
Awami National Party
@ANPMarkaz • 176,133 subscribers
Official X handle of Awami National Party, founded on July 26th, 1986
Shorts
Videos

جو نقشہ ایکس پر شیئر کیا تھا، وہ تاریخی پختونخوا ہے اور اس کو پھر سے تاریخی پختونخوا بنائیں گے۔ نئے صوبے بنیں گے تو کسی ایلچی کے اعلان سے نہیں بلکہ اس سرزمین کے وارثون کی مرضی سے بنیں گے۔ ہم تمام قومیتوں کے ساتھ ہیں، ہزارہ کو صوبہ بنانے کی خواہش پختونخوا کی نہیں پنجاب کی ہے۔ یہ آواز سرائیکی بیلٹ اور بہاولپور کیلئے کیوں نہیں اٹھتی؟ سینیٹر ایمل ولی خان مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی #ANP | #AimalWaliKhan
Awami National Party185,289 views • 11 days ago

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں ایف آئی اے کی جانب سے بے بنیاد الزامات میں گرفتار کسٹم کلکٹر ڈاکٹر کرم الہی بارے اظہار خیال 🟥ڈاکٹر کرم الہی جس کا تعلق پختونخوا کے ضلع دیر سے ہے، ایک نہایت ایماندار کسٹم کلکٹر ہے 🟥عوامی نیشنل پارٹی سے ان کا کوئی تعلق نہیں، نظریاتی طور پر ان کا گھرانہ جماعت اسلامی سے وابستہ ہے 🟥اس کو بلوچستان ٹرانسفر کیا گیا، وہ ایک دیانتدار آفیسر تھا اور کسی دباؤ میں نہیں آرہا تھا 🟥اس سے روابط ہوئے مگر اس نےکوئی بھی غیر قانونی کام سے انکارکیا 🟥دباؤ نہ ماننے کی پاداش میں آج اس کو نشان عبرت بنانے کی کوشش ہورہی ہے 🟥پہلے تو وہ غائب کردیا گیا، کسی کو معلوم نہیں تھا کہ وہ کہاں پر ہے 🟥اس کی فیملی کو ہراساں کیا گیا، اس کا ایک بھائی یونیورسٹی لیکچرر ہے، اس کو بھی اذیت دی گئی 🟥اس کا قصور یہ تھا کہ اس نے 600 کلو غیر قانونی چاندنی پکڑی تھی 🟥چاندنی پکڑنے کے بعد اس کو پختونخوا ٹرانسفر کیا گیا 🟥600 کلو کی چاندنی کی لاہور منتقلی کے وقت 200 کلو نقلی چاندنی کے ساتھ تبدیل کی گئی 🟥اگر اس نے کرپشن کی تھی تو گرفتاری کا بھی ایک طریقہ کار اور ادارے ہیں 🟥مگر یہاں تو 20 دن اس کا پتہ تک نہیں چل رہا تھا کہ وہ کہاں اور کس کے پاس ہے 🟥اگر اس نے کرپشن کی بھی ہے تو اس کے گھر والوں کا کیا قصور تھا کہ ان کو ہراساں کیا گیا 🟥آج وہ ایف آئی اے کی کسٹڈی میں ہے کیونکہ اس نے غیرت کی تھی اور غیر قانونی کام سے انکار کیا تھا #AimalWaliKhan | #ANP
Awami National Party38,959 views • 11 days ago

جسے سیاسی جماعتوں کیلئے نقصان کہا جارہا ہے وہ ہمارے لئے تمغے ہیں۔ یہ لوگ راستے روکیں گے، سیاست نہیں کرنے دینگے، قید و بند میں ڈالیں گے، خودکش بھیجیں گے؟ اس سے زیادہ اور کیا کرینگے؟ وہ دن پاکستان کا آخری دن ہوگا، جس دن پختونخوا کو چھيڑا گیا۔ پختونخوا سے جو اضلاع چھینے گئے ہیں ہم ان پر دعوی کرینگے۔ صوبے بننے چاہیئے مگر قومیتوں کی بنیاد پر، کسی ایلچی کی خواہش پر نہیں۔ ہر قوم کو اپنا حق اور اختیار دو۔ سینیٹر ایمل ولی خان مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی #ANP | #AimalWaliKhan
Awami National Party12,098 views • 11 days ago

آئین میں کہاں لکھا ہے کہ ایک قیدی علاج کیلئے پرائیویٹ ہسپتال جاسکتا ہے؟ ہم قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کے خلاف نہیں، لیکن وہ حقوق قیدی نمبر 1 سے 804 اور باقی سب کیلئے یکساں ہونے چاہیئے۔ بیماری پر کوئی سیاست نہیں کرینگے بلکہ میں نے تو قائداعظم کو بھی بیماری کے دنوں میں علاج مہیا نہ کرنے پر سوال اٹھایا ہے۔ ریاست آئینی طور پر بیمار قیدیوں کو علاج کی سہولیات فراہم کریں۔ سینیٹر ایمل ولی خان مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی #ANP | #AimalWaliKhan
Awami National Party12,054 views • 12 days ago

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے شہید مولانا خانزیب کے ہمراہ شہید ہونے والے بہادر پولیس اہلکار، کنسٹیبل شیرزادہ شہید کے اہلِ خانہ اور بچوں سے ملاقات کی۔ یہ آنکھیں پکار رہی ہیں کہ دہشت گردی صرف ایک جان نہیں لیتی، بلکہ پورا گھر اُجاڑ دیتی ہے۔
Awami National Party179,868 views • 1 year ago

اگر ریاست چاہے تو دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر سکتی ہے۔ ریاست کو ان میں سے ہر دہشت گرد کے بارے میں علم ہے؛ اس کا چہرہ، اس کا ٹھکانہ، کہاں سے آتا ہے اور کہاں جاتا ہے سب کچھ معلوم ہے۔ یہ لوگ باہر سے نہیں آئے، یہ انہی کے اپنے ہیں، جنہیں خود انہوں نے پالا پوسا ہے۔ آج یہ دہشت گرد پورے صوبے میں آزادانہ گھوم رہے ہیں، حتیٰ کہ حیات آباد جیسے حساس علاقے میں بھی ان کی ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں #ANP | #AimalWaliKhan
Awami National Party56,324 views • 3 months ago

میں تب مانوں گا کہ عمران خان کا واقعی کوئی اثرورسوخ باقی ہے، جب وہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کرسی سے ہٹا کر اپنی مرضی کا بندہ وہاں بٹھائے۔جب تک وہاں فوج کا بندہ بیٹھا ہے، عمران خان جیل سے باہر نہیں آئے گا۔ اس ملک میں حکومت غلام اپوزیشن بھی غلام اور سپریم فیلڈ مارشل کے مزے.
Awami National Party162,396 views • 1 year ago

افغان مہاجرین کے حوالہ سے نگراں حکومت اپیکس کمیٹی میں کس طرح فیصلے کرتی ہے؟ ان کا کام فوری طور پر صرف اور صرف شفاف انتخابات کرانا ہے۔ آپ کو اگر مہاجر سے تکلیف ہے تو پھر پالیسی سب کیلئے ایک بنائے۔ چلیں مانتے ہیں کہ افغان مہاجرین کو واپس بھیج دیں لیکن مہاجرین صرف افغانستان کے نہیں ہیں۔ اگر افغان مہاجرین کو یہاں رہنے کا حق نہیں تو پھر کشمیر اور ہندوستان کے مہاجرین کو بھی یہاں رہنے کا حق نہیں۔ پھر اسامہ بن لادن اور اسکے اولاد کو بھی یہاں رہنے کا حق نہیں۔ افغان مہاجرین کو مجبور کرکے یہاں لایا گیا۔ وہاں جو آگ لگی ہے اس کا آغاز جنرل ضیاء الحق نے کیا تھا۔ جب افغان مہاجرین یہاں آرہے تھے تو ریاست پھولوں کے ساتھ استقبال کررہی تھی کیونکہ اس وقت انکے نام پر پیسہ کمانا تھا۔ افغان قوم کو یہاں آئین اور قانون کے تحت زندگی بسر کرنے کا موقع دیا جائے۔ اگر نہیں دیں گے تو افغان قوم کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھانے والے ابھی زندہ ہیں۔ Aimal Wali Khan #Vote4Laltain
Awami National Party314,498 views • 2 years ago

ہم پنجاب کی ترقی کو اُن نگاہوں سے دیکھتے ہیں جن نگاہوں سے ہمارے حقوق زندگی بھر غصب کیے گئے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم پر من و عن عمل کیا جائے اور صوبوں کو اُن کے اپنے اختیارات دیے جائیں۔ موجودہ صورتحال اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ پنجاب پاکستان ہے اور پاکستان پنجاب ہے۔ #AimalWaliKhan | #ANP | #MediaTalk
Awami National Party118,113 views • 11 months ago

آج تنخواہ کی بات بری لگ رہی ہے، کل تک یہ نظام ہمارے خلاف یہ پراپیگنڈا کررہا تھا کہ ہم نے ڈالرز لے کر اپنے بچے اور لوگ مروائے ہیں۔ دفاعی ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر قیمت پر ہماری دفاع کرے، ہم ان کی قدر کرینگے۔ شہید سب معتبر ہیں اور یہ فیصلہ اللہ تعالی نے کرنا ہے۔ دفاعی ادارہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔ دہشتگردی کا مسئلہ پالیسی تبدیل کرنے کے بغیر حل نہیں ہوسکتا۔ سینیٹر ایمل ولی خان صدر عوامی نیشنل پارٹی #ANP | #AimalWaliKhan
Awami National Party17,893 views • 1 month ago

دفاعی معاہدے کرنے والوں سے کہیں کہ یہاں آ جائیں۔ یہاں دھماکے ہو رہے ہیں، لوگ مر رہے ہیں، طالبان نے آپ کی حکومتی رِٹ کو چیلنج کر دیا ہے۔ پاکستان کے تقریباً 75 فیصد علاقوں میں حکومت کی رِٹ نظر نہیں آتی۔ وزیرِ دفاع، وزیرِ داخلہ، فیلڈ مارشل اور وزیرِ اعظم کہاں ہیں؟ پہلے اپنے گھر کو سنبھالیں۔ ایمل ولی خان مرکزی صدر، عوامی نیشنل پارٹی #ANP | #AimalWaliKhan | #ANP4Peace
Awami National Party11,832 views • 25 days ago

ہم محمود خان اچکزئی کو یہ بات سمجھا نہ سکے کہ اس گندگی سے دور رہیں۔ آج انہیں نہ بلوچستان کے پشتونوں کی فکر ہے، نہ بولان سے چترال تک پشتون اتحاد کا نعرہ یاد ہے۔ ان کی ساری سیاست قیدی نمبر 804 کے گرد گھوم رہی ہے۔ صوبائی حکومت کہتی ہے کہ ہم آپریشن کے ساتھ نہیں، تو پھر یہ کرسیاں کیوں؟ اختیار نہیں تو چھوڑ دیں۔ پشتون قوم پچاس سال سے ظلم، وسائل کی لوٹ مار اور جنگوں کی قیمت ادا کر رہی ہے۔ آئین ہمیں جینے کا حق دیتا ہے۔ دہشت گردی کے نام بدلنا اسلام اور قوم دونوں کے ساتھ مذاق ہے۔ ضیاء الحق سے لے کر عمران خان تک جتنے سہولت کار ہیں، سب کا احتساب ہونا چاہیے #ANP | #AimalWaliKhan
Awami National Party68,158 views • 7 months ago

مولانا صاحب کی باتوں میں اصل سوال کو نظر انداز کرکے ایک دوسرے رخ کو ہوا دی گئی۔ وزیراعظم سے پختونخوا اور بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔ عام عوام کو بندوق اٹھانے کی ترغیب دینا مزید مسائل پیدا کرے گا۔ جن لوگوں کو پہلے بندوقیں دے کر تربیت دی گئی، آج وہ یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ انہیں قابو کرنے کا کوئی طریقہ ریاست ک پاس نہیں۔ ایک بدمعاش کو ختم کرنے کے لیے مزید بدمعاش پیدا کرنا کسی طور درست عمل نہیں۔ آئین پر عمل کرتے ہوئے ہر دہشت گرد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ سینیٹر ایمل ولی خان صدر عوامی نیشنل پارٹی #ANP | #AimalWaliKhan
Awami National Party16,654 views • 1 month ago

کشمیر کے حوالے سے ڈرامے ختم کیے جائیں، کشمیر تین حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے، ایک پر پاکستان، دوسرے پر بھارت اور تیسرے پر چین کا قبضہ ہے۔ کشمیر میں مہاجرین کی نشستیں ختم ہونی چاہییں۔ اگر یہ نشستیں قانون کے مطابق درست ہیں تو پھر وزیرستان اور کوئٹہ کے بھی ہزاروں لوگ کراچی اور لاہور میں آباد ہیں، پختونوں کو بھی کراچی اور لاہور میں ایک ایک نشست دیں۔ ایک جانب کے مہاجر کے ساتھ یہ سلوک ہو رہا ہے تو دوسری جانب کے مہاجر کو ذلیل اور تباہ و خوار کیا، اس تفریق کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔ ایمل ولی خان مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی #ANP | #AimalWaliKhan
Awami National Party25,240 views • 2 months ago

میں گالیوں کا جواب گالی سے نہیں دوں گا، میں سیاسی بات کروں گا اور چاہوں گا کہ یہ سیاسی جواب دیں۔ میں ولی خان کا پوتا ہوں، اگر کوئی کہتا ہے کہ میں سیاسی ہوں تو میں سیاست کرتا ہوں، اگر کوئی کہتا ہے کہ میں جمہوری ہوں تو ہم جمہوریت کرتے ہیں، لیکن اگر کوئی کہتا ہے کہ میں بدمعاش ہوں تو فلور آف دی ہاؤس کہتا ہوں کہ پھر ہم سے بڑے بدمعاش کوئی نہیں۔ یہ رویئے ہم برداشت نہیں کرینگے۔ انکو اور لوگ جواب نہیں دے سکیں گے لیکن ہمارے پاس سو سالہ تاریخ ہے، جس پر مجھے فخر ہے۔ جس عمر میں، میں سیاست کررہا ہوں اس عمر میں انکا لیڈر جو کرتوت کرتا تھا وہ دنیا کے سامنے ہے۔ ماضی میں نہیں جاؤنگا، اسکی بنیاد حمید گل صاحب نے رکھی، 30 ستمبر 2011 مینار پاکستان پر جنرل پاشا نے جلسہ کرایا، 2014 دھرنا ظہیرالاسلام نے کرایا اور 2018 میں فیض حمید نے انتخابات جتوائے۔ ایمل ولی خان مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی
Awami National Party128,238 views • 1 year ago
