Syed M Mehdi's banner
Syed M Mehdi's profile picture

Syed M Mehdi

@SyedMMehdi7,818 subscribers

لبیک یا حسین علیہ السلام Farmer l Cricket l Capricorn l

Shorts

ایران کا "نمازی" بریگیڈیئر جنرل شہید یعقوب خادمی جو اپنے زندگی کے آخری لمحات میں نماز ادا کررہا ہے... دونوں پاؤں سے محروم ہونے کے باوجود، بائیں ہاتھ میں شیل کا ٹکڑا لگنے اور جسم میں متعدد زخم ہونے کے باوجود، اور اس حالت میں کہ وہ مشینوں سے منسلک تھے اور بمشکل سانس لے رہے تھے پھر بھی انہوں نے نمازِ اول وقت ترک نہیں کی...

Sensitive content

ایران کا "نمازی" بریگیڈیئر جنرل شہید یعقوب خادمی جو اپنے زندگی کے آخری لمحات میں نماز ادا کررہا ہے... دونوں پاؤں سے محروم ہونے کے باوجود، بائیں ہاتھ میں شیل کا ٹکڑا لگنے اور جسم میں متعدد زخم ہونے کے باوجود، اور اس حالت میں کہ وہ مشینوں سے منسلک تھے اور بمشکل سانس لے رہے تھے پھر بھی انہوں نے نمازِ اول وقت ترک نہیں کی...

306,018 görüntüleme

اسلامی اتحاد کی خوبصورت تصویر۔ لبنان میں حذب اللہ کے شہید کی نماز جنازہ میں شریک ایک شیعہ اور ایک سنی عالم۔ سنی عالم نے یکجہتی کے لیے اپنے ہاتھ کھولے ھوئے تھے جسے دیکھتے ھوئے ساتھ کھڑے شیعہ عالم نے انکے ہاتھ کو اوپر کیا تاکہ وہ اپنے طریقے سے ہی نماز ادا کریں۔

اسلامی اتحاد کی خوبصورت تصویر۔ لبنان میں حذب اللہ کے شہید کی نماز جنازہ میں شریک ایک شیعہ اور ایک سنی عالم۔ سنی عالم نے یکجہتی کے لیے اپنے ہاتھ کھولے ھوئے تھے جسے دیکھتے ھوئے ساتھ کھڑے شیعہ عالم نے انکے ہاتھ کو اوپر کیا تاکہ وہ اپنے طریقے سے ہی نماز ادا کریں۔

181,673 görüntüleme

Videos

موئے موئے !!
0:41

Sensitive content

This media may contain sensitive content.

SyedMMehdi's profile picture

موئے موئے !!

Syed M Mehdi

145,762 görüntüleme • 5 ay önce

SyedMMehdi's profile picture

علامہ طالب جوہری اعلی اللہ مقامہ کی سنہ 2005 میں پی ٹی وی پر پڑھی مجلس شام غریباں کا یہ مختصر حصہ سوشل میڈیا پر لاتعداد بار شئیر ہوتا رہا اور دیکھا گیا۔ اس مختصر ویڈیو کی خاصیت یہ ہے کہ آپ اسے بار بار بھی دیکھیں تو آپ کا دل نہیں بھرے گا۔ علامہ صاحب نے جس قدر خوبصورت اور مدلل انداز میں قرآن کے الفاظ کن فیکون کو اعلان غدیر کے الفاظ فھذا علی ع مولا سے مربوط کرکے استدلال قائم کیا ہے، اسے سن کر ہر بار بے اختیار داد دینے کا دل چاہتا ہے۔ البتہ اس مختصر ویڈیو میں موجود علمی استدلال کے علاوہ جس پہلو نے مجھے ہر بار متاثر کیا وہ علامہ صاحب انداز کلام، چہرے کے تاثرات، ہاتھوں کی حرکت، سامعین کے ساتھ ان کی کیمسٹری اور باڈی لینگویج یعنی بدن بولی ہے۔ یوں لگ رہا ہے جیسے ان کا پورا وجود اس "غدیری" نکتے کو بیان کرنے کیلئے ان کی زبان کے ساتھ مکمل synchronized ہے۔ علامہ صاحب جب درجہ بدرجہ آگے بڑھتے ہوئے، سامعین کے دماغوں کو منصف بنا کر سوال پوچھتے ہوئے اور "ف" کے حرف میں چھپا راز بیان کرتے ہوئے جب پنچ لائین تک پہنچتے ہیں تو سننے اور دیکھنے والا خود کو چشم تصور میں کسی ایسے عظیم ترین منظر کا منتظر پاتا یے جسے چودہ صدیاں قبل لاکھوں کے مجمعے نے دیکھا تھا۔ اگلے ہی لمحے علامہ صاحب کی آواز سنائی دیتی ہے کہ "بھئی یہی تو میرے نبی ص نے کہا تھا کہ من کنت مولا" اور پھر بغیر کسی وقفے اور فاصلے کے اگلا جملہ سنائی دیتا ہے "فھذا علی ع مولا"۔ سننے والے کے کانوں سے فھذا علی ع مولا کے الفاظ ٹکراتے ہیں اور آنکھیں علامہ صاحب کے ہاتھوں کا اشارہ دیکھتی ہیں تو محسوس ہوتا ہے کہ جیسے انسان کا وجود صدیوں کا فاصلہ ہونے کے باجود میدان غدیر سے متصل ہوگیا ہے۔ ۔ علامہ صاحب نے جو استدلال قائم کیا وہ ان کے علم کی دلیل تھا لیکن انہوں نے مجھ جیسوں کو چشم تصور میں میدان غدیر کا جو نظارہ دکھلایا، وہ ان کی بے مثل خطابت کا اور قادر الکلام ہونے کا اعلی ترین ثبوت تھا۔ عید غدیر کی ان با برکت ساعتوں میں علامہ طالب جوہری اعلی اللہ مقامہ کی یہ مختصر ویڈیو ان کے درجات میں مزید بلندی کی دعاوں کی درخواست کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں۔ آپ اسے علامہ صاحب کی جانب سے مولائے کائنات علیہ السلام کے چاہنے والوں کیلئے عیدی بھی سمجھ سکتے ہیں۔ ۔ ۔#نوردرویش

Syed M Mehdi

108,601 görüntüleme • 1 yıl önce

اس عاشقی میں عزتِ سادات بھی گئی
1:00

Sensitive content

This media may contain sensitive content.

SyedMMehdi's profile picture

پاکستان کے طول و عرض میں سفر کے دوران ہمارا ذاتی مشاہدہ ہے کہ جب بھی ہم موٹر وے پر موجود مساجد ، ہائی وے پر موجود بڑے ہوٹلوں اور پٹرول پمپس کی مساجد اور دیگر عوامی مراکز میں ہاتھ کھول کر اور سجدہ گاہ رکھ کر نماز کی ادائیگی کر رہے ہوتے ہیں تو دائیں بائیں موجود دیگر مسالک کے نمازی ہمیں تعجب انگیز اور حیرت آمیز نگاہوں سے دیکھتے رہتے ہیں۔ جب کبھی ہم بین المذاہب اور بین المسالک سرگرمیوں کے دوران کسی مدرسے کی مسجد یا کسی جامع مسجد (اہل سنت) میں نماز کی ادائیگی کرتے پائے جائیں تو مسجد و مدرسے کے طلباء و نمازی ہم پر نظریں جما کے بلکہ نظریں گاڑ کے رکھتے ہیں یہاں تک کہ ہم نماز تمام کر کے اٹھ نہ جائیں۔ اس سے زیادہ المیہ یہ ہے کہ مذکورہ بالا سارے مقامات بالخصوص ناشناختہ مساجد میں شیعہ حضرات نماز کی ادائیگی سے اس لئے گریز کرتے ہیں کہ کہیں کوئی انتہاپسند ، تعصب زدہ ، فرقہ پرست ، تکفیری ذہنیت کا حامل یا منفی پروپیگنڈے کا شکار سادہ لوح جذباتی انسان یا گروہ شیعہ نمازی پر پل نہ پڑے اور مولوی کے بتائے ہوئے جہاد پر عمل پیرا نہ ہو جائے۔ اس صورتحال سے تقریباََ ہم سب آگاہ ہیں۔ لیکن دوسری طرف دیکھئیے ۔ یہ اسلام آباد میں موجود پاکستان کے سب سے بڑے شیعہ مرکز جامعتہ الکوثر کی جامع مسجد کا منظر ہے۔ تین محرم الحرام کی شام ہے۔ مجلس عزا کا آغاز ہو چکا ہے۔ شیعہ عزاداروں کے درمیان ایک اہل سنت بھائی سر پر خاص انداز سے رومال باندھ کر ، ٹخنوں سے شلوار بلند کر کے ، اپنے دونوں ہاتھ پیٹ پر باندھ کے ، بغیر سجدہ گاہ رکھے یعنی اپنے پورے انتظام کے ساتھ اور ارد گرد کے ماحول سے بے نیاز پورے انہماک سے نماز کی ادائیگی میں مصروف ہے۔ دائیں بائیں بیٹھے شیعہ عزادار حتی کہ شیعہ بچے بھی اس اہل سنت نمازی کی طرف نفرت انگیز نگاہوں سے تو درکنار محض تعجب انگیز نگاہوں سے بھی نہیں دیکھ رہے۔ اس ماحول کی تربیت آئمہ طاہرین اور شیعہ علماء و مرجعین نے دی ہے۔ یہ مناظر کربلا و نجف و مشہد و کاظمین سمیت آئے روز شیعہ مراکز میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ ویڈیو میں موجود اہل سنت بھائی نے نوافل سمیت نماز کی ادائیگی کے بعد نہ صرف علامہ شیخ انور علی نجفی کی ”مناجات“ کے موضوع پر مجلس سماعت کی بلکہ مصائب کے دوران گریہ بھی کیا۔ کاش ہمارے اہل سنت برادران کے زیرانتظام مساجد و مدارس اور دینی مراکز میں بھی اس طرح کا دوستانہ ، غیر متعصبانہ ، غیر جانبدارانہ اور غیر اجنبیانہ ماحول پیدا ہوجائے اور اپنے زیر اثر لوگوں کی اسی نہج پر تربیت ہو جائے جہاں کوئی بھی شیعہ مسلمان بلا خوف و جھجک اپنے طریقے سے اپنی عبادت انجام دے سکے تو پاکستان کے مذہبی ماحول کا منظر ہی کچھ اور ہو۔

Syed M Mehdi

63,885 görüntüleme • 2 yıl önce

SyedMMehdi's profile picture

تاریخ کرداروں کو زندہ رکھتی ہے ۔ صفین میں جنگ زوروں پر تھی اس دوران نماز کا اول وقت ہوا تو امیر المومنین علی علیہ السلام نے نماز کی تیاری کی تو ابن عباس بولے ! مولا ! اس گھمسان کی جنگ کے وقت بھی نماز ؟ فرمایا ہم اسی نماز کی خاطر ہی تو جنگ کررہے ہیں ۔ کربلا میں جنگ اپنے عروج پر ہے حملہ اولی میں اصحاب کی بڑی تعداد جنگ مغلوبہ میں شھید ہوچکی ہے۔ اس دوران زوال کا وقت قریب ہوا تو امام سید الشھداء علیہ السلام کے صحابی ابو ثمامہ صائدی نے خواہش ظاہر کی کہ زندگی کی آخری نماز مولا کی امامت میں پڑھی جائے امام علیہ السلام نے اپنے اس تھجد گزار صحابی کو دعائے خیر دی۔ اور فرمایا اللہ تمہیں اپنی یاد کرنے والوں اور نماز گزاروں میں قرار دے۔ آج پھر یہی کردار فرزند زھرا حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ائ زندہ کررہے ہیں. آپ کے قریبی ساتھی راہ خدا میں شھید کئے جاچکے ہیں مگر آپ نے نماز جمعہ کا اہتمام کیا ہے حالانکہ خطرات چاروں طرف منہ کھولے بیٹھے ہیں مگر یہ فرزند امیر المومنین ۔ع۔ ہیں جو اپنے جد کی سیرت کا احیاء کررہے ہیں ۔ تاریخ مرتی نہیں ہے مگر مختلف اشخاص اور کرداروں میں ہر دور میں اس کی تکرار ہوتی رہتی ہے ۔ فرق صرف یہ ہے کہ کل بنو امیہ اور ابن مرجانہ کی فوجیں سامنے تھیں آج یہود و نصاری اور کفر کی طاقتیں سامنے ہیں اور اج ان کا مقابلہ وقت کے اس عبد صالح سے ہے جس نے اللہ کی وحدانیت کا صمیم قلب سے اقرار کیا ہے اور اس عہد کو نبھا رہے ہیں جو اللہ نے صالحین کے ذمے لگائی ہے ۔ نضر بن مالک سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے حسین بن علی بن ابی طالب (علیہ السلام) سے کہا: اے ابو عبداللہ، مجھے خدا تعالیٰ کے اس قول کے بارے میں بتائیے جس میں اللہ فرماتا ہے ۔ هَٰذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ ( الحج آیت 19 ) : یہ دو مخالف ہیں اپنے رب کے بارے میں جھگڑا کرتے تھے۔ تو آپ نے فرمایا۔ اس سے ہم اور بنو امیہ مراد ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے بارے میں جھگڑا کیا، ہم نے کہا: اللہ نے سچ کہا، اور انہوں نے کہا : معاذاللہ تعالیٰ نے جھوٹ بولا ۔ بس یہی ہمارا اور ان کا جھگڑا ہے۔ لھذا ہم اور وہ قیامت کے دن بھی ایک دوسرے کے مخالف ہوں گے۔ بحوالہ بحار الانوار ۔۔۔۔ ارشاد القلوب۔۔ اللھوف فی قتلی الطفوف ۔۔ 4 اکتوبر بروز جمعہ 2024 ء ۔۔۔۔

Syed M Mehdi

55,745 görüntüleme • 1 yıl önce