
Altaf Hussain
@AltafHussain_90 • 115,324 subscribers
Founder & Leader of @OfficialMqm - My Philosophy is Realism & Practicalism - https://t.co/10I2G34tiL Idealogue - Thinker - Reformer- Democrat- Pharmacist
Shorts
Videos

کشمیرصرف کشمیری عوام کا ہے، کشمیری عوام کو ان کے حقوق اورحق حاکمیت سے محروم رکھا گیا۔ جذباتی نعرے کسی بھوکے کا پیٹ نہیں بھر سکتے۔ الطاف حسین #RightsMovementAJK برصغیر کی تقسیم سے قبل کشمیر ایک پرنسلے اسٹیٹ تھی۔ گلگت اور بلتستان کے علاقے ریاست کشمیرکاحصہ تھے اور ریاست کشمیرپر ڈوگرہ راج قائم تھا۔ قیام پاکستان کے بعد27، اکتوبر1947ء کو ریاست کشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ نے انڈیاسے الحاق کے معاہدے پر دستخط کیے تو پاکستان نے قبائلی اورافغانی عوام کے فوجی دستے تشکیل دیکر کشمیرپر حملہ کردیا۔ انڈیا کے ردعمل کے بعد گھمسان کی جنگ شروع ہوگئی اورانڈین فوج نے پیش قدمی کرتے کرتے آدھے سے زائد کشمیرواپس اپنے کنٹرول میں لے لیا جبکہ دیگرکشمیر پر پاکستان کا کنٹرول قائم ہوگیاجسے ختم کرنے کیلئے انڈین فوج کی پیش قدمی جاری تھی کہ اسی دوران انگریزوں نے جنگ بندی کرادی اور لائن آف کنٹرول بنادی کہ جب تک اقوام متحدہ یہ فیصلہ نہیں کردیتی کہ پورا کشمیر کس کے ساتھ جائے گا اس وقت تک کشمیر کا جوحصہ انڈیاکے کنٹرول میں وہ انڈیاکے پاس رہے گااورجوحصہ پاکستان کے پاس ہے وہ پاکستان کے کنٹرول میں رہے گا۔ اس طرح ریاست کشمیرIndian Occupied Kashmir اورPakistan Occupied Kashmir بن گئی۔ اقوام متحدہ نے حکم دیا کہ اس مسئلہ کے حل کیلئے کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق دیا جائے کہ وہ پاکستان کے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں یا بھارت کے ساتھ جانا چاہتے ہیں یا آزاد خودمختار کشمیر چاہتے ہیں۔ 78 برس گزر گئے لیکن آج تک اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کاحل نہیں نکال سکی اورکشمیرکا مسئلہ پاکستان اورانڈیا کے درمیان فٹبال بن گیا۔ میں 48 برس سے یہ کہتاآرہا ہوں کہ کشمیر صرف کشمیری عوام کا ہے اور کشمیر کے مستقبل کے فیصلے کا حق صرف کشمیری عوام کو حاصل ہے مگر انڈیا اور پاکستان کشمیرکو فٹبال کی طرح کھیلتے رہے، اس کھیل میں دونوں طرف کے کشمیریوں کا بے پناہ جانی نقصان ہوتا رہا، ہجرتیں ہوتی رہیں اور خاندان تقسیم ہوتے رہے۔ اگست2019میں انڈیا نے اپنے آئین کی شق 370 کوختم کرکے اپنے زیرکنٹرول کشمیر کو انڈین یونین کا حصہ بنالیالیکن پاکستان کی جانب سے اس پرکچھ نہیں کیا گیا اورانڈیا کے زیرانتظام کشمیرانڈیا کا حصہ بن گیا۔ گزشتہ 78برسوں میں اسٹیبلشمنٹ نے کشمیری عوام کو ” کشمیربنے گا پاکستان“ کے نعرے دیئے، جہادی تنظیمیں بنائیں اور کشمیری نوجوانوں کو کشمیر جہاد کی آگ میں جھونک دیا۔ فوجی اسٹیبلشمنٹ نے اس مقصد کے لئے مذہبی جماعتوں خصوصاً جماعت اسلامی کواستعمال کیا، جماعت اسلامی نے فوج کی بی ٹیم کاکردار ادا کیا، وہ ہمیشہ فوج کے منصوبوں کی حمایت کرتی رہی، کشمیرکے نام پر جگہ جگہ کیمپ اور اسٹال لگاکرنہ صرف عطیات جمع کرتی رہی بلکہ کشمیرکی آزادی کے لئے جہاد کے نام پر نوجوانوں کی بھرتی کرتی رہی۔ جماعت اسلامی نوجوانوں کو جہاد کا درس دیکر ہزاروں ماؤں کی گودیں اجاڑدیں لیکن جماعت اسلامی کے کسی لیڈرنے اپنے بچوں کو کشمیرکے جہاد پر نہیں بھیجا بلکہ وہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرتے رہے۔ کشمیری عوام کی تمام ترہمدردیاں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ رہیں، پاکستان کے زیرکنٹرول کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ہوتے رہے، وہاں صدر اوروزیراعظم بھی منتخب ہوتے ہیں مگر وہ سب پاکستان کی فوج، جی ایچ کیو اور آئی ایس آئی کے تحت کنٹرول کیے جاتے رہے۔ پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کشمیر کےنظام حکومت پرجس طرح اثرانداز ہوتی رہیں اس حساب سے کشمیرمیں بہت ترقی وخوشحالی ہونی چاہیے تھی اورکشمیر کو گل وگلزار بن جانا چاہیے تھا مگرپاکستان آزادکشمیرکے وسائل، پانی، بجلی، گیس اور دیگر معدنیات کو تو استعمال کرتا رہا لیکن کشمیری عوام کو ان کے حقوق اورحق حاکمیت سے محروم رکھا گیا۔ کشمیری بزرگ مذہبی جنون اورخوشنما نعروں میں اتنے غرق تھے کہ وہ بنیادی وسائل سے محرومی اوربھوک وافلاس کے باوجود جذباتی نعرے لگاتے رہےلیکن جذباتی نعرے کبھی کسی بھوکےکاپیٹ نہیں بھر سکتے۔ میرا سوال ہے کہ اگرپاکستان کی فوج اور مذہبی جماعتیں عوام کو یہ ٹاسک دیں کہ ملک کے 25 کروڑ عوام 40 دن تک اللہ اکبر کاوظیفہ پڑھتے رہیں تو کیا اس سے کشمیر آزاد ہوجائے گا اورپاکستان کا حصہ بن جائے گا؟ اگرصرف نعرے لگانے سے فتوحات مل سکتیں تونبیوں کے نبی،حضرت محمدمصطفےٰ ﷺ کبھی تلوار ہاتھ میں لیکر جنگوں میں میں شریک نہیں ہوتے۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 413 ویں فکری نشست سے خطاب 6، جون 2026ء (مکمل خطاب سنئیے 👇)
Altaf Hussain11,169 Aufrufe • vor 2 Tagen

کشمیرسے فوج واپس بلائی جائے، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر عائد پابندی ہٹائی جائے، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام جائزمطالبات پورے کئے جائیں۔ الطاف حسین #RightsMovementAJK کشمیرکے نوجوانوں میں جب یہ شعور بیدار ہوا کہ کشمیری عوام کوحق حاکمیت حاصل نہیں ہے اور ان کے وسائل کولوٹا جارہا ہے تو انہوں نے کشمیر کے حقوق اورحق حاکمیت حاصل کرنےکےلئے ”جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی“ بنائی جس میں سیاسی وابستگی سے بالاترہوکرتمام کشمیری عوام شامل ہیں، اس ایکشن کمیٹی نے 2023ء سے کشمیر کے حقو ق کے لئے آوازبلند کرنا شروع کی، بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے کئے، پہیہ جام کیا تو ان کے جمہوری احتجاج کودبانے کے لئے فوج کااستعمال کیا گیا، ان پر گولیاں چلائی گئیں، کشمیریوں کوشہید وزخمی کیا گیا، وہ کشمیری مائیں، بہنیں اوربزرگ جوپاکستان کے نام پر تڑپتے تھے،جب انہوں نے دیکھا کہ اپنا حق مانگنے پران کے بچوں کی لاشیں دی جارہی ہیں توان کے جذبات مزید بھڑکے۔ یہ دیکھ کرحکومت نے ان سے مذاکرات کی بات کی اورلوگوں کے جذبات ٹھنڈے کرنے لئے مطالبات مان لئے لیکن ان کاایک بھی مطالبہ پورانہیں کیا گیا جس پر کشمیرکی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ایک بارپھراحتجاج شروع کیا تو حکومت نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی پر پابندی لگادی ہے، اس وقت پورے آزادکشمیر کوپیراملٹری رینجرز کے حوالے کردیا گیا ہے، وہاں انٹرنیٹ کی سروس معطل کردی گئی ہے، احتجاج کرنےوالوں پرگولیاں چلائی جارہی ہیں، یہ ظلم ہے، یہ نہ کیاجائے۔ میں پوچھتا ہوں کہ کیا آزادکشمیر میں انڈیا کی فوجیں آگئی ہیں کہ آزادکشمیرکو فوج کے حوالے کردیا گیا ہے؟ آخرکشمیری عوام کوان کی محبت کایہ صلہ کیوں دیا جارہا ہے؟ آج کی تاریخ میں میری بات نوٹ کرلی جائے کہ اگر وفاق پاکستان کا آزادکشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یہی ظالمانہ رویہ رہا تو کشمیریوں کی نئی نسل کسی بھی صورت پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کے لئے تیار نہیں ہوگی۔ ایک طرف آزاد کشمیر میں یہ صورتحال ہے اوردوسری طرف گلگت بلتستان کے الیکشن میں پری پول رگنگ کاآغازکردیا گیا ہے، زرداری اورنوازشریف کے پورے خاندان اورپیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے تمام رہنماؤں کوگلگت بلتستان میں جانے اورسیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی لیکن تحریک انصاف کو وہاں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ ظلم وجبر ہے، زیادتی ہے، آپ ایسے اقدامات سے، کشمیر میں فوج کشی کرکے لوگوں کے دلوں میں نفرت کا لاواابال رہے ہیں،کشمیر کی فضاؤں میں نفرت کا بارود بھررہے ہیں۔ میں اب بھی پاکستان کی سلامتی وبقاء کی خاطر وفاق پاکستان کے طاقتورحکام سے کہتا ہوں کہ خدارا کشمیر میں فوج کشی اورطاقت کا استعمال بند کریں، ہرچیز کاحال بات چیت میں ہے، یہ دنیا کامسلمہ اصول ہے کہ جو جہاں رہتاہے اس علاقے کے وسائل پر پہلاحق وہاں کے رہنے والوں کاہوتاہے، کشمیری عوام بھی اپناحق حاکمیت مانگ رہے ہیں، خدارا کشمیریوں پر ظلم وزیادتی بند کریں۔ کشمیرسے فوج واپس بلائی جائے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی پر عائد پابندی ہٹائی جائے، ایکشن کمیٹی کے تمام جائزمطالبات پورے کئے جائیں۔ میں ریاستی مظالم کانشانہ بننے والے کشمیریوں سے مکمل ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکرتا ہوں اور کشمیری عوام کویقین دلاتا ہوں کہ میں کل بھی آپ کے ساتھ تھا، آج بھی ہوں اورآپ کے حق کے لئے لڑتارہوں گا، کشمیری میرے بھائی ہیں، مجھے ان سے پیار ہے۔ میں دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے ممالک کے ارکان پارلیمنٹ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کوخطوط لکھیں، انہیں کشمیریوں سے ہونے والی زیادتیوں سے آگاہ کریں، جہا ں جہاں ممکن ہو وہاں احتجاج کریں، آپ کے پرامن احتجاج میں ایم کیوایم کے کارکنان بھی آپ کے ساتھ شریک ہوں گے۔ میں مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیرسے کہتاہوں کہ آپ دنیا میں تو تنازعات کے حل کےلئےفریقین میں مصالحت اورمفاہمت کروارہے ہیں، لیکن پاکستان میں اپنے ہی لوگوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی پالیسی پر عمل کیاجارہا ہے جوکسی بھی طرح ملک کے مفاد میں نہیں ہے، میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے پاس 48 سال کاتجربہ ہے، آپ مجھ سے رابطہ کریں، میں ملک میں موجود ایشوز کاایساحل بتاؤں گاکہ ملک وقوم کو درپیش یہ مشکلات ختم ہوسکتی ہیں۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 413 ویں فکری نشست سے خطاب 6 جون 2026ء (مکمل خطاب سنئے 👇)
Altaf Hussain10,613 Aufrufe • vor 3 Tagen

میں گزشتہ پچاس سالوں سے پاکستان کے حکمرانوں اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا رہا کہ طالبان نہ بنائیں، انکی سرپرستی نہ کریں، کل یہی آپ کےلئے مونسٹر بن جائیں گے، کاش کہ میری بات سن لی جاتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں خودکش حملے پر لندن کے اسپتال سے وڈیو لاگ
Altaf Hussain84,312 Aufrufe • vor 4 Monaten

اپ ڈیٹ: 15 فروری 2026ء : ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی طبیعت میں مزید بہتری آئی ہے۔آج انہوں نے اسپتال کے وارڈ میں واکر کے ذریعے کچھ دیرچہل قدمی کی۔ #GetWellSoonAltafBhai جناب الطاف حسین نے اس موقع پر کارکنوں اورعوام کے نام اپنے مختصر پیغام میں کہاکہ میں اللہ کے فضل وکرم اورسب کی دعاؤں کے طفیل بہتر ہورہا ہوں، انشاء اللہ میں بہت جلد اسی عزم وحوصلے اور پوری قوت کے ساتھ اپناسفر جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کارکنوں اورعوام سے اپیل کی کہ وہ میرے لئے اپنی دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں۔ یادرہے کہ جناب الطاف حسین اپنی طبیعت کی ناسازی کے سبب گزشتہ 16دنوں سے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
Altaf Hussain66,086 Aufrufe • vor 3 Monaten

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کےخلاف اسرائیل اور امریکہ کی جنگ میں پاکستان کو نہ جھونکیں۔افغان جنگ کی طرح ایک بار پھر بیرونی جنگ کا حصہ نہ بنیں۔ اگرفوج کی قیادت کی جانب سےایسا کوئی فیصلہ کیا جاتا ہے تو پاکستان کے عوام کو اس فیصلےکےخلاف کھل کر احتجاج کرنا چاہیے #IsraeliranWar #IsraelIranConflict
Altaf Hussain166,666 Aufrufe • vor 11 Monaten

میں فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، کورکمانڈرز اور آپریشنل کمانڈرز سے بڑے ادب کے ساتھ درخواست کرتا ہوں کہ خدارا افغانستان کے ساتھ دوروزہ جنگ بند ی نہیں بلکہ بات چیت کرکےمستقل جنگ بندی کامعاہد ہ کریں۔ میرے یہ الفاظ لکھ کر رکھ لیجئےکہ پاکستان کا افغانستان کےساتھ ٹکراؤ اور تواتر کے ساتھ ہونے والا ٹکراؤ کسی بھی طرح دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں ہے۔ اس ٹکراؤ سے افغانستان کوکوئی نقصان پہنچے یا نہ پہنچے لیکن اس لڑائی سے پاکستان کوناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ لہٰذا افغانستان کے ساتھ جنگ کے بجائے مستقل جنگ بندی اور بہتر تعلقات کی کوشش کی جائے۔ میں افغانستان کے رہنماؤں سے بھی کہتا ہوں کہ آپ بھی اپنے لوگوں کوسمجھائیں کہ وہ پاکستان کے خلاف کوئی ایساعمل نہ کریں جس کا جواب دینا پاکستان کے لئے ضروری ہوجائے۔ الطاف حسین فکری نشست نمبر 331 سے خطاب 16 اکتوبر 2025
Altaf Hussain95,625 Aufrufe • vor 7 Monaten

عمران خان پر عدت میں نکاح کا کیس بنانا نہایت شرمناک ہے ۔ اللہ کہتا ہے لوگوں کے رازوں پر پردہ ڈالو
Altaf Hussain265,026 Aufrufe • vor 2 Jahren

اگر آپ جانناچاہتے ہیں کہ فوج ملک کی سیاست میں کیسے مداخلت کرتی ہے، وڈیرے جاگیردار کیا کرتے ہیں، ملک کی معاشی تباہی اورعوام کی پسماندگی کا سبب کیاہے، ملک اورقوم کے مسائل کیا ہیں، ان مسائل کا ذمہ دار کون ہے، مسائل کاحل کیا ہے، یہ سب کچھ اور اسکے علاوہ اوربھی بہت کچھ جاننے کےلئے آپ سے گزارش ہے کہ میرے فیس بک اوریوٹیوب چینل Revelations with Altaf Hussain اورٹک ٹاک اکاؤنٹ altafhussain_90 کوفالو کیجئے، اسے سبسکرائب کیجئےاورآگہی حاصل کیجئے
Altaf Hussain217,218 Aufrufe • vor 2 Jahren

ویلکم ، ویلکم ۔ سہیل آفریدی ویلکم ٹو کراچی خیبر پختونخوا کے نوجوان وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کراچی تشریف لانے پر اپنی جانب سے ، اپنی رابطہ کمیٹی ، CEC کی جانب سے، اپنے تمام وفاپرست ساتھیوں اور اہلیانِ کراچی کی جانب سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں #SohailAfridiWelcome
Altaf Hussain55,676 Aufrufe • vor 5 Monaten

پاکستان میں جمہوریت کی بقا، انصاف کے نظام اور عدلیہ کی آزادی کے لئے عمران خان Imran Khan کی 24 نومبر کے احتجاج کی کال کی حمایت کرتا ہوں۔ پاکستان کے طلبہ ، وکلا ، مزدوروں، کسانوں اور تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ 24 نومبر کے پرامن احتجاج کو کامیاب بنائیں PTI
Altaf Hussain163,002 Aufrufe • vor 1 Jahr

🚨گل پلازہ کو کیسے آگ لگائی گئی، پورا گل پلازہ آگ کےشعلوں کی لپیٹ میں کیونکر آیا، لوگ کیسے جل کر خاک ہوئے، اس میں کونسے عناصر ملوث ہیں، ان کے پیچھے کونسی طاقتیں ہیں، آخر یہ کیا چاہتے ہیں، ملاحظہ کیجیے اہم انکشافات پر مبنی میرے اس وڈیولاگ میں #GulPlazaFire #GulPlazaTragedy
Altaf Hussain44,654 Aufrufe • vor 4 Monaten

🚨ایران امریکہ سے ہونیوالے مذاکرات میں ایٹم بم نہ بنانے اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی IAEA سے اپنی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرانے پر بھی رضامند ہوگیا تھا، پھر ایران پر حملے کا کیا جواز تھا؟ #IranWar #Iran #IranIsraelUSWar صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ہم نے ایران پر حملہ نہ کیا ہوتا تو دو ہفتوں میں ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار آجاتا اور جب پاگل لوگوں کے ہاتھ میں ایٹمی ہتھیار آجائیں تو بہت بری چیزیں ہوتی ہیں۔ جب 6 اور 9 اگست 1945 کو امریکہ نے جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگا ساکی پر ایٹم بم گرائے تھے، اس وقت امریکہ کے صدر ہیری ٹرومین تھے، تو کیا ڈونلڈ ٹرمپ کی نظر میں صدر ہیری ٹرومین اور انکی انتظامیہ نے پاگل پن کا مظاہرہ کیا تھا؟ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں اور تباہ کاریوں پر تمام اسلامی ممالک کی خاموشی نہ صرف مجرمانہ ہے بلکہ انتہائی شرمناک ہے۔ مجھے پاکستان کی خاموشی پر بھی سخت افسوس ہے۔ ( صدر ٹرمپ نے 4 اور 5 مارچ 2026 کی درمیانی شب اپنے خطاب میں جو الفاظ ادا کئے تھے، قارئین سے درخواست ہے کہ پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کی وڈیو کلپ دیکھئے پھر میرا وڈیو لاگ دیکھئے )
Altaf Hussain32,163 Aufrufe • vor 3 Monaten

پشتون عوام 11 اکتوبر 2024 کو پشتون تحفظ موومنٹ کے زیراہتمام ہونیوالےگرینڈ پشتون قومی جرگے کو کامیاب بنائیں۔ خیبرپختونخوا سمیت پاکستان کے تمام علاقوں اور دنیا بھر میں رہنے والے تمام پشتون عوام سے اپیل Manzoor Pashteen Pashtun Tahafuz Movement #PashtunNationalCourt11October
Altaf Hussain136,652 Aufrufe • vor 1 Jahr

ڈرامے بازیاں کرنے کے بجائے پاکستان سیدھا سیدھا اعلان کردے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم کررہے ہیں #ہمارا_مقدر_17ستمبر فلسطین کے مسئلے کے حل کے لئے میں نے پہلے ہی کہاتھا کہ دوریاستی حل کومان لیا جائے اور اس پر عمل کیا جائے لیکن سپر طاقتوں کے دباؤ پر خاموشی اختیارکرلی گئی لیکن آج ٹرمپ سے گلے مل کے، جھپیاں ڈال کے اورسعودی عرب سے معاہدہ کرکے وہی کام کیا جارہا ہے۔سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ کرکے بہت خوشیاں منائی جارہی ہیں اور عوام کو سبزباغ دکھائے جارہے ہیں کہ جیسے اس معاہدے سے ملک میں دودھ کی نہریں بہنےلگیں گی۔اتنی ڈرامے بازیوں کی کیا ضرورت ہے، سیدھاسیدھا اعلان کردیں کہ ہم فلسطین کے دیرینہ مسئلہ کے حل کے لئے دوریاستی حل کے حامی ہیں، ہم ایٹمی طاقت ہیں اور اسرائیل کوبھی تسلیم کررہے ہیں۔ عوام خودغورکریں کہ کیا سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ ڈونلڈ ٹرمپ کی رضامندی کے بغیرہوسکتاہے؟ سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کے بعد آج کل صدرٹرمپ سے معاشقہ چل رہا ہے ،صدرٹرمپ سے بغل گیر ہواجارہا ہے اوریہ وہی معاشقہ ہے کہ جیسے کوئی نیانیاجوان اپنی محبوبہ کو خوش کرنے کےلئے چاند تارے توڑ کرلانے کا یقین دلاتا ہے اوردونوں ایک دوسرے سے محبت کے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں۔ آج بڑے بڑے دعوے کئے جارہے ہیں اوربڑے فخر سے کہاجا رہا ہے کہ ہماری فوج تو پہلے سے ہی سعودی عرب میں موجود ہے۔سوال یہ ہے کہ آپ کی فوج نے 78برسوں میں سوائے کرائے کی فوج کے کیا کوئی ایک کام ایسا کیا ہے جس پر آپ فخر محسوس کرسکیں؟ البتہ ایک ایسا کام ضرور کیا ہے کہ جوتاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ 93ہزار کی تعداد میں فوج نے سرینڈر کیا۔ آپ نے سینہ تان کر ہمیشہ اپنے ہی ملک کے نہتے لوگوں پر چڑھائی کی ہے، آپ اپنے ہی شہریوں کے گھروں میں گھس کرمظلوم لوگوں کوغائب کردیتے ہیں۔ بحیثیت مسلمان ہم فرعون، نمرود، شداد، ہامان کو ظالم سمجھتے ہیں لیکن ہماراعمل یہ ہے کہ گزشتہ دوسال سے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر ظلم ہورہا ہے اور 57 اسلامی ممالک اس ظلم وبربریت پر خاموش ہیں اور زبانی کلامی مذمت تک محدود ہیں ۔ ہماراحال یہ ہے کہ ہم غزنوی اورغوری نام کے میزائل توبناتے ہیں لیکن غزنوی اورغوری کے افغانستان کودشمن کہتے ہیں اور اس پر حملہ کرنے کی باتیں کرتے ہیں۔ ہماری فوج ان کی باقیات ہے جنہوں نے1757ء سے 1857ء تک یعنی 200سال تک انگریزوں کی خدمت گاری کی ہے،جن کی رگ رگ میں یہ خدمت گاری سمائی ہوئی ہے۔ اردن میں ضیاالحق کی سربراہی میں پاکستان کی فوج نے ہزاروں فلسطینی نوجوانوں، بزرگوں، عورتوں اوربچوں کا قتل کیا،اس قتل عام کو ”بلیک ستمبر“ کےنام سے یاد کیا جاتا ہے۔ صومالیہ میں انہوں نے قتل کیا،یمن میں یہ موجود ہیں۔ فوج نے روس اورامریکہ کی جنگ کو کفرو اسلام کی جنگ بنادیااوریہ دلیلیں دیں کہ روسی اللہ کونہیں مانتے ، وہ کافر ہیں اور امریکی اہلِ کتاب ہیں، ہمارے بھائی ہیں۔ آج بھی ''ابراہیم اکارڈ '' کی بات ہورہی ہے۔ فوج نے روس اورامریکہ کی جنگ میں جہاد کے نام پر پشتونوں کواستعمال کیا، جہادی مدرسے قائم کئے، مجاہدین اور طالبان بنائے۔ میں نے اسی وقت خبردار کیا تھا کہ آپ جو طالبان بنارہے ہیں یہ مونسٹر بن جائیں گے اور ایک دن آپ ہی کو کھائیں گے۔آج وہی طالبان، فوج پر ہی حملے کررہے ہیں اوردوسری طرف فوج طالبان کو'' خوارج '' قرار دے کرمارہی ہے۔ یہ طالبا ن فوج نے ہی تیار کئے تھے تو اب فوج انہی طالبان کو کس لئے ماررہی ہے؟ ان کی سرپرستی کس نے کی تھی؟ آرمی پبلک اسکول میں 150سے زائد بچوں اوراساتذہ کے سفاکانہ قتل میں ملوث طالبان کا دہشتگرد احسان اللہ احسان فوج کی کسٹڈی میں تھا وہ فوج کی حراست سے کیسے فرار ہوگیا؟ الخوارج کوبعد میں ماریں ، پہلے آرمی پبلک اسکول کے ڈیڑھ سوسے زائد بچوں اوراساتذہ کوقتل کرنے والے طالبان اوران کی سرپرستی کرنے والے فوجیوں کوسرعام لٹکایاجائے۔ الطاف حسین لندن میں 72ویں سالگرہ کے اجتماع سے خطاب 27،ستمبر 2025
Altaf Hussain62,399 Aufrufe • vor 8 Monaten

جنرل عاصم منیر صاحب! اب جبکہ ثابت ہوگیا ہے کہ سید علی رضاعابدی کا قتل سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے کرایا ہے تو صرف جنرل فیض حمید کو ہی کیوں گرفتار کیا گیا ہے، اس کے سہولت کار کیوں آزاد پھررہے ہیں؟ سیدعلی رضاعابدی کے قتل میں سہولت کاری کرنے والے مصطفےٰ کمال، انیس قائم خانی، فاروق ستار، خالد مقبول اورعامرخان کواب تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا ہے؟ #RealKillersExposed
Altaf Hussain105,817 Aufrufe • vor 1 Jahr