
Attaullah Tarar
@TararAttaullah • 529,717 subscribers
Federal Minister for Information & Broadcasting 🇵🇰 - MNA | NA-127 Lahore, LLB Hons| وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات پاکستان
Shorts
Videos

آج پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی جلال خان صاحب کی عیادت کی، جو گزشتہ دنوں ایک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے۔ جلال خان صاحب پارٹی کے مخلص ساتھی اور خیبرپختونخوا کے عوام کی توانا آواز ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائیں تاکہ وہ عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھ سکیں، آمین 🇵🇰
Attaullah Tarar23,121 views • 20 hours ago

تحریکِ انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت اگر اپنے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ نہیں کر سکتی تو یہ اس کی مکمل ناکامی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے بجائے دہشت گردوں کو اسپیس دی جا رہی ہے، ایپکس کمیٹی کی میٹنگ تک نہیں کی جاتی۔یہ فائدے پاکستان سے لیتے ہیں اور فیور افغانستان کی کرتے ہیں۔ ہزاروں جوان اور افسر شہید ہوئے، مگر دہشت گردی اور افغانستان کی طرف سے فائرنگ کی مذمت تک نہیں کی گئی۔ انکو کون روکتا ہے کے شہیدوں کے جنازوں پر نا جائیں ؟ دورخی، دوغلی پالیسی اور دہشت گردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ اب کھل کر سامنے آ گیا ہے۔آپکی سیاست بھاڑ میں گئ، عوام کے جان و مال کا تحفظ سب سے پہلے ہے۔
Attaullah Tarar34,644 views • 2 days ago

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی صاحب ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ (DCD) میں میٹنگ کے لیے تشریف لائے، جہاں انہوں نے محکمے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا اور جدید ڈیجیٹل نظام و ٹیکنالوجی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا محسن صاحب سے مختلف امور پر مفید گفتگو بھی ہوئی۔ Mohsin Naqvi
Attaullah Tarar34,528 views • 3 days ago

لاہور میں سینئر صحافی محترم سجاد میر صاحب کی عیادت کے لیے ان کے گھر حاضری دی اور خیریت دریافت کی۔ سجاد میر صاحب نے کئی دہائیوں تک اپنے قلم، فکر اور صلاحیتوں سے صحافت کی گراں قدر خدمت کی ہے۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ انہیں جلد اور کامل صحت و تندرستی عطا فرمائیں، آمین 🇵🇰
Attaullah Tarar16,919 views • 1 day ago

آج مسلم لیگ (ن) کے مختلف شہروں سے آئے ساتھیوں سے ملاقات ہوئی۔ ان کے جذبے، وابستگی ، پارٹی کے لیے میدانِ عمل اور سوشل میڈیا کے محاذ پر مسلسل جدوجہد نے ہمیشہ کی طرح حوصلہ دیا۔ ان سب سے مشکل وقت کا ساتھ ہے جو گزرتے وقت کے ساتھ مضبوط ہوتا گیا ہے۔ یہ ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہے گا انشاءاللہ۔ 🇵🇰
Attaullah Tarar147,058 views • 22 days ago

Update-Ghazab lil Haq Islamabad, 24 September 2026; Through precise aerial and drone strikes as seen in attached clip, terrorist hideouts and support infrastructure including drone launching and storage sites across 10 locations in areas under the control of Afghan Taliban regime were comprehensively destroyed. These targets were linked to terrorist attacks inside Pakistan against unarmed civilians and recent foiled drone intrusion by Afghan Taliban regime on 23 September. Pakistan will continue to defend its territorial integrity and protect lives and properties of its citizens against any externally sponsored, sheltered and abetted threat by terrorist proxies.
Attaullah Tarar75,487 views • 12 days ago

اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اسلام آباد سوشل میڈیا کے ارکین سمیت مختلف شہروں سے آئے کارکنان، نوجوان اور سوشل میڈیا سے وابستہ ساتھیوں سے ملاقات ہوئی۔ متحرک اور ثابت قدم رہنے والے ان مخلص ساتھیوں سے مل کر خوشی ہوئی۔ جدید ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں انکو مختلف امور پر بریفننگ دی گئی اور سوالات لیے گئے۔ نوجوانوں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کے ساتھ مل کر بیانیے کو مزید مؤثر بنانے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے، انشاء اللہ۔
Attaullah Tarar17,259 views • 3 days ago

یادگارِ فتح کی رونمائی کا جشن۔ تفریق اور انتشار کی سیاست کو لوگوں نے مسترد کرتے ہوئے اس تقریب میں اتنی بڑی تعداد میں شرکت کر کے حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے۔ اسلام آباد کے نہ صرف راستے کھلے ہیں بلکہ لوگ اپنے ملک سے محبت کا کھل کر اظہار کرنے یادگار فتح پہنچ رہے ہیں۔ پاکستانی عوام کو پاکستان کی فتح پر فخر ہے۔ 🇵🇰🇵🇰🇵🇰
Attaullah Tarar19,543 views • 3 days ago

آج لاہور چیمبر آف کامرس کے نو منتخب صدر علی حسام کے گھر حاضر ہو کر انکو مبارک باد پیش کی، وہ ایک نوجوان اور باصلاحیت صدر ہیں جو اپنی رزلٹ اورینٹڈ اپروچ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ۔وزیراعظم Shehbaz Sharif نے بھی انکو مبارکباد دی اور ہم نے انکو یقین دہانی کروائی کہ حکومت پاکستان ان سے مشاورت کے ساتھ پاکستان اور بزنس کمیونٹی کی بہتری کے لیے کام کرے گی۔ 🇵🇰🇵🇰🇵🇰
Attaullah Tarar17,800 views • 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز اور ہنگو میں دہشتگردوں کے حملے میں سبز ہلالی پرچم کا دفاع کرتے ہوئے زخمی ہونے والے بہادر جوانوں اور شہریوں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ کوہاٹ حاضر ہوا۔ ان تک وزیراعظم کا پیغام پہنچایا کہ جب تک دہشتگردی کو جڑ سے ختم نہیں کر دیتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پوری طرح متحرک ہیں ِ وطن کے اِن دلیر سپوتوں سے ملاقات اور بات چیت کی۔ اِن شیر جوانوں نے دشمن کا مقابلہ کیا اور انہیں جہنم واصل کیا۔ انہیں سلام ہے
Attaullah Tarar63,044 views • 15 days ago

Pakistan has credible intelligence that India intends carrying out military action against Pakistan in the next 24-36 hours on the pretext of baseless and concocted allegations of involvement in the Pahalgam incident. Indian self assumed hubristic role of Judge, Jury and Executioner in the region is reckless and vehemently rejected. Pakistan has been the victim of terrorism itself and truly understands the pain of this scourge. We have always condemned it in all its forms and manifestations anywhere in the world. Being a responsible state, Pakistan open heartedly offered a credible, transparent and independent investigation by a neutral commission of experts to ascertain the truth. Unfortunately, rather than pursuing the path of reason, India has apparently decided to tread the dangerous path of irrationality and confrontation, which will have catastrophic consequences for the complete region and beyond. Evasion of credible investigations is in itself sufficient evidence exposing India's real motives. Consciously making strategic decisions hostage to public sentiments, purposefully trumped up for securing political objectives, is unfortunate and deplorable. Pakistan reiterates that any such military adventurism by India would be responded to assuredly and decisively. The International community must remain alive to the reality that the onus of escalatory spiral and its ensuing consequences shall squarely lie with India. The Nation reiterates its resolve to defend the sovereignty and territorial integrity of Pakistan at all cost.
Attaullah Tarar2,019,988 views • 1 year ago

Busy day today at the Antalya Diplomacy Forum in Turkey 🇹🇷
Attaullah Tarar613,033 views • 5 months ago

وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی صوبے میں تباہی بربادی پھیلا چکے، سیاسی طور پر مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا دہشتگردی کی زد میں خواتین، بچوں، بزرگوں کو شہید کیا جا رہا ہے، اِن کو اپنی سیاست پیاری ہے، مگر ہمیں پاکستان پیارا ہے، صوبے میں غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چل رہی ہیں، گولڈ، معدنیات، ٹمبر اور ٹوبیکو کا گٹھ جوڑ ہے جس سے دہشتگردی کی سہولت کاری ہو رہی ہے۔ پی ٹی آئی کو حساب دینا ہوگا کہ این ایف سی کے تحت وفاق سے ملنے والا انسداد دہشتگردی کا فنڈ دھرنوں پر لگایا ہے یا سیاست پر۔ 🇵🇰
Attaullah Tarar31,673 views • 8 days ago

مسلم لیگ (ن) کے یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا کے ساتھیوں سے ملاقات ہوئی جو کہ بڑی تعداد میں ڈی سی ڈی کے دورے پر تشریف لائے، جہاں اُنہیں مختلف امور پر بریفننگ دی گئی، ان کے سوالات سنے اور تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ عملی میدان اور سوشل میڈیا پر متحرک یہ نوجوان اور ساتھی پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان سے ملاقات، رابطے اور مشاورت کا یہ سلسلہ انشاءاللہ جاری رہے گا۔ 🇵🇰
Attaullah Tarar65,088 views • 18 days ago

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان، نوجوانوں اور سوشل میڈیا سے وابستہ ساتھیوں سے ملاقات کا موقع ملا۔ ان مخلص ساتھیوں سے مل کر دلی خوشی ہوئی جو مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے رہے اور پارٹی کے بیانیے کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہے۔ ملاقات کے دوران ان کو مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی، اُن کی آراء، تجاویز اور مسائل کو سنا اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون اور اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ آپ سب سے مل کر بیانیے کی مضبوطی اور پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے انشاء اللہ۔۔🇵🇰🇵🇰
Attaullah Tarar13,934 views • 4 days ago

خیر پور سندھ سے تعلق رکھنے والے انتہائی قابل اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان اظہر میمن سے ملاقات ایک بے حد جذباتی لمحہ تھا۔ گزشتہ دنوں اُن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ اپنے ماضی سے لے کر آج تک کے مشکل حالات کی کہانی بیان کر رہے تھے، اُنہوں نے کراچی یونیورسٹی سے MBA کیا ہوا ہے۔میں نے اُن کو ملاقات کے لیے اسلام آباد مدعو کیا، اُن کی حوصلہ افزائی کی اور ملازمت کا بندوبست کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
Attaullah Tarar407,501 views • 5 months ago

وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار علی گیلانی نے ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ(DCD) کا دورہ کیا، جہاں اُن سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس ادارے کی کارکردگی، بالخصوص معرکۂ حق میں کردار پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جس جرات سے کشمیر کا مقدمہ پوری دنیا کے سامنے رکھا اور بھارتی تسلط کی مزمت کی، اسے سراہا گیا۔ انشاء اللہ بیانیے کی مضبوطی کے لیے بھرپور کام کریں گے 🇵🇰
Attaullah Tarar18,152 views • 6 days ago