
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان
@SenatorMushtaq • 307,199 subscribers
Former Senator | Patron @Pak_PalForum | 🇵🇰🇵🇸 | Chairman Pakistan Rights Movement |🇵🇰 Rights | Resistance | Reform | Gaza Siege breaker 🇵🇸
Shorts
Videos

مسلم حکمرانوں/مسلم جرنیلو! پونے 2 ارب مسلمانوں قبلۂ اول، مسجدِ اقصیٰ اور حرمِ قدس آپ کو پکار رہی ہے۔ رسول اللہ ﷺ کی امانت آپ کو پکار رہی ہے۔ کل صہیونی قبلۂ اول، مسجدِ اقصیٰ اور حرمِ قدس کے اندر گھس گئے اور مسجدِ اقصیٰ کی مسماری کے لیے ریاستی اور عوامی سطح پر کھلے عام اعلانات کر رہے ہیں۔ اٹھو! مسجدِ اقصیٰ، حرمِ قدس اور قبلۂ اول کو بچاؤ۔
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان21,778 次观看 • 1 天前

یہ کنٹینروں کی قلعہ بندیاں حکمرانوں کو عوام کے غیظ و غضب سے نہیں بچا سکتیں۔ پورا اسلام آباد کنٹینرز لگا کر بند کیا جا رہا ہے، کیونکہ حکمران عوام، احتجاج اور آزادیِ اظہارِ رائے سے خوفزدہ ہیں۔ ایک طرف عوام مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں، دوسری طرف حکمران طبقہ شاہ خرچیوں اور پروٹوکول پر قومی وسائل خرچ کر رہا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ ہم اس طرزِ حکمرانی کی مذمت کرتے ہیں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے آئینی اور جمہوری حقوق کے لیے پُرامن اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں۔ کنٹینرز اور رکاوٹیں عوام کی آواز کو نہیں روک سکتیں۔ ان شاء اللہ قانون کی حکمرانی، حقیقی جمہوریت اور خودمختار پارلیمنٹ کا نظام مضبوط ہوگا۔ پاکستان رائٹس موومنٹ
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان25,369 次观看 • 2 天前

افغان میڈیکل طلبہ کو پاکستان سے نکالنے کے نوٹی فیکیشن معطل کرنے پر جسٹس خالد اسحاق کو خراج تحسین۔۔۔راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء کا اپنے افغان ہم جماعتوں سے اظہاریکجہتی اور حکومت کے ظالمانہ فیصلے کے خلاف احتجاجی مارچ پر شاباش ۔۔۔ پاکستان رائٹس موومنٹ
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان89,021 次观看 • 11 天前

عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔یہ سابق وزیرِاعظم عمران خان کے انسانی حقوق اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے سنگین سوال ہے۔یہ قانون کی حکمرانی کے بجائے حکمرانوں کا قانون ہے۔یہ طرزِ عمل فاشزم ہے، اس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان28,801 次观看 • 5 天前

وزیر داخلہ صاحب، سرکاری وسائل سے عوامی مارچ کو،عوام کو حق احتجاج کو روکنا غلط ہے غیر قانونی ہے ، وزیر داخلہ صاحب، کیا اسلام آباد حکمرانوں کا ذاتی جاگیر ہے کہ عوام کو یہاں احتجاج کا حق نہیں۔ جب ٹرمپ کیلئے کئی بار کئی دنوں تک اسلام آباد کو بند کیا جاسکتا ہے تو پاکستان کے عوام کو بھی اسلام آباد میں پرامن احتجاج کا حق ہے۔ وزیر داخلہ پی ٹی آئی مارچ پر طاقت کے استعمال کے دھمکیوں کے بجائے ان سے مذاکرات کریں اور اور ان کو پرامن احتجاج ریکارڈ کرنے کا موقع دیں۔
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان15,392 次观看 • 3 天前

کل صبح 10 بجے 28 جولائ کو اسلام آباد،پاکستان رائٹس موومنٹ کے سنٹرل سیکریٹریٹ ایف 10 مرکز سے راولاکوٹ ،سفید جھنڈوں،پاکستان و کشمیر کے جھنڈوں کیساتھ تعزیت،امن ،صلح ،تعزیت اور اظہار یکجہتی کیلئے آزاد کشمیر جاونگا،ان شاءاللہ سیاسی قائدین، وکلاء، صحافیوں، انسانی حقوق تنظیموں سے راولاکوٹ سانحے ہر آواز اٹھانے کی درخواست ہے۔
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان127,125 次观看 • 1 个月前

ہم غزہ سے مزید قریب ہو گئے ہیں اور اب ہمیں دور سے اسرائیلی جہاز اپنی جانب آتے دکھائی دے رہے ہیں۔ عین ممکن ہے کہ آج رات ہم پر حملہ کیا جائے۔ میرا موبائل پہلے ہی اسرائیل نے جام کر دیا ہے لہذا اب اس ناکارہ فون کو میں سمندر برد کرتا ہوں۔ آپ سب سے یہی اپیل ہے جو میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے کرتا آیا ہوں کہ اگر آپ غزہ نہیں آ سکتے تو کم از کم تمام دینی و سیاسی جماعتیں اور تمام پاکستانی امریکی سفارت خانے پر لا متناہی پر امن دھرنا دیں کیونکہ امریکہ اس نسل کشی میں اسرائیل کے ساتھ برابر کا شریک ہے۔ بذریعہ اکاؤنٹ ایڈمن #SupportGaza #NationRejectsTrumpDeal
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان622,266 次观看 • 11 个月前

تیونس کے بندرگاہوں/ساحلوں پر 2 دن کی گردش،بیوروکریٹ رکاوٹوں کے بعد اور ایک انتہائی پر تھکاوٹ مصروفیات کے بعد خروج (Exit)کا سٹیمپ لگ گیا اور اب ہم تیونس میں نہیں بلکہ غزہ کی طرف بین الاقوامی پانیوں کے مسافر ہیں،الحمدللہ۔ Pak - Palestine Forum Global Sumud Flotilla
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان553,552 次观看 • 1 年前

ایران پر اسرائیلی، امریکی حملہ۔۔۔۔۔پاکستان کو یہ 3 اقدامات فوری کرنے چاہئے۔ 1-افغانستان کیساتھ فوری جنگ بندی،تناو کا خاتمہ، تعلقات کو نارمل بنانا 2-اپنے ملک/گھر کو آرڈر میں کرنا،رول آف لا،سیاسی قیدیوں کی رہائی، سیاسی اور قومی یکجہتی کاحصول 3-اسرائیل،امریکہ کی مذمت، کھل کر ایران کے ساتھ ان کے دفاع و بقا کی جنگ میں کھڑا ہونا،عالم اسلام کو متحد کرنا کہ قبلہ اول،حرمین شریفین کو حقیقی خطرہ ہے۔
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان251,645 次观看 • 6 个月前

عمران خان کے بہنوں پر تشدد۔۔۔دسمبر کے مہینے میں رات کے 2 بجے اڈیالہ جیل کے سامنے اپنے بھائی کی ملاقات کیلئے آئے نہتے بزرگ خواتین پر بدترین تشدد سے ثابت ہوگیا کہ یہ حکومت اور اس کے سرپرست ذہنی مریض ہیں،عمران خان کی بہنوں کا اپنے بھائی سے ملاقات کا مطالبہ ایک آئینی، قانونی انسانی حقوق پر مبنی مطالبہ ہے،عمران خان کی بہنوں ہر واٹر کینن سے حملہ کرنا،سڑک یر گرانا،پتھر پھینکنا اور تشدد کرنا بدترین فسطائیت اور حکومتی دہشتگردی ہے،بندوقوں والے نہتے خواتین سے ڈر رہے ہیں، ظلم اور جبر کیخلاف جدوجہد میں عمران خان اور ان کے خاندان کا ساتھ دیتا رہوں گا۔
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان328,838 次观看 • 9 个月前

اب تک کی اطلاعات کے مطابق بنوں امن پاسون میں فوج اور سیکورٹی فورسز کی سیدھی فائرنگ سے 2 افراد شہید اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔ گولیوں سے نفرت بو رہے ہیں۔ امن کے لیے نکلنے والے پرامن مظاہرین پر فوجسیدھی گولیاں چلائی ہیں انہوں نے پاکستان کے جغرافیے اور یکجہتی کے اوپر حملہ کیا ہے۔ میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔ یہ سرکاری ریاستی دہشتگردی ہے۔ #Bannu Government of Pakistan Shehbaz Sharif DG ISPR Hamid Mir حامد میر Imran Riaz Khan Syed Talat Hussain Kamran Khan Kashif Abbasi Ansar Abbasi Ministry of Information & Broadcasting
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان741,564 次观看 • 2 年前

فون دستیاب نہیں ہے۔ ویڈیو پیغام ریکارڈ کرنے میں بھی مشکلات حائل ہیں۔ یہ آڈیو پیغام ہی بھیجنا ممکن ہو سکا ہے۔ اسرائیلی ملٹری بحری جہازوں نے ہمیں نرغے میں لیا ہوا ہے اور پوری رات ڈرونز بھی ہم پر منڈلاتے رہے ہیں لیکن ہم اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں اور اسی رفتار سے چلے تو اگلے پانچ چھ گھنٹوں میں غزہ کے ساحل پر ہوں گے۔ موت کے خوف کا کوئی نام و نشان نہیں ہے اور ہم بلا خوف و خطر سرزمین مقاومت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ آپ سے دعاؤں کی اپیل ہے۔ #SupportGaza Government of Pakistan Shehbaz Sharif DG ISPR
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان335,841 次观看 • 11 个月前

کل رات 15 ڈرونز اور 10 حملے ۔۔۔لیکن ہمارا عزم توانا ہے،ہم جھکیں گے نہیں، ہمارا حوصلہ بلند ہے اور ہم غزہ پہنچ کر رہینگے ان شاءاللہ۔ گلوبل صمود فلوٹیلا برائے غزہ کے پرامن، قانونی انسانی امدادی کاروان پر اسرائیلی نسل پرست ناجائز ریاست کی ڈرون حملوں کا عالمی برادری نوٹس لے۔حکومت پاکستان اس مسلے کو عالمی فورمز پر اٹھائے۔ غزہ ہم آرہے ہیں ۔ Pak - Palestine Forum Global Sumud Flotilla
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان327,319 次观看 • 1 年前

الحمدللہ اللہ اکبر کبیرا ہم محاصرہ شکن ہیں، محاصرہ شکن بنیں گے ان شاءاللہ چند گھنٹوں میں اٹھارہ سالہ انسانی محاصرے کو توڑنے والے ہیں ان شاءاللہ (بذریعہ ایڈمن: گرفتاری سے قبل موصول ہونے والا آخری ویڈیو میسج) #GlobalSumudFlotilla #NationRejectsTrumpDeal #NetanyahuLeague
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان318,510 次观看 • 11 个月前

ہر گزرتے لمحے کیساتھ ہم غزہ کے قریب ہورہے ہیں الحمدللہ۔ سمندری طوفانوں سے بخیریت نکل آئے اور اب یونانی جزیرہ کریٹی ہماری منزل ہے،اور پھر تیسرا اور فیصلہ کن مرحلے کریٹی سے غزہ کیطرف۔۔۔ان شاءاللہ۔ دعائیں کریں، آواز اٹھائیں۔ گلوبل صمود فلوٹیلا برائے غزہ پرامن انسانی امدادی کاروان ہے گلوبل صمود فلوٹیلا کو تحفظ دو۔ Pak - Palestine Forum Global Sumud Flotilla #PakMustGuardTheFlotilla #ProtectGlobalSumudFlotilla
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان321,258 次观看 • 1 年前