
Senator Allama Raja Nasir
@AllamaRajaNasir • 175,832 subscribers
Official Twitter account of Allama Raja Nasir Abbas Jafari,Leader of the Opposition in the Senate of Pakistan.Chairman MWM Pak. Managed by#SMT.#PakistanZindabad
Shorts
Videos

ہم ڈی چوک پہچ چکے ہیں،فسطائی حکومت ہار چکی ہے،ان شاءاللہ پاکستان کے نئتن یاہو کو عوامی طاقت سے بھگائیں گے۔
Senator Allama Raja Nasir1,061,077 görüntüleme • 1 yıl önce

آج رات ساڑھے آٹھ بجے ہم ہر جگہ شہر میں، قصبے میں، گلی محلے میں، گاڑی میں، ٹرین میں، ہوائی جہاز میں جہاں بھی ہوں گے، آئین کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کریں گے۔ ہم اس دستور اور اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں گے جو لوگوں پر ہو رہا ہے۔ ہمیں فریاد کرنی ہے اور آئین کا ساتھ دینے کا عہد کرنا ہے۔
Senator Allama Raja Nasir141,491 görüntüleme • 7 ay önce

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم “لَا يُحِبُّ اللّٰهُ الْجَهْرَ بِالسُّوْءِ مِنَ الْقَوْلِ إِلَّا مَنْ ظُلِمَ” اللہ تعالیٰ مظلوم کو اجازت دیتا ہے کہ وہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرے۔ آج پاکستان کا مظلوم عوام مسلسل ناانصافی اور جبر کے بوجھ تلے دب رہا ہے، جبکہ طاقتور طبقہ ہر جواب دہی سے آزاد ہو چکا ہے۔ کوئی ان سے نہیں پوچھ سکتا کہ انہوں نے اس ملک اور اس کی سلامتی کے ساتھ یہ سلوک کیوں کیا۔ ہم جمعے کے دن نمازِ جمعہ کے بعد ملک بھر میں یومِ سیاہ منائیں گے۔ کالی پٹیاں باندھ کر اس جبر، توہینِ عوام اور وطن کی سالمیت پر حملوں کے خلاف احتجاج کریں گے۔ ہر گھر، ہر سڑک، ہر گاڑی اور ہر دکان پر آواز اُٹھائی جائے گی۔ بچے، بڑے، سب شامل ہوں۔ حبیب جالب کا نعرہ ہر جگہ گونجے “ایسے دستور کو، صبحِ بے نور کو میں نہیں مانتا، میں نہیں جانتا” یہ بیداری کا پیغام ہے۔ ہم نے عزت کے ساتھ جینا ہے، اور اگر ضرورت پڑے تو عزت کے ساتھ مرنا ہے۔ ان شاء اللہ ظلم کے مقابلے میں ہم کامیاب ہوں گے۔ جمعے کے دن گلگت بلتستان سے لے کر سندھ و بلوچستان تک پورا وطن نکلے گا، کیونکہ ظلم کے خلاف اٹھنے والی آواز اللہ کی پسندیدہ آواز ہے۔ ان شاء اللہ ہم نکلیں گے، آواز بلند کریں گے، اور فتح مظلوموں کی ہو گی۔ #BlackDay #ایسے_دستور_کو_میں_نہیں_مانتا
Senator Allama Raja Nasir130,348 görüntüleme • 6 ay önce

یہ کون سا پاکستان ہے؟ یہ کون سی انسانیت ہے؟ یہ کون سا دین ہے؟ ایسا ظلم تو کوئی کافر بھی نہیں کرتا۔ کسی کی ناموس کے ساتھ اس طرح کھیلنا، کسی کی بہنوں کو بے دردی سے مارنا، انہیں سڑکوں پر گھسیٹنا—یہ کون سے اخلاق، کون سی شریعت اور کون سی ریاست کی تصویر ہے؟ کیا یہ اسلام ہے؟ کیا یہ پاکستان ہے؟ کیا یہ قرآن ماننے والوں کا طرزِ عمل ہے؟ آج اڈیالہ جیل کے باہر پنجاب حکومت کے اشارے پر پنجاب پولیس نے سابق وزیرِاعظم عمران خان کی بہنوں اور دیگر عورتوں پر جو سفّاکی کی ہے، وہ انسانیت کے چہرے پر طمانچہ اور ریاستی طاقت کے بدترین استعمال کی مثال ہے۔ یہ ظلم صرف ظلم نہیں یہ اُس کردار کی زندہ تجدید ہے جس نے اہلِ بیتؑ علیھم السلام کی عورتوں پر ہاتھ ڈالا تھا۔ یہ وہی روش ہے جو یزید کی فوج نے اختیار کی تھی، جب اہلِ بیتِ رسول علیھم السلام کی مقدس خواتین کی چادریں چھینی گئیں، ان کی حرمت پامال کی گئی، اور انہیں ظلم و جبر کا نشانہ بنایا گیا۔ آج جو کچھ ہوا ہے، وہ اسی یزیدی سوچ کا جدید روپ ہے۔ یزید کی فوج جب چاہے نام بدل لے، چہرہ بدل لے، مگر اس کے کردار کی بدبو زمانہ پہچان لیتا ہے۔ خواتین کی حرمت پر ہاتھ ڈالنے والے نہ مسلمان کہلانے کے لائق ہیں، نہ پاکستانی کہلانے کے۔ یہ وہی یزیدی کردار ہیں جنہوں نے تاریخ کو خون میں ڈبویا تھا، اور آج پھر اسی کردار نے اپنے چہرے سے نقاب ہٹا دیا ہے۔ ایسے ظلم کے سامنے خاموش رہنا بزدلی ہے، اور اس کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہر غیرت مند انسان پر فرض ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو
Senator Allama Raja Nasir122,271 görüntüleme • 6 ay önce

میں نے ہائی کورٹ سے اجازت لے کر سابق وزیراعظم عمران خان سے آج ملاقات کی۔ عمران خان اپنے افکار اپنے نظریات میں پہلے سے زیادہ اٹل اور اعصابی لحاظ سے مزید مضبوط نظر آئے۔ خدا پر ایمان اور توکل پر ان کے اندر غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ان کی شجاعت ،بہادری اور امید ایسے شخص کی طرح ہیں جس کے دل میں سوائے خدا بزرگ وبرتر کے کسی کا ڈر نہیں۔وہ اپنی اس استقامت کو آزادی کی جدوجہد کا نام دیتے ہیں،ان کی خواہش ہے کہ پارلیمان ،عدلیہ اور تمام دیگر ادارے اپنے آئینی حیثیت اور باوقار مقام رکھتے ہوں۔پارلیمنٹ کے نمائندے عوام کے حقیقی نمائندے ہوں۔ کرپشن، دھونس دھاندلی اور جبر و ظلم کی بنیاد پر وہ اسمبلیوں تک نہ پہنچے ہوں۔ یہ اداروں کی آزادی کی جنگ اقوام عالم میں مادر وطن پاکستان کے باوقار اور خودمختار مقام کے لیے ہے۔عمران خان اس قدر مطمئن ہیں کہ انہیں ڈرانے والے آج خود پریشان ہیں۔عمران خان نے عوام کے لیے پیغام دیا ہے کہ یہ آزادی کی جنگ ہے جس کے لیے سب کو گھروں سے نکلنا ہو گا اور اسے 8 فروری کو ووٹ کی طاقت سے جیتنا ہو گا۔جیل کی زندگی نے انہیں خدا کے زیادہ نزدیک کر دیا ہے۔ انہوں نے مفاہیم کے ساتھ کلام باری تعالیٰ کا مطالعہ شروع کر رکھا ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ ہم جس شخص کے ساتھ کھڑے ہیں وہ دلیر ہے اور وطن عزیز کے ساتھ باوفا ہے۔یہ شخص ہمیں ایک مضبوط اور غیرت مند قوم بنانے کے لیے ڈٹا ہوا ہے۔ اس سے پہلے ہمیں قومی،لسانی، صوبائی، مسلکی اور مختلف عصبیتوں کا شکار کر کے ٹکروں میں تقسیم کیا گیا تاکہ ہم قوم نہ بن سکیں ۔ عمران خان کی دیانت داری اور دلیری کے باعث لوگوں کے دلوں میں ان کی محبت دوڑ رہی ہے۔ساری قوم آزادی و حریت کی جنگ لڑنے والے اس عظیم رہنما کے پیچھے کھڑی ہے۔ملک کو لاقاںونیت، غیر آئینی اقدامات اور اختیارات کے ناجائز استعمال نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ ہم قانون اور آئین کی بالادستی دیکھنا چاہتے ہیں۔ماضی کے حکمرانوں نے ملک میں لوٹ کھسوٹ کر کے اسےتباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ اب انہیں پاکستان کو مزید لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔اب پاکستان کے عوام نے اس ملک کے معاملات کو طے کرنا ہے۔استعماری طاقتوں کے طے شدہ فیصلوں پر لبیک کہنا غلامانہ شعار ہے۔ ہماری جدوجہد وطن عزیز کی داخلی خودمختاری کی جدوجہد ہے۔امریکہ و اسرائیل غزہ کے تیس ہزار معصوم بچوں کے قاتل ہیں۔عمران خان کی آوز ان طاغوتی طاقتوں سے آزادی کی آواز ہے اور ہم آزادی کے اس سفر میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں
Senator Allama Raja Nasir326,240 görüntüleme • 2 yıl önce

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ یَنْصُرْكُمْ وَ یُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ● ترجمہ: اے ایمان والو اگر تم دینِ خدا کی مدد کرو گے اللہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم جمادے گا چئیرمین تحریک انصاف پاکستان جناب عمران خان سے آج ایک دفعہ پھر زمان پارک لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی،انہیں ہمیشہ کی طرح ثابت قدم،بلند ہمت،شجاع،نڈر اور بہادر پایا۔ عمران خان صاحب ملک میں بنیادی انسانی حقوق اور آئین کی حکمرانی ،ملکی خودمختاری اور پاکستان کو ایک آزاد ملک بنانے کی جدو جہد میں جان تک قربان کرنے کو تیار ہیں،ہم ان کیے عزم و حوصلے اور ثابت قدمی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یہ قانون قدرت ہے کہ قوموں پر مسلط کرپٹ گروہ ہر حال میں رسوا ہوتے ھیں اور ان کاُ انجام برا ھوتا ھے ان شاء اللہ وطن عزیز پاکستان کے باشعور،غیور عوام اپنی جدوجہد میں ضرور کامیاب ہونگے،اور ھم کبھی بھی سچائی کے راستے پر چلنے والوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان زندہ باد
Senator Allama Raja Nasir345,342 görüntüleme • 3 yıl önce

کاش سندھ سرکار کو اس ماں کی دل دہلا دینے والی چیخیں سنائی دیں،آخر کب تک روشنیوں کا یہ شہر کرپشن اور نااہل حکمرانوں کے ہاتھوں اپنے بچوں کو یوں کھوتا رہے گا؟ کیا ان مسلط کردہ فارم 47 کے حکمرانوں اور ان کے سرپرستوں کے دلوں میں ذرا سا بھی خوفِ خدا باقی ہے؟ کمسن ابراہیم آج اس بدانتظامی اور بےحسی کی بھینٹ چڑھ کر ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گیا، مگر اس کی ماں کو اس کا بیٹا کون واپس لا کر دے گا؟ سندھ حکومت کی نااہلی اور کرپشن نے کراچی کو اس حد تک برباد کر دیا ہے کہ یہ شہر اب انسانوں کے رہنے کے قابل ہی نہیں رہا۔ ٹوٹی ہوئی سڑکیں، لاقانونیت، کرپشن، بھتہ خوری، ہر طرف مافیا کا راج، اور بے قابو ڈمپر روزانہ انسانی جانیں نوچ رہے ہیں،کراچی والوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ یہ وہ حقیقت ہے جسے چاہ کر بھی جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ اگر اب بھی خاموشی برقرار رہی تو یہ بربادی صرف کراچی تک نہیں رہے گی بلکہ پورا ملک اس کی لپیٹ میں آ جائے گا۔
Senator Allama Raja Nasir64,099 görüntüleme • 6 ay önce

کراچی میں مزارِ قائد کے قریب باغِ جناح میں ایک عظیم عوامی اجتماع منعقد ہو رہا ہے، جس میں کے پی کے کے چیف منسٹر Sohail Afridi سمیت قیادت اور عوام بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ میں کراچی کے عوام، اپنی جماعت اور ہر اُس پاکستانی سے اپیل کرتا ہوں جو مہنگائی، ناانصافی اور بے آئینی سے تنگ ہے اور رول آف لا، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق چاہتا ہے کہ وہ اس اجتماع میں بھرپور اور پُرامن شرکت کرے۔ یہ اجتماع ہماری اسٹریٹ موومنٹ کا اہم مرحلہ ہے جو ان شاء اللہ 8 فروری کو عروج پر پہنچے گی۔ یہ بیداری، شعور اور حق کے ساتھ کھڑے ہونے کا دن ہے،قیدیوں، مظلوموں، لاپتا افراد اور بے گناہ قید عمران خان سے یکجہتی کا دن ہے۔ میں لاہور میں مصروفیت کے باعث شریک نہیں ہو سکوں گا، مگر آپ سب سے پُرزور گزارش ہے کہ باغِ جناح پہنچیں اور پاکستان، آنے والی نسلوں اور مظلوموں کے حق میں آواز بلند کریں۔ ان شاء اللہ یہ اجتماع تاریخ ساز ہوگااس اجتماع سے محبِ وطن خوش ہوں گے اور پاکستان کو لوٹنے والے پریشان
Senator Allama Raja Nasir47,047 görüntüleme • 5 ay önce

زنده دلان لاهور اور خیبرپختونخواہ کےشیر دل محب وطن نوجوانوں،بزرگوں،ماوں،بہنوں،بیٹیوں كى شجاعت،استقامت،بيدارى اور ہوشیاری کو سلام ان شاءاللہ وطن عزیز کی خودمختاری،سالمیت،بقا کےدشمنوں کے ناپاک عزائم جلد خاک میں مل جائیں گے،اور آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو کر رہے گا پاکستان زندہ باد🇵🇰
Senator Allama Raja Nasir237,514 görüntüleme • 3 yıl önce

آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہای جو رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اولاد میں سے ہیں۔ جو اسلامی انقلاب کے عظیم رہبر ہیں، اس وقت تقریباً 86–87 سال کے ہیں۔ ان کے اندر سیدہ فاطمہؑ کا خون ہے، مولا علیؑ اور امام حسینؑ کا خون ہے۔ وہ بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں۔ وہ میدان میں ڈٹے رہیں گے، کیونکہ امام حسینؑ بھی کبھی میدان چھوڑ کر نہیں بھاگے تھے، اور یہ بھی نہیں بھاگیں گے۔ وہ اس زمانے کے فرعونوں کا مقابلہ کریں گے۔ لہٰذا ان کا مقابلہ کرنا دراصل پاکستان کا بھی دفاع ہے۔ ایک ایسی دیوار قائم ہو چکی ہے جو پاکستان کے لیے بھی حفاظتی کردار ادا کر رہی ہے۔ (اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے کے بعد ایوان بالا سے پہلا خطاب)
Senator Allama Raja Nasir42,191 görüntüleme • 4 ay önce

إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا (سورۃ الاحزاب، آیت 56) ترجمہ: “بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں، اے ایمان والو! تم بھی اُن پر درود و سلام بھیجا کرو۔” آئیے! اس بابرکت جمعے کو ذکر و درودِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے معطر کریں، اپنے دلوں کو محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روشن کریں، اور وطنِ عزیز پاکستان کے لیے دعا کریں — کہ اللہ تعالیٰ ظلم و فسطائیت کا خاتمہ فرمائے، عدل و انصاف کو عام کرے، اور امتِ مسلمہ کو اتحاد، سکون اور استقامت عطا فرمائے۔ #مشن_درود اَللّهُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ وَ عَجِّلْ فَرَجَهُمْ
Senator Allama Raja Nasir57,964 görüntüleme • 8 ay önce

میں اپنے شیعہ اور سنی بھائیوں سے کہتا ہوں کہ خدا کیلئے اس حقیقت کو سمجھئے کہ کرم میں شیعہ سنی مسئلہ نہیں بلکہ ایک فتنہ ہے، جو پیدا کیا جاتا ہے، کسی سنی کا قتل ہو تو وہ میرا قتل ہے، کسی شیعہ کا قتل ہو وہ بھی میرا قتل ہے، انسانیت کا قتل ہے۔ شیعہ سنی مسلمان بھائیوں کی ناموس ایک ہے۔ ہمیں سب کو متحد ہو کر تقسیم کرنے والے فتنے کا مقابلہ کرنا ہے اور اس کے مذموم و۔ ناپاک مقاصد کو خاک میں ملانا ہے۔ #ParachinarUnderSiege #ParachinarIsBleeding
Senator Allama Raja Nasir106,884 görüntüleme • 1 yıl önce

8 فروری کو سب نے گھروں سے نکلنا ہے، پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت بلا تخصیص مسلک و مذہب ہر پاکستانی پر واجب ہے۔ ہم نے مادر وطن کی حفاظت کے لیے تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کو کامیاب بنانا ہے۔یہ الیکشن حقیقی آزادی کے لیے ہے۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ایک مستحکم حکومت کو گرانے میں مذموم کردار ادا کیے۔عالمی اسٹیبلشمنٹ کے یہ مہرے پچھتر سال سے ہم پر مسلط ہیں۔یہ امریکی غلام ہیں۔عمران خان داخلہ خودمختاری اور آزاد خارجہ پالیسی کی بات کرتا تھا اسے جان بوجھ کر ہٹایا گیا تاکہ خطے میں بھارت کو مضبوط کیا جا سکے۔ہم سب نے پاکستان کی خاطر پر امن انداز میں ووٹ کاسٹ کرنا ہے۔ بدامنی سے خود کو دور رکھنا ہے۔ اگر کوئی مشتعل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ایسی سازش اور بہکاوے سے خود کو دور رکھنا ہے۔8 فروری ملک میں اندھیرے پھیلانے والوں کی شکست کا دن ہو گا۔کسی کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوئی کوشش کی گئی تو یہ پاکستان کے وجود پر کاری ضرب ہو گی۔ ارض پاک کی بقا، سالمیت اور داخلی خودمختاری پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔جب ہم متحد ہو کر نکلیں گے تو پاکستان کے دشمنوں کی شکست یقینی ہو گی۔
Senator Allama Raja Nasir147,838 görüntüleme • 2 yıl önce

فارم 47 سے مسلط شدہ ناجائز حکومت کی بربریت کی مذمت کرتا ہوں اس ظلم و بربریت کا جواب ان ظالموں اور ان کے ظالم ہینڈلرز کو دنیا اور آخرت میں دینا ہو گا، ان شاءاللہ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا خاک صحرا پہ جمے یا کف قاتل پہ جمے فرق انصاف پہ یا پائے سلاسل پہ جمے تیغ بیداد پہ یا لاشۂ بسمل پہ جمے خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا
Senator Allama Raja Nasir86,003 görüntüleme • 1 yıl önce

کراچی میں آتشزدگی کے مقام گل پلازہ کا دورہ کیا گیا اور متاثرین سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ طویل وقت گزرنے کے باوجود آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ یہ سانحہ اس تلخ حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں آج تک کوئی فعال، منظم اور مؤثر ایمرجنسی رسپانس سسٹم موجود نہیں۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ محض دعوؤں تک محدود ہے، جبکہ عملی سطح پر نااہلی اور بدانتظامی ہر بحران میں کھل کر سامنے آ جاتی ہے۔ یہ محض ایک حادثہ نہیں بلکہ سندھ حکومت کی ناکامی ہے، جس کا خمیازہ بار بار عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔ اگر بروقت اور پیشہ ورانہ ایمرجنسی میکانزم موجود ہوتا تو نقصانات کو کم کیا جا سکتا تھا، لیکن کراچی میں برسوں سے مسلط نظام عوام کی خدمت کے بجائے اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہے۔ اب کراچی کے باشعور عوام کو ان لٹیروں سے سوال بھی کرنا ہوگا اور حساب بھی لینا ہوگا،کہ شہریوں کی جانیں کیوں غیر محفوظ ہیں، وسائل کہاں گئے، اور کب تک نااہلی کو قسمت سمجھ کر قبول کیا جاتا رہے گا۔ خاموشی مزید تباہی کو دعوت دے گی،اس لیے اب جوابدہی، شفافیت اور حقیقی عوامی خدمت کا مطالبہ ہی واحد راستہ ہے۔
Senator Allama Raja Nasir27,735 görüntüleme • 4 ay önce