
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان
@SenatorMushtaq • 308,538 subscribers
Former Senator | Patron @Pak_PalForum | 🇵🇰🇵🇸 | Chairman Pakistan Rights Movement |🇵🇰 Rights | Resistance | Reform | Gaza Siege breaker 🇵🇸
Shorts
Videos

سلیمان سہیل کو بازیاب کرو۔۔ پاکستان کو ایک وسیع و عریض قیدخانے میں تبدیل کردیا گیا ہے،ملک میں بدترین آمریت نافذ ہے ،ی وطن اختلافی آوازوں کیلئے گوانٹاناموبے اور آزادی اظہار رائے کی قتل گاہ بنا دیاگیا ہے ۔۔۔یہ ہمیں منظور نہیں ہے، سلیمان سہیل پاکستان کی نئی نسل کے احساسات کا ترجمان ہے،سلیمان سہیل کی بازیابی کیلئے جین زی بھرپور آواز اٹھائیں۔
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان117,258 次观看 • 25 天前

عوام کی منتخب حکومت ختم کرکے دہشتگردی ختم نہیں ہوگی اس کو بڑھاوا ملے گا۔۔گورنر ایڈوائزری کونسل بارسوخ اشرافیہ کے رشتہ داروں کا کلب ہے،موجودہ رجیم کے سرپرستوں کو سمجھنا چاہئے کہ عمران خان کی مزاحمت اور مقبولیت کو جبر سے ختم نہیں کیا جاسکتا، ملک بچانے کا واحد راستہ اڈیالہ کے قیدی سے مذاکرات اور ڈائیلاگ ہے،جتنی دیر ہوگی اتنا ہی پاکستان کا نقصان ہوگا۔۔
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان17,861 次观看 • 4 天前

وفاقی کابینہ کی خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی کی منظوری کی مذمت کرتا ہوں ،یہ خیبر پختون خوا کے 4 کروڑ عوام کی توہین ہے،وزیراعلٰی سہیل آفریدی منتخب وزیراعلٰی ہے ان کی گرفتاری ماورائے قانون ہے،جعلی حکمران ایوانوں میں بیٹھے ہیں اور منتخب وزیراعلٰی کو گرفتار کیا گیا ہے،فارم 47 کی وفاقی حکومت، وفاقی کابینہ کیسے ایک جینیوئن عوامی مینڈیٹ رکھنے والی حکومت کیخلاف ایمرجینسی لگا سکتی ہے؟ مزاحمت کو اس طرح کے جعلی آرڈرز کے ذریعےختم نہیں کیاجاسکتا،مزاحمت اورمقبولیت نئے بلندیوں تک جائیگی۔۔۔۔کرپشن، دہشتگردی کیخلاف ایمرجینسی کے بجائے عوام کیخلاف ایمرجنسی لگا دیا گیا۔ اب اس جعلی استحصالی نظام کو لپیٹے بغیر کوئی چارہ نہیں۔۔۔
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان17,329 次观看 • 6 天前

افغان میڈیکل طلبہ کو پاکستان سے نکالنے کے نوٹی فیکیشن معطل کرنے پر جسٹس خالد اسحاق کو خراج تحسین۔۔۔راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء کا اپنے افغان ہم جماعتوں سے اظہاریکجہتی اور حکومت کے ظالمانہ فیصلے کے خلاف احتجاجی مارچ پر شاباش ۔۔۔ پاکستان رائٹس موومنٹ
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان89,570 次观看 • 1 个月前

ہم غزہ سے مزید قریب ہو گئے ہیں اور اب ہمیں دور سے اسرائیلی جہاز اپنی جانب آتے دکھائی دے رہے ہیں۔ عین ممکن ہے کہ آج رات ہم پر حملہ کیا جائے۔ میرا موبائل پہلے ہی اسرائیل نے جام کر دیا ہے لہذا اب اس ناکارہ فون کو میں سمندر برد کرتا ہوں۔ آپ سب سے یہی اپیل ہے جو میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے کرتا آیا ہوں کہ اگر آپ غزہ نہیں آ سکتے تو کم از کم تمام دینی و سیاسی جماعتیں اور تمام پاکستانی امریکی سفارت خانے پر لا متناہی پر امن دھرنا دیں کیونکہ امریکہ اس نسل کشی میں اسرائیل کے ساتھ برابر کا شریک ہے۔ بذریعہ اکاؤنٹ ایڈمن #SupportGaza #NationRejectsTrumpDeal
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان622,442 次观看 • 1 年前

کل صبح 10 بجے 28 جولائ کو اسلام آباد،پاکستان رائٹس موومنٹ کے سنٹرل سیکریٹریٹ ایف 10 مرکز سے راولاکوٹ ،سفید جھنڈوں،پاکستان و کشمیر کے جھنڈوں کیساتھ تعزیت،امن ،صلح ،تعزیت اور اظہار یکجہتی کیلئے آزاد کشمیر جاونگا،ان شاءاللہ سیاسی قائدین، وکلاء، صحافیوں، انسانی حقوق تنظیموں سے راولاکوٹ سانحے ہر آواز اٹھانے کی درخواست ہے۔
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان127,208 次观看 • 2 个月前

تیونس کے بندرگاہوں/ساحلوں پر 2 دن کی گردش،بیوروکریٹ رکاوٹوں کے بعد اور ایک انتہائی پر تھکاوٹ مصروفیات کے بعد خروج (Exit)کا سٹیمپ لگ گیا اور اب ہم تیونس میں نہیں بلکہ غزہ کی طرف بین الاقوامی پانیوں کے مسافر ہیں،الحمدللہ۔ Pak - Palestine Forum Global Sumud Flotilla
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان553,646 次观看 • 1 年前

ایران پر اسرائیلی، امریکی حملہ۔۔۔۔۔پاکستان کو یہ 3 اقدامات فوری کرنے چاہئے۔ 1-افغانستان کیساتھ فوری جنگ بندی،تناو کا خاتمہ، تعلقات کو نارمل بنانا 2-اپنے ملک/گھر کو آرڈر میں کرنا،رول آف لا،سیاسی قیدیوں کی رہائی، سیاسی اور قومی یکجہتی کاحصول 3-اسرائیل،امریکہ کی مذمت، کھل کر ایران کے ساتھ ان کے دفاع و بقا کی جنگ میں کھڑا ہونا،عالم اسلام کو متحد کرنا کہ قبلہ اول،حرمین شریفین کو حقیقی خطرہ ہے۔
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان251,679 次观看 • 7 个月前

عمران خان کے بہنوں پر تشدد۔۔۔دسمبر کے مہینے میں رات کے 2 بجے اڈیالہ جیل کے سامنے اپنے بھائی کی ملاقات کیلئے آئے نہتے بزرگ خواتین پر بدترین تشدد سے ثابت ہوگیا کہ یہ حکومت اور اس کے سرپرست ذہنی مریض ہیں،عمران خان کی بہنوں کا اپنے بھائی سے ملاقات کا مطالبہ ایک آئینی، قانونی انسانی حقوق پر مبنی مطالبہ ہے،عمران خان کی بہنوں ہر واٹر کینن سے حملہ کرنا،سڑک یر گرانا،پتھر پھینکنا اور تشدد کرنا بدترین فسطائیت اور حکومتی دہشتگردی ہے،بندوقوں والے نہتے خواتین سے ڈر رہے ہیں، ظلم اور جبر کیخلاف جدوجہد میں عمران خان اور ان کے خاندان کا ساتھ دیتا رہوں گا۔
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان328,916 次观看 • 10 个月前

اب تک کی اطلاعات کے مطابق بنوں امن پاسون میں فوج اور سیکورٹی فورسز کی سیدھی فائرنگ سے 2 افراد شہید اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔ گولیوں سے نفرت بو رہے ہیں۔ امن کے لیے نکلنے والے پرامن مظاہرین پر فوجسیدھی گولیاں چلائی ہیں انہوں نے پاکستان کے جغرافیے اور یکجہتی کے اوپر حملہ کیا ہے۔ میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔ یہ سرکاری ریاستی دہشتگردی ہے۔ #Bannu Government of Pakistan Shehbaz Sharif DG ISPR Hamid Mir حامد میر Imran Riaz Khan Syed Talat Hussain Kamran Khan Kashif Abbasi Ansar Abbasi Ministry of Information & Broadcasting
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان741,613 次观看 • 2 年前

فون دستیاب نہیں ہے۔ ویڈیو پیغام ریکارڈ کرنے میں بھی مشکلات حائل ہیں۔ یہ آڈیو پیغام ہی بھیجنا ممکن ہو سکا ہے۔ اسرائیلی ملٹری بحری جہازوں نے ہمیں نرغے میں لیا ہوا ہے اور پوری رات ڈرونز بھی ہم پر منڈلاتے رہے ہیں لیکن ہم اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں اور اسی رفتار سے چلے تو اگلے پانچ چھ گھنٹوں میں غزہ کے ساحل پر ہوں گے۔ موت کے خوف کا کوئی نام و نشان نہیں ہے اور ہم بلا خوف و خطر سرزمین مقاومت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ آپ سے دعاؤں کی اپیل ہے۔ #SupportGaza Government of Pakistan Shehbaz Sharif DG ISPR
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان335,882 次观看 • 1 年前

کل رات 15 ڈرونز اور 10 حملے ۔۔۔لیکن ہمارا عزم توانا ہے،ہم جھکیں گے نہیں، ہمارا حوصلہ بلند ہے اور ہم غزہ پہنچ کر رہینگے ان شاءاللہ۔ گلوبل صمود فلوٹیلا برائے غزہ کے پرامن، قانونی انسانی امدادی کاروان پر اسرائیلی نسل پرست ناجائز ریاست کی ڈرون حملوں کا عالمی برادری نوٹس لے۔حکومت پاکستان اس مسلے کو عالمی فورمز پر اٹھائے۔ غزہ ہم آرہے ہیں ۔ Pak - Palestine Forum Global Sumud Flotilla
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان327,376 次观看 • 1 年前

الحمدللہ اللہ اکبر کبیرا ہم محاصرہ شکن ہیں، محاصرہ شکن بنیں گے ان شاءاللہ چند گھنٹوں میں اٹھارہ سالہ انسانی محاصرے کو توڑنے والے ہیں ان شاءاللہ (بذریعہ ایڈمن: گرفتاری سے قبل موصول ہونے والا آخری ویڈیو میسج) #GlobalSumudFlotilla #NationRejectsTrumpDeal #NetanyahuLeague
Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان318,616 次观看 • 1 年前