Awami National Party's banner
Awami National Party's profile picture

Awami National Party

@ANPMarkaz • 177,645 subscribers

Official X handle of Awami National Party, founded on July 26th, 1986

Shorts

ہم آج بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی ہر غیر جمہوری عمل کے خلاف کھڑی ہوگی۔ #ANP #AimalWaliKhan

ہم آج بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی ہر غیر جمہوری عمل کے خلاف کھڑی ہوگی۔ #ANP #AimalWaliKhan

31,072 просмотров

ہمارے تنظیمی ڈھانچے میں سرائیکی الگ صوبہ ہے۔ ہزارہ میری جان اور میرے وجود کا حصہ ہے، میں اسے کبھی اپنے آپ سے الگ نہیں کروں گا۔ #AimalWaliKhan | #ANP

ہمارے تنظیمی ڈھانچے میں سرائیکی الگ صوبہ ہے۔ ہزارہ میری جان اور میرے وجود کا حصہ ہے، میں اسے کبھی اپنے آپ سے الگ نہیں کروں گا۔ #AimalWaliKhan | #ANP

42,806 просмотров

"میرے والد صاحب پر حملہ ہوا، سامنے خودکش حملہ ہوا لیکن ہم نے برقعے نہیں پہنے۔ آج بھی ہمیں پیغامات مل رہے ہیں لیکن ہم گاؤں میں ہی سیاست کررہے ہیں، آزادانہ گھوم رہے ہیں" Aimal Wali Khan

"میرے والد صاحب پر حملہ ہوا، سامنے خودکش حملہ ہوا لیکن ہم نے برقعے نہیں پہنے۔ آج بھی ہمیں پیغامات مل رہے ہیں لیکن ہم گاؤں میں ہی سیاست کررہے ہیں، آزادانہ گھوم رہے ہیں" Aimal Wali Khan

55,279 просмотров

اگر 18ویں آئینی ترمیم کو چھیڑو گے تو ہم پاکستان کو چھیڑیں گے۔ #AimalWaliKhan | #ANP | #18Amendment

اگر 18ویں آئینی ترمیم کو چھیڑو گے تو ہم پاکستان کو چھیڑیں گے۔ #AimalWaliKhan | #ANP | #18Amendment

13,316 просмотров

پی ٹی آئی نظریاتی اور قوم کی فکر کرنے والی نہیں۔ ان کو وردی والے لیکر آئے ہیں، کل بھی لیکر آئے تھے اور کل پھر بھی لیکر آئیں گے، کیونکہ ان سے بہتر غلامی اور کوئی نہیں کرسکتا۔ ایمل ولی خان مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی #حقوق_یا_آزادی

پی ٹی آئی نظریاتی اور قوم کی فکر کرنے والی نہیں۔ ان کو وردی والے لیکر آئے ہیں، کل بھی لیکر آئے تھے اور کل پھر بھی لیکر آئیں گے، کیونکہ ان سے بہتر غلامی اور کوئی نہیں کرسکتا۔ ایمل ولی خان مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی #حقوق_یا_آزادی

10,761 просмотров

Videos

ANPMarkaz's profile picture

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے، جس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر اہم بحث ہو رہی ہے۔ نظام کے حصہ داروں کے خطابات سرکاری ٹی وی اور قومی اسمبلی کے یوٹیوب لائیو ٹرانسمیشن پر بھرپور انداز میں دکھائے گئے، لیکن جیسے ہی عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا خطاب شروع ہوا، لائیو ٹرانسمیشن بند کر دی گئی۔ ڈر اتنا ہے کہ پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر سسٹم میں بھی ایمل ولی خان کی تقریر کی آواز کو سنسر کردیا ہے۔ آخر خوف کس بات کا ہے کہ پارلیمان کے اندر بھی ایمل ولی خان کی تقریر عوام تک پہنچنے نہیں دی جا رہی؟ کیا ایوانِ نمائندگان میں اٹھنے والی ہر وہ آواز دبائی جائے گی جو حکمرانوں اور ان کے آقاؤں کو ناگوار گزرتی ہے؟ ہم پہلے ہی قوم کو بتا چکے ہیں کہ تختِ اسلام آباد پر براجمان ہوتے ہی یہ لوگ آئین کی بالادستی، پارلیمان کے وقار، جمہوری اقدار اور آزادیِ اظہارِ رائے کے دعوے بھول جاتے ہیں۔ انہیں یہ اصول صرف اسی وقت یاد آتے ہیں جب یہ خود اقتدار سے باہر ہوتے ہیں۔ ہمارے لئے اقتدار اور منصب کوئی معنی نہیں رکھتے، ہمیں دہشتگرد اور بم دھماکے خاموش نہ کراسکیں یہ لوگ کیا خاموش کرائیں گے۔ قوم سے وعدہ ہے کہ ان کی وکالت ہر میدان میں جاری رکھیں گے۔ #ANP | #AimalWaliKhan

Awami National Party

19,761 просмотров • 13 дней назад

ANPMarkaz's profile picture

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے اجلاس میں اظہار خیال: 🟥 پورے پاکستان میں تمباکو وہ واحد چیز ہے جو زمین سے اگتی ہے مگر یہ فصل میں شمار نہیں ہوتی، یہ مذاق ہے 🟥 اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر اس کو فصل قرار دیا گیا تو اس کو اگانے کا فائدہ کاشتکاروں کو ملے گا، "گڈ" قرار دینے سے فائدہ سگریٹ کے کارخانہ داروں کو ہورہا ہے 🟥 ایسی پالیسی بنائی گئی ہے کہ کاشتکار تمباکو اگائے گا مگر فائدہ اس کو نہیں ملے گا 🟥 کپاس فصل ہے تو اس کا فائدہ کاشتکار کو ہورہا ہے، تمباکو فصل ہے مگر اس کو آپ پاکستان میں فصل نہیں کہہ سکتے 🟥 تمباکو کو پاکستان میں فصل قرار دینا ہوگا، آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ تمباکو کے مزدور کن مشکلات سے گزرتے ہیں 🟥 اس دفعہ کاشتکار اپنا تمباکو جلانے پر مجبور ہیں کیونکہ لینے والا کوئی نہیں ہے 🟥 یہاں کاشتکاروں کو کارخانو کے ہاتھوں پھنسایا گیا ہے، ان کا دل چاہا تو خرید لیتے ہیں، نہیں تو ایسے ہی چھوڑ دیتے ہیں 🟥 ابھی کارخانہ دار پر ٹیکس لگا، مگر کارخانہ دار اتنے طاقتور ہیں کہ وہ کاشتکار سے کہہ رہا ہے کہ یہ ٹیکس تمہارے کھاتے میں آئے گا 🟥 پختونحوا کے ضلع صوابی میں باقاعدہ اس کے خلاف تحریک چلی ہے 🟥 آج بھی میں آپ کو میٹرک ٹنز کے حساب سے چارسدہ میں پڑا تمباکو دکھا سکتا ہوں، سیزن ختم ہوچکا ہے، کاشتکار فریاد کررہے ہیں کہ اب اس کا کیا کریں؟ 🟥 ورجینیا تمباکو 90 فیصد خیبر پختونخوا میں اگائی جاتی ہے، مگر تعجب ہے کہ اس کو فصل نہیں مانا جارہا 🟥 اگر فصل مان لی جائی تو فائدہ زمیندار کو ہوگا، "گڈ" ہوگا تو فائدہ کارخانہ دار کو ملے گا 🟥 یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ پاکستان میں سب سے زيادہ ٹیکس کمانے والی چیز تمباکو ہے 🟥 پختونخوا 90 فیصد پیداوار دیتا ہے تو اس کا فائدہ بھی پختونخوا کو ملنا چاہیئے، جس طرح کپاس کا فائدہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد پنجاب کو مل رہا ہے 🟥 گڈ قرار دے کر اس کا فائدہ وہاں جارہا ہے، جہاں پر سگریٹ کے کارخانے ہیں 🟥 فصل نہ قرار دے کر کاشتکاروں کی تو حق تلفی ہورہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ صوبے کے ساتھ بھی زيادتی ہورہی ہے 🟥 حکومت فوری طور تمباکو کو فصل قرار دے، پوری دنیا میں یہ فصل کے طور پر مانی جارہی ہے 🟥 کاشتکاروں کے ریلیف کیلئے پالیسی بنائی جائے، موجودہ حالات میں ان کو مذاق بنایا جارہا ہے 🟥 پرائیویٹ کارخانوں کی جانب سے کاشتکاروں سے براہ راست خریداری پر پابندی ہے، اگر ایسا کرتے ہیں تو ان کو سیل کیا جاتا ہے #ANP | #AimalWaliKhan

Awami National Party

49,502 просмотров • 1 месяц назад

ANPMarkaz's profile picture

🟥 چند لوگوں کی وجہ سے پوری قوم کی عزتِ نفس کو مجروح کرنا ناانصافی ہے۔ کیا سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کی وجہ سے ہم پورے سندھ کو کچے کے ڈاکو کہیں گے؟ 🟥 مریم نواز کی طرح یہاں بھی اس صاحب نے اسی طرف اشارہ کیا ہے۔ 🟥 پنجاب محفوظ ہے، کیونکہ اس کی سرحد بھارت جیسے دوست ملک کے ساتھ ہے، جو انڈیا کے پنجاب کو محفوظ رکھتا ہے، 🟥 فتنۃ الخوارج اور فتنہ الہندوستان ہوا میں اُڑ کر افغانستان سے پختونخوا اور بلوچستان میں آتے ہیں اور وہاں پکڑے جاتے ہیں۔ 🟥 پختونخوا میں ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ 🟥 اگر دہشت گردی افغانستان سے آتی ہے تو پھر ضیاء الحق کون تھا؟ 🟥 پنجاب میں مجاہدین کے اتنے تربیتی مراکز قائم کیے گئے تھے، وہ کیا تھے؟ اگر ہم پر الزامات لگائے جائیں گے تو ہم بھی ان سوالات پر بات کریں گے۔ 🟥 یہ جو پنجابی طالبان کی آڑ میں وزیرستان آ کر تاجک، ازبک اور دیگر افراد نے 20، 30 سال پہلے شادیاں کیں، وہ کیا معاملہ تھا؟ 🟥 آج جو گڈ اور بیڈ طالبان کی بات کی جاتی ہے، یہ تقسیم کس نے اور کیوں بنائی؟ 🟥 میں نے پنجاب کے وزیروں کے ساتھ طالبان کے رہنماؤں کو گھومتے دیکھا ہے، حتیٰ کہ وہ ان کی گاڑیوں میں بھی گھومتے تھے۔ 🟥 کیا افغانستان کے لوگوں کو ہم نے یہاں لایا تھا؟ کیا انہیں یہاں سہولتیں اور تربیت ہم نے فراہم کی تھی؟ 🟥 افغانستان ایک دوست ہمسایہ ملک رہا ہے۔ 1965 اور 1971 کی جنگوں کے دوران افغانستان کس کے ساتھ تھا؟ ان جنگوں میں پاکستان کی لڑائی بھارت کے ساتھ تھی، جو آج بھی آپ کا دوست ملک ہے۔ 🟥 پختونوں کو دہشت گرد بنانے میں اتنی سرمایہ کاری کس نے کی؟ 🟥 کیا ان سوالات کا کوئی جواب ہے؟ کیا پنجاب میں وہ تربیتی مراکز موجود نہیں تھے جہاں طالبان کو تربیت دے کر کشمیر اور افغانستان میں لڑنے کے لیے بھیجا جاتا تھا؟ ایمل ولی خان مرکزی صدر، اے این پی #ANP | #AimalWaliKhan

Awami National Party

31,474 просмотров • 28 дней назад

ANPMarkaz's profile picture

🚨عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سینیٹر ایمل ولی خان کا پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب: (قومی اسمبلی کے آفیشل فیس بک پیج سے اصل تقریر کو ایڈیٹ اور اپنی مرضی کے حصے منتخب کرکے آج صبج نشر کیا گیا ہے۔ جن جگہوں پر تقریر کو سنسر کیا گیا ہے، اس کی نشاندہی ہم نے ویڈیو میں کی ہے) 🟥 ہمارا صوبہ اور ہماری قوم ایک نہایت تاریک دور سے گزر رہے ہیں۔ 🟥چار پانچ چیزوں کو جوڑ کر ہم یہاں ایک ہی چیز بنا رہے ہیں اور اس پر ایک ہی جگہ بحث ہو رہی ہے۔ 🟥پی ٹی آئی ایک الگ بحث ہے، وہ بیچاری قوم جس کا نہ دہشت گردی سے اور نہ پی ٹی آئی سے کوئی لینا دینا ہے، وہ الگ بحث ہے، جبکہ گورنر راج اور ایمرجنسی الگ بحث ہیں۔ 🟥تاریخ تین سال کی نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کی تاریخ 2013 سے شروع نہ کریں، بلکہ اس سے بھی پیچھے جائیں۔ 🟥ہمیں ماضی یاد ہے۔ اس ایوان کے سامنے کھڑے ہو کر میں اس ریاست سے کچھ سوالات کرنا چاہتا ہوں۔ 🟥اس ایوان میں ہمارے مؤقف کی طرف اشارے ہوئے۔ ہر کوئی مثال کے لیے ہمیں پیش کر دیتا ہے۔ 🟥2008 اور 2013 کے درمیان ہم نے اس ریاست کے ساتھ کھڑے ہو کر دہشت گردی کے خلاف ایک ایسا مؤقف اپنایا کہ ہم نے ہزاروں کی تعداد میں، لیڈروں سے لے کر کارکنوں تک، قربانیاں دیں۔ 🟥میں اپنے پی ٹی آئی کے دوستوں کو 2013 یاد دلانا چاہتا ہوں۔ ہمیں یاد ہے کہ ہم انتخابات لڑ رہے تھے، لیکن نہ جلسہ کر سکتے تھے، نہ جلوس نکال سکتے تھے اور نہ میٹنگ کر سکتے تھے۔ 🟥 جو کارکن ہماری یہ لال ٹوپی پہنتا تھا، اسے باقاعدہ طالبان کی طرف سے دھمکی ملتی تھی کہ اگر تم لال ٹوپی پہنو گے تو مارے جاؤ گے۔ 🟥جس گھر پر لال جھنڈا لگا ہوتا تھا، وہاں باقاعدہ دھمکی دی جاتی تھی کہ اس گھر میں دھماکہ ہوگا۔ 🟥کیا ہمیں نہیں پتا کہ 2013 میں خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کیسے آئی؟ 🟥ہم قطعاً آپ پر یہ الزام نہیں لگا رہے، بیرسٹر صاحب، کہ آپ دہشت گردوں کے حامی ہیں، لیکن تاریخ گواہ ہے کہ آپ کے لیڈر دہشت گردوں کے بہت بڑے وکیل رہ چکے ہیں۔ 🟥کیا 2013 سے 2018 تک پی ٹی آئی کی حکومت کھلے عام ان طالبان کی وکالت کر رہی تھی یا نہیں؟ 🟥 آن ریکارڈ پرویز خٹک اور بانی پی ٹی آئی کے بیانات موجود ہیں کہ ان کو مین اسٹریم میں لائیں، انہیں دفاتر دیں۔ 🟥 بیرسٹر صاحب، ہم کبھی بھی آپ کو دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے کا ملزم نہیں ٹھہرائیں گے۔ 🟥لیکن 2018 میں کیا کھلے عام دہشت گرد پی ٹی آئی کے لیے انتخابی مہم چلا رہے تھے یا نہیں؟ 🟥2013 سے 2018 تک پانچ سال خیبر پختونخوا کی حکومت میں صوبے کے لوگوں کی خدمت نہیں ہوئی، بلکہ تختِ اسلام آباد اور تختِ لاہور کی لڑائیاں ہوتی رہیں۔ 🟥کیا ہمیں یاد نہیں کہ پرویز خٹک سرکاری عملے کے ساتھ آ کر یہاں وفاقی حکومت کے خلاف اپنا کیا کردار ادا کر رہے تھے؟ 🟥 جب بانی پی ٹی آئی کی حکومت آتی ہے تو کیا ری سیٹلمنٹ کا نظریہ آتا ہے یا نہیں؟ 🟥 میں کسی کے خلاف یا کسی کی حمایت میں نہیں بول رہا ہوں۔ 🟥 عجیب منطق ہے کہ ایک ہی الیکشن میں آدھے لوگوں کو کہا جاتا ہے کہ آپ دھاندلی سے آئے ہیں، جبکہ ہم ٹھیک ہیں۔ 🟥آج اس ایوان کے فلور پر کہتا ہوں کہ خیبر پختونخوا کے گزشتہ انتخابات کا احتساب کریں۔ 🟥اگر پچاس فیصد انتخاب دھاندلی زدہ ثابت نہ ہو تو میں بار بار کہتا ہوں کہ اس پورے ایوان کے سامنے سیاست چھوڑ دوں گا اور آئندہ کبھی سیاست نہیں کروں گا۔ 🟥ہمت کریں، احتساب کرائیں۔ باقی پاکستان کو تو آپ ویسے ہی جعلی کہہ رہے ہیں، جو آپ کے خیال میں ٹھیک ہے، اس کا احتساب کرائیں۔ 🟥پی ٹی آئی کی مخالفت ہم سے اور مولانا صاحب سے زیادہ شاید کسی نے نہیں کی ہوگی۔ 🟥لیکن اس مخالفت کا قطعاً یہ مطلب نہیں کہ ہم کسی سیاہ اقدام کی، خواہ وہ آئینی ہو یا قانونی، حمایت کریں گے۔ آپ اسے گورنر راج کہیں یا ایمرجنسی، ہم اس کی حمایت نہیں کریں گے۔ اس مخالفت کا قطعاً یہ مطلب نہیں کہ ہم اس سیاہ اقدام کو سپورٹ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ 🟥پی ٹی آئی یا دہشت گردی، دونوں میں سے کوئی بھی پختون قوم کی عکاسی نہیں کرتی۔ 🟥 پختون قوم تو اس سارے کھیل میں پس کر رہ گئی ہے۔ آج ہمارے بنیادی حقوق موجود نہیں ہیں۔ 🟥آج آپسی چپقلش کو بنیاد بنا کر خیبر پختونخوا کے عوام کو تاریکی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔ 🟥اگر ایسا نہیں ہے تو مجھے اس ایوان میں دکھا دیں۔ ایسے بہت کم لوگ ہوں گے جو تاریخی طور پر دہشت گردی کے خلاف رہے ہیں۔ 🟥اس قوم پر رحم کریں۔ میں تمام ایوان سے یہ گزارش کرتا ہوں کہ آپ لوگ اور یہ نظام جو بھی کرنا چاہے، وہ کرسکتا ہے، ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ 🟥آپ نے ایمرجنسی رول لگا لیا، ہم کیا کر سکتے ہیں؟ آپ نے گورنر راج لگا لیا، ہم کیا کر سکتے ہیں؟ کچھ بھی نہیں۔ 🟥 کیا اس گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے پختون قوم کو کوئی فائدہ ملے گا یا نہیں، یہ سوال ہمارے دلوں میں ضرور ہے۔ 🟥 کیا پاکستان دہشت گرد کو دہشت گرد کہنے کے لیے تیار ہے؟ اور یہ سارا نزلہ صرف ایک جگہ پر نہیں گرنا چاہیے۔ 🟥نیشنل ایکشن پلان ایک بہت مشکل وقت میں بنایا گیا۔ آج ہم یہ سوال کرتے ہیں کہ اس نیشنل ایکشن پلان کو بنے دس بارہ سال ہو گئے، لیکن آج تک ہمیں امن نہیں ملا۔ 🟥نیشنل ایکشن پلان میں بہت واضح لکھا ہے کہ جو سہولت کار ہے، اسے سزا ملے گی۔ 🟥سہولت کار بیچارہ وہ تو نہیں جسے یہ پتا بھی نہ ہو کہ جو بندہ میرے گھر آیا ہے، وہ دہشت گرد ہے بھی یا نہیں۔ بلکہ وہ مہمان نوازی کی خاطر اسے کھانا کھلا کر رخصت کر دیتا ہے، اور بعد میں اس کے گھر میں دھماکے ہو رہے ہوتے ہیں۔ 🟥خدا کا ہر گھر، جسے مسجد کہا جاتا ہے، مقدس ہے۔ جب ہماری مسجد تباہ ہوتی ہے تو کیا کوئی ہمارے غم میں شریک ہوتا ہے؟ جب ہماری مسجد شہید ہوتی ہے تو کیا کوئی ملک یہ کہنے آتا ہے کہ یہ بھی مسلمانوں کی مسجد ہے؟ 🟥پاکستان کو اب اس ملک کی بہتری کے لیے ہی پالیسی بنانی ہوگی۔ جب تک سمت تبدیل نہیں ہوگی، حالات یہی رہیں گے۔ 🟥اب جو ہو گیا، وہ ہو گیا، لیکن کیا اس مجلسِ شوریٰ کا یہ اختیار بنتا ہے، یہ حق بنتا ہے کہ وہ ان تمام پختونوں کے لیے کچھ کرے جو امن کے لیے ترس رہے ہیں؟ 🟥 وہ والدین جو چاہتے ہیں کہ ان کے بچے سکون سے اسکول جائیں اور خیریت سے واپس آئیں؛ وہ تاجر، صنعت کار اور روزگار کمانے والے لوگ جو چاہتے ہیں کہ صبح پُرامن طریقے سے اپنے کام پر جائیں، اپنا روزگار کریں اور پُرامن طریقے سے گھر واپس آئیں 🟥 وہ مائیں جو گھر میں بیٹھ کر دروازے پر دستک سن کر یہ سوچنے پر مجبور نہ ہوں کہ شاید کوئی شہید ہو گیا ہے اور انہیں اس کی خبر ملنے والی ہے۔ 🟥یہ تمام قوم، ان تمام ڈراموں کے باوجود، اس ایوان کی طرف دیکھتی ہے۔ پختونوں کے امن کا ضامن یہ ایوان ہے۔ 🟥اب تو یہ ذمہ داری بھی لے لی گئی ہے کہ پچھلی حکومت کو اس لیے ہٹا دیا گیا کیونکہ وہ دہشت گردوں کی سہولت کار تھی۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ یہ جو نیا نظام آیا ہے، شاید یہ پختونوں کو امن دے گا۔ #ANP | #AimalWaliKhan

Awami National Party

13,712 просмотров • 12 дней назад

ANPMarkaz's profile picture

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں ایف آئی اے کی جانب سے بے بنیاد الزامات میں گرفتار کسٹم کلکٹر ڈاکٹر کرم الہی بارے اظہار خیال 🟥ڈاکٹر کرم الہی جس کا تعلق پختونخوا کے ضلع دیر سے ہے، ایک نہایت ایماندار کسٹم کلکٹر ہے 🟥عوامی نیشنل پارٹی سے ان کا کوئی تعلق نہیں، نظریاتی طور پر ان کا گھرانہ جماعت اسلامی سے وابستہ ہے 🟥اس کو بلوچستان ٹرانسفر کیا گیا، وہ ایک دیانتدار آفیسر تھا اور کسی دباؤ میں نہیں آرہا تھا 🟥اس سے روابط ہوئے مگر اس نےکوئی بھی غیر قانونی کام سے انکارکیا 🟥دباؤ نہ ماننے کی پاداش میں آج اس کو نشان عبرت بنانے کی کوشش ہورہی ہے 🟥پہلے تو وہ غائب کردیا گیا، کسی کو معلوم نہیں تھا کہ وہ کہاں پر ہے 🟥اس کی فیملی کو ہراساں کیا گیا، اس کا ایک بھائی یونیورسٹی لیکچرر ہے، اس کو بھی اذیت دی گئی 🟥اس کا قصور یہ تھا کہ اس نے 600 کلو غیر قانونی چاندنی پکڑی تھی 🟥چاندنی پکڑنے کے بعد اس کو پختونخوا ٹرانسفر کیا گیا 🟥600 کلو کی چاندنی کی لاہور منتقلی کے وقت 200 کلو نقلی چاندنی کے ساتھ تبدیل کی گئی 🟥اگر اس نے کرپشن کی تھی تو گرفتاری کا بھی ایک طریقہ کار اور ادارے ہیں 🟥مگر یہاں تو 20 دن اس کا پتہ تک نہیں چل رہا تھا کہ وہ کہاں اور کس کے پاس ہے 🟥اگر اس نے کرپشن کی بھی ہے تو اس کے گھر والوں کا کیا قصور تھا کہ ان کو ہراساں کیا گیا 🟥آج وہ ایف آئی اے کی کسٹڈی میں ہے کیونکہ اس نے غیرت کی تھی اور غیر قانونی کام سے انکار کیا تھا #AimalWaliKhan | #ANP

Awami National Party

39,156 просмотров • 2 месяцев назад

ANPMarkaz's profile picture

افغان مہاجرین کے حوالہ سے نگراں حکومت اپیکس کمیٹی میں کس طرح فیصلے کرتی ہے؟ ان کا کام فوری طور پر صرف اور صرف شفاف انتخابات کرانا ہے۔ آپ کو اگر مہاجر سے تکلیف ہے تو پھر پالیسی سب کیلئے ایک بنائے۔ چلیں مانتے ہیں کہ افغان مہاجرین کو واپس بھیج دیں لیکن مہاجرین صرف افغانستان کے نہیں ہیں۔ اگر افغان مہاجرین کو یہاں رہنے کا حق نہیں تو پھر کشمیر اور ہندوستان کے مہاجرین کو بھی یہاں رہنے کا حق نہیں۔ پھر اسامہ بن لادن اور اسکے اولاد کو بھی یہاں رہنے کا حق نہیں۔ افغان مہاجرین کو مجبور کرکے یہاں لایا گیا۔ وہاں جو آگ لگی ہے اس کا آغاز جنرل ضیاء الحق نے کیا تھا۔ جب افغان مہاجرین یہاں آرہے تھے تو ریاست پھولوں کے ساتھ استقبال کررہی تھی کیونکہ اس وقت انکے نام پر پیسہ کمانا تھا۔ افغان قوم کو یہاں آئین اور قانون کے تحت زندگی بسر کرنے کا موقع دیا جائے۔ اگر نہیں دیں گے تو افغان قوم کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھانے والے ابھی زندہ ہیں۔ Aimal Wali Khan #Vote4Laltain

Awami National Party

314,526 просмотров • 3 лет назад