
Sardar Mansoor Abbasi
@SardarMansoor3 • 3,370 subscribers
Regional Information Secretary North Punjab PTI | NA-51 |Coordinator PP 6 | Murree | Kotli Sattian | Kahuta | Kalar Sayedan |With Imran khan | RTs≠Endorsements
Shorts
Videos

آج میرے اور میرے والد، رہنما PTI NA-51 و سابق ناظم ضلع مری سردار سلیم خان کے بھوربن، مری میں واقع فور اسٹار ہوٹل پر پیرا فورس، پولیس اور ضلعی انتظامیہ پہنچی، کمروں میں مقیم مہمانوں کو زبردستی باہر نکالا گیا اور ہوٹل سیل کر دیا گیا۔ گزشتہ 10 روز سے میری رہائش گاہ پر بھی مسلسل پولیس چھاپے مارے جا رہے ہیں، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے، دروازوں اور گھر کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔آخر میرا جرم کیا ہے؟ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا؟ مشکل ترین وقت میں اپنے لیڈر کا ساتھ نہ چھوڑنا؟ عمران خان زندہ باد پاکستان پائندہ باد 🇵🇰
Sardar Mansoor Abbasi199,405 次观看 • 1 天前

نمازِ جنازہ میں شرکت بھی جرم؟ پولیس گردی کی انتہا گزشتہ روز اعجاز ستی صاحب کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے میرے حلقے کی تحصیل کوٹلی ستیاں جاتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے ہمارے قافلے کو راستے میں روک کر پولیس گردی کی انتہا کی۔ ہمارے قافلے میں سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، صدر نارتھ پنجاب ملک تیمور مسعود، جنرل سکریٹری ضلع راولپنڈی عاقل خان، صدر راولپنڈی کینٹ جہانگیر بٹ اور دیگر ساتھی موجود تھے، جبکہ صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود میری گاڑی میں میرے ساتھ موجود تھے۔ میری گاڑی کو مبینہ طور پر شدید حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ گاڑی کو چاروں طرف سے نشانہ بنایا گیا اور اسے بری طرح نقصان پہنچایا گیا۔ اس وقت ملک تیمور مسعود، میں اور دیگر ساتھی گاڑی کے اندر موجود تھے۔ وہ چند لمحات انتہائی خطرناک تھے، مگر اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم سے ہم سب محفوظ رہے اور وہاں سے پولیس گردی کے باوجود نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ قافلے کو روکنے کے بعد سکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کوغیر قانونی حراست میں لے لیا گیا۔ گاڑی کا نقصان میرے لیے کوئی حیثیت نہیں رکھتا؛ میرے لیے سب سے بڑھ کر اپنے ساتھیوں کی جان اور سلامتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کہ اس نے ملک تیمور مسعود، مجھے اور ہمارے ساتھ موجود ساتھیوں کو محفوظ رکھا۔بعد ازاں سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور دیگر کو تقریباً چار گھنٹےغیر قانونی حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا
Sardar Mansoor Abbasi96,113 次观看 • 6 天前

شکریہ شمالی پنجاب اڈیالہ جیل کے باہر خان صاحب کی بہنوں سے اظہارِیکجہتی کے لیے صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود کی قیادت میں شمالی پنجاب کے تمام پارلیمنٹیرینز، ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداران کی بھرپور شرکت قابلِ تحسین ہے۔ آپ سب کی یکجہتی، عزم اور ثابت قدمی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اپنے قائد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور حق و انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی۔ اللہ آپ سب کو استقامت عطا فرمائے
Sardar Mansoor Abbasi21,225 次观看 • 6 个月前

مری و کوٹلی ستیاں کا استحصال مری کچھ ماہ پہلے 55کروڑ سے مری مال روڈ سجائی گئی، اب 5.9 ارب روپے لگا کر اُسی جگہ کو گرانے کا فیصلہ! جب آج بھی مری میں معیاری ہسپتالوں کی کمی، پانی کا بحران، زبوں حال تعلیم اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں عوام کے لیے اذیت بن چکی ہیں،جبکہ کوٹلی ستیاں اب بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ تو یہ اربوں کا تماشہ کس منطق سے؟ یہ عوام کا پیسہ ہے، ذاتی جاگیر نہیں! آخر اس عوامی پیسے کے ضیاع کا جواب کون دے گا؟ Report by Arsalan Ayaz ARY news 👇 #Murree #KotliSattian #PunjabGovt #PublicMoney #BadGovernance
Sardar Mansoor Abbasi28,956 次观看 • 11 个月前

میاں محمد اظہر مرحوم نے این اے 129 کے عوام کے مینڈیٹ اور عمران خان سے آخری وقت تک وفا نبھائی۔ وفات سے صرف ایک ماہ پہلے، شدید بیماری کے باوجود وہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج میں موجود تھے، جہاں پولیس کے پتھراؤ سے بری طرح زخمی ہوئے۔ آج، اسی نشست پر چوہدری ارسلان 23 نومبر کے الیکشن میں عمران خان کے امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں۔ آئیے! اپنا ووٹ قائد عمران خان کی حقیقی آزادی کے نام پر رجسٹر کریں اور میاں اظہر صاحب مرحوم کی جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کریں۔
Sardar Mansoor Abbasi20,059 次观看 • 10 个月前

NA 51 🔴 صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود کی ہدایت پر: سردار منصور عباسی، سینئر نائب صدر شمالی پنجاب و کوآرڈینیٹر PP-6 کی قیادت میں پولیس گردی اور دھمکیوں کے باوجود کوٹلی ستیاں میں گھر گھر مہم بھرپور انداز میں جاری رہی۔ صفدر زمان ستی (جنرل سیکریٹری ضلع مری)، تحصیل صدر نبیل ستی، حاجی شمیم ستی (جنرل سیکریٹری کوٹلی ستیاں) اور خان کے ٹائیگرز بھی ہمراہ تھے۔ عوام جاگ چکی ہے، اب کوئی زمینی طاقت نہیں روک سکتی۔
Sardar Mansoor Abbasi25,257 次观看 • 1 年前

NA 51 مری آج مری میں سابق ناظم ضلع مری سردار سلیم خان اور سینئر نائب صدر شمالی پنجاب و کوارڈینیٹر PP 6 سردار منصور عباسی کی قیادت میں قائد عمران خان کی رہائی اور پاکستان زندہ باد کے لیے بھرپور ریلی نکالی گئی۔ کارکنان نے ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کی اور ہر رکاوٹ کو پامال کر دیا۔
Sardar Mansoor Abbasi20,421 次观看 • 1 年前

صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود کا دبنگ فیصلہ! مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کے چیلنج کوصدر پاکستان تحریکِ انصاف شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود نے قبول کر لیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو باقاعدہ 30 جنوری 2026 سرگودھا میں جلسے کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی۔ اب بھاگنا نہیں۔ ہم بھی جلسہ کریں گے، آپ بھی کریں گے، اور فیصلہ ہوگا عوام کے سامنے، میدان میں۔ تیار رہو سرگودھا ✊
Sardar Mansoor Abbasi10,126 次观看 • 7 个月前