہ سبوخ سید
Sabookh Syed | Journalist56,959 views • 7 months ago

رات کو جب لاوارث خواجہ سرا کی وفات کا علم ہوا تو تب ہم گنتی کے چند لوگ تھے ، محمد ناصر ، رجب علی آزاد ، قدوس سید ، نوید سواتی ، ریاض یوسفزئی ، ملک سیف ، بابر خان ، ڈاکٹر عامر اور بوڑھے خواجہ سرا ، عجیب سی بے بسی تھی ، ایک شخص کی لاش رات سے صبح نو بجے تک اسپتال پڑی رہی ، سوشل میڈیا پر دہائیاں دی گئیں کہ ورثا کی تلاش ہے ، مگر کوئی سامنے نہیں آیا ، نو بجے لاش اٹھائی گئی اور ایبٹ آباد نواں شہر پہنچائی گئی ، امید ویلفیئر کے چند لوگ اور حساس روحیں ، پھر کرم ہو گیا لوگ کہتے تھے خواجہ سراؤں کا جنازہ رات کو ہوتا ہے ، کسی کو معلوم ہی نہیں ہوتا ، لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا ، جنازہ دن کو ڈھائی بجے رکھا گیا ، حجرے میں جگہ کم پڑ گئی ، عوام ہی عوام تھی ، علماء تھے ، صحافی تھے ، سیاست دان تھے ، تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی کہنے والوں نے کہا یہ نواں شہر کی تاریخ کے بڑے جنازوں میں سے ایک جنازہ تھا ، لوگوں نے کہا یہ فرزند نواں شہر ہے ، خواجہ سرا قبر پر کھڑے تھے ، فرق مٹ گیا ، لوگوں نے محبت کی اور کمال کیا ، رات کے اندھیرے میں لاش اٹھانے والا تصور مٹا دیا ، خواجہ سرا الگ جنس ہیں انہیں خود سے دور رکھنے والی بات بھی ہوا ہوئی ، علماء سیاست دان صحافی عوام خواجہ سرا ایک صف میں تھے ، سچ ہے کہ ایبٹ آباد بازی لے گیا ، روح کو قرار آ گیا ، ایک بوڑھے خواجہ سرا نے کہا زندگی عزت کی نہیں ملی لیکن یہ یقین ہو چلا کہ موت عزت والی ہو گی ، لوگ کندھا دینگے اور اعزاز کیساتھ دفنائیں گے - ایک بار ایک دوست نے پوچھا تھا کہ آپ کی خواہش کیا ہے ؟ عرض کیا خواہشیں بہت ہیں لیکن ایک خواہش ہے جس کی پوری ہونے کی تمنا ہے کہ یہ سوسائٹی خواجہ سراؤں کا احترام کرنے والی بن جائے ، خواجہ سراؤں کے احترام کی خواہش ہے آج رب نے خواہش پوری کر دی - عامر ہزاروی
Sabookh Syed | Journalist70,608 views • 9 months ago

منڈی بہاؤالدین میں دو احمدیوں 62 سالہ غلام سرور اور 30 سالہ راحت باجوہ کو دن دیہاڑے عقیدے کی بنیاد پر قتل کر دیا گیا ۔ قاتل قتل کرنے کے بعد نعرے لگاتے رہے ۔ ایک قاتل مدرسے کا طالب علم ہے جس کا نام سید علی رضا اور عمر 17 برس ہے۔ TLPرہنما احمدیوں کو سرعام قتل کرنے کی بات کرتے ہیں۔
Sabookh Syed | Journalist148,166 views • 2 years ago

ڈیمو کریٹس پینل کے ڈاکٹر فرقان راؤ کے جنرل سیکرٹری کا الیکشن جیتنے کے بعد خاص حلقوں کی جانب سے دباؤ کے ذریعے دھاندلی کروانے کی خبریں آرہی ہیں۔ دس سال کے پانچ بچوں کو بھی بٹھایا جاتا تو وہ ایک گھنٹے میں دو ہزار ووٹ گن لیتے تاہم 14 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ابھی تک نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ یہ نیشنل پریس کلب کے لیے اور پاکستان میں صحافیوں کے لیے ایک انتہائی ذلت بھرے دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔ شرم آرہی ہے کہ ہم ایک ایسی کیمونٹی سے تعلق رکھتے ہیں جو ہمیشہ شفافیت کی بات کرتی ہے لیکن اس کی اپنی حالت یہ ہے۔ دھاندلی کرنے والوں کے خلاف ہم روزانہ سوشل میڈیا پر لعنت بھیجنے کی مہم کا آغاز کریں گے ۔ آپ اپنے لئے نفرت میں اضافہ کریں گے اور کچھ نہیں ۔ شرم کریں ۔
Sabookh Syed | Journalist43,796 views • 6 months ago

آپریشن شروع ہونے سے پہلے حافظ سعد حسین رضوی قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سے واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب وہ ان کے بھائی حافظ انس رضوی ذکر کر رہے ہیں۔ تحریک لبیک کے مرکزی رکن شوری مفتی وزیر احمد رضوی کے مطابق حافظ سعد حسین رضوی کو کندھے میں تین عدد گولیاں لگی ہیں تاہم اس کی آزادنہ ذرائع یا کسی ویڈیو سے تحقیق نہیں ہو سکی ۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کنٹینر سے چھلانگ لگائی جس کی وجہ سے کندھا زخمی ہوگیا۔ مبینہ طور پر سیکورٹی ادارے انہیں اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
Sabookh Syed | Journalist69,659 views • 11 months ago