
Altaf Hussain
@AltafHussain_90 • 115,337 subscribers
Founder & Leader of @OfficialMqm - My Philosophy is Realism & Practicalism - https://t.co/10I2G34tiL Idealogue - Thinker - Reformer- Democrat- Pharmacist
Shorts
Videos

کشمیر میں لوگ سراپا احتجاج ہیں، بلوچستان میں لوگ میتیں لیکر دھرنا دیے ہوئے ہیں، پختونخوا کی صورتحال سب کے سامنے ہے، انڈیا نے ایٹمی آبدوزیں کھڑی کردی ہیں، پاکستان سنگین مسائل سے دوچار ہےلیکن حکمراں باہر کے مسائل میں مصروف ہیں۔کیا حکمرانوں کا یہ طرز عمل صحیح ہے؟ الطاف حسین
Altaf Hussain38,950 Aufrufe • vor 11 Tagen

میں گزشتہ پچاس سالوں سے پاکستان کے حکمرانوں اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا رہا کہ طالبان نہ بنائیں، انکی سرپرستی نہ کریں، کل یہی آپ کےلئے مونسٹر بن جائیں گے، کاش کہ میری بات سن لی جاتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں خودکش حملے پر لندن کے اسپتال سے وڈیو لاگ
Altaf Hussain84,312 Aufrufe • vor 5 Monaten

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کےخلاف اسرائیل اور امریکہ کی جنگ میں پاکستان کو نہ جھونکیں۔افغان جنگ کی طرح ایک بار پھر بیرونی جنگ کا حصہ نہ بنیں۔ اگرفوج کی قیادت کی جانب سےایسا کوئی فیصلہ کیا جاتا ہے تو پاکستان کے عوام کو اس فیصلےکےخلاف کھل کر احتجاج کرنا چاہیے #IsraeliranWar #IsraelIranConflict
Altaf Hussain166,674 Aufrufe • vor 1 Jahr

اپ ڈیٹ: 15 فروری 2026ء : ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی طبیعت میں مزید بہتری آئی ہے۔آج انہوں نے اسپتال کے وارڈ میں واکر کے ذریعے کچھ دیرچہل قدمی کی۔ #GetWellSoonAltafBhai جناب الطاف حسین نے اس موقع پر کارکنوں اورعوام کے نام اپنے مختصر پیغام میں کہاکہ میں اللہ کے فضل وکرم اورسب کی دعاؤں کے طفیل بہتر ہورہا ہوں، انشاء اللہ میں بہت جلد اسی عزم وحوصلے اور پوری قوت کے ساتھ اپناسفر جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کارکنوں اورعوام سے اپیل کی کہ وہ میرے لئے اپنی دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں۔ یادرہے کہ جناب الطاف حسین اپنی طبیعت کی ناسازی کے سبب گزشتہ 16دنوں سے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
Altaf Hussain66,098 Aufrufe • vor 5 Monaten

میں سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں تاجروں کی دکانیں سیل کرنے کے حکومتی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ یہ سراسر ظلم ہے، حکومتی غنڈہ گردی اور بربریت ہے ۔ حیدرآباد کے علاقے چھوٹی گٹی میں یہ دکانیں ، شہر کے تاجروں نے اپنی محنت کی کمائی سے برسوں پہلے بنائی تھیں، لیکن حکومت نے پولیس و انتظامیہ کے ذریعے رات کی تاریکی میں سیل کرنے کے نوٹس دکانوں اور شاپنگ پلازہ پر لگا کر انہیں سیل کردیا ہے، ایک عمارت میں نجی اسپتال بھی قائم ہے، اسے بھی سیل کرنے کا نوٹس دیدیا گیا ہے۔ اس حکومتی اقدام کی وجہ سے حیدرآباد کے ان تاجروں ہی میں نہیں بلکہ پورے حیدرآباد کے شہریوں میں شدید بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ دکانوں کو سیل کرنےکا سندھ حکومت کا اقدام حیدرآباد کے تاجروں کا معاشی قتل ہے۔ میں اس اقدام کی سخت مذمت کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ چھوٹی گٹی کی دکانوں کو سیل کرنے کا اقدام واپس لیا جائے ۔ میں حیدرآباد کےدکانداروں کو یقین دلاتا ہوں کہ میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں اور ان کے جائز مطالبات کی حمایت کرتا ہوں۔
Altaf Hussain10,285 Aufrufe • vor 17 Tagen

عمران خان پر عدت میں نکاح کا کیس بنانا نہایت شرمناک ہے ۔ اللہ کہتا ہے لوگوں کے رازوں پر پردہ ڈالو
Altaf Hussain265,115 Aufrufe • vor 2 Jahren

میں فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، کورکمانڈرز اور آپریشنل کمانڈرز سے بڑے ادب کے ساتھ درخواست کرتا ہوں کہ خدارا افغانستان کے ساتھ دوروزہ جنگ بند ی نہیں بلکہ بات چیت کرکےمستقل جنگ بندی کامعاہد ہ کریں۔ میرے یہ الفاظ لکھ کر رکھ لیجئےکہ پاکستان کا افغانستان کےساتھ ٹکراؤ اور تواتر کے ساتھ ہونے والا ٹکراؤ کسی بھی طرح دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں ہے۔ اس ٹکراؤ سے افغانستان کوکوئی نقصان پہنچے یا نہ پہنچے لیکن اس لڑائی سے پاکستان کوناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ لہٰذا افغانستان کے ساتھ جنگ کے بجائے مستقل جنگ بندی اور بہتر تعلقات کی کوشش کی جائے۔ میں افغانستان کے رہنماؤں سے بھی کہتا ہوں کہ آپ بھی اپنے لوگوں کوسمجھائیں کہ وہ پاکستان کے خلاف کوئی ایساعمل نہ کریں جس کا جواب دینا پاکستان کے لئے ضروری ہوجائے۔ الطاف حسین فکری نشست نمبر 331 سے خطاب 16 اکتوبر 2025
Altaf Hussain95,631 Aufrufe • vor 9 Monaten

اگر آپ جانناچاہتے ہیں کہ فوج ملک کی سیاست میں کیسے مداخلت کرتی ہے، وڈیرے جاگیردار کیا کرتے ہیں، ملک کی معاشی تباہی اورعوام کی پسماندگی کا سبب کیاہے، ملک اورقوم کے مسائل کیا ہیں، ان مسائل کا ذمہ دار کون ہے، مسائل کاحل کیا ہے، یہ سب کچھ اور اسکے علاوہ اوربھی بہت کچھ جاننے کےلئے آپ سے گزارش ہے کہ میرے فیس بک اوریوٹیوب چینل Revelations with Altaf Hussain اورٹک ٹاک اکاؤنٹ altafhussain_90 کوفالو کیجئے، اسے سبسکرائب کیجئےاورآگہی حاصل کیجئے
Altaf Hussain223,510 Aufrufe • vor 2 Jahren

پاکستان میں جمہوریت کی بقا، انصاف کے نظام اور عدلیہ کی آزادی کے لئے عمران خان Imran Khan کی 24 نومبر کے احتجاج کی کال کی حمایت کرتا ہوں۔ پاکستان کے طلبہ ، وکلا ، مزدوروں، کسانوں اور تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ 24 نومبر کے پرامن احتجاج کو کامیاب بنائیں PTI
Altaf Hussain163,002 Aufrufe • vor 1 Jahr

کشمیر میں فوجی آپریشن بند کیا جائے، شوکت نوازمیرسمیت تمام کشمیریوں کوفی الفور رہا کیاجائے۔ الطاف حسین #RightsMovementAJK اس وقت پاکستان میں مسئلہ بلوچستان سنگین شکل اختیارکرچکا ہے، اسی طرح خیبرپختونخوا کامسئلہ بھی انتہائی خطرناک ہوتاجارہا ہے، افغانستان سے بھی کشیدگی مسلسل بڑھتی جارہی ہے لیکن افسوس کہ پاکستان کےحکمرانوں کو اس کا کوئی احساس نہیں ہے۔ غیرحقیقت پسندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں آج آزاد کشمیر کے لوگ بھی پاکستان سے ناراض ہیں۔ 78برسوں میں کشمیرکے نام پرانڈیاسے تین جنگیں بھی ہوئیں، کشمیریوں نے پاکستان کی خاطر بڑی قربانیاں دیں، پاکستان کے سیاسی وعسکری حکمرانوں اور عیارومکارسیاسی رہنماؤں نےکشمیر کوپاکستان کی شہ رگ قرار دیا اورکشمیری عوام کو ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کانعرہ دیا۔وہ کشمیریوں کو ایسے ہی نعروں کی لوریاں سناکر سلاتے رہے اور انہیں کشمیربنے گا پاکستان کے سہانے خواب دکھائےجاتے رہے۔ کشمیری عوام اس نعرے پر قربانیاں دیتے رہے، لیکن جب کشمیری عوام کی آنکھ کھلی اوروہ نیند سے بیدار ہوئے توانہیں معلوم ہوا کہ کشمیربنے گا پاکستان کا نعرہ حقیقت نہیں بلکہ محض ایک خواب تھا۔ کشمیرپاکستان تونہ بن سکاالبتہ آدھے سے زیادہ کشمیر ہندوستان کا حصہ بن گیا۔ تاریخی طورپر ریاست جموں و کشمیر تقسیم برصغیرسے قبل ایک پرنسلے اسٹیٹ تھی جہاں ڈوگرہ راج تھا، جب 1947ء میں ہندوستان کی تقسیم ہوئی اورہندوستان کی دیگرپرنسلے اسٹیٹس کی طرح ریاست جموں و کشمیر کو بھی اس بات کااختیاردیاگیاکہ وہ چاہیں تو ہندوستان کے ساتھ الحاق کرلیں، چاہیں توپاکستان میں شامل ہوجائیں یاچاہیں توخودمختارریاست کے طورپرآزاد رہیں۔ اس وقت ریاست جموں وکشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ نے 26نومبر 1947ء کو ہندوستان کے ساتھ الحاق کرلیا تھا اوراس سلسلے میں باقاعدہ الحاق نامے پر دستخط کرلیئے تھے۔ مہاراجہ ہری سنگھ کے اس فیصلے کی رو سے پوری ریاست جموں وکشمیر ہندوستان کا حصہ بن گئی تھی لیکن پاکستان نے قبائلیوں کوبھیج کرریاست کشمیر پر حملہ کیااورکچھ علاقہ پر کنٹرول کرلیا، اقوام متحدہ نے سیزفائر لائن کھینچی جوایل او سی یالائن آف کنٹرول بن گئی، کشمیر کاجوحصہ پاکستان کے زیرانتظام ہوا اسے آزادکشمیر کانام دیدیا گیا لیکن کشمیری مہاراجہ ہری سنگھ کے الحاق نامے کی روسے ہندوستان دعویٰ کرتاہے کہ آزادکشمیراس کاحصہ ہے۔ 2019ء میں ہندوستان نےاپنے آئین کے آرٹیکل 370کو ہٹا کر اپنے زیرانتظام کشمیرکو ہندوستان کے جغرافیے کاباقاعدہ حصہ بنالیاہے۔ اب وہاں ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ یہ سب اطلاعات پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے عوام کومل رہی ہیں اور کشمیری عوام بالخصوص نئی نسل اپنے بنیاد ی حقوق کے لئے آوازاٹھارہی ہے۔کشمیریوں کے نوجوانوں نے اپنے بنیادی حقوق کےلئےکشمیر عوامی ایکشن کمیٹی بناکر جدوجہد شروع کی تو حکومت پاکستان نے ان کی جدوجہد کو سبوتاژکرنے کے لئے مذاکرات اورمعاہدہ کے نام پر کشمیرایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات تسلیم کرنے کااعلان کیا لیکن ان سے کئے گئے معاہدے پرکوئی عمل نہیں کیا گیا، کشمیری عوام سمجھ گئے کہ ان کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہےلہٰذا انہوں نے اپنے حقوق کےلئے دوبارہ جدوجہد کاآغاز کردیا اورپرامن احتجاج شروع کیاتوحکومت پاکستان کشمیریوں کی بات سننےکے بجائےان کے خلاف طاقت کا استعمال کررہی ہے، اپنے حقوق کے لئے باہرنکلنے والے کشمیریوں پر گولیاں چلائی گئیں،بے شمارکشمیریوں کو شہید کردیاگیا، ان کی لاشیں تک لواحقین کو نہیں دی جارہی ہیں، سینکڑوں کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ کشمیریوں کے حقوق کے لیئے قائم ہونے والی تنظیم کشمیرجوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کوکالعدم قراردیدیا گیاہے اوران کے رہنماؤں کے سروں کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نوازمیر کوفوج نے سفاکانہ انداز میں گرفتارکرلیاہے، ان کی گرفتاری بھی ایسے کی گئی جیسے وہ کوئی بہت بڑے دہشت گرد ہیں، اب اطلاعات مل رہی ہیں شوکت نواز کی زندگی شدیدخطرے میں ہے۔ میں نے کشمیریوں کی آزادی وخودمختاری اوران کےحقوق کے لئے ہمیشہ آوازبلند کی، میں نے ہمیشہ یہی مؤقف اختیارکیاکہ کشمیرصرف کشمیریوں کاہے، کشمیرکافیصلہ کرنے کا حق بھی صرف کشمیریوں کو ہے، میں نے کشمیری عوام سے ہمیشہ کہاکہ اگر انہیں حق خودارادیت دیاجائے تووہ کسی سے الحاق نہ کریں بلکہ آزاد وخودمختار کشمیر کےلئے جدوجہدکریں تواس پر کشمیریوں اورپنجابیوں نے مجھے برابھلا کہا، مجھ پریہ الزام لگایاکہ الطاف حسین ہندوستان کی زبان بول رہاہے لیکن میں کشمیریوں کے حق کے لئے آواز اٹھاتارہا، آج تمام کشمیری عوام وہی کہہ رہے ہیں جوبرسوں پہلے میں نے کہاتھا۔ 1/2 (مزید پڑھئیے اگلے ٹوئیٹ میں)
Altaf Hussain10,112 Aufrufe • vor 22 Tagen

ویلکم ، ویلکم ۔ سہیل آفریدی ویلکم ٹو کراچی خیبر پختونخوا کے نوجوان وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کراچی تشریف لانے پر اپنی جانب سے ، اپنی رابطہ کمیٹی ، CEC کی جانب سے، اپنے تمام وفاپرست ساتھیوں اور اہلیانِ کراچی کی جانب سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں #SohailAfridiWelcome
Altaf Hussain55,710 Aufrufe • vor 6 Monaten

پشتون عوام 11 اکتوبر 2024 کو پشتون تحفظ موومنٹ کے زیراہتمام ہونیوالےگرینڈ پشتون قومی جرگے کو کامیاب بنائیں۔ خیبرپختونخوا سمیت پاکستان کے تمام علاقوں اور دنیا بھر میں رہنے والے تمام پشتون عوام سے اپیل Manzoor Pashteen Pashtun Tahafuz Movement #PashtunNationalCourt11October
Altaf Hussain136,716 Aufrufe • vor 1 Jahr

🚨گل پلازہ کو کیسے آگ لگائی گئی، پورا گل پلازہ آگ کےشعلوں کی لپیٹ میں کیونکر آیا، لوگ کیسے جل کر خاک ہوئے، اس میں کونسے عناصر ملوث ہیں، ان کے پیچھے کونسی طاقتیں ہیں، آخر یہ کیا چاہتے ہیں، ملاحظہ کیجیے اہم انکشافات پر مبنی میرے اس وڈیولاگ میں #GulPlazaFire #GulPlazaTragedy
Altaf Hussain47,159 Aufrufe • vor 6 Monaten

ڈرامے بازیاں کرنے کے بجائے پاکستان سیدھا سیدھا اعلان کردے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم کررہے ہیں #ہمارا_مقدر_17ستمبر فلسطین کے مسئلے کے حل کے لئے میں نے پہلے ہی کہاتھا کہ دوریاستی حل کومان لیا جائے اور اس پر عمل کیا جائے لیکن سپر طاقتوں کے دباؤ پر خاموشی اختیارکرلی گئی لیکن آج ٹرمپ سے گلے مل کے، جھپیاں ڈال کے اورسعودی عرب سے معاہدہ کرکے وہی کام کیا جارہا ہے۔سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ کرکے بہت خوشیاں منائی جارہی ہیں اور عوام کو سبزباغ دکھائے جارہے ہیں کہ جیسے اس معاہدے سے ملک میں دودھ کی نہریں بہنےلگیں گی۔اتنی ڈرامے بازیوں کی کیا ضرورت ہے، سیدھاسیدھا اعلان کردیں کہ ہم فلسطین کے دیرینہ مسئلہ کے حل کے لئے دوریاستی حل کے حامی ہیں، ہم ایٹمی طاقت ہیں اور اسرائیل کوبھی تسلیم کررہے ہیں۔ عوام خودغورکریں کہ کیا سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ ڈونلڈ ٹرمپ کی رضامندی کے بغیرہوسکتاہے؟ سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کے بعد آج کل صدرٹرمپ سے معاشقہ چل رہا ہے ،صدرٹرمپ سے بغل گیر ہواجارہا ہے اوریہ وہی معاشقہ ہے کہ جیسے کوئی نیانیاجوان اپنی محبوبہ کو خوش کرنے کےلئے چاند تارے توڑ کرلانے کا یقین دلاتا ہے اوردونوں ایک دوسرے سے محبت کے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں۔ آج بڑے بڑے دعوے کئے جارہے ہیں اوربڑے فخر سے کہاجا رہا ہے کہ ہماری فوج تو پہلے سے ہی سعودی عرب میں موجود ہے۔سوال یہ ہے کہ آپ کی فوج نے 78برسوں میں سوائے کرائے کی فوج کے کیا کوئی ایک کام ایسا کیا ہے جس پر آپ فخر محسوس کرسکیں؟ البتہ ایک ایسا کام ضرور کیا ہے کہ جوتاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ 93ہزار کی تعداد میں فوج نے سرینڈر کیا۔ آپ نے سینہ تان کر ہمیشہ اپنے ہی ملک کے نہتے لوگوں پر چڑھائی کی ہے، آپ اپنے ہی شہریوں کے گھروں میں گھس کرمظلوم لوگوں کوغائب کردیتے ہیں۔ بحیثیت مسلمان ہم فرعون، نمرود، شداد، ہامان کو ظالم سمجھتے ہیں لیکن ہماراعمل یہ ہے کہ گزشتہ دوسال سے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر ظلم ہورہا ہے اور 57 اسلامی ممالک اس ظلم وبربریت پر خاموش ہیں اور زبانی کلامی مذمت تک محدود ہیں ۔ ہماراحال یہ ہے کہ ہم غزنوی اورغوری نام کے میزائل توبناتے ہیں لیکن غزنوی اورغوری کے افغانستان کودشمن کہتے ہیں اور اس پر حملہ کرنے کی باتیں کرتے ہیں۔ ہماری فوج ان کی باقیات ہے جنہوں نے1757ء سے 1857ء تک یعنی 200سال تک انگریزوں کی خدمت گاری کی ہے،جن کی رگ رگ میں یہ خدمت گاری سمائی ہوئی ہے۔ اردن میں ضیاالحق کی سربراہی میں پاکستان کی فوج نے ہزاروں فلسطینی نوجوانوں، بزرگوں، عورتوں اوربچوں کا قتل کیا،اس قتل عام کو ”بلیک ستمبر“ کےنام سے یاد کیا جاتا ہے۔ صومالیہ میں انہوں نے قتل کیا،یمن میں یہ موجود ہیں۔ فوج نے روس اورامریکہ کی جنگ کو کفرو اسلام کی جنگ بنادیااوریہ دلیلیں دیں کہ روسی اللہ کونہیں مانتے ، وہ کافر ہیں اور امریکی اہلِ کتاب ہیں، ہمارے بھائی ہیں۔ آج بھی ''ابراہیم اکارڈ '' کی بات ہورہی ہے۔ فوج نے روس اورامریکہ کی جنگ میں جہاد کے نام پر پشتونوں کواستعمال کیا، جہادی مدرسے قائم کئے، مجاہدین اور طالبان بنائے۔ میں نے اسی وقت خبردار کیا تھا کہ آپ جو طالبان بنارہے ہیں یہ مونسٹر بن جائیں گے اور ایک دن آپ ہی کو کھائیں گے۔آج وہی طالبان، فوج پر ہی حملے کررہے ہیں اوردوسری طرف فوج طالبان کو'' خوارج '' قرار دے کرمارہی ہے۔ یہ طالبا ن فوج نے ہی تیار کئے تھے تو اب فوج انہی طالبان کو کس لئے ماررہی ہے؟ ان کی سرپرستی کس نے کی تھی؟ آرمی پبلک اسکول میں 150سے زائد بچوں اوراساتذہ کے سفاکانہ قتل میں ملوث طالبان کا دہشتگرد احسان اللہ احسان فوج کی کسٹڈی میں تھا وہ فوج کی حراست سے کیسے فرار ہوگیا؟ الخوارج کوبعد میں ماریں ، پہلے آرمی پبلک اسکول کے ڈیڑھ سوسے زائد بچوں اوراساتذہ کوقتل کرنے والے طالبان اوران کی سرپرستی کرنے والے فوجیوں کوسرعام لٹکایاجائے۔ الطاف حسین لندن میں 72ویں سالگرہ کے اجتماع سے خطاب 27،ستمبر 2025
Altaf Hussain62,421 Aufrufe • vor 10 Monaten